جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(کویت) کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔
کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف محمد العنزی کی جانب سے اعتراف جرم کی کہانی اس قدر لرزہ خیز تھی کہ سننے والوں کی سانسیں ہی رک جائیں۔
کہانی کچھ اس طرح ہے کہ نصرہ کے شوہر نے اس کے سامنے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس نے اسی وقت اپنے شوہر اور سوکن سے انتقام لینے کی ٹھان لی تھی۔
2009 میں نصرہ کے شوہر کی جانب سے اپنے دوسری شادی کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ انتقام کی آگ میں سلگتی نصرہ نے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ نصرہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے روز تقریب کے لیے نصب شامیانے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں شامیانے کے اندر موجود 56 خواتین اور بچے ہمیشہ کے لئے موت کی آغوش میں چلے گئے۔
کویتی خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لرزہ خیز فعل کے پیچھے شوہر سے انتقام کا جذبہ تھا کیونکہ جب نندوں نے مجھے خاوند کے گھر سے باہر نکالا تو اس وقت میرا شوہر اپنی بہنوں کے سامنے بھیگی بلی بن گیا تھا۔ نصرہ نے مزید بتایا کہ مجھے گھر سے نکالنے کے بعد نندوں نے میرے شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر کے میری اور اکلوتے بچے کی زندگی تباہ کر دی تھی جس کا انتقام لینے کے لئے میری روح بے قرار تھی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈائریکٹرٹیم آصف عظیم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور کھلاڑی پر عزم ہیں،فتح کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصف عظیم کا کہنا تھا کہ بلائنڈ ٹیم 30 جنوری کو پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی جبکہ یکم فروری کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔
ڈائریکٹر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم بھارت میں 10 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کاﺅنسل (آئی سی سی) ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان پہنچ گئے ۔
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کرانے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین شہریار خان نے لاہور ایئر پورٹ پر جائلز کلارک کا استقبال کیا۔
جائلز کلارک اپنے دورے کے دوران حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال سسرالی جھگڑوں سے تنگ آگئیں، شوہر کو الٹی میٹم دے دیا کہ گھر والوں اور مجھ میں سے کسی ایک کو چُن لو۔
باکسر عامر خان فریال اور ان کے اہل خانہ کی مثلث ہر روز نئی سے نئی خبروں کا مرکز بن رہی ہے، کچھ روز پہلے عامر اور فریال ایک ساتھ سامنے آئے اور دونوں نے عامر کے بھائی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہ کی تو ایسا لگا جیسے فریال اور عامر میں اب سب اچھا ہو گیا ہے لیکن برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ فریال نے اب عامر کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔
اخبار کے مطابق فریال نے عامر کو وارننگ دے دی کہ خاندان والوں اور فریال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو، اخبار کے مطابق فریال سسرالی رشتے داروں سے بالآخر مکمل بیزار ہو گئی ہیں، اخبار کے مطابق فریال نے عامر کی ہر حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلین اوپن میں گزشتہ روز مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو رافیل نڈال کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔
مقابلہ پانچ گھنٹے جاری رہا،پہلا سیٹ نڈال نے 6-4سےجیتا ، جبکہ دمتروف نے دوسرے سیٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نڈال کو 5-7سے ہرایا۔ جس کے بعد اگلے دونوں اسیٹس میں سے ایک ایک دونوں کھلاڑیوں نے جیت لیا پانچواں اور آخری سیٹ نڈال نے سخت مقابلے کے بعد 6-4سے جیت لیا ۔
2014 کے بعد رافیل نڈال پہلی بار فائنل میں پہنچے ہیں ۔ فائنل میں ان کا مقابلہ اتوار کو فیڈرر سے ہو گا ۔ واضح رہے کہ نڈال اور فیڈرر 2011 کے بعد سے ابتک کسی گرینڈ سلم فائنل میں مدمقابل نہیں ہو ئے ۔
خواتین کے ڈبلز میں لوسی سفارووا اور بیتھنی میٹک سینڈز نے فیصلہ کن معرکے میں جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاواکووا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ کو شکست دے کر چوتھا گرینڈسلم ٹائٹل جیت لیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ ٹخنے میں انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ میتھیو ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے 30 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے اسٹیون اسمتھ کی جگہ 21 سالہ نوجوان سیم ہیزلیٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ کینگروز کپتان آئندہ ماہ سے دورہ بھارت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)وزارت کیڈ نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے 130مزید بسوں کی خریداری کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ، وزیر اعظم نے 200بسوں کا وعدہ کیا تھا جن میں سے ستر بسیں خریدی جا چکی ہیں جن کیلئے وزیر اعظم نے خصوصی گرانٹ فراہم کی ہے ، یہ بسیں جنوری کے آخر تک اسکولوں کے حوالے کر دی جائیں گی، ان 130بسوں کیلئے وزیر اعظم نے فوری گرانٹ کے احکامات پہلے ہی جاری کئے ہوئے ہیں۔
ابتداء میں بسیں دوردراز اور دیہی علاقوں کیلئے چلائی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دیہی علاقوں کی طالبات کو بہت سفری مشکلات درپیش ہوتی ہیں، بسوں کی فراہمی سے خصوصاًدیہی علاقوں کی طالبات مستفید ہو سکیں گی۔
اسپیشل ایجوکیشن کے بچوں کو بھی پانچ بسیں فراہم کی جار ہی ہیں۔ یہ بسیں مخصوص تعلیمی اداروں کی بجائے اوپن روٹ پر چلائی جا رہی ہیں، اس روٹ پر علاقوں اور تعلیمی اداروں کے تمام طلباء و طالبات سفر کر سکیں گے ۔
اسلام آباد کے 200اسکولوں کے انفرا سٹرکچر کی اپ گریڈیشن کیلئے کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ و زیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت تمام 422سرکاری تعلیمی اداروں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا، ابتداء میں پائلٹ پراجیکٹ میں 22اسکولوں میں سول ورکس مکمل کیا گیا جس میں 70 کمرے اور 7واش روم بلاکس تعمیر کئے گئے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، اراضی متاثرین اور یونیورسٹی کے درمیان اسلام آباد کی سول عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔
سول عدالت ویسٹ کے جاری کردہ حکم امتناعی آرڈر 25.11.2016 میں قائداعظم یونیورسٹی کے بخت رحمان ڈائریکٹر ورکس اور سکیور ٹی انچارج وسیم کو پہلے ہی عدالت غیر قانونی اقدامات سے روک چکی تھی مگر وہ باز نہ آئے جس پر معزز عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کروا دی گئی ہے۔ یہ خودکار بس جسے ’’ای زی 10‘‘ (EZ10) کا نام دیا گیا ہے، فرانس کی نجی کمپنی نے تیار کی ہے اور فی الحال ایسی صرف دو بسیں ہی چلائی گئی ہیں جو وسطی پیرس میں لیون اور آسٹرلٹز بس اسٹیشنوں کے درمیان ہی سفر کرتی ہیں جن کا درمیانی فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے۔

’’ای زی 10‘‘ قسم کی بسیں بجلی استعمال کرتی ہیں اور ان میں سے ہر بس میں صرف 12 افراد کی گنجائش ہے۔ انہیں تین ماہ تک آزمائشی طور پر چلایا جائے گا جس کے بعد ایسی مزید بسیں پیرس اور دوسرے فرانسیسی شہروں کی سڑکوں پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
 
 
پاک فوج کے جوان ملک کے تمام علاقوں میں جہاں ضرورت ہوگی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے-پاک فوج کے جوان حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر آپریشنل ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
واضح رہے مردم شماری 15مارچ سے شروع ہونی ہے جو 1998ءکے بعد اب ہوگی ،اس وقت بھی محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم تھے،آئین کے تحت ہر 10سال بعد مردم شماری ہونا ضروری ہے ، یہ مردم شماری 20سال بعد ہونے جارہی ہے۔