جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے اور خوبصورت فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، چینی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا۔ پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، بلوچستان میں اہم ترین بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کے تناظر میں شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاکستان میں موجود چینی کمپنی اور پورٹ کے ملازمین کے درمیان نئے اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف پر دوستانہ میچ بھی ہوا، جو میزبان ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔اس موقع پر دونوں ٹیموں نے گروپ فوٹو بنوایا، خوبصورت پہاڑوں کے درمیان قائم اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آخری وقت میں بہت زیادہ پڑھنے سے بہتر ہے کہ کچھ دیر سوجائیے کیونکہ اس سے امتحان میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔برسوں سے یہ بات تو معلوم ہے کہ وہ طالب علم جو امتحان کا خوف اپنے سر پر سوار کرنے کے بجائے ایک رات پہلے آرام کرتے ہیں اور صبح تازہ دم ہوکر کمرہ امتحان میں پہنچتے ہیں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کے نمبر بھی اچھے آتے ہیں۔

البتہ اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ انہوں نے پہلے سے امتحان کی تیاری کر رکھی ہو۔ ان کے برعکس وہ طالب علم جو پورا سال آرام کرنے کے بعد امتحان قریب آنے پر ہوش میں آتے ہیں اور صرف چند دنوں کے لیے روزانہ کئی کئی گھنٹوں تک پڑھائی کرنے کے علاوہ امتحان سے پہلے کی پوری رات بھی جاگ کر تیاری کرتے ہیں وہ نہ تو کمرہ امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر پاتے ہیں اور نہ ہی امتحان میں ان کے اچھے نمبر آتے ہیں۔اب اس بات کی تصدیق ایک نفسیاتی مطالعے سے بھی ہوگئی ہے جو سنگاپور کے ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول میں انجام دیا گیا، مطالعے میں 72 طالب علم شریک کیے گئے ان سب کو پہلے 80 منٹ تک ایک ایسے موضوع کے بارے میں لیکچر دیا گیا جس کے بارے میں وہ پہلے سے نہیں جانتے تھے۔ لیکچر کے بعد انہیں 3 گروپوں میں تقسیم کردیا گیا جن میں سے ایک گروپ نے اگلے ایک گھنٹے تک اپنی من پسند فلم دیکھی، دوسرا گروپ سونے (آرام کرنے) چلا گیا جب کہ تیسرے گروپ نے اس دوران وہی لیکچر دُہرایا جو کچھ دیر پہلے دیا گیا تھا۔منتخب کیے گئے طالب علموں میں 80 منٹ کا ایک اور لیکچر دیا گیا جس کے بعد ایک ٹیسٹ کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ پہلے لیکچر کے دوران پڑھائی گئی باتیں انہیں کس حد تک یاد ہیں۔

ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ طالب علم جو درمیان میں ایک گھنٹے کے لیے سوگئے تھے (یا قیلولہ کررہے تھے) انہوں نے باقی 2 گروپوں کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ وہ گروپ جو مسلسل پڑھتا رہا اس کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی۔ ایک ہفتے بعد ان ہی طالب علموں پر یہی تجربہ ایک بار پھر دُہرایا گیا اور وہی نتائج حاصل ہوئے جن سے ثابت ہوا کہ مسلسل کئی گھنٹوں تک پڑھنا اور آرام نہ کرنا ہماری اکتسابی (سیکھنے کی) صلاحیت پر برے اثرات ڈالتا ہے۔ اندازہ ہے کہ آرام کے لیے مناسب وقت ملنے کی صورت میں دماغ کو نئی معلومات ذخیرہ کرنے کی مہلت مل جاتی ہے اور یہ یادیں ’’طویل مدتی یادداشت‘‘ کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔ اگر کچھ وقت گزرنے کے بعد نئی معلومات دماغ میں پہنچیں تو وہ سہولت سے محفوظ ہوں گی جب کہ یادداشت میں پہلے سے موجود معلومات پر بھی اثر نہیں پڑے گا۔ مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ معلومات ذہن میں زبردستی ٹھونسنے (یعنی ’’رٹّا‘‘ لگانے) کا وقتی فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن لمبے عرصے میں یہ عمل کچھ خاص مفید ثابت نہیں ہوتا۔ تعلیم و تدریس کے میدان میں اس مطالعے کی روشنی میں نئی پالیسیاں مرتب کرنے میں خاصی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی حکومت نے ملک میں سب سے بڑے 1000اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کے فیصلے معیشت کو بھاری نقصان کا اعتراف کرلیا جس کے نتیجے میں معاشی نمو کی شرح پر نظرثانی بھی کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری سالانہ اقتصادی سروے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑے نوٹ واپس لینے سے زراعت، ریئل اسٹیٹ اور جیولری سمیت متعدد شعبے متاثر ہوئے، آمدنی میں کمی ہوئی اور ملک میں بیروزگاری پھیلی۔ سروے میں حکومت نے مارچ میں ختم ہونے والی مالی سال میں گروتھ ریٹ 7.1فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاہے جو گزشتہ مالی سال میں 7.6فیصد کی شرح سے کم ہے، بڑے نوٹ واپس لینے سے طلب کم اور بے یقینی بڑھی جس سے معاشی نمو کی رفتار سست پڑ گئی۔

سروے تیار کرنے والے حکومت کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامانیان نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ حکومتی فیصلے کے مختصر مدتی نقصانات ہوئے جو حقیقی اور بڑے ہیں۔ غیررسمی شعبے سے منسلک لوگوں کو مشکلات اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے طویل مدتی فوائد ہوں گے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے سروے کے حوالے کہاکہ سرمائے کی قلت مارچ کے اختتام تک پوری ہو جائے گی اور معیشت پھر معمول پرآجائے گی، آئندہ سال گروتھ 6.75سے 7.5فیصد تک رہے گا تاہم ماہرین نے معاشی نمو کے لیے بڑی رینج دینے پر خیال ظاہر کیا ہے کہ اتنی بڑی رینج دینے لگتا ہے کہ بڑے نوٹوں کی واپسی کے اثرات آئندہ سال تک پھیل جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)مشروم بزرگی میں پیدا ہونے والے مرض ڈیمنشیا اور الزائیمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ دنیا بھر میں مشروم انتہائی شوق سے کھائی جاتی ہے اور ان میں گوناگوں خوبیاں پائی جاتی ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرومز انسانی دماغ کو مختلف امراض کا شکار ہونے سے روکتی ہیں جن میں المزائمر اور ڈیمنشیا سرفہرست ہیں۔ یہ تحقیق میڈیسن فوڈ نامی ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے جو ملائیشیا کے ماہرین کی ہے۔

یونیورسٹی آف ملایا کے ماہرین نے بہت سے کھائے جانے والے مشرومز میں حیاتیاتی اجزا کا جائزہ لیا ہے جو ایک جانب تو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں اور دوسری جانب ذہنی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ کئی مشرومز میں نرو گروتھ فیکٹرہوتا ہے۔ یہ کئی اقسام کے دماغی خلیات کو بڑھاتا، تقویت دیتا اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔

تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ مشروم احساس اور حرکت، دونوں سے متعلق خلیات پر بہت اچھا اثر ڈالتی ہیں؛ اور اس لحاظ سے مشروم بزرگی میں پیدا ہونے والے مرض ڈیمنشیا اور الزائمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مشرومز میں پائے جانے والے کئی اہم اجزا دماغی اعصاب کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور دماغ میں زہریلا مواد بننے سے روکتے ہیں جو سوزش اور دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشرومز الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو دور رکھتی ہیں جو بزرگ خواتین و حضرات پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن 18 فروری کو منعقد کیا جائیگا۔

اس بات کا اظہار انہوں نے کانووکیشن کے سلسلے میں کمیٹی روم میں منعقد کیے گئے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کہ کانووکیشن میں بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپویٹر سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، انوائرنمنٹل سائنسز اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے گریجویٹس اور بیچلرز پروگرامز پاس کرنے والے 100طالبعلموں کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا، کسی سے جنگ نہ چاہنے کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی کولڈ اسٹارٹ کےخلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، پاکستان کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارتی کولڈ اسٹارٹ کےخلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سےمتعلق فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،افغانستان میں دہشت گرد سرحد پار کارروائی کی کوشش کرتے ہیں۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلح افواج سروس نہیں زندگی کاطریقہ اور ایک خاندان ہے، سپاہی سے لے کراوپر تک ایک خاندان جیسارشتہ ہے، ہمارے افسر اور سپاہی کا رشتہ گھر تک ہے، ہمارے افسر اور سپاہی ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرکمانڈنگ افسر کی ذمہ داری سپاہی کا خیال رکھنا ہے، پاک فوج جیسا سپاہی پوری دنیا میں کسی فوج میں نہیں، ہمارے سپاہی دنیا کے بہترین فوجی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ڈرائی فروٹس کا 9ارب اور مصالحہ جات کی درآمد کا حجم 7ارب 79کروڑ روپے رہا زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی زرعی برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بیرون ملک سے 300ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان سے مجموعی طور پر 174 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیا برآمد کی گئیں جو پہلے سے 11 فیصد کم ہیں۔ زرعی شعبے کی سب سے زیادہ برآمد ہونے والی اشیا چاول کی بیرون ملک فروخت میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف اس دوران 299 ارب 70 کروڑ روپے کے خوراک درآمد کی گئی جو گزشتہ سال سے تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے ، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 94ارب 41کروڑ روپے مالیت کا خوردنی تیل، 38 ارب 85 کروڑ روپے کی دالیں وغیرہ اور 27 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی۔ اس دوران دودھ، کریم اور دودھ سے بنی اشیا کی درآمد کا حجم 12 ارب 37کروڑ روپے ، ڈرائی فروٹس کا 9ارب روپے اور مسالہ جات کی درآمد کا حجم 7 ارب 79 کروڑ روپے رہا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ایک نئے طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے مریضوں کےلئے زیتون کا تیل کولسٹرول کی دواؤں سے زیادہ مفید ہے۔ معالجین ان دواؤں کو مریضوں کےلئے ایک مؤثر علاج قرار دیتے ہیں۔ دیگر تمام اقسام کے تیلوں کو دل کے مریضوں اور خون میں کولسٹرول کی بلند سطح سے دوچار افراد کیلئے سخت مضر قرار دیا جاتا ہے۔

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اس اطالوی تحقیقی مطالعے کے مطابق مشرق وسطی کے لوگوں کے غذائی نظام میں زیتون کے تیل کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لہذا یہ غذائی نظام دل کے دوروں سے جلد وفات کے امکان کواُن لوگوں کے مقابلے میں 37فیصد تک کم کر دیتا ہے جو سرخ گوشت اور مکھن کو اپنے غذائی نظام کی بنیاد بناتے ہیں۔ یہ بات پہلے ہی معروف ہے کہ مچھلی ، سبزیاں اور پھل کھانے سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وی ایچ ایف نامی سسٹم پر 67 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ٹرین ڈرائیور، گیٹ مین، گارڈ، کنٹرول روم اور سٹیشن ماسٹرز کو وائر لیس سیٹ ملیں گے۔ ٹرین آپریشن سے متعلقہ عملے کا ہر وقت رابطہ ہوگا۔ بغیرانٹر لاک سسٹم والے پھاٹک پر ٹرین پہنچنے سے قبل وائرلیس سے گیٹ مین کو اطلاع کی جائیگی۔ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام کیلئے وائرس سسٹم (وی ایچ ایف) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 67 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس حوالے سے بنائے گئے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت ٹرین ڈرائیور، گیٹ مین، گارڈ، کنٹرول روم اور سٹیشن ماسٹروں کو وائرلیس سیٹ دیئے جائیں گے تا کہ ٹرین آپریشن سے متعلقہ افراد کا آپس میں کمیونیکیشن رابطہ ہو اور مینڈ لیول کراسنگ پر ٹرینوں کے حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر 1306 مینڈ لیول کراسنگ ہیں جس میں کئی پھاٹکوں پر انٹر لاک سسٹم لگایا گیا ہے جس کے تحت گیٹ بند ہونے کی صورت میں ہی سگنل ڈاؤن ہوتا ہے، اگر پھاٹک بند نہیں ہو گا تو مذکورہ گیٹ پر سگنل ڈاؤن نہیں ہوتا۔ گیٹ مین پہلے گیٹ بند کرتا ہے جس کے بعد گیٹ پر لگی چابی سگنل لیور پر لگائی جاتی ہے اور اس صورت میں سگنل ڈاؤن ہوتا ہے جبکہ مین لائن پر 175 کے قریب ایسے پھاٹک ہیں جہاں پر انٹر لاک سسٹم نہیں لگایا گیا، ایسے پھاٹکوں پر ڈیوٹی دینے والے گیٹ مین ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ہی ٹرین کو دیکھ کر پھاٹک بند کرتے ہیں اور ٹرین کا ڈرائیور جب وسل والے مقام پر پہنچتا ہے تو وہ وسل بجاتا ہے تا کہ پتہ چل جائے ٹرین آ رہی ہے۔

اسی طرح بعض ریلوے سیکشنوں پر ٹیلی فون کی سہولت موجود ہے اور کنٹرول روم سے ٹرین کی آمد کے متعلق گیٹ مین کو اطلاع دی جاتی ہے جس پر گیٹ بند کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق لودھراں ٹرین حادثہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا کیونکہ وہاں گیٹ پر انٹر لاک سسٹم نہیں تھا جس کے باعث گیٹ کھلا رہنے اور دھند کی وجہ سے ٹرین حادثہ رونما ہوا جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مینڈ لیول کراسنگ پر ٹرین حادثہ ہونے پر متعلقہ حکام سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ٹرین سیفٹی کے متعلق بلائے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین ڈرائیور، گیٹ مین، ٹرین گارڈ، سٹیشن ماسٹر اور کنٹرول روم کے عملے کو وائرلیس سیٹ فراہم کئے جائیں جس کے لئے پی سی ون تیار کر کے 67 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تا کہ ٹرین آپریشن سے متعلقہ عملے کا آپس میں ہر وقت کمیونیکیشن رابطہ ہو اور جس پھاٹک پر انٹر لاک سسٹم نہیں وہاں ٹرین پہنچنے سے قبل وائرلیس کے ذریعے گیٹ مین کو اطلاع کی جائے گی تا کہ بر وقت گیٹ بند کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ان مینڈ لیول کراسنگ ریلوے حکام کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں اور ان کو مینڈ لیول کراسنگ میں تبدیل کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رقم مانگی گئی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) 462ارب کی کرپشن میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ باہر کے علاج بڑے لوگوں کیلئے ہیں ،مجھے تو مال غنیمت سمجھتے ہیں ۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو 462ارب کے کرپشن کیس میں پیشی کیلئے وہیل چیئر پر بیٹھا کر احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمر میں تکلیف ہے لہذٰا میر اعلاج کرایا جائے۔”میرا علاج لیاری میں بھی ہو سکتا ہے تو کرایا جائے “۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ جو کہتا ہے میرا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے وہ عدالت کو بتا دے ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو بڑے آدمی ہیں اپنا علاج باہر سے بھی کراسکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ باہر کے علاج بڑے لوگوں کیلئے ہیں اور مجھے تو مال غنیمت سمجھتے ہیں ۔