اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اگرعام عدالتیں فیصلے کریں تو خصوصی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی.
لاہورمیں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ معاشرے میں جب تک انصاف نہ ہو بہتری نہیں آسکتی، بارکے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں، پنجاب بھرمیں 37 ہزارسیشن ٹرائل التوا میں پڑے ہیں، اگر وکیل سیشن ٹرائل میں مصروف ہوگا توہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ التوا کا شکارہوگا۔ اگر عام عدالتیں فیصلے کریں تو خصوصی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہمیں کوئی نئی چیزنہیں کرنی صرف قانون پر عمل درآمد کرنا ہے۔
جسٹس سید منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ لاہورڈسٹرکٹ جوڈیشل میں مصالحتی سینٹرکا افتتاح ہوا ہے ، اس ماڈل پراجیکٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صرف نیت صاف کرنے کی ضرورت ہے، نیت صاف ہو اورارادہ ہو تو سب کچھ ہوسکتا ہے، ایک ماہ میں 751سیشن ٹرائل مکمل ہوئے جب کہ گزشتہ برس ستمبرسے اب تک صوبے بھرمیں 80 ہزار مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا تیزی سے انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، مقدمات کے جلد ٹرائل کے لیے سسٹم کو مزید بہتر بنارہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ لندن میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1200.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔
ایک مرحلے پر قیمتیں 1194.55 ڈالر فی اونس تک گر گئیں جو 31 جنوری کے بعد سونے کی کم ترین قیمت ہے۔ سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1196.21 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1202.11 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوان باکسر وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں فلائی ویٹ کیٹگری میں دوسری پوزیشن مسلسل 5 مقابلوں کے بعد حاصل کی ہے۔

محمد وسیم یہ اعزاز حاص کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور انہوں نے آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے رینکنگ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔فلائی ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن جاپان کے باکسر ڈیاگو ہیگا کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے حکلومت نےنئے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی لاگت دو ارب روپے ہے۔ 


 میڈیا زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عالمی معیار کے پانچ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ کمپلیکس پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، سوات اور صوابی میں تعمر  کئے جائیں گے۔یہ منصوبہ دو ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے کے بعد دونوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آصفہ بھٹو نے پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ انضباطی کمیٹی کو مراد سعید اور جاوید لطیف دونوں کیخلاف سنجیدگی سے کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد نوبت مکے تک پہنچ گئی ۔تاہم بعدازاں جاوید لطیف نے مراد سعید سے اپنے رویے پر معافی مانگی تھی۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز اسپنر رنگناہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہیراتھ بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سابق دونوں کرکٹرز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ عمران اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر 362 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ نے اب تک 360 وکٹیں لے رکھی ہیں۔اگر ہیراتھ دونوں کرکٹرز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 19ویں بالر بن جائیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )اداکارہ ویناملک نے اسدخٹک سے خلع لے لی۔۔۔چار سال پہلےدھوم دھام سے شادی کرنیوالی ویناکہتی ہیں معاف کیجیےابھی اس معاملے پربات نہیں کرسکتی، امیدہےآپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں۔دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینامیری بیوی ہے،بہت پیارکرتاہوں۔

اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہوجائیں گےتوعدالت بھی فیصلہ ہمارےحق میں دےگی۔شادی برقراررہےگی،جب میاں بیوی راضی توکیاکرےگاقاضی! انہوں نے کہا کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہو تو میں آپ سے معافی مانگتاہوں،میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو توبھی معافی مانگتاہوں،بزرگ ہمارےدرمیان صلح کرائیں گے۔

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتاہوں کہ صلح ہوجائے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں عمرے پر گیا اور پھر وہیں سےامریکا چلا گیاتھا۔میں ملک سےباہر تھا پچھلے ہفتے ہی واپس آیا ہوں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد ) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے اورینٹل لینگویج کے سالانہ امتحان 2016ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 

علاوہ ازیں حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے ایگرو ٹیکنیکل کورسز سی ٹی (ایگرو) آرٹ ماسٹر سرٹیفکیٹس، آرٹ ٹیچنگ سرٹیفکیٹ سمیت و دیگر کے سالانہ امتحان 2015-16 ءکے نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان کی ہارٹی کلچر انڈسٹری کی مستحکم بنیادوں پر ترقی کے لیے قومی سطح پر فریم ورک کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے، فریم ورک کی تیاری کا مقصد ہارٹی کلچر سیکٹر میں فارم کی سطح سے لے کر صارف تک کے مراحل میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ماہرین کی آرا کی روشنی میں ان کا حل تجویز کرنا ہے۔
فریم ورک کی تیاری کے لیے سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی کے اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں، متعلقہ سرکاری محکموں، تحقیقی اداروں اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا جبکہ صوبائی سطح پرمشاورت مکمل ہونے کے بعد قومی سطح کی کانفرنس کے ذریعے ماہرین کی سفارشات مرتب کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی، ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے لیے قومی فریم ورک کی تیاری کا بیڑہ ایف
پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹ نے اٹھایا ہے۔
جس میں خصوصی طور پر ہارٹی کلچر سے متعلق بین الاقوامی سطح کے تحقیقی ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں کمیٹی کے چیئرمین وحید احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی اے بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے وسطی و مغربی ایشیا ڈاکٹر بابر ای باجوہ، ڈاکٹر سہیل، پی سی ایس آئی آر کے ڈاکٹر عمر، عبدالمالک، اسلم پکھالی، بسم اﷲ خان و دیگر نے شرکت کی۔
وحید احمد نے نیشنل فریم ورک فار ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس فریم ورک کی تیاری کا مقصد ہارٹی کلچر سیکٹر میں موجود امکانات اور چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی پالیسیوں کی تشکیل اور قومی منصوبہ بندی کے لیے روڈ میپ تشکیل دینا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس فریم ورک کے ذریعے پاکستان میں زرعی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ پیداوار میں اضافہ، نئی ورائٹیز کی تیاری، ویلیو ایڈیشن کے علاوہ تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے، سپلائی چین سے متعلق مسائل اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ یہ روڈمیپ پاکستان میں ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے بھی تجاویز مرتب کرے گا بالخصوص بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت کے پی کے، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جدید اصولوں کے مطابق منظم فارمنگ اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے تجاویز مرتب کی جائیںگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سبکدوش ہونے والے ناظم امتحانات عمران چشتی سے نتائج میں تاخیر کے حوالے سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی سے تعطیلات پر ہیں ان کےپتے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد روبہ صحت ہیں اور بورڈ سے رخصت پر ہیں انھوں دوستوں اور عزیزوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی صحت کے لئے دعاکی ہے۔