جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلین ٹور کو نتائج کے اعتبار سے مایوس کن قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچز میں جیت کا سنہری موقع دیکھ کر آئے تھے مگر ایسا نہیں ہو سکا اور اب کئی شعبوں میں سخت محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ون ڈے ٹیم جدوجہد کا شکار رہی ہے اور اس میں کئی جگہ خلا محسوس ہوتا ہے جسے پر کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔
مکی آرتھر نے کہا پاکستان کی اس وقت ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن ہے اور نمبر ایک ٹیم سے مقابلے کے بعد فرق صاف ظاہر ہو گیا جس پر فوری کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اپنی ٹیم کی فٹنس اور فیلڈنگ کے بارے میں سچائی کے ساتھ کہا کہ اس میں بہتری تو آئی لیکن اب بھی موجودہ معیار کافی نہیں ہے اور کوئی یقین کرے یا نہیں لیکن کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر سات ماہ کے عرصے میں انہوں نے فیلڈنگ پر بڑی سخت محنت کی ہے جو توجہ کا مرکز اور اولین ترجیح بھی رہی لیکن یومیہ بنیادوں پر دی جانے والی رپورٹس کے مطابق فٹنس کی بہتری اب بھی عالمی معیار سے بہت پیچھے ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز جانے سے قبل ان دونوں شعبوں کو اولین ترجیح سمجھا جائے گا جس کیلئے پی ایس ایل کے بعد کیمپ میں محنت کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نےعوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ حکومت کی مرضی کے بر عکس سانحہ کوئٹہ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے تو ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کیوں نہیں کور کمیٹی کے اجلاس میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے آج 27 جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اجلاس اور سربراہ عوامی تحریک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارکن ایوان اقبال لاہور کے سامنے پر امن جمع ہونگے اور ریلی کی شکل میں پریس کلب کے سامنے پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف،ق لیگ،جماعت اسلامی،اے پی ایم ایل ،مجلس وحدت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

 

 

 
ایمز ٹی وی(کراچی) شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث گینگ وار کا کارندہ عرفان مارا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق ملزم عرفان چھاچھی کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے تھا۔ملزم سیاسی اور مخالف گروپ کے سو سے زائد افراد کے قتل اور تھانوں پر دستی بم سے حملوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کےبعدایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔جبکہ بفرزون میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے نیوکراچی اور فیڈرل بی ایریاسمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں دس ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) قومی اسمبلی کے رکن علی رضا عابدی کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان جاری گلے شکوے ختم ہوگئے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اتوار کو کراچی واپس آکر عارضی مرکز پی آئی بی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے والے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور پارٹی قیادت کے درمیان تمام گلے شکوے ختم ہوگئے۔
علی رضا عابدی نے آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اسمبلی میں علی رضا عابدی کو دیکھ کر فاروق ستار آگے بڑے اور انہیں گلے بھی لگایا۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی جائیں گے۔
یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے لندن سے رابطوں کے الزام میں علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی اور انہیں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔
قیادت کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد علی رضا عابدی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی کاروبار کو وقت دینا شروع کردیا تھا تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان گلے شکوے ختم ہوگئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحاق جمع کرادی۔تحریک استحقاق میں میں کہا گیا کہ ن لیگی ارکان کے شرمناک رویے سے ارکان اسمبلی کااستحقاق مجروح ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں شاہد خاقان عباسی،م یاں عبدالمنان اور کیپٹن (ر)صفدر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی میں گالم گلوچ کی جس کی وجہ سے اسمبلی کا ماحول خراب ہوا اور ن لیگی اراکین کے اس خراب رویے کی بنا ء پر معزز اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ن لیگی اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان گالم گلوچ کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں ، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا ، موبائل فون ، فیس بک ، ٹوئٹر اور تہنیتی کارڈز کے ذریعے کارکنوں ، بختاور بھٹو کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات ارسال کئے۔
صبح سے شام تک موصول ہونے والے ان گنت پیغامات اور گفٹس کی وجہ سے بلاول ہاﺅس میں تحائف اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے۔ بختاور بھٹو زراری نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہونے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شہید والدہ کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی۔
بھارتی فلموں کی نمائش مرکزی فلم سنسر بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پابندی سینما مالکان نے ازخود لگائی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہو ل ڈریوڈ نےبنگلور یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اعزازی ڈگری لینے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کسی ریسرچ پر تو لے سکتے ہیں لیکن اعزازی ڈگری لینا ممکن نہیں ۔
دنیا بھر میں معروف شخصیات کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیئے جانے کا رواج عام ہے لیکن بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے ایک خاص کام کردیا۔
بنگلور یونیورسٹی نے آج ہونے والے کانووکیشن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو ان کی خدمات پر اعزاز ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینی تھی لیکن تقریب سےقبل ہی ڈریوڈ نے ڈگری لینے سے معذرت کرلی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا ہے۔ امریکہ میں قیام بڑھا کر امریکی حکام سے مزید ملاقاتیں کریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ سابق صدر امریکہ میں قیام کے دوران نئی امریکی انتظامیہ اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا سابق صدر چند دن تک اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری سات فروری کو امریکہ سے وطن واپس آنا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کرلیا ہے۔ بھارت نے147 رنز بنائے۔ کوہلی29، راہول8، سریش رائنا34، یووراج12 اور منیش پانڈے نے 3رنز بنائے۔
معین علی نے2، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 148رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوئن مورگن نے 51اور جو روٹ نے 46رنز بنائے تھے۔