اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (کراچی)یدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے ملزم نے عدالت کے باہر فیصل ایدھی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے دیں۔
میڈیا ذرائع کےمطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ میٹھادر آفس میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید نے سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں دھمکیاں دیں کہ اگر وہ مقدمے سے الگ نہ ہوئے تو وہ ہر قسم کے نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کے حوالے سے تحفظات ہیں، میٹھادر آفس میں ملزم جمشید نے ساتھیوں کے ساتھ کروڑوں روپے کی چوری کی تھی اور تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ اس کے بعد فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی) عدالت نے شہر قائد میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کے لئے موٹرسائیکل رکشہ کو 17 شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی قانونی اجازت مل گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چنگچی رکشوں کو 17 شرائط سے گزر کر سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ 17 شرائط میں رکشے کا ماڈل بھی شامل تھا جسے تیار کرلیا گیا ہے اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسے فٹ بھی قرار دے دیا ہے۔ نئے چنگچی رکشے 100 سی سی اور اس پر صرف 4 سواریوں کی گنجائش رکھی گئی ہے اور سواریوں کے باحفاظت سفر کے لئے سیفٹی گارڈز کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عاطف رضا کا کہنا ہے کہ روٹس کے لئے حکومت کو لسٹ فراہم کردی گئی ہے اور رکشوں کو علاقوں کے اندر روٹس پر ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)نیب نے حید ر آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ افسر مشتاق احمد شیخ کو پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر گرفتار کیا ،مشتاق شیخ سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ ،3کلو سونا ،9قیمتی گاڑیاں و دیگر دستا ویزات برآمد ہوئیں ،ان دستا ویزات میں بنگلوں ،پلاٹوں اور گھروں کی تفصیلات شامل ہیں ۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر کارروائی کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسرمشتاق احمد شیخ کو گرفتار کیا ۔ملزم سے برآمد ہونے والے سامان میں 17.3ملین روپے نقدی و پرائز بانڈ ،37ہزار سعودی ریال ،3کلو سونا ،9گاڑیاں ،ایک طلائی گھڑی ،ڈی ایچ اے کراچی میں دو پلاٹوں کے دستا ویزات ،ہالہ میں دو گھر ،ہالہ میں 45ایکڑ پر محیط ایک فارم ہاوس ،85بھینسیں ،31گائیں،30بکریاں ،3ہرن ،4مور ،ہالہ میں 200ایکڑ زرعی رقبہ ،قاسم آباد حیدر آباد میں 3گھر ،حید ر آباد میں 2فلیٹ ،ایک لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سر ٹیفکیٹس ،ایما رگیگا کراچی میں 40ملین روپے کی سرمایہ کاری کے دستا ویزات اور مختلف بینک اکاﺅنٹس کی 31چیک بکس ہیں ۔ملزم کے بنگلے ،فارم ہاوس ،شادی ہال و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ چیلنج سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کا کردار بہت اہم ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک نے ہماری طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی اور سرحدوں پر فوجی جوان ملک کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/برمنگھم)آکسفورڈ یونیورسٹی نے دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے داخلےکی مشروط پیشکش کردی ہے۔
اس حوالے سے ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کی مشروط پیشکش کردی گئی ہے۔
ملالہ نے کہا کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ ان کی آئیڈیل بے نظیر بھٹو نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی لیکن داخلے کے لئے اے لیول امتحانات میں سیاسیات، فلسفے، معیشت میں اچھے نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔
لائک کریں

 

 

ایمزٹی وی(مظفر گڑھ)بھارتی فوج نے ایک بار پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے پوری طرح واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور چینی کارکنوں کی حفاظت پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی سیکیورٹی سخت ترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سی پیک کی تکمیل میں چینی مدد کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
قبل ازیں aسپیشل سیکیورٹی ڈویژن (سی ایس ایس )آمد پر آرمی چیف کا جی او سی ایس ایس ڈی میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا ، اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے

 

 

ایمزٹی وی(بین الاقوامی)لیڈی ڈیانا خوابوں میں آتی ہیں، مدد مانگتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں، عوام کی شہزادی کے سابق ملازم نے برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی اور ان سے مختلف باتیں کرتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہنا ہے کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں کہ پال ٹھیک ہے تم نے جو زندگی اپنے لیے منتخب کی ہے اس کے مطابق اسے بسرکرو لیکن ایسا کہنے کے لیے وہ زندہ نہیں ہیں ۔
پال نے بتایا کہ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا۔ میں اکثر یہ سوچ کو سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں

 

 

 
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو جو مینڈیٹ دیا ہے قائد مسلم لیگ ن نے وہ قرض چکا دیا ۔
ریاست کے لئے جو پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔فیملی کورٹس بنا دی گئی ہیں اب فیصلہ 120دن میں ہوگا۔خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنانے کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تحریک آزادی کشمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض سنی سنائی بات کو پھیلانا کسی طور پر مناسب نہیں ہوتا، تنقید برائے اصلاح کا ہر سطح پر خیر مقدم کریں گے ،ریاست کو معاشی طور پر خود کفیل اور خوشحال بنانے کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نےگزشتہ روز پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان سول سروسز کا حصہ بننے والے نوجوان عہد کر لیں کہ انہوں نے بیورو کریٹ بننے کے بعد ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنی ہے ۔ کرپشن اور بددیانتی سے دامن بچائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک بن گیا ہے ، سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے