جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) دس ٹی 20کھیلنے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم واہگہ سرحد کے راستے بھارت روانہ ہوگئی ہے، ٹیم کے ڈائریکٹر اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے انہوں نے فتح کے حصول کے لئے بہت محنت کی ہے ۔
قومی بلائنڈ کر کٹ ٹیم کے سترہ کھلاڑی اور تین کو آرڈینیشن ارکان بھارت گئے ہیں۔
روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں ٹیم کوآرڈینیٹر اور انفارمیشن ڈائریکٹر آصف عظیم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے لیے بہت محنت کی ہے ،اصل توجہ بھارت کے خلاف میچ پر ہے۔
ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پچھلے دورے میں کوتاہی ہوئی تھی لیکن اس بار بھارت نے یقین دلایا ہے کہ دوسری ٹیموں کی نسبت پاکستانی ٹیم کو زیادہ سیکورٹی دی جائے گی۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں دس میچ کھیلے گی۔ یکم فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(صحت)مشروم دنیا بھر میں کھائی جاتی ہے اور ان میں گوناگوں خوبیاں پائی جاتی ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرومز انسانی دماغ کو مختلف امراض کا شکار ہونے سے روکتی ہیں جن میں الزائیمر اور نسیان (ڈینمنشیا) سرِفہرست ہیں۔
یہ تحقیق میڈیسن فوڈ نامی ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے جو ملائیشیا کے ماہرین کی ہے۔ یونیورسٹی آف ملایا کے ماہرین نے بہت سے کھائے جانے والے مشرومز میں حیاتیاتی اجزا کا جائزہ لیا ہے جو ایک جانب تو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں اور دوسری جانب ذہنی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ کئی مشرومز میں نرو گروتھ فیکٹر (این جی ایف) ہوتا ہے۔ یہ کئی اقسام کے دماغی خلیات (سیلز) کو بڑھاتا، تقویت دیتا اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔
 
تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ مشروم احساس اور حرکت، دونوں سے متعلق خلیات پر بہت اچھا اثر ڈالتی ہیں؛ اور اس لحاظ سے مشروم بزرگی میں پیدا ہونے والے مرض ڈیمنشیا اور الزائیمر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرومز میں پائے جانے والے کئی اہم اجزا دماغی اعصاب کو بڑھنے میں مدد دیتی ہیں اور دماغ میں زہریلا مواد بننے سے روکتی ہیں جو سوزش اور دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشرومز الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو دور رکھتی ہیں جو بزرگ خواتین و حضرات پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ( ایم ایس اے) نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 60 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کر کے ان کی 10 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس آفیسر لطیف بابر کے مطابق گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو آج (ہفتہ کو)عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں مچھلی کے شکار کے دوران ایک دوسرے کی سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پر آئے دن پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ماہی گیر گرفتار کرتے رہتے ہیں۔ ماہی گیروں کی کشتیاں جدید آلات سے عاری ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں حدود کا اندازہ نہیں ہوتا اور وہ سمندری حد پار کر جاتے ہیں۔ گرفتار ہونے والے اکثر ماہی گیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سفارتی تعلقات اور بیوروکریسی کی رکاوٹ کے باعث، اپنی سزا کاٹنے کے بعد بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑتا ہے، تاہم دونوں ممالک جذبہ خیر سگالی کے تحت بھی قید کئی ماہی گیروں کو رہا کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو بھی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے 219 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، اس سے قبل دسمبر 2016 میں بھی پاکستان نے بھارت کے 220 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے سنبھالنے کے پہلے ہی ہفتے وزارت خارجہ کے متعدد افسران نے مشترکہ طور پر اپنے عہدے چھوڑ دیئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے فوری بعد ہی بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور اب امریکی وزارت خارجہ کے بیشتر افسران نے مشترکہ طور پر اپنے عہدے چھوڑ دیئے ہیں۔ عہدے چھوڑنے والوں میں کئی برسوں سے دفترخارجہ سے منسلک رہنے والے معاون وزیر خارجہ برائے انتظامیہ پیٹرک کینیڈی، جوائس بار اور مشیل بونڈ کے علاوہ بیرون ملک امریکی سفارت خانوں کے امور کے نگران جینٹری سمتھ بھی شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے ملازمین کے حقوق کی نمائندگی کرنے والی امریکن فارن سروس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد دفتر میں تبدیلیاں کوئی انہونی بات نہیں ہے لیکن اس بار ‘قلیل عرصے میں بڑی تعداد میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق سابق وزیر خارجہ جان کیری کے چیف آف اسٹاف ڈیوڈ ویڈ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں افسران کے مستعفیٰ ہونے والا یہ واقعہ پہلا اور حیران کن ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تجربہ کارافسران کے ایک ساتھ جانے سے نئے سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن پر دباؤ بڑھ جائے گا اور انہیں فوری طور پر اتنے زیادہ افراد کی کمی پوری کرنے میں دشواری ہوگی جب کہ ریکس ٹلرسن کو ابھی سینیٹ سے اپنے عہدے کی منظوری ملنی باقی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں عمومی طور پر نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد پرانے افسران کچھ عرصہ نوکری میں رہتے ہیں تاکہ وہ اقتدار کی منتقلی پوری ہونے تک معاملات کو روانی سے چلاتے رہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھنے لگے، کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز میں صرف ایک میچ جیتنے والے گرین شرٹس آٹھویں پوزیشن پر برقرار لیکن رواں سال 30 ستمبر تک یہ پوزیشن بچائے رکھنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔
89 پوائنٹس کے حامل گرین شرٹس بنگلہ دیش سے 2پوائنٹس پیچھے اور ویسٹ انڈیز سے2 پوائنٹس آگے ہے تاہم ٹیم کو اگلی ون ڈے سیریز میں پی ایس ایل کے بعد کیریبیئنز کا ان کے ہوم گراؤنڈ پر سامنا کرنا ہے، ان 3میچز کے نتائج کے بعد اگلا چیلنج جون میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئن ٹرافی ہے جبکہ اس میگا ایونٹ میں دنیا کی سرفہرست ٹیمیں مقابل اور کنڈیشنز بھی ناسازگار ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دورۂ انگلینڈ میں بھی پاکستان ٹیم میزبان کیخلاف سیریز کے 5 میں سے ایک میچ ہی جیت پائی تھی، ان حالات میں گرین شرٹس کی ورلڈکپ 2019پر براہ راست شرکت پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جب کہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بدنظمی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ررعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ جلی کٹو قدیم بھارتی روایت ہے جس میں ایک بھینسے کو لوگوں کے مجمع میں چھوڑا جاتا ہے اور ایک شخص کو بھینسے کے کوہان پر لپک پر اس کے سینگوں پر لگائے گئے جھنڈے کو اتارنا ہوتا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے اس روایت پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شہری سراپا احتجاج ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) بلاول کے مدمقابل امیدوار ابھی سے سامنے آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تنویر زمانی پھر منظر عام پر آگئیں۔الیکشن میں چیئرن پیپلزپارٹی کے مقابل اپنے بیٹے سجاول بھٹوکو کھڑا کرنے کا اعلان کردیا۔
تنویر زمانی کے مطابق سجاول بھٹو بلاول زرداری کے لیے چیلنج ہوگا۔ بلاول زردری کو چار کے ٹولے نے ہائی جیک کر رکھا ہے، اگر بلاول باپ کے دشمنوں کی سنے تو مناسب نہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے ٹیپو سلطان روڈ پر ڈاکوؤں نے صبح سویرے تین گھر لوٹ لیے ،شہری نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کردئیے گئے۔
پولیس کا کہناہے ڈاکو سیڑھی لگاکر پہلی منزل میں داخل ہوئے اور برابر والے مکان میں بھی لوٹ مار کی۔
پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ کے قریب صبح سویرے 6 ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
ڈاکو سیڑھی کی مدد سے ساتھ ہی واقعے دومکانوں میں داخل ہوئے اور وہاں بھی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) مالم جبہ کے برفیلے میدان میں آج بین الاقوامی اسکی الپائن کپ کا دوسرا روزہے ،پہلے روز کھلاڑیوں نے وارم اپ میچ کھیلے اور سرد موسم کو بھرپور انجوائے کیا ۔
برف سے ڈھکی ہوئی سوات کی وادی مالم جبہ میں اسکی کا میدان سج گیا ہے ،اسکی الپائن کپ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے کھلاڑی میدان مارنے کےلئے تیارہیں ۔
جیت کی جنگ کی یہ جنگ 50مرد اور 10خواتین اسکیئرز میں شروع ہوگئی ہے ۔
پہلے روز ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے مالم جبہ کے برفیلے میدان میں اسکی کا شاندار مظاہرہ کیا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب9 فروری کو دبئی میں ہوگی جس میں علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے مشہور زمانہ گلوکار شیگی بھی پرفارم کریں گے ۔
پاکستان سُپر لیگ ٹو کی افتتاحی تقریب پہلے سے بھی زیادہ دلکش اور رنگا رنگ ہوگی جس میں بڑے بڑے فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے اور سب کی توجہ کا مرکز جمیکا کے گلوکار شیگی ہوں گے ۔
پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب میں پرفارم کریں گے ۔
پانچوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز مارچ پاسٹ کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی پر ہوگا۔
اسی روز افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔