جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /لیہ) فتح پور کے قریب ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر سے 7 طالب علموں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

 

زرائع کے مطابق لیہ میں فتح پور کے قریب ایم ایم عالم روڈ پر دھند کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر اسکول وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7 طالب علم، 2 اساتذہ اور وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 11 بچے زخمی ہو گئے۔

 

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں ون ڈے کپتان اظہر علی کو تبدیل کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو قیادت دینے کی بحث چل رہی ہے،وہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کپتانی واقعی اس وقت پاکستان کرکٹ کا ایک اہم مسئلہ ہے ورنہ شاید پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں تین فرنچائزز تین غیر ملکی کپتانوں کے ساتھ نہ شرکت کرتیں ۔
پشاور زلمی جہاں پاکستان ٹی 20ٹیم کے دو سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ کھیل رہے ہیں وہاں قیادت ویسٹ انڈیز کے 33سال کے آل راؤنڈ ر ڈیرن سیمی کرتے دکھائی دیں گے۔ڈیرین سیمی جن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 2012ءاور 2016ءمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20ٹائیٹل جیتا تھا انھیں پشاور زلمی کے پہلے ایڈیشن میں قیادت کر نے والے کپتان شاید آفریدی نے اپنی جگہ قیادت کرنے کو کہا ہے۔
دوسری جانب 42سال کے مصباح الحق جن کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016ءمیں پہلا پی ایس ایل جیتا تھا اس بار بھی قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔کراچی کنگز کی کپتانی اس بار سری لنکا کے 39سال کے کمار سنگا کارا کرتے دکھائی دیں گے۔
یاد رہے سنگا کارا ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ،کوئٹہ گلیڈئیڑ کی قیادت پچھلے سال کی طرح وکٹ کیپر سرفراز احمد ہی کرتے دکھائی دیں گے ۔
یاد رہے سرفراز احمد پاکستان ٹی 20ٹیم کے بھی کپتان ہیں اور 29سال کے وکٹ کیپر پاکستان سوپر لیگ 2017ءکے سب سے کم عمر کپتان بھی ہیں۔
ادھر پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اپنی کپتانی بچانے کی کوششوں میں مصروف اظہر علی لاہور قلندر کے پہلے ایڈیشن میں کپتان ضرور تھے مگر اس بار ان کی جگہ یہ فریضہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 35سال کے برینڈن میک کولم ادا کر رہے ہیں۔
سن 2015ءمیں نیوزی لینڈ نے میک کولم کی زیر قیادت آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جہاں انھیں آسڑیلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔6فروری کو دبئی میں پاکستان سوپر لیگ 2017ءمیں بحیثیت کپتان کھیلنے والے یہ پانچوں کرکڑز ٹرافی کی تقریب رونمائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے پاکستان سپر لیگ 2016ءمیں تمام پانچ ٹیموں کے کپتان پاکستانی تھے ۔البتہ ٹورنامنٹ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک قیادت سے دست بردار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ قیادت انگلینڈ کے روی بو پارہ نے کی تھی
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلش کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کیلئے سخت قدم اٹھاتے ہوئے یومیہ ساڑھے تین ہزار پا ﺅنڈ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سخت سیزن سے قبل مکمل آرام کر سکیں اور انگلینڈ کی
کا ﺅنٹی کو وقت دیں لیکن انگلینڈ کے سخت ٹورز سے قبل انڈین پریمیئر لیگ منعقد ہو گی اور اس میں پرکشش معاوضے کے سبب انگلش کھلاڑیوں کی اس میں شرکت متوقع ہے۔
لیگ کیلئے جن کھلاڑیوں کا چنا ﺅہونے کا امکان ہے ان میں سب سے بڑا نام آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کا ہے اور انگلینڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں مایہ ناز کرکٹر لیگ کے دوران کسی انجری کا شکار نہ ہو جائیں۔ اسٹوکس نے آئی پی ایل کیلئے اپنی بنیادی رقم دو لاکھ 38 ہزار پاﺅنڈ مقرر کی ہے اور کئی فرنچائز ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن اگر بنیادی رقم پر ان کی نیلامی ہوتی ہے تو وہ فیس اور ٹیکس کی مد میں اپنی آدھی کمائی سے محروم ہو جائیں گے۔
بیٹنگ، با لنگ اور فیلڈنگ میں یکساں مہارت کے سبب اسٹوکس کو لیگ میں مہنگے داموں خریدے جانے کا امکان ہے اور رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جارح مزاج بلے بازوں کو ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے آخری حد تک جائے۔پانچ اپریل سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نیلامی کے عمل کا آغاز چار فروری کو ہو گا جہاں انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور جیسن رائے نے نیلامی کیلئے اپنے نام پیش کیے ہیں جبکہ سیم بلنگز اور جوس بٹلر پہلے ہی لیگ کا حصہ ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو بھارتی سپر اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اگر ان کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ایسا کہنا بے جا بھی نہیں کیونکہ بابر اعظم نے ثابت کیا کہ وہ ناصرف ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین بن سکتے ہیں بلکہ اب تک ان سمیت غیر ملکی حریف کھلاڑیوں سے آگے بھی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 31 مئی 2015 کو زمبابوے کیخلاف اپنا ون ڈے ڈیبیوکرنے والے بابر اعظم اب تک 23 میچوں میں 53.9 کی اوسط سے 1168 رنز بنا چکے ہیں۔
ان میں بابر اعظم کی 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیںاس کے ساتھ ساتھ سابق لیجنڈ ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈ کاتیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کر کے ایشیاءکے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ ان کے مقابلے میں ممتاز بیٹسمین اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 23 میچوں میں 50 کی اوسط سے 947 رنز بنائے تھے۔ دیگر بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 36 کی اوسط سے 657، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 21 کی اوسط سے 399 جبکہ برطانوی بلے باز جوئے روٹ نے 36 کی اوسط سے 723 رنز بنائے تھے۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں بھارت کے جارحانہ بیٹسمین ویرات کوہلی جیسی صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان کا یہ بیان ہملٹن ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹسمین کے بعد سامنے آیا تھا۔
ہملٹن ٹیسٹ میں جہاں پاکستان کا کوئی بیٹسمین کیوی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر پایا تھا، وہیں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 90 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نوجوانی میں ہی اتنے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم مستقبل کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ اس عمر میں بابر اعظم اتنے ہی اچھے طریقے سے کھیل رہے ہیں، جتنے اچھے ویرات کوہلی تھے۔ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ بابر اعظم نے اب تک 6 ٹیسٹ میچوں میں 27 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) آکسفورڈ کیمرج اسکول نے سائنسی نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اس نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا تھا ،

فریئر ہال میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں کراچی کے تمام اسکولوں نے شرکت کی اور ا س میں طلباوطالبات نے سائنس کے پروجیکٹ اپنے اپنے اسٹالوں میں رکھے اور اس نمائش کو بہت پسند کیا گیا۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ رپورٹ) چین کے سخت تعلیمی اور امتحانی نظام میں آسانی کے لیے ایک اسکول نے ادھار میں امتحان پاس کرنے اور گریڈ حاصل کرنے کا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت طالب علم ’’گریڈ بینک‘‘ سے پاس ہونے کے بعد کچھ ٹیسٹ کے ذریعے اس کا ادھار واپس دے سکتے ہیں۔
یہ سہولت چینی شہر نانجنگ میں واقع نانجنگ نمبرون ہائی اسکول میں پیش کی جارہی ہے جس کا مقصد طالب علموں کو امتحان پاس کرنے کا ایک دوسرا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسکول ٹیچر کے مطابق اگرچہ 60 اور 59 میں ایک نمبر کا فرق ہے لیکن ایک نمبر ادھار لے کر طالب علم پاس ہوسکتا ہے جب کہ بعد میں وہ یہ ایک نمبر سود کے ساتھ واپس لوٹا سکتا ہے۔
725275 china 1485878660 898 640x480 
اس کے لیے کسی بھی امتحان میں پاس ہونے کے لیے طالب علم کو گریڈ بینک سے کچھ نمبر دے دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ پاس ہوجائے۔ لیکن بینک ہی کی طرح طالب علموں کو مقررہ وقت پر یہ نمبر سود سمیت واپس کرنے ہوتے ہیں، یعنی اگلے امتحان میں طالب علموں کو اضافی نمبروں سے وہ امتحان پاس کرنا ہوگا۔بعض اساتذہ طلبا و طالبات کو اضافی نمبر دے کر ان سے تجربہ گاہ میں تجربات کراتے ہیں یا پھر انہیں عوام کو علم کے بارے میں لیکچر دینے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی طالب علم اپنا قرض واپس نہ کرسکے تو اس کا نام بینک کی طرح بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔
school 1485869506
طالبعلموں نے ’’نمبر بینک‘‘ پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو نومبر 2016 میں پہلی مرتبہ پیش کیا تھا۔ فی الحال اسے دسویں جماعت کے طالب علموں کے لیے پیش کیا گیا ہے اور 13 طلبا و طالبات نے یہ سہولت استعمال کی۔ چند اساتذہ نے اس طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طالب علم لاپرواہ اور غیرسنجیدہ ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں امتحانی نظام اسکول کے طالب علموں پر شدید دباؤ کی وجہ بن رہا ہے اور گریڈ بہتر نہ ہونے پر طالب علم خودکشیاں بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح امتحانات کے دنوں کو قومی بخار کا موسم کہا جاتا ہے جو بچوں اور والدین کے لیے یکساں طور پر بہت تناؤ کی وجہ بنتا ہے۔

 

ایمزٹی وی(کراچی)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو نے اپنا استعفی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اس منصب پر فائزرہنا مناسب نہیں ہے،شہید بھٹو سے لے کر آج تک عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور مستقبل میں بھی احترام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے مشیر قانون بیرسٹرمرتضی وہاب سے مشیر قانون کی حیثیت سے قلمدان کی واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی اورمرتضی وہاب سے قلمدان واپس لینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیاجس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھاکہ مولا بخش چانڈیو، سینٹر سعید غنی اور اصغر جونیجو کو بھی عہدوں سے فوری طور پر ہٹا کر دو روزکے اندر عدالت کو بتایا جائے کہ ان تمام مشیروں کو کتنی تنخواہیں ،مراعات اور اختیارات دیئے گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق یکہ توت میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ ہوا ہے ۔ جس وقت دھماکہ ہوا رکن اسمبلی حجرے سے منسلک اپنے گھر میں موجود تھے تاہم ان سمیت تمام لوگ اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیواداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد جمع کر نے کا کام شروع کردیاجبکہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے۔ دھماکے سے حجرے کے بیرونی دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔
 
دوسری جانب ایم پی اے فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ان سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگا جا رہا تھا اور انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بھی مطلع کیا ہوا تھا۔

 

 

 
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)پشاور پولیس لائینز میں پولیس اہلکاروں کو وردی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اے آئی جی فنانس وقار خان کا کہنا تھا کہ 25 ہزار پولیس اہلکاروں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران وردیاں تقسیم کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا میں اب انسپکٹر جنرل سے لے کر پولیس کانسٹیبل تک ایک ہی یونیفارم استعمال کریںگے۔ پولیس اہلکاروں میں نئی وردی کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔
مجموعی طور پر 75 ہزار پولیس اہلکاروں میں وردیاں تقسیم کی جائی گی۔ اب انسپکٹر جنرل سے لے کرکانسٹیبل تک سب کی وردی ایک ہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تمام اضلاع میں مقامی طور پر وردیاں تیار کرائی جاتی تھیں اس بار پورے صوبے کے لئے پاکستان ایئر فورس کے نجی فرم سے وردی تیار کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم نوا
زشریف کے اظہار اعتماد پر ان کا شکرگزارہوں اور ہمیشہ قائد اعظم محمدعلی جناح کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق محمدزبیر کا گورنرسندھ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی بارمزار قائدپر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے گورنر سندھ چن کر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اُس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔قائد اعظم کے نقش پر چلوں گا اور سندھ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جس عہدے پر فائز کیا گیا ہے ملک و قوم کی خدمت کرکے اس عہدے کا حق ادا کروں گا اور میری کوشش ہوگی کہ میں عوام کے امیدوںپر پورا اترنے کی کوشش کروں جبکہ گورنر سندھ منتخب ہونا میرے اور میرے خاندان کیلئے یادگار دن ہے۔