اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اردو کے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہوگئے۔ 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے حبیب جالب نے دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول میٹرک کیا۔ جالب نے لڑکپن سے ہی مشقِ سخن شروع کردی تھی۔
جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ کراچی آگئے اور کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا۔ یہی وہ دور تھا جب انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر یہی محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے۔
حبیب جالب ایک عام آدمی کے انداز میں سوچتے تھے اسی لئے وہ آخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے، وہ معاشرے کے ہر اُس پہلو کے خلاف کمر بستہ ہوئے جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ایوب خان، یحییٰ خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں کاٹیں۔ حبیب جالب نے معاشرے میں ہونے والے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو بھی لکھا وہ زبان زدِ عام ہوا۔
حبيب جالب اپنے وقت کے حکمرانوں کی صعوبتيں اور عام آدمی سے ملنے والی محبتوں کے ساتھ 1993 کو آج ہی کے روز جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ انہیں دنیا سے منہ موڑے 24 برس بیت گئے لیکن ان کی انقلابی شاعری آج بھی اسی طرح تازہ ہے کہ پڑھنے اور سننے والے میں جدو جہد کی نئی روح پھونک دیتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی S8 کی رونمائی میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے پہلے ہی بہت ساری تفصیلات منظرعام پر آ چکی ہیں اور شائقین شدت سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس فون کی کئی تصاویر اور ویڈیوز جاری ہو چکی ہیں تاہم اب مزید دلچسپ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جو اس کی قیمت سے متعلق ہیں اور ان کے بارے میں جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔
ایک معروف بلاگر اور مصدقہ تفصیلات لیک کرنے والے شخص رولینڈ کوانڈٹ نے سام سنگ کے نئے فون کی قیمتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دی ہیں جن کے مطابق گلیکسی S8 اور گلیکسی S8 Plus کالے، چاندی اور بنفشی رنگ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ گلیکسی S8 کی قیمت 799 یورو (تقریباً 90,000 پاکستانی روپے) ہو گی جبکہ اس کے ’بڑے بھائی‘ گلیکسی S8 Plus کی قیمت 899 یورو (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہو گی۔
سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز کی یہ قیمتیں درست معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے ڈیزائن میں تبدیلی اور بہترین فیچرز کی شمولیت کے باعث پہلے سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ یہ سام سنگ کے مہنگے ترین فون ہوں گے تاہم بہت سے صارفین اس پر سیخ پا بھی ہیں۔
ارے! پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ابھی قیمتوں سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگرچہ رولینڈ کی جانب سے لیک ہونے والی اکثر تفصیلات بالکل درست ثابت ہوتی ہیں، لیکن اب بھی کمپنی کی جانب سے اعلان ہونا باقی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کی قیمتیں بھی گلیکسی S7 جتنی ہی ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)دنیا بھر کی طرح کراچی ،سندھ یونیورسٹی جامشورو اور سکھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہی ہے ،مذہبی جوش و جذبے سے منائے گئے اس تہوار کا مقصد برائی کی ہاراور اچھائی کی جیت ہے۔
بچے ،نوجوان یا ہو بوڑھے سب ہی ہولی کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں اورتو اوراس موقع پر بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، رنگ ہاتھ میں لئے اپنے ہم عمر وں کو رنگتے رہے اور ہر طرف ہیپی ہولی کی صدا ئیں گونجتی رہیں۔
ہندو براردی کا کہنا تھا کہ ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے ااس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں،تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔
ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے والے سندھ یونیورسٹی کے طلباء ہولی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کے ساتھ رنگوں میں رنگ گئے۔
ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کو رنگ لگاتے محو رقص سندھ یونیورسٹی کے طلبا نے ہندو برادری کی خوشیوں میں شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جہاں سے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا جاتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)تحریک انصاف لاہور کا ورکرز کنونشن دو جماعتوں کے لئے ٹینشن بن گیا ،پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ ن لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود کراس کررہی ہے ۔ ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے الزامات مسترد کردئیے ۔
پی ٹی آئی نے ورکرز کنونشن کے لئے جو ہال بک کیا تھا اس کا مالک تالا لگا کر عین وقت پر غائب ہوگیا ،کارکنوں نے ہال بند پایا ،پارٹی پرچم پھٹے نظر آئے تو وہ بے قابو ہوگئے ،ن لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کنونشن کرڈالا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے اس معاملے پرکہا کہ آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہیں، لیگی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کےہتھکنڈوں سے پہلےمرعوب ہوئے نہ اب ہوں گے ، ریاستی وسائل استعمال کرکے مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ، یہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین گروپوں کی آپس کی لڑائی ہے،ہمیں تو ورکز کنونشن پر حملے کاکوئی علم نہیں

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اسپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے، پی سی بی نے ایف آئی اے کو شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون نہیں دیے، وہ اب تک پی سی بی کے پاس ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جن کھلاڑیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا لیا اس کی قانونی حیثیت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم نے ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہیں تحقیقات کے لیے کھلاڑیوں کے موبائل فون کی ضرورت ہے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) برازیلین فٹ بال لیجنڈ رونالڈینو رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
برازیل کے فٹ بال اسٹار کراچی میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے اور شائقین کو گرائونڈ میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رونالڈینو نےاس حوالے سے منتظمین سے معاہدہ کرلیا ہے

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں دورتک کم اور درمیانی بلندی میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والا نیا ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے لئے راولپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقبل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کے لئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں شامل کیا گیا ائیرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اورلوئر ٹومیڈیم آلٹی ڈیوڈ ہے۔ ائیرسسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اورانہیں ڈھونڈ کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے جب کہ ایل وائی 80 کے ذریعے لو ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ پر اڑنے والے دورتک کے اہداف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں نوجوان اور اچھے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان بٹ کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ وہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تمام تر توجہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر مرکوز کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمزَٹی وی(تعلیم/کراچی)ملک میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے باعث میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، قائم مقام ناظم امتحانات احسان الحق اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی ریاض صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری ہو رہی ہے اور ہم اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، مردم شماری کے وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوگا اس لیے میٹرک کے امتحانات 2 مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 28 مارچ سے آرٹس گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگا جب کہ 15 اپریل سے سائنس گروپ کے امتحانات شروع ہوں گے۔
چیرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ رواں برس 3 لاکھ 33 ہزار466 طلبا امتحانات میں حصہ لیں گے، امتحانی مراکزکے دورے کے لئے مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ضلعی سطع پر ڈپٹی کمشنر بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
چئیرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ ایڈمٹ کارڈ اورڈیٹ شیٹ کی فراہمی کے لیے شہرمیں 5 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لئے مراسلہ بھی لکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے عدم تعاون کے باعث امتحانات کے انعقاد میں پریشانی ہوئی، نجی اسکولز نہ تو اسٹاف دیتے ہیں اورنہ ہی جگہ دینے پرراضی ہوتے ہیں تاہم امتحانات میں تاخیر کا اثر نتائج پر نہیں پڑے گا اور31 جولائی کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقے ٹائون شب میں ورکرز کنونشن تحریک انصاف کے لئے چیلنج بن گیا ،ہال کا مالک تالا لگا کر غائب ہوگیا ، نامعلوم افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑ دئیے گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑنے پر ن لیگ کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کرسیاں لگا کرورکرز کنونشن شروع کردیا ۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز برساتی نالے میں پھینک دئیے گئے،جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام کارروائی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ہے۔
گزشتہ شب ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پارٹی دفتر کے قریب پروگرام کرنے پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی نے کنونشن کیلئے جس شادی ہال میں بکنگ کرائی تھی اس کا مالک بھی ہال کو تالے لگا کر غائب ہوگیا ہے