جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ لاہور)ہائیکورٹ نےسی ایس ایس کےامتحان کیلئےعمر کی مقررہ حدبڑھانےکی درخواست پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نےڈاکٹر ریحان کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزارکامؤقف تھاکہ حکومت نےسی ایس ایس کیلئےعمر کی حد 30سال مقرر کر رکھی ہےتاہم تعلیم اور قابلیت کا امتحان دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،لہٰذااستدعاہےکہ سی ایس ایس کیلئےعمر کی مقررہ حد میں5سال کی توسیع کا حکم دیا جائے۔ عدالت نےدرخواست پرمحکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نو ٹس جاری کر دیئے۔

 

 

ایمزٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک)اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔

سان فرانسسکو کے ایک کیفے میں ایسے ہی ایک جدید روبوٹ نے '’بیرسٹا‘ 'کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جو نہایت ماہرانہ انداز میں صارفین کو ان کی من پسند مزیدار کافی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ’کیفے ایکس‘ نامی اس کیفے میں موجود روبوٹ آرڈر لینے کے چند منٹ بعد ہی صارفین کو ان کی آرڈر کی ہوئی من پسند کافی پیش کر کے خوب داد وصول کر رہا ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی ( ما نٹرینگ ڈیسک)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں بھی دل کے امراض میں مبتلا افراد کو چونا لگایا جارہا ہے جہاں پر اب تک بڑے دھڑلے سے مریضوں کو غیرمعیاری ا سٹنٹس لگانے کا کام جاری تھا ۔  

حکومتی اداروں نے چھاپے مار کردوبڑے اسپتالوں میں اسٹنٹس کے اسٹورسیل کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پشاور کے بڑے اسپتالوں میں بھی امراض قلب میں مبتلا مریضوں سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ڈرگ کنٹرول ٹیم اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے نجی اسپتال آر ایم آئی اور سب سے بڑے سرکاری لیڈی ریڈنگ اسپتال پر چھاپہ مارا اور20 سے زائدغیرقانونی اسٹنٹس برآمد کیے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق دونوں اسپتالوں میں 20کے قریب اسٹنٹس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔جن پر نہ تو مینوفیکچرنگ ڈیٹ ، قیمت اور نہ ہی رجسٹریشن نمبر ہے جبکہ نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ فرم کے اسٹنٹس بھی برآمدہوئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ڈیسک)امریکی ڈالر کی قدر میں 30سال میں سب سے بڑی کمی واقع ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے بعد مختلف ممالک کے مابین کرنسی کی نئی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ پر الزامات ہیں کہ وہ جاپان، جرمنی اور چین اپنی اپنی کرنسی مارکیٹ میں گڑ بڑ کر رہے ہیں۔ ان ممالک نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی ہے ، ٹرمپ کے الزامات کے بعد دنیا بھر میں کرنسیوں کی نئی جنگ چھڑ گئی۔

 

ایشیائی فوریکس مارکیٹس امریکی ڈالر بدھ کوبھی دبائو میں رہا اور اس کی شرح تبادلہ میں ایشیاء کی چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے کمی رہی۔ ہانگ کانگ اور ٹوکیو فوریکس ٹریڈز میں ڈالر کی شرح تبادلہ 113 ین، جبکہ پائونڈ اسٹرلنگ کے تبادلے اپ کے ساتھ 1.2580 ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ ڈائون کے ساتھ 1.0792 ڈالر رہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک )انسٹاگرام میں کامیابی سے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو کاپی کرنے کے بعد فیس بک نے اب اسے اپنی ایپ کا بھی حصہ بنا دیا ہے۔ جی ہاں انسٹاگرام میں جس طرح اسٹوریز کا انٹرفیس دیا گیا ہے، بالکل اسی انداز کا ڈیزائن فیس بک اسٹوریز کے نام سے اب فیس بک موبائل ایپ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش فی الحال آئرلینڈ میں کی جارہی ہے مگر اس نئے فارمیٹ کو جلد دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک اسٹوریز بالکل انسٹاگرام اسٹوریز کی نقل ہے جو کہ خود اسنیپ چیٹ اسٹوریز سے چوری کیا گیا، جہاں آپ تصاویر اور ویڈیوز اپنی ذاتی ' اسٹوری' میں شامل کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں اور یہ چوبیس گھنٹے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔ آپ جو بھی فیس بک اسٹوری میں ایڈ کریں گے وہ نیوزفیڈ یا پروفائل کی ٹائم لائن پر ظاہر نہیں ہوگا جبکہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی طرح آپ کسی کی اسٹوری پر ڈائریکٹ میسج کے ذریعے رئیپلائی بھی کرسکتے ہیں۔

آپ تصاویر میں سیلفی فلٹرز اور فیس بک کے اسنیپ چیٹ جیسے جیو فلٹرز سے بھی فوٹوز اور ویڈیوز کو سجا سکتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو انسٹاگرام کی طرح ایپ کے ٹاپ پر نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق فیس بک ترجمان نے خود کی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نادرا کی جانب سے معذرت کے بعد پانامہ لیکس کیس کی 67 آف شور کمپنیوں میں شامل گمنام پاکستانیوں کا سراغ لگانے کا ٹاسک ماتحت اداروں کو دے دیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں قائم ماتحت اداروں کو نہ صرف باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں بلکہ ان گمنام پاکستانیوں کے نام اور دیگر دستیاب معلومات کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں اور ماتحت اداروں سے کہا گیا ہے کہ ہر ماتحت ادارے کا سربراہ اپنی حدود میں ان لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے اور پانامہ لیکس میں شامل ان گمنام پاکستانیوں کے عزیز و اقارب کے بارے میں اگر کچھ معلومات ملیں تو انہیں بھی ضرور بورڈ کے ساتھ شیئرکیا جائے تاکہ نادرا کے پاس موجود ڈیٹا سے مدد لینے کے لیے کوئی اضافی معلومات نادرا کو فراہم کی جا سکیں اور انہیں استعمال کرکے مصدقہ معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اب بھی نادرا حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، اگر ایف بی آر کو پانامہ لیکس میں شامل گمنام پاکستانیوں کے بارے میں کوئی کوائف یا تفصیلات ملیں گی تو انہیں نادرا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ (جنوری)کے آخری عشرے میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نامکمل کوائف کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پانامہ لیکس کیس میں شامل 67آف شور کمپنیوں کے گمنام پاکستانی مالکان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں قائم اپنے ماتحت اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی فیصلے کے تحت اب فیلڈ فارمشنز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو نام بھجوائے گئے ہیں، ان کا سراغ لگایا جائے یا ان کے کسی قریبی عزیز کا نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر یا ان کے علاقے کی تفصیلات یا دوسری کوئی بھی ایسی متعلقہ معلومات دی جائیں جس سے ان کا سراغ لگایا جاسکے اور ان معلومات کو نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ شیئر کرکے مدد لی جاسکے۔۔

 

 

ایمز ٹی وی (ما نیٹئرنگ ڈیسک )سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس8 میں ہوم بٹن کو ختم کردیا ہے تاکہ بڑی اسکرین کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کی نئی لیک تصاویر سے سامنے آئی ہے جس میں ایج لیس بڑا ڈسپلے اور ٹاپ پر دائیں جانب سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون ممکنہ طور 5.8 انچ اور 6.2 انچ ڈسپلے کے دو ورژن میں متعارف کرایا جائے گا جس کے لیے امولیڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہوگا تاکہ صارفین کسی بھی چیز کو کیمرے کے ویو میں لے کر اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرسکیں۔ سیلفی کیمرہ میں آئی اسکینر بھی ہوگا جو کہ پہلے گلیکسی نوٹ سیون میں متعارف کرایاگیا تھا اور اس کی مدد سے صارفین بس اپنی آنکھوں سے فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ پہلا فون ہوگا جس میں سام سنگ کا اپنا ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو متعارف کرایا جائے گا۔ یہ پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد تیز اور بیس فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرسکے گا جس کے لیے مائیکرو چپ اور گرافکس ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کو کسی مانیٹر سے کنکٹ کرکے مکمل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی شکل بھی دی جاسکے گی۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ یہ فون 29 مارچ کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں مہنگا ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) 5فروری کو شہر بھر میں یومِ کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، وفاقی جامعہ اردو اور داؤد یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی ۔

پروفیشنل اداراجات کے اجلاس میں تمام جامعات کے یونٹ صدور نے اس بات کا متفقہ فیصلہ کیا کہ یومِ کشمیر پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں شہر بھر میں بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانٹرینگ ڈیسک)ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے بلکہ ہم میں سے اکثر لوگ خوش رہنے کی فکر میں ہر وقت پریشان رہتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ خوش رہنا بہت آسان ہے بشرطیکہ کچھ عادتوں پر قابو پالیں یا پھر ہمیشہ کے لیے انہیں خیرباد کہہ دیں۔
ذیل میں ایسی ہی چند باتیں بیان کی جارہی ہیں جن سے پرہیز کرکے آپ خوش رہ سکتے ہیں:
سوشل میڈیا کی لت
ہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے اگرچہ ہمیں اپنے دور دراز احباب سے قریب کردیا ہے لیکن سوشل میڈیا سے ہر وقت چپکے رہنا اور صبح سے شام تک اسٹیٹس اپ ڈیٹس، لائک، شیئر، ٹویٹ اور ری ٹویٹ کرتے رہنا بھی ہمارے جذبات پر برے اثرات ڈالتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ سوشل میڈیا سے دور رہنے والے افراد اُن لوگوں کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ خوش رہتے ہیں جو ہر وقت سوشل میڈیا کی دنیا میں گم رہتے ہیں۔
ماہرین کی تجویز ہے کہ سوشل میڈیا پر رہنے کا وقت محدود کردیں اور یہاں نظر آنے والی ہر چیز پر توجہ نہ دیں ورنہ آپ کی خوشی غارت ہوجائے گی۔
ہر وقت کی مصروفیت اور افراتفری
ملازمت ہو یا کاروبار، اکثر لوگ ہر وقت مصروفیت اور افراتفری کا شکار رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا ذہن آرام کے اوقات میں بھی آرام نہیں کر پاتا۔ اس ضمن میں پرانا مشورہ تو وہی ہے کہ دفتر اور کاروبار کی مصروفیات اور ان سے متعلق تفکرات کو گھر سے باہر رکھیں۔ ترجیحات کے تعین اور وقت کی تنظیم بہتر بنائیں تاکہ اپنا کام طے شدہ مدت میں مکمل کرسکیں۔
اس کے علاوہ مصروفیت کے دوران صرف 2 سے 3 منٹ کے لیے کام روک دیں اور کرسی پر بیٹھے بیٹھے، جسم و دماغ کو بالکل ڈھیلا چھوڑ کر صرف گہرے گہرے سانس لیں۔ ناک سے سانس اندر کھینچیں، چند سیکنڈ روکیں اور پھر منہ کے راستے آہستہ آہستہ خارج کردیں، سانس اندر کھینچتے وقت سوچیں کہ اچھے اور مثبت خیالات بھی اس کے ساتھ ساتھ آپ کے اندر سرایت کررہے ہیں جب کہ سانس خارج کرتے وقت یہ تصور کریں کہ جیسے آپ اپنے اندر موجود منفی خیالات اور جذبات کو بھی اپنے اندر سے نکال باہر کررہے ہیں۔
غصہ نہیں، سمجھداری
اگر کوئی دوست آپ کا فون نہیں اٹھا رہا یا آپ کے پیغام کا جواب نہیں دے رہا تو اس پر غصہ نہ کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ خود کسی پریشانی یا مصروفیت میں مبتلا ہو جس کی وجہ سے وہ آپ کو جواب نہ دے پارہا ہو۔ معاملہ فہمی اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور سوچیں کہ جس طرح آپ کی زندگی میں طرح طرح کے مسائل آتے رہتے ہیں، ٹھیک اسی طرح دوسروں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے؛ اس لیے بہتر ہے کہ دوسروں پر ناراض ہونے کے بجائے ان کے رویّے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ہوسکے تو ان کی مدد بھی کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کو خوشی بھی ملے گی جو آپ کی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرے گی۔
دوسروں سے موازنہ
یاد رکھیں کہ جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، بالکل ویسے ہی دنیا کے تمام انسان بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہر کسی کو مواقع ضرور ملتے ہیں مگر ان کی کیفیت اور نوعیت دوسروں سے مختلف ہوتی ہے۔ سمجھدار اور خوش رہنے والے افراد وہ ہوتے ہیں جو ملنے والے مواقع سے درست طور پر اور بروقت فائدہ اٹھانا جانتے ہیں جب کہ ناخوش اور ناشکرے لوگوں کو اگر اپنی زندگی بہتر بنانے کا کوئی موقع ملتا بھی ہے تو وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے کیونکہ وہ راتوں رات ’’بڑی کامیابی‘‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے سے بلند مقام اور مرتبہ رکھنے والوں کے برابر پہنچ جائیں یا ان سے بھی آگے نکل جائیں۔
یہ سوچ منفی ہی نہیں بلکہ تباہ کن بھی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ دوسروں سے موازنہ کرنا چھوڑیں اور اپنے آپ کو، اپنی زندگی کو اور اپنے معاملات کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش خود کریں۔
قصہ مختصر یہ کہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہو کر آپ اپنی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اپنا مزاج تھوڑا سا تبدیل کرنا ہوگا

 

science inventions, science inventions essay in urdu, science inventions 2016, science inventions and discoveries, science inventions and inventors, science inventions in urdu, science inventions essay in English, science invention ideas, science inventions 2015, science invention project, science invention essay in urdu, science invention and inventors, science invention 2016, science invention in hindi, science invention using recycled materials, science invention timeline, science invention quotes, science invention list, science invention articles, science invention and discoveries, science invention and discoveries pdf, science invention activities, science invention and economic growth, science invention and innovation, science invention and technology, science inventions and discoveries 2014, science inventions and discoveries 2013, a new science invention, a simple science invention, a famous science invention, ideas for a science invention project, ideas for a science invention, science invention books, science inventions by students, science inventions by accident, science inventions boon or bane, science inventions by mistake, science best inventions, science buddies inventions, science behind inventions, science invention display board, science fair invention board, science invention chart, science invention camp ,science invention competition, science invention convention ideas, science invention convention, science invention.com, science inventions cool, science channel invention nation, science class invention ideas, science channel invention show, science invention & discoveries, science fair invention display board, science invention and discoveries 2014, science junior invention du microscope, science and invention magazine download, latest science invention and discoveries, science week invention and discovery, different science invention, invention definition science, sujet d'invention science fiction, science invention encyclopedia, science invention easy, science invention experiments, science inventions examples, science inventions essay in urdu language, science expo inventions, science engineering inventions, science invention for high school, science invention for 5th graders, science invention for school, science invention fair, science invention facts, science inventions for students, science inventions for 6th graders, science inventions for 4th graders, science inventions for elementary students, science inventions for 8th grade, science invention games, science inventions gone wrong, science inventions gk, science inventions gadgets, science great invention, science and invention gravitation conquered at last, science fair invention guidelines, science inventions for grade 8, science fair inventions grade 7, science inventions 6th graders, science invention history, science inventions high school, science homemade inventions, science and invention how it works, science inventions at home, science inventions for high school students, science inventions for health, what science inventions helped the mayan in farming, science fair inventions high school, science invention in tamil, science invention ideas for grade 8, science invention ideas for middle school, science invention ideas for students ,science invention ideas for 5th graders, science invention ideas for 4th graders, science invention in urdu, science invention in 2014, what is science inventions, science and invention july 1925, science inventions in January, science inventions in june, science et vie junior invention, science invention kits, science inventions ks2, science inventions ks1, sciencewiz invention kit, sid the science kid invention, science invention latest, science latest invention 2014, science latest inventions 2013, science latest inventions 2012, science inventions in last 10 years, science inventions of leonardo da vinci, science inventions in London, invention science fund llc, l'internaute science invention, science invention, movies, science invention magazine, science intervention materials, science invention meaning, science inventions made from recycled materials, science inventions middle school, science inventions made in 2014, science modern invention, science my invention, science museum inventions, science invention news, science invention name, science new inventions 2011, science newest inventions, new science invention in india, discovery science invention nation, science new invention in hindi, new science inventions in urdu, new science inventions in biology, new science inventions in physics, science invention of 2016, science invention of 2014, science invention or discovery, science invention of microscope, science inventions of 2013, science inventions of the 21st century, science inventions of 2015, science inventions of the renaissance, science inventions of the future, science of invention, list of science inventions, essay on science inventions in urdu, timeline of science inventions, list of science inventions and inventors, advantages of science inventions, essay on science inventions, disadvantages of science inventions, history of science inventions, example of science inventions, science invention pdf, science invention ppt, science invention pictures, science invention proposal, science inventions physics, science inventions powerpoint, science project invention convention, science fair invention projects, easy science invention projects, science invention quiz, science invention question, science inventions questions and answers, science invention rubric, science invention report, science inventions recent, science recycled invention, science related inventions, science revolution inventions, science research inventions, science fair invention rubric, sciencewiz inventions radio, science inventions ideas, science inventions that changed the world, science invention technology, science invention trivia, science invention topic, science invention today, science inventions to make at home, science inventions to do at home, \science inventions telephone, science inventions that will change the world, science invention update, essay science inventions urdu, useful science invention, science invention videos, new science invention video, latest science inventions videos, science and inventions vocabulary, invention science fund intellectual ventures, renaissance science and invention video questions, renaissance science and invention video, invention science et vie junior, science et vie invention, science invention Wikipedia, science inventions with pictures, science inventions with inventors, science inventions worksheets, science inventions websites, sciencewiz invention, science week inventions, science invention youtube, science inventions you can make at home, new science inventions youtube, popular science invention awards year 2014, science and invention 1924, science and invention 1922, science and invention august 1924, 10 science invention, science and invention august 1923, science and invention magazine 1925, science invention 2014, science invention 2013, science invention 2015, science invention 2012, popular science invention 2014, popular science 2014, invention awards, popular science 2013 invention awards, science and technology invention 2013, popular science 2011 invention awards, grade 2 science inventions, 2 latest science inventions science inventions for 3rd graders, grade 3 science inventions, unit 3 science and inventions, grade 4 science inventions, sims 4 science inventions, science inventions 5th graders, science inventions for 5th grade, 5 science inventions, top 5 science inventions, grade 5 science inventions, 5 latest inventions science, science 5 weird inventions that made millions, 5 new inventions science, science 5 ancient aztec inventions, science invention ideas 6th grade, science invention ideas for 6th graders, 6 grade science inventions, science inventions for 7th grade, science inventions for 7th graders, grade 7 science inventions, science fair invention ideas 8th grade, grade 8 science inventions, grade 8 science fair inventions

 

ایمز ٹی وی(ما نیٹرئنگ ڈیسک)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اب آپ دوستوں کا مقام معلوم کرسکیں گے۔

میسیجنگ اور کال کی مشہور ایپ واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےجسے’’لائیو لوکیشن ٹریکنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ ورژن 2.16.399 اور آئی او ایس ورژن 2.17.3.28 میں موجود ہے۔ اس آپشن کے ذریعے 2 دوست یا گروپ میں شامل افراد حقیقی وقت میں اپنی موجودگی اور مقام کو ظاہر کرسکیں گے۔

یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر غیرسرگرم ہے اور اسے ایپ کے سیٹنگ مینو میں جاکر ایکٹو کرنا پڑتا ہے۔ آپ صرٖف ایک سے5 منٹ تک ہی کسی کی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ عرصے سے واٹس ایپ کے اس فیچر پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب یہ منظرِ عام پر آگیا ہےلیکن کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور اب بھی یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے۔