جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (صحت)کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں جسم کے مختلف حصوں کا 'کنٹرول' ہوتا ہے؟ہمارے تمام اعضاءاور مسلز ہمارے ہاتھوں کے مختلف حصوں سے جڑے ہوتے ہیں۔جب ان حصوں پر مساج یا مالش کی جاتی ہے تو وہاں سے ایک سگنل اعصابی نظام کے ذریعے دماغ تک جاتا ہے جو اس سگنل سے ملنے والے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس حوالے سے ہاتھوں میں پانچ اہم جگہیں ہوتی ہیں جو کہ جو جسم کے مختلف حصوں کا درد کم یا بالکل ختم کرسکتی ہیں۔ان جگہوں پر آہستگی سے انگوٹھوں کے ذریعے مساج کرنے پر فائدہ ہوتا ہے۔ سیدھا ہاتھ جسم کے داہنی جانب کے حصے کے لیے کام کرتا ہے جبکہ بایاں ہاتھ بائیں جانب کے حصے کے لیے کارآمد ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مارکھانے کے بعد سوشل میڈیا پر جنید حیدر کو للکارنے اور تندوتیز بیانات کے بعد وقار ذکاءنے انہی کیساتھ اپنی نئی ویڈیو جاری کردی اور جنید حیدر کو اپنا بھائی بنالیا۔ 

اپنے فیس بک پیج پر جنیدحیدر کیساتھ جاری کی گئی ویڈیو میں وقار ذکاءکاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا پر آپ لوگوں نے بڑا مزہ لے لیا، اصل میںدو بھائیوں کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہوگئی تھی ، اوراس ویڈیو کے بعد بھی لوگ اور چسکا لیں گے ،جوکچھ جنید کو میں نے کبھی بولا ہے تواس پرمیں معذرت کرتاہوں، ایک دوسرے کے خاندان کو کبھی ملوث نہیں کرناچاہیے ، اور جنید بھائی مزید بتائیں گے کہ ٹرمر لے کر کہاں گھوم رہے تھے ‘۔

جنیدحیدر نے ہنستے ہوئے کہاکہ’بس ٹرمر ملا نہیں، مس انڈرسٹینڈنگ تھی ، وہ اب کلیئرہے ، ہم آپس میں دوست ہیں ، جو باتیں تھیں وہ حل ہوگئیں ‘۔ وقار ذکاءنے کہاکہ آپ کو مسائل میں ایک دوسرے کی فیملیز کو ملوث نہیں کرنا چاہیے ، آپ کو نہیں پتہ کہ ہمارا تعلق کیسا تھا، کیسا ہے اور کیسا رہے گا۔ 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختون خواہ کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں کے پی کے کے منصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانےکی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیے ،د ن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے ،لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے ۔یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختون خواہ کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

:ائیرپورٹ پرشہزاد سلیم کے ساتھ کیا ہوا

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نجی ایئرلائن کی پرواز ای اے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچے، جس کے بعد امیگریشن کاؤنٹر پر سلیم شہزاد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیوایم کے بانی رکن اور مرکزی رہنما سلیم شہزاد کوطویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد پیر کی صبح دبئی سے پاکستان پہنچنے پرروک لیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عاصم قائم خانینے نمائندے کو بتایا کہ سلیم شہزاد کو امیگریشن حکام نے روک لیا ہے اوران کے کاغذات کی چانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

سلیم شہزاد نے آتے ہی سیاست میں ہلچل مچادی:

عاصم قائم خانی نے بتایا کہ ان پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم وہ ایک طویل عرصے بعد وطن واپس آئے ہیں اس لئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

اس موقع پر سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر شرمندہ نہیں ، سیاست میں سرگرم کردار ادا کروں گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے بانی رہنما اور رابطہ کمیٹی لندن کے رکن سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رہنما اور ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ان کے عزیز و اقارب نے ان کا استقبال کیا، کراچی میں قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے گھر قیام نہیں کریں گے۔
متحدہ رہنما تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد نجی ایئر لائن کی پروازای کے 600سے کراچی پہنچے، روانگی سے قبل میڈیا سے خصوصی گفت گو میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ تمام گروپ رابطے کر رہے ہیں اور فون پر بات چیت ہوئی ہے لیکن وہ اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کراچی پہنچنے کے کے بعد دوستوں سے ملاقاتوں اور مشورے سے ایک دو دن کے بعد کریں گے۔
سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر بھرپور اعتماد ہے، اپنے خلاف کیسز کا سامنا کروں گا، عدالتوں کا ہر فیصلہ قبول کروں گا۔
اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلیم شہزاد نے کہا کہ کراچی آنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کیلئے ڈرایا جارہا ہے، میں نے کوئی جرم نہیں کیا، میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تین دہائی سے زائد عرصے سے سیاست میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی سیاست کراچی میں ہو اور کراچی والے ہی یہ سیاست کریں۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سلیم شہزاد کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔
سلیم شہزاد پر ایف آئی اے میں مقدمہ قائم ہے جبکہ سابق مشیر پٹرولیم اور 462ارب روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی ایک کیس قائم ہے. جس پر ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی،پانچوں ٹیموں کے کپتان اور چیئرمین پی ایس ایل بھی موجود ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونےمیں صرف تین دن رہ گئے ہیں ،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو ہوگی۔

تقریب میں پاکستانی گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائےاپنے کا جادو جگائیں گے ، ان کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز مشہور زمانہ جمیکن سنگر شیگی ہوں گے ۔

چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی پانچوں کپتانوں کےہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے نہیں ہو گی اور اب اگلی سماعت 13 فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کو سننے والے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بناءپر پاناما کیس کی مزید سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہو سکے گی ۔ ڈاکٹروں نے انہیں مزید ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے .
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔
عدالتی روسٹرمیں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے11 ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے۔
جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا جبکہ پاناما کیس سننے والے بینچ کے ایک رکن جسٹس گلزار کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرنے والے 2 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔توقع ہے کہ پاناما کیس کی سماعت 13 فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہو گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے موقع دیا ہے تو میں بھی مداحوں کی امید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔کراچی ائیرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل بابر اعظم نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشن میں ان فٹ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی نہیں رہی مگر کراچی کنگز نے موقع دیا تو اپنی پرفارمنس سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی پوزیشن پر بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم دیگر کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے کیونکہ ایسے سنیئر کھلاڑی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم نہ صرف فائنل تک پہنچے گی بلکہ ہم ٹرافی بھی جیتیں گے۔ بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے محروم رہے تاہم دوسرے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے اہم رکن بن کر سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے بابر اعظم نے 2015 سے ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 میچز میں برق رفتاری سے 1ہزار 168 رنز بنائے جن میں چار سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /نوڈیرو ) قلعہ گڑھی خدابخش بھٹو میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گذشتہ چار برسوں سے بند محکمہ ہے محلہ صاحب کے گاؤں میں قائم اس گورنمنٹ پرائمری گرلزاسکول100سےزائدطالبات تعلیم حاصل کرتی تھیں،

یہاں کے مکینوں نے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔