جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تجارت)امریکا اور برطانیہ نے ڈوئچے بینک پر قواعد کے منافی اقدام پر چھ سو ملین ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈوئچے بینک پر منی لانڈرنگ روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق جرمن بینک روس کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا تھا۔ کوتاہی ثابت ہونے پر جرمن بینک کو امریکی اور برطانوی حکام کے عائد کردہ چھ سو ملین ڈالر سے زائد کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈوئچے بینک کے تحت روس سے دس ارب ڈالر کی رقم تجارت کی آڑ میں ماسکو، لندن اور نیویارک منتقل ہوئی۔ امریکی محکمہ انصاف معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔منافع کی شرح 4 مہینوں کے بعد پہلی مرتبہ بڑھائی گئی ہے۔
ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 18 بیسس پوائنٹس سے 6اعشاریہ54 فیصد ،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6 فیصد جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 7 اعشاریہ44 فیصد سے 7اعشاریہ54 فیصد کردی گئی ۔
پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ پر منافع 9اعشاریہ63فیصد پر برقرارہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹینے ایوننگ پروگرام میں داخلوں میں توسیع کردی۔ جامعہ اردو کے داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدرکے مطابق بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز(شام) کے داخلوں کی تاریخ میں 10فروری تک توسیع کی گئی ہے۔
رواں سال گلشن اقبال کیمپس کے بیچلرز پروگرامز میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے بی ایس(چار سالہ) کیلئے طبیعات، حیوانیات، حیاتی کیمیاء، ریاضیاتی علوم، کمپیوٹر سائنس، خردحیاتیات،ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، ارضیات، بائیو ٹیکنالوجی ،عبدالحق کیمپس کلیہ فنون میں بی اے( دو سالہ )کیلئے بین الاقوامی تعلقات، انگریزی، ابلاغ عامہ،کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات عبدالحق کیمپس میں بی ایس کامرس ،بی ایس معاشیات ،بی بی اے(چار سالہ)اور بی کام (دو سالہ) پروگرامز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
اسکے علاوہ ماسٹرز پروگرامز گلشن اقبال کیمپس میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی(دو سالہ)کیلئے طبیعات، حیوانیات،ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، ارضیات،عبدالحق کیمپس کلیہ فنون میں ایم اے (دوسالہ)کیلئے میں بین الاقوامی تعلقات، تعلیم، ابلاغ ِ عامہ اورانگریزی،گلشن و عبدالحق کیمپس میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ کلیہ نظمیات کاروبارکیلئے گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز میں ایم کام (دو سالہ)، ایم کام (ہفتہ وار)، ایم اے(اکنامکس اینڈ فنانس اورایم اے معاشیات (دوسالہ)میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
کلیہ نظمیات کاروبار تجارت و معاشیات کے پروگرامزکیلئے عبدالحق کیمپس میںبی بی اے (چار سالہ) ایم بی اے(ساڑھے تین سالہ)اور ایگزیکٹو(ہفتہ وار) میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ان تمام شعبہ جات میں داخلوں کی اہلیت کم از کم 45سے50فیصدتک ہے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن فارم پُر کریں اور اسکی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بمعہ 1000/-روپے پے آرڈر بنام رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اورتعلیمی اسنادکے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ایک عدد گھوڑا پی آئی اے کے خصوصی طیارے سی 130 کے ذریعے امیرقطر کیلئے بطور تحفہ روانہ کردیا گیا ہے۔گھوڑا بھجوانے کیلئے قطری حکومت کا لکھاگیا خط منظر عام پر آگیا ہے اور اس خط میں سی ون تھرٹی کے استعمال کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ذرائع مطابق وزیراعظم کی طرف سے امیر قطر کیلئے ایک عدد گھوڑا تحفے کے طور پر روانہ کیا گیا ہے گھوڑے کے ہمراہ 13 رکنی حکومتی وفد بھی خصوصی طیارے کے ذریعے قطر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے
قبل ازیں حکومت پاکستان کی طرف سے قطری شہزادوں کیلئے پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے بھی خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے اور اب اے قطر کے سجیلے شہزادوں میرے گھوڑے تمہارے لئے کے مصداق امیر قطر کو تحفے کے طور پر گھوڑا روانہ کیا گیا۔
گھوڑا دپلومیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ معاملہ قطر سے جڑا ہوا ہے،معاملات بادشاہوں جیسے چلائے جارہے ہیں اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔

 

ایمزٹی وی(ڈی آئی خان )ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی فوجیوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان شامل ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔
جس میں عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے اکرم شیخ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے وقت مانگے جانے پر 14 فروری تک جواب جمع کرانے کی تجویز دی جس پر (ن) لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ کیا آپ ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ میں ویلنٹائن ڈے نہیں مناتا۔
الیکشن کمیشن نے 15 فروری تک عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر ریفرنسز پر سماعت ملتوی کردی۔

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ضرور ہورہا ہے لیکن جون میں کراچی بدل جائے گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ 2016 میں شادی ہال رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی ہال مالکان سے بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی لیکن کراچی پیکج پر عملدرآمد کے باعت شادی ہالز کو مزید مہلت دے دی گئی۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے لیکن رواں سال جون میں کراچی بدل جائےگا۔ پاناما کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاناما کا بم پھٹے گا، اس سال بہت سے اہم فیصلے بھی ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹس فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانات سے سے عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے تاہم عدالت شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر پابندی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح آئندہ کے لئے معاملے کو بہتر کرنا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا کہ اسٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے پیر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل ملتوی کردی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)سندھ اسمبلی نے اسكولوں میں طلبا كو جسمانی سزائیں دینے پر پابندی سے متعلق نجی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ فنكشنل كی ركن مہتاب اكبر راشدی نے یہ بل پیش كیا جس کے تحت سركاری اور نجی تعلیمی اداروں اور بچوں كے مختلف مراكز میں بچوں كو كسی بھی قسم كی جسمانی سزا دینا قانونی طور پر جرم تصور كیا جائے گا، اس عمل میں ملوث ملازمین كی ترقیاں اور مالی فوائد روك دیئے جائیں گے، ان كی تنزلی كی جائے گا یا پھر ان كی ملازمت ختم كركے انہیں مستقبل میں كسی بھی ملازمت كرنے پر پابندی لگادی جائے گی۔
بل کے تحت جسمانی تشدد میں ملوث سركاری و نجی تعلیمی اداروں و مراكز كے ملازمین كے ایسے عمل كے نتیجے میں اگر سركار مالی نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان ملوث ملازم یا ملازمین كے اخراجات سے پورا كیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نجی ائر لائنز کی پرواز 243کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
راحیل شریف کی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ آمد پر مسافروں نے انہیں دیکھتے ہی راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کرد ئیے ،بعد ازاں سابق آرمی چیف سخت سیکیورٹی حصار میں ائر پورٹ سے منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گئے۔