جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (صحت)امریکی سائسدانوں نے شہد کی مکھی کے زہر سے جوڑوں اورہڈیوں کا ناقابلِ برداشت درد دور کرنے کی دوا تیار کر لی ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے زہر میں ایک مرکب پیپٹائیڈ دریافت ہوا ہے جسے نینوذرات میں بھر کر گھٹنوں میں داخل کرنے سے گنٹھیا کی تکلیف کو دور کیا جاسکتا ہے۔

پیپٹائید کو میلیٹن کا نام دیا گیا ہے جو سوزش اور جلن کو کم کرنے والا ایک نہایت طاقتور مرکب ہے۔ یہ ہمارے جسم کی کرکری یا نرم ہڈیوں (کارٹلیج) کو گِھسنے اور ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ سائسندانوں کا کہنا ہے کہ گٹھیا کے مرض میں ہڈیاں تباہ ہوتی اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں اس لئے درد کا فوری ازالہ بے حد ضروری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگر آپ کافی کے شوقین ہیں تو یقینا جاننا چاہتے ہوں گے کہ بہت زیادہ کافی پینے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ اس سوال کا جواب جاننے کےلئے آپ کو خود تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسا خوفناک تجربہ کردیا کہ شاید اب کافی کے متعلق مزید کوئی تجربہ کرنے سے پہلے لوگ ہزار بار سوچیں گے۔ نارتھمبریا یونیورسٹی کے تحقیق کار کافی میں پائے جانے والے اہم عنصر کیفین کے جسمانی صلاحیت پر اثرات کا مطالعہ کرنا چاہ رہے تھے۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیفین کی مقدار بڑھانے سے ورزش کرنے والوں کو کتنا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کےلئے ایک طالبہ کو 0.3 گرام کیفین دی جانی تھی، جو کہ تین کپ کافی کے برابر ہے۔

 

تحقیق کاروں کی غفلت اور نالائقی کا اندازہ کیجئے کہ کیفین کی مقدار کا حساب لگانے کیلئے موبائل فون کا کیلکولیٹر استعمال کیا اور اعشاریہ غلط جگہ لگانے کی وجہ سے 0.3 گرام کی بجائے لڑکی کو 30 گرام کیفین دینے کا فیصلہ کر دیا، جو کہ کافی کے 300 کپ پینے کے مترادف تھا۔ لبمے عرصے تک جوانی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام ہر صورت کریں،معروف ڈاکٹر نے بہترین مشورہ دیدیا بے تحاشہ کیفین ملتے ہی لڑکی کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بری طرح تڑپنے لگی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایک ہفتے کی انتھک کوششوں سے ڈاکٹر بمشکل اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ یونیورسٹی کی ناقابل یقین غیر ذمہ داری پر عدالت نے اسے مجموعی طور پر سوا چار لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے چھ کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ کیا، اور یہ تاکید بھی کی کہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں پنجاب سے پانی کے معاملے پر بحث جاری ہے،مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بحث چھیڑی توشہلا رضا نے ان کو چیمبر آنے کی دعوت دے دی،شہلا رضا نے رکن اسمبلی کو خاموش رہنے کا کہا تو انہوں اجلاس ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی ،بعد میں معذرت کرلی، نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1991 کے معاہدے پربات ہو رہی ہے،ایساکوئی اورمعاہدہ کیوں ہوا، اگر پانی ملاتوسندھ مزیدطاقتورہوجائےگا،پنجاب اس سے ڈرتا ہے، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ وفاق میں جاکر اپنا کردار اداکریں، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے خلاف معاہدے کو پھاڑدیاتھا

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید ترین مندی کے رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 ہزار ایک سو کی نفسیاتی حد عبور کرنے والے کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعہ کے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے باعث انڈیکس 49 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
 
کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 38 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار 940 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 22 ارب 45 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 431 روپے رہی ۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 398 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 245 میں کمی اور 13 کے حصص کی ویلیو مستحکم رہی ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پنجاب حکومت اور ترکی کی پاور کمپنی زولرو انرجی ہولڈنگ کے درمیان بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ذرائع کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 100 میگا واٹ پر مشتمل سولر پاور پلانٹ کو 6 ماہ میں لگایا جائے گا،جس سے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبے میں ترک کمپنی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں پرامید ہے۔
اس سے قبل اپریل 2015 میں بھی بہاولپور میں دنیا کے سب سے بڑے 900 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے ایک چینی کمپنی سے 1.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے دلچسپ اور انوکھی حکمت عملی اپناتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے پورے زور و شوور سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو توجہ دلاﺅ نوٹس بھی ارسال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ کے ٹھکرائے ہوئے کارکن دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس بھی جمع کرائے جائیں گے جس میں دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔
انکا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کیساتھ مسلم لیگ نواز میں جو ذیادتی ہو رہی ہے ہم نے اس حوالے سے جدوجہد اپنے سر پر لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صبح سے لیکر رات تک دانیال عزیز کی زبان نہیں تھکتی اور انکا گلہ بیٹھ گیا ہے مگر وزیر اعظم نوازشریف انہیں وزارت دینے کو تیار نہیں تاہم اب ہم نے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے کاو ش کی جائے ۔
”ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا فرض ہے ہم دانیال عزیز کے حقوق کی لڑائی لڑیں “۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ دانیال عزیز کو وزیر بنادیں ور نہ ا نکی ذہنی حالت بگڑ جائے گی ۔ دانیال عزیز وزارت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تباﺅ کا شکار ہیں لہذٰا انہیں فوری طور پر وزیر بنایا جائے ورنہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017ءکی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے دنیا کے مشہور ترین گلوکار پرفارم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور ترین گلوکار ”شیگی“ اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے اس تقریب میں پرفارم کریں گے تاہم اب ان کے علاوہ ”شیگی“ بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
مشہور گانے ”بومباسٹک“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شیگی اس تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 فروری کو منعقد ہو گی۔ شیگی نے ایک ویڈیو میں پاکستان اور دبئی میں موجود اپنے مداحوں سے تقریب میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کروں گا۔ میں آپ سب سے تقریب میں شرکت کرنے اور اپنے پسندیدہ ”شیگی نمبرز“ گانے کی درخواست کرتا ہوں۔“
علی ظفر، شہزاد رائے اور تقریب کے میزبان فہد مصطفی نے بھی شائقین سے تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں گلوکاروں کی پرفارمنس کے علاوہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہو گا اور لیگ کی پانچوں فرنچائزوں کے کھلاڑیوں کو میدان میں خوش آمدید کہا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان افتتاحی میچ سے لیگ کا آغاز ہو گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاپ سنگرمائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے باپ کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کونارڈمرےسزاوارہیں مگرمائیکل جیکسن کی موت کےپیچھےکچھ اوربرےعوامل تھے۔
پاپ اسٹارمائیکل جیکسن کی موت کےوقت ان کی بیٹی پیرس کی عمر11برس تھی۔ان کی موت کوغیرارادی قتل قراردیتےہوئےعدالت نےڈاکٹرمرےکو4برس قیدسنائی تھی۔
پیرس جیکسن نے ایک انٹرویو میںبتایاکہ2009میں مائیکل جیکسن کی موت نشہ آوردوائی کی زیادہ مقدارلینےسےہوئی تھی۔
انہوں نےانٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے14برس کی عمرمیں ایک انجان شخص نےزیادتی کانشانہ بنایا۔ میں نےکئی بارخودکشی کی کوشش کی اورخودکوزخمی بھی کیا۔ایسالمحہ آگیاتھاکہ مائیکل کہتےتھےاک دن وہ مجھےماردیں گے اور پوراخاندان یہ بات جانتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شطرنج کےکھیل کی طرح ہےاورمیں اس وقت اتناہی بتاسکتی ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی. عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجائو.
 
 
 
دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے.ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ(ن) نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں .
 
 
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے،عمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑ ے ہیں،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہولی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔
جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلات میں رہتا ہے۔
گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظر یقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔
تھامس ٹُل، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ اداکار ٹام ہیڈلسٹن، بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن، تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔