جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی فلم 'قابل' کو آخرکار پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم پاکستانی عوام کا دل جیتنے میں کامیاب بھی ہورہی ہے۔
فلم 'قابل' ایک ایسے نابینا شخص کی کہانی ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیتا ہے۔
ہریتھک کی فلم 'قابل' نے بالی ووڈ تجزیہ کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام کا بھی دل جیت لیا ہے، جسے باکس آفس پر اچھا ردعمل حاصل ہوا۔
اور اب اس فلم کو پاکستانی عوام کا بھی مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔
ہریتھک روشن نے فلم 'قابل' کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر لوگوں نے فلم 'قابل' کی کہانی اور اداکاری کو خوب سراہا.
انہوں نے ہریتھک کی فلم 'قابل' کو شاہ رخ کی فلم 'رئیس' سے بہتر قرار دیا۔
خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی سینما گھروں کے مالکان نے بالی ووڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم ایک مرتبہ پھربالی ووڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔
 

 

ایمزٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود فیصل آباد کے اکثر سرکاری اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے جس سے طالب علموں کا ریکارڈ آن لائن نہ ہو سکا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم پرائمری کلاسز کے طلبہ کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا پلان بنایا گیا تھا ۔

جس کیلئے ستمبر 2016 میں سرکاری اسکولز کی نرسری کلاسز میں داخل طلبہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس میں طلبہ کے نام ، ولدیت کے علاوہ والے کے شناختی کارڈ سمیت تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

لیکن تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود اکثر اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سیکنڈری اور ایلیمنٹری کی طرف سے اسکولز سربراہان کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ جلد ریکارڈ بھجوایا جائے ۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے قریبی دوست اور معروف ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی۔
شاہ رخ خان اور فرح خان کے درمیان آپس میں گہری دوستی ہے اور دونوں ایک ساتھ بلاک بسٹر فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں فلم”میں ہوں نا“، ”اوم شانتی اوم“اور ”ہیپی نیو ایئر“شامل ہیں لیکن اب کنگ خان نے فرح خان کی فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہ فرح خان نے شاہ رخ خان کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی لیکن اسکرپٹ پسند نہ آ ہوئے بتایا کہ شاہ رخ فلمی کیرئیر میں زوال کے باعث کسی بھی دوست کی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ماڈل واداکار نیلم منیر نے کہاہے کہ میری ڈبیو فلم’’چھپن چھپائی‘‘ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی، جس کی عکسبندی مکمل ہوچکی، صرف ایک گانا رہ گیا جس کو پروڈیوسر اور ہدایتکار بیرون ملک شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ڈانس وڈیو میں ایسا کچھ نہیں کہ جس کی وجہ سے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، فرینڈلی اور ہنس مکھ ہوں جس کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ یہ وڈیو ایک ماہ پرانی ہے جو میری ایک دوست نے گاڑی میں بیٹھے ہوئی بنائی تھی ،اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ یہ سب میں نے جان بوجھ کر سستی شہرت کے لیے خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے تو ایسا کچھ نہیں ۔ مجھے اس طرح کی شہرت اور مقبولیت کی کوئی ضرورت نہیں تاہم کراچی اور لاہور میں بننے والی میگا ڈرامہ سیریلز پروجیکٹس کر رہی ہوں۔
ان دنوں لاہور آن ائیر جانے والی سیریل کی ریکارڈنگ کے لیے آئی ہوئی ہوں۔
نیلم منیر نے کہا یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو میں نے اپنی والدہ اور بہن کو بتایا جنہوں نے میری ہمت بندھائی اور کہا کہ تم نے اس میں ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس کی وجہ سے پریشان ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہرحال وڈیو کو لڑکیوں نے پسند کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ دوست واحباب سبھی جانتے ہیں کہ میں فرینڈلی ہوں اور فرصت کے لمحات کو بھرپور انجوائے کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ میں کام کرنا میرا ایک اچھا تجربہ ہوا ہے یہ میرے فلمی کیرئیر کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مجھے مزید فلموں کے لیے اسکرپٹس آئے ہوئے ہیں جن میں سے جو پسند آیا تو اس کو فائنل کرکے اس کی تفصیلات میڈیا کو خود بتاؤں گی۔
 

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نےانگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے بعد نیپال کو بھی شکست دیدی ۔ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔
 
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) ہالی ووڈاسٹار انجلیناجولی نےامریکی صدرکوخبردارکیاہےکہ انکی امیگریشن پالیسی سے پناہ گزین متاثر ہوں گے، ٹرمپ کی امریگریشن پالیسی سے شدت پسندی بڑھے گی۔
ہالی ووڈاسٹارکاکہناہےکہ مذہب کی بنیاد پرامتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ امریکا کی سلامتی ضروری ہے مگر فیصلوں کی بنیاد حقائق پر ہونی چاہیے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول 68 میں طلبہ کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن رائٹس کمیشن نےجھولے فراہم کردیئے۔

اسکول میں جھولے لگانے کا افتتاح چوہدری عبدالغفار سندھو نے کیا۔ اس موقع پر ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے چیئرمین رانا مقرب الہی، چوہدری زاہد رشید ، جاوید بسرا، اسلم بٹ، علی رضا، مزمل حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم فیصل آباد) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت صوبہ بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پنجم کے امتحانات شروع ہوگئے۔

فیصل آباد کے 469 امتحانی مراکز میں اردو کا پیپر لیا گیا تمام مراکز میں پنجم کے اردو کے پیپر کے دوران طلبہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی لئے گئے تھے جبکہ 73 کلسٹر ہیڈز سمیت پانچ ہزار 715 اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

ضلعی حکومت کی طرف سے امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے پاکستان میں ڈیوس کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ مقابلے کے انعقاد سے دنیا کو ایک مثبت پیغام جائے گا کہ وہ ایک امن پسند اور محفوظ ملک ہے۔ یہ صرف پاکستان کی ٹینس ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی سپورٹس کے لیے بھی اہم موقع ہے۔ 12 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے ملک میں دوبارہ کھیلنے پر وہ بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہیں۔ ڈیوس کپ ٹائی کے بعد مثبت تبدیلی آئے گی اور نوجوان کھلاڑیوں میں دوبارہ شوق پیدا ہو گا اور سپانسرز بھی سامنے آئیں گے۔


اعصام الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان کی ٹینس ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی سپورٹس کے لیے بھی اہم موقع ہے۔ اس مقابلے کے لیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے میچ آفیشلز بھی پاکستان آرہے ہیں۔ جب تمام کھلاڑی اور آفیشلز واپس جائیں گے تو یقینی طور پر پاکستان کی روایتی میزبانی اور سکیورٹی کے بارے میں دنیا کو مثبت باتیں بتا سکیں گے جس سے پاکستان میں مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کی راہ کھلے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ کی میزبانی کسی طور بھی آسان نہیں تھی ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ساتھ میں نے بھی ذاتی حیثیت میں کوشش کی اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو قائل کرتے رہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی سے زیادہ دیر محروم نہ رکھا جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔


اعصام الحق نے کہا کہ 12 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے ملک میں دوبارہ کھیلنے پر بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں۔مجھے اس بات کا دکھ تھا کہ جب سے مجھے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کی بناءپر پذیرائی ملی میں اپنے ملک میں اپنا کھیل دکھانے سے محروم تھا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس نہ ہونے کا نقصان نوجوان کھلاڑیوں کو ہوا ہے اور ان کے شوق میں فرق پڑا ہے، اس کے علاوہ ملک میں مقابلے نہ ہونے کے اثرات سپانسرشپ کی کمی کی صورت میں بھی سامنے آئے ہیں لیکن انھیں امید ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے بعد مثبت تبدیلی آئے گی اور نوجوان کھلاڑیوں میں دوبارہ شوق پیدا ہو گا اور سپانسرز بھی سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی تین سے پانچ فروری تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں12 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹینس کے اس بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کررہا ہے۔ایران نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان آ کر یہ ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے کر یہ مقابلہ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعصام الحق پاکستان کی اس چار رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جو اس تین روزہ مقابلے میں ایران کا مقابلہ کرنے والی ہے۔
 
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے دینی تعلیمات تک رسائی آسان بنا دی ہے.

بچیاں گھر بیٹھے اس سے بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں۔ بچیوں کی بہتر تربیت سے گھر اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل اسکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نماز اسلام کا بنیادی رکن اور دین کا ستون ہے جس کے بغیر زندگی نامکمل ہے۔

قرآن پاک میں سب سے زیادہ نماز کے بارے میں حکم آیا‘ نبی پاکؐ نے بھی تمام مصروفیات ترک کر کے نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔