جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ دو جدید پروجیکٹس کو گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام کے تحت بین الاقوامی مقابلے کے فائنل رائونڈمیں انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عمر طلحہٰ نے نیشنل وِنر کیٹگری میں 20,000 امریکی ڈالر کا کیش انعام حاصل کیا جبکہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی عائشہ فیروز نے 15,000 امریکی ڈالر کا نقد انعام حاصل کیا۔
دونوں افراد مزید ٹریننگ کے لیے سیلیکون ویلی امریکہ جائیں گا اور وہاں گلوبل اینڈ فائنل مقابلے میں حصہ لیں گے۔ یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس مقابلے کے فائنل رائونڈ میں پانچ پروجیکٹس کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا تھا جن میں دو پروجیکٹس سرسید یونیورسٹی کے تھے۔اس مقابلہ میں پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک نے حصہ لیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ولیمز سسٹرز آسٹریلین اوپن کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں ہیں، جبکہ راجر فیڈرر نے بھی ہم وطن اسٹین سلاس وارنکا کو ہرا کر فیصلہ کن میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں 36سالہ وینس نے کوکو واندے ویگے اور عالمی نمبر دو 35سالہ سرینا نے کروشیا کی مرجانا لوکک بارونی کو باآسانی اسٹریٹ اسیٹس میں ہرایا۔ وہ نویں بار گرینڈ سلم کے فائنل میں مدمقابل ہونگی، جو ہفتے کو ہوگا۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / ٹنڈوالہ یار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں 12ویں یوم تاسیس فاؤنڈرز ڈےمنانے کے سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کرنے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں 25فیصد بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے اس ضمن میں سندھ حکومت بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور 50فیصد بچوں کو حکومت سندھ کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر مفت تعلیم دی جائیگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنے والے انجینئروں اور اسکالروں کو وقت پر ڈگریاں دینے کا وعدہ پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے مہران یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد مقررہ وقت پر ہو رہا ہے ․

ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سندھ کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے اپنا تدریسی سال عالمی دنیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شروع کرنے کی بنیاد ڈالی ہے۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی افتتاحی اور اختتامی تقریب رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی کے اعلان سے کی گئی ․

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمان خاص کے طور پر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے لازمی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنا ہونگی اور ایسا ماحول دینا ہوگا جس سے وہ بآسانی اپنا تدریسی عمل بہتر انداز سے پورا کر سکیں۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد میں 707طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا باﺅلنگ کا بدترین ریکارڈ توڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے پاس یوں تو بیٹنگ کے متعدد ریکارڈز ہیں جبکہ ان کے پاس باﺅلنگ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی تھا جس کو توڑنے کا اعزاز محمد حفیظ نے حاصل کیا۔
آفریدی نے 2012/13 کے دورہ جنوی افریقہ میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں 222گیندیں پھینکیں اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جو ایک باہمی سیریزمیں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے زیادہ گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ تھا۔
اب پاکستان کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے یہ ریکارڈ حالیہ سیریز میں 234 گیندیں پھینکنے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کر کے توڑدیا ہے۔حفیظ نے 195رنز دیئے جبکہ آفریدی نے 210رنز دیئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب )پنجاب کے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ماتحت تمام محکموں کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں اردو زبان کو رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، اردو میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی محکموں میں تمام قانونی اور دفتری کارروائیاں اردو میں کی جائیں اور تمام محکموں کی ویب سائٹس میں انگریزی کے بجائے اردو میں مواد شائع کیا جائے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کے مکمل نفاذ کا حکم دیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹیلینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم نے انہیں پاک بھارت آبی تنازع سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی بینک ثالثی عدالت کے ذریعے اس اہم معاملے کے تصفیے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے، ورلڈ بینک پاکستان میں 31 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا جب کہ 2014 کے بعد اسٹرکچرل اصلاحات اور توانائی منصوبوں کے لیے اڑھائی ارب ڈالر کا قرضہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، تربیلا فور، تربیلا فائیو اور داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کا تعاون گراں قدر ہے، اس کے علاوہ حکومت بلوچستان میں چھوٹے اور دریائے سندھ پر مزید بڑے ڈیم بھی بنانا چاہتی ہے۔
 
وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹیلینا جارجیوا سے ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے عالمی بینک ثالثی عدالت کے ذریعے تنازعات حل کرائے گا۔
اس موقع پر ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آخری مرتبہ 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم اب پاکستان میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، پاکستان میں انفراسٹرکچر اور معیشت بہتر جب کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، عالمی بینک پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے تاہم پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے نادرا کے مالی ترسیلات کے لیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا سخت نوٹس لے لیا ہے،اس معا ہدے کو قومی تحفظ کے منافی قرار دے کر معطل کردیا ہےاور نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کسی ادارے کواپنے مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نیشنل ڈیٹابیس کی سیکیورٹی پرکسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیاجاسکتا، مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آیند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنی کونادراڈیٹابیس تک کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے؟ معاہد ے میں حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کومدنظرنہیں رکھاگیا ہے، معاہدے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی،معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدالت میں مریم نواز کی آمدن کی تمام تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں ،وہ اپنی آمدن پرٹیکس بھی ادا کرتی ہیں۔لیکن خان صاحب آپ اپنا سامان باندھ کر تیاری کرلیں ،اب آپ کی باری ہے جواب دینے کی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی کفالت کی ہرجگہ بات کی جارہی ہےلیکن جہانگیر ترین تحفے تحائف دینے میں مہارت رکھتے ہیں انہوں نے پنی اہلیہ کو ایک ارب 647ملین کے تحفے دئیے ان کاریکارڈ کہاں ہے؟اور ان کے اپنے بچے کیس کی زیر کفالت ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی نے گزشتہ 8ماہ سے کاروبار کے بینفیشل اونر کا شور ڈالا ہوا تھا جب ان کے اپنے کاروبار کے بارے میں بات کی گئی تو ان کی طرف سے جواب آیا کہ اس کے بارے میں بات نہ کی جائے۔دانیال عزیز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ہم نے تو عدالت میں تمام تر جوابات جمع کرواد ئیے ہیں ،یہاں تک کہ شریف خاندان نے اپنی گاڑیوں کے چیسزتک عدالت میں پیش کر دئیے لیکن اب آپ نے عوام کو بتا نا ہے کہ 300کنال کا گھر آپ کے پاس کہاں سے آیا اور کیسے آیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(راوپلنڈی)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ترک فوج کے ڈپٹی چیف نے ملاقات کی ہے،دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی سے متعلق مشترکہ ٹریننگ پروگرام پراتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ترک فوج کے ڈپٹی چیف نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی سے متعلق مشترکہ ٹریننگ پروگرام پراتفاق کیا ہے،ترک کمانڈر نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کردار قابل تعریف ہے