اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ)ثانوی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات سید عباد اللہ غرشین نے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کی کامیابی سے تکمیل اساتذہ کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھی اساتذہ نے جن مشکل حالات میں فریضہ انجام دیا یقینا‘‘ وہ داد کے مستحق ہیں اس کیلئے ہم تمام اساتذہ تنظیموں کے بھی مشکور ہیں کہ انہو ں نے دوران امتحانات بھرپور تعاون کیا اور اپنا فرض ادا کیا سید عباد اللہ غرشین نے کہا کہ امتحانات میں میڈیا کا کردار بھی مثبت رہا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مکمل ساتھ دیا انہو ں نے کہا کہ اساتذہ تنظیمو ں کو تنقید کا حق حاصل ہے مگر تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں12سو اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی جن کا تعلق انہی اساتدہ تنظیموں سے ہے انہو ں نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ)ثانوی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات سید عباد اللہ غرشین نے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کی کامیابی سے تکمیل اساتذہ کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھی اساتذہ نے جن مشکل حالات میں فریضہ انجام دیا یقینا‘‘ وہ داد کے مستحق ہیں اس کیلئے ہم تمام اساتذہ تنظیموں کے بھی مشکور ہیں کہ انہو ں نے دوران امتحانات بھرپور تعاون کیا اور اپنا فرض ادا کیا سید عباد اللہ غرشین نے کہا کہ امتحانات میں میڈیا کا کردار بھی مثبت رہا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مکمل ساتھ دیا انہو ں نے کہا کہ اساتذہ تنظیمو ں کو تنقید کا حق حاصل ہے مگر تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں12سو اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی جن کا تعلق انہی اساتدہ تنظیموں سے ہے انہو ں نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) زرعی یونیورسٹی اور نائیجیرین یونیورسٹی اور کالج آف ایگریکلچرلافیاکے ساتھ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، طلبہ کے باہمی تبادلوں اور انٹرن شپ کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں اور نساروارا سٹیٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرمحمد اکانومینومانے پاکستان میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر امینوعبدالقادرکی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کی دستاویزات کے مطابق دونوں ادارے سیمینار‘ لیکچر‘ ٹریننگ اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ میٹنگزکے ساتھ ساتھ مشترکہ مفاد کیلئے تحقیقی مواد کا بھی تبادلہ کر سکیں گے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /سرگودھا ) سرگودھا کے متعدد اسکول حکومتی ہدایت کے باوجود ایمرجنسی گیٹس کھولنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بڑا جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی اسکول ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلاک 2 ‘ گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول بلاک 2 ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 سمیت متعدد ایسے اسکول ہیں جن کے گردونواح میں قبضہ مافیا نے قبضے کرکے گیٹ مکمل طور پر بند کردیئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلاک 2 کی گلی کے گیٹ پر بھی لوگوں نے دکانیں قائم کرلی ہیں اور اس کے تمام راستے بند کرکے قبضہ مافیا نے قبضے کرلئے ہیں۔ شہریوں اوروالدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان قبضہ مافیا کیخلاف نوٹس لیں۔
ڈی ای او ایجوکیشن چوہدری اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ اسکولوں کے دروزوں کے سامنے سے طے بازاری خم کرائی جائے ۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔
بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کر کے اپنے کرئیر کو مزید اچھا بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنگکا کا کہنا تھا کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کرئیرمیں حاصل نہ کیا ہو۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اورمایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے لیفٹ آرم اسپنربن گئے۔ ہیراتھ نے عمران خان اور ڈینئل ویٹوری کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
رنگناہیراتھ نے بطور لیفٹ آرم سپنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیکر بطور لیفٹ آرم سپنر زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سابق کیوی سپنر ڈینئل ویٹوری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈینئل ویٹوری نے ایک سو تیرہ میچز میں تین سو باسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق پاکستانی باﺅلر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔
عمران خان اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر تین سو تریسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے انیسویں باﺅلر بن گئے ہیں۔
رنگنا ہیراتھ نے اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں تین سو چھیاسٹھ وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنرمتھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے آٹھ سو وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلم شعلے میں جیا اورمیرے ایک منظرکی عکس بندی میں 3 سال لگ گئے تھے۔
ماضی کی شہرہ آفاق فلم ’’شعلے‘‘ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن ، امجد خان، ہیما مالنی اورجیا بچن نے اہم کردار ادا کیا تھا اور فلم نے شہرت کی نئی تاریخ رقم کی تھی جب کہ فلم کے کئی کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امرہوگئے ہیں اوران کے ڈائیلاگ آج بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب شہرہ آفاق فلم کے حوالے سے 42 سال بعد حیرت انگیزانکشاف ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم ’’شعلے‘‘ کے حوالے سے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ایک منظرمیں جیا لالٹین کی روشنی بند کررہی ہیں اورمیں باہرکی طرف بیٹھا ہارمونیکا بجا رہا تھا جب کہ اس منظرکوعکس بند کرنے کے لیے خاص قسم کی روشنی درکارتھی اورہمارے فوٹوگرافی ہدایتکارڈی ویچا غروب آفتاب کے وقت کی عکاسی کے خواہش مند تھے لیکن آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس منظرکوعکس بند کرنے میں ہدایتکاررمیش سپی نے 3 سال لگائے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم اس منظر کی عکس بندی کے لیے جاتے کچھ نہ کچھ ہوجاتا تھا اور ہمیں ٹھیک روشنی نہیں مل پاتی تھی جب کہ ہدایتکار نے بھی کہہ دیا تھا کہ جب تک ہمیں وہی منظر نہیں مل جاتا تب تک سین شوٹ نہیں ہوگا آخر کار ہمیں ایک سین عکس بند کرنے میں 3 سال کا انتظار کرنا پڑا۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں آمد ہمیشہ روحانی تجربہ رہی ہے لیکن ایسے ادارے میں خون کی ہولی کھیلی گئی اورمفتی سرفراز نعیمی کو شہید کیا گیا، جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، ہماری مساجد اورخانقاہیں امن کا گہوارہ ہیں، دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لئے علما مدد کریں، ہمیں فتووں سے آگے نکلنا ہے جب کہ دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں اورمدارس کی تعلیم امن کی بنیاد پر استوار ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن ہرانسان کی اولین ضرورت ہے، آج انسانوں کے درمیان نفرت کا زہربھیلایا جا رہا ہے اوراس زہرکوعلما ختم کرسکتے ہیں، دہشتگردی کی بنیادیں انتہا پسندی ہےاوردین کے نام پرانتہاپسندی پھیلائی جارہی ہے جب کہ جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا گیا ہے۔ آج پاکستان اوردنیا بھرمیں اسلام کے نام پر ظلم کا بازارگرم ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ 2013 میں جب عوام نے ہمیں حکومت سونپی تو یہ بات ہماری پیش نظر تھی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ذمہ داری ہے، انہوں نے اقتدارمیں آ کرامن کے قیام کے لئے کمر کس لی۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج سمیت پولیس کے نوجوانوں نے بھی کلیدی کردارادا کیا۔ ملک کی سلامتی کے لیے ادارے بھی یک سو ہوئے، اللہ نے ہماری مدد کی اوردہشتگردوں کے مراکزبرباد کیے، ان کے ہاتھ ٹوٹے جیسے ابو لہب کے ٹوٹے تھے، دہشت گرد جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے اورعلاقائی اورصوبے کے نام پربھی نفرت کا کاروبارکیا جارہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )شاہ رخ خان چوٹ کھانے اور آپریشن کرانے کے عادی ہوچکے ہیں اور اپنے فنی کیرئیر میں اب تک ٹخنے، گھٹنوں، بازوؤں اور کندھوں کے متعدد آپریشن کراچکے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز بھی کسی غلطی سے بچنے کے لیے حیرت انگیز طریقہ اختیار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بائیں کندھے میں کئی عرصے سے تکلیف تھی جس پر آج ان کے کندھے کی معمولی سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا لیکن کنگ خان کے ڈاکٹر بھی ان کے کئی آپریشن کے باعث پریشان ہیں اور کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے انہوں نے اداکار کے دائیں بازو پر ’’ناٹ می‘‘ تحریر کیا تا کہ غلطی سے دوسرے کندھے کی سرجری نہ کی جائے۔
شاہ رخ خان نے بھی ڈاکٹروں کے اس مزاح کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا اورایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے دائیں بازو پر ’’ناٹ می‘‘ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بائیں بازو کی معمولی سرجری کی گئی ہے لیکن کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز نے دائیں بازو پر’’ناٹ می‘‘ لکھ دیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ ایک ہی جرم میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو واپس بھجوا دیا گیا، مگر محمد عرفان اور دیگر کو کھیلنے کی اجازت دیدی گئی،یا تو سارا کیس اس وقت غلط تھا یا اب درست نہیں سنبھالا جا رہا، میں محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھا، جیل کی ہوا کھانے والوں کو ملکی نمائندگی کا موقع دینے سے اسی طرح کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ نے مداخلت کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہیے، کسی سے مت ڈریں، ایک بار صفائی ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، چوروں کو پکڑیں تو کئی بڑے نام آئیں گے۔ فکسنگ کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔
عامرسہیل نے کہا کہ پی سی بی نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، اب حکومتی ایجنسی کو مداخلت کرنا پڑی، بورڈ نے پہلے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں، اگرایسا تھا تو2 کرکٹرزکو معطل اورعرفان سمیت دیگر کو کھیلنے کیوں دیا، یہ دہرا معیار ہے، کسی بااثرشخص نے طویل قامت پیسر کو روک لیا ہوگا، محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل اور جسٹس قیوم رپورٹ کی زد میں آنے والوں کو بورڈ میں مواقع دینے کے فیصلے نہ کیے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اس ساری صورتحال میں بورڈ کی ناکامی نظر آتی ہے۔
ایف آئی اے بھی کہہ رہی ہے کہ فرانزک رپورٹ کے بعد بتائیں گے، اب معاملہ دبا دیا جائے گا یا واقعی سنجیدہ ایکشن سامنے آئے گا، انھوں نے کہا کہ محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل اور جسٹس قیوم رپورٹ کی زد میں آنے والوں کو بورڈ میں مواقع دینے کے فیصلے نہ کیے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں کرکٹرز بکی کے معاون بنے اور جیل کاٹی یہاں تو براہ راست ڈیل کا الزام ہے،اگر ثابت ہوجائے تو اس کی سزا بھی زیادہ ہونی چاہیے۔