جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس میں قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن طحہٰ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہترجان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
 

 

ایمزٹی وی(کامرہ)کامرہ میں پاک فضائیہ کے 14سکواڈرن کو جے ایف 17تھنڈر طیارے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی ہے،21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدیدطیاروں کی شمولیت ضروری ہے،جے ایف 17تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے اسکوارڈرنز کو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے.
پاک فضائیہ نے ملک اور بیرون ملک شاندار فضائی کرتب دکھائے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا،سرھدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،جے ایف 17تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی اور مسودہ قانون پیش کیا جو تمام پارلیمانی رہنماؤں کے حوالے کردیا گیا۔ مسودے میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کی تعریف کے مطابق اب کسی کوبھی دہشت گردی میں شامل کیا جاسکے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے جو 22 فروری تک اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔ ذیلی کمیٹی وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں دیگر پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں جن میں شازیہ مری ،شیری مزاری ،نعیمہ کشور اور اقبال ایس قادری شامل ہیں، کمیٹی کے ارکان اپنی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اگلا اجلاس 22 فروری کو ہوگا جس میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 21ویں ترمیم میں ترامیم تجویز کی جائیں گی جب کہ پارلیمانی رہنماؤں کا اگلا اجلاس اب 27 فروری کو ہوگا، تمام رہنما مسودے پر مشاورت کریں، 27 فروری کو حتمی حل نکل آئے گا۔
دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کا مسودہ دیا گیا ہے،2 سال میں فوجداری مقدمات سےمتعلق اصلاحات نہیں ہوئیں جب کہ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان سےآگاہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود اعتراف کیا کہ 2 سالوں میں بہت سے اقدامات جن کی قانون میں گنجائش تھی وہ نہیں لیے گئے جب کہ نئی ترمیم پر تمام پارٹی رہنما اپنی لیڈر شپ کو اعتماد میں لیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہدایت کارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔
اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کیلئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں اسکارلیٹ جانسن دکھائی دیں گی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاؤ ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔
ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔.
 
 
 
 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی میں ایک بار پھر شامل ہوگئے۔

پشاور زلمی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ویڈیو پیغام میں تمیم اقبال نے اپنی واپسی کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ مجھے دوبارہ دبئی آکر اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرکے خوشی ہورہی ہے

۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اب تک ایونٹ کے تمام میچز میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں بھی ٹیم کے آئندہ میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈال پاوں گا۔

 

واضح رہے بھارت کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے باعث تمیم اقبال نے تاخیر سے اپنی پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کو جوائن کیا۔تمیم اقبال نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی جانب سے 268رنز بنا کر اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

 

 

 
ایمزٹی وی(اسپورٹس)میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کی پیشکش کردی۔
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی اگر وہ بہتر سمجھتے ہیں تو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروائیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا، 'میں بحیثت میئر، کراچی اسٹیڈیم انھیں آفر کرتا ہوں'۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سارے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'یہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کھڑکی تھی جس کے بعد غیرملکیوں نے آنا تھا، ہم نے کئی لوگوں کو منایا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک شک کی لہر ہوگی'۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا ہے یا پی سی بی وسیم اختر کی پیشکش قبول کرتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)سندھ یونیورسٹی جامشورو بس کی ٹکر سے طالبہ شدیدزخمی ہوکر دم توڑ گئی۔ مشتعل طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج شروع کردیا ۔آٹھ فروری کو بھی سندھ یونیورسٹی کی بس سے ایک طالبعلم گر کر جاں بحق ہوچکا ہے۔
پولیس کے مطا بق حادثہ سندھ یونیورسٹی میں زیرو پوائنٹ پر پیش آیا ، جہاں بس کی ٹکر سے فزکس فائنل ایئر کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی ۔ طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
واقعہ کے خلاف مشتعل طلباء طالبات نے بس کو گھیرلیااور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا تھا۔
سندھ یونیورسٹی حیدرآباد کی بس سے آٹھ دن کے دوران یہ دوسرا حادثہ پیش آیا ہے۔رواں ماہ آٹھ فروری کو بھی سندھ یونیورسٹی کی بس سے ایک طالبعلم گر کر جاں بحق ہوچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، قیوم آباد کے قریب ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اختر کالونی کے قریب پیش آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےمیں رابن اور خان مومن نامی افراد جاں بحق ہوئے۔تیسری لاش گداگرخاتون کی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حادثے میں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، حکام کی نظر اندازی ، تین زندگیاں لے گئی ۔شہر میں ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں ۔شہر میں دن کے اوقات ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے پھر بھی ٹرک شہر کی سڑکوں پر دوڑتا رہا۔
عینی شاہد کے مطابق ٹرک والے نے پل پر چڑھنے سے پہلے موٹر سائیکل سوار کو کچلا اوردوسری طرف سے گرتے ہوئے بھی ایک موٹرسائيکل سوار ٹرک کی زد میں آیا ۔
 
Aحادثے کے وقت ڈرائیور نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکااور ٹرک حادثے کا شکار ہوگیااور ٹرک پر رکھا کنٹینر گرگیا۔ کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کنٹینرز کو سن سیٹ بلیوارڈ جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کے تحت یونیورسٹی میں آل کراچی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 جامعات وکالجز کے طلبا نے حصہ لیا۔
انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن سندھ میڈیکل کالج کے سروش حسین ، دوسری پوزیشن لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے دانیال احمد جیلانی جبکہ تیسری پوزیشن کراچی یونیورسٹی کی مریم خان نے حاصل کی ۔تقریری مقابلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
انگریزی تقریری مقابلے کے بعد اردو مقابلہ 16فروری جمعرا ت کو یونیورسٹی میں ہوگا۔ مقابلے کے جج پی اے سی سی کی ماسٹر ٹرینر مرزیئے شیرازی اور صحافی مبشر زیدی تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے کہا کہ یونیورسٹی کے تحت اس طرح کے مقابلے اکثر وبیشتر ہوتے رہتے ہیں جن کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں اعتماد دینا ہوتا ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سجاول)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سجاول نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سجاول صفر کاچھیار نے گذشتہ روز گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسکولوں پر چھاپے مار کر آٹھ غیر حاضراساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔