جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)پنجاب یونیورسٹی نے پارٹ ون کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سپلیمنٹری 2016کے ا متحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔
تفصیل یونیورسٹی کیویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں٫

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں راشد محمود عباسی گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ۔
منتخب ہونیوالوں میں راشد محمود عباسی صدر ، سرشار افضل عباسی نائب صدر ، سید مختار حسین شاہ جنرل سیکرٹری ، محمد شبیر قریشی جوائنٹ سیکرٹری ، محمد حنیف طاہر فنانس سیکرٹری ، ارسلان شہزاد پریس سیکرٹری و دیگر شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ایڈمرل ذکاء اللہ نشان امتیاز (ملٹری) چیف آف نیول اسٹاف کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف پراجیکٹس ،نئے انفراسٹرکچرز، مالی آڈ ٹس اور مختلف کیمپسز میں اضافی تعلیمی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار وں سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھل کود کی سیاست ملکی اتحاد،ترقی اور یکجہتی کے لئے خطرہ ہے ،کچھ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سب سے پہلے کشمیری سینہ سپر ہونگے کیونکہ ایک پرامن،ترقی یافتہ اور خوشحال جمہوری پاکستان ہی دنیا بھر کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کر سکتاہے ’پاکستان میں انتشار سے کشمیری اداس اور پریشان ہو جاتے ہیں ،کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیادپر مسلم لیگ ن پاکستان میں دوہزار اٹھارہ کے انتخابات بھی جیت کر حکومت بنا ئے گی ۔
پاناما لیکس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ، مسلم لیگ ن یوکے کے کارکن آپس میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری زندگی اور موت کامسئلہ ہے جہاں جہاں تارکین وطن موجود ہیں وہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اینکر پرسن وقار ذکاءنے تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد ایک اور شکایت بھی درج کرا دی ہے جس کے باعث فیس بک صارفین کی تو ہوائیاں اڑ گئی ہیں اور ہر کوئی جان بچانے کیلئے پرتولنے لگا ہے۔ وقار ذکاءنے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس تمام تر معاملے پر ان کی اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے تمام پیجز اور آئی ڈیز کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

وقار ذکاءنے درخواست کی تصویر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اجازت کے بغیر میری تصاویر اور ویڈوز استعمال کرنے والے فیس بک پیجز اور آئی ڈیز کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے، اگر میں نے بھی کسی کی تصاویر استعمال کی ہیں تو وہ بھی میرے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ “ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ”کچھ فیس بک صارف اور فیس بک پیجز کے ایڈمن حضرات میری نجی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کر رہے ہیں اور میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے میری کردار کشی کر کے مجھے معاشرے میں بدنام کر رہے ہیں۔“

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے کرکٹ کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں شرکت کیلئے ’سیاست کے کپتان‘ عمران
خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی اور پے درپے شکست کے باعث کیا ہے۔ کرکٹ کی بحالی کیلئے یہ گول میز کانفرنس 6 اور 7 مارچ کو ہو گی جس میں شرکت کیلئے پاکستان کے تمام بڑے کرکٹرز کو دعوت دی گئی ہے۔ شرکاءسے پچز، ڈومیسٹک سٹرکچر، کوچنگ اور ٹیم کی کارکردگی پر مشورے بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992ءمیں ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا ہے جن سے پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مفید مشورے لئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پی سی بی کئی مواقعوں پر عمران خان کو مدعو کر چکا ہے تاہم انہوں نے کبھی شرکت نہیں کی اور اس بار بھی یہی امکان ہے کہ وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی)آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں نے کھانے پکانے کیلئے استعمال ہونے والے سویابین آئل سے انتہائی کارآمد گریفائن دھات تیار کرلی۔ یہ دھات بیٹریوں، برقی آلات، سولر پینلز اور واٹر فلٹرز میں استعمال ہوتی ہے۔ گریفائن ایک مضبوط کاربن مٹیریل ہے اور یہ بجلی کی ترسیل کے لیے تانبے کی نسبت زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔

یہ دھات سٹیل سے دوسو گنا زیادہ طاقتور ہے۔ اس دریافت کے بعد گریفائن کی پیداواری لاگت میں نمایاں واقع ہو جائے گی۔

سائنس دان پرامید ہیں کہ جلد ہی گریفائن کی کمرشل بنیادوں پر تیاری شروع کر دی جائے گی۔ گریفائن کو سب سے پہلے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے 2004ء میں دریافت کیا تھا جنہیں بعدازاں 2010ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ریلیز سے قبل ہی پاکستانی اداکار فواد خان کے کام کرنے کے باعث ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی تھی لیکن فلم مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کی گئی اور اب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرسے پابندی ہٹنے کے بعد اس فلم کو ملک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید درعمل سامنے آیا تھا، جس پر بھارتی فلم پروڈیوسرز نے اپنی آئندہ فلموں میں پاکستانی اداکاروں اور تکنیکی ماہرین کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنا بھی بند کردیئے گئے۔ اسی احتجاج کے بعد پاکستان میں سینما مالکان نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد اب ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی مشکل بھی آسان ہوگئی ہے اور اسے ملک بھر میں نمائش کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کو آج سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، سنسر بورڈ کی اجازت کے بعد فلم نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے علاوہ رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارح رویہ اپنانے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے اعلانات کے بعد موجودہ سینما مالکان نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی)اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔ کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔

سان فرانسسکو کے ایک کیفے میں ایسے ہی ایک جدید روبوٹ نے '’بیرسٹا‘ 'کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جو نہایت ماہرانہ انداز میں صارفین کو ان کی من پسند مزیدار کافی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ’کیفے ایکس‘ نامی اس کیفے میں موجود روبوٹ آرڈر لینے کے چند منٹ بعد ہی صارفین کو ان کی آرڈر کی ہوئی من پسند کافی پیش کر کے خوب داد وصول کر رہا ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جان وِک چیپٹر2‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا، قریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دئیے۔

ستارے جب سینکڑوں مداحوں کی موجودگی میں ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ’جان وِک ‘کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔

باسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اورایلے مینگ جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ مارڈھار اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت10فروری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔