بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے  پاک ٹاورمال کے زیر اہتما م بچوں کے لئے دو روزہ "سیزن گریٹنگ"کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 2 

تقریب کے پہلے روزبچوں نے مختلف برانڈ کے موسم سرما کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی اور تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔

 52 01 

انتظامیہ کے مطابق تقریب کے انعقاد کا مقصد موسم سرما سے قبل بچوں میں ایسی غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے تفریح فراہم کرنا ہے جبکہ تقریب کے دوسرے روز بچوں کے لئے پیٹ شو کا انتظام کیا گیاہے۔

5

 

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا ، گھر کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکورٹی اداروں نے گھر کی سیکورٹی پر تعینات 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز نے جمعے کو آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ، اس دوران اہم دستاویزات اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلاشنکوف، 4پستول، 9 بال بم اور مختلف اقسام کی 3225 گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد نے کہاہے کہ ہر آرمی چیف کے کام کرنے کا اپنا ایک طریقہ کار ہو تاہے جبکہ ہمارے والد آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں

جنرل قمر جاوید باجوہ کے 27 سالہ صاجزادے بیرسٹر سعد نے ایک امریکی جریدے کو بتایا کہ وزیراعظم ہاﺅس سے یہ اطلاع اچانک ہی آئی جبکہ ان کے والد آرمی چیف کے عہدہ کیلئے کوئی فیورٹ امیدوار نہیں تھے بلکہ وہ سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے اور انہیں اپنے انتخاب کی بہت ہی کم توقع تھی تاہم تین روز بعد انہیں دنیا کی چھٹی بڑی فوج کے 16 ویں سربراہ کی حیثیت سے نامزد کر دیا گیا۔

فیملی کا مزید کہنا تھا کہ بطور آرمی چیف جنرل باجوہ کا سب سے زیادہ فوکس انتہا پسندی پر رہے گا جبکہ اپنے پیشر و جنرل راحیل شریف کی طرح جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنے دفتر میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی تصاویر بدستور لگا رکھی ہیں۔ سعد نے بتایا کہ سانحہ 16 دسمبر کی شام جب ان کے والد دفتر سے گھر لوٹے تو بہت پریشان تھے وہ بار بار کہہ رہے تھے بہت ہو چکا ، اب اس کا خاتمہ ہونا چاہیے اور دہشتگردی کیخلاف اتفاق رائے ہونا بہت ناگزیر ہے کیونکہ یہ پاکستان کی بقا کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے تاہم جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔”آصف علی زرداری 27دسمبر کو کیا سرپرائز دیں گے اس کیلئے انتظار کرنا ہو گا “۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی ۔ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے انکے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ۔”ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ انکے لیے کھلے ہیں ۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی خرابی صحت کی وجہ سے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی بدستور علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ یوم قائد کے موقع پر ان کے مزار پر بھی حاضری نہیں دے سکے اور کئی برس بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنرکے بغیراپنی کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر پہنچے۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو معالجین نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں نے دوبارہ چیسٹ انفیکشن ہوجانے کے خدشہ کے پیش نظر گورنر سندھ کو مزارِ قائد جانے سے منع کیا، جس کی وجہ سے وہ مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے تاہم ان کی جانب سے بابائے قوم کے مزار پر ان کا سرکاری عملہ پھولوں کی چادرچڑھائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ مقرر کئے جانے کے بعد سے ہی جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی علیل ہیں اوروہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قائداعظم محمد علی جناح کی 140 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا کے نقشے پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر قائد اعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں
۔
وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیزقیادت نے مسلمانوں کواپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر قائل کیا اوراس عظیم مقصد کے لئے انہوں نے اپنی تمام مشکلات اوراختلافات بھلا دیئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اتحاد، ایمان اورنظم و ضبط کی تعلیمات سے لے کر مسلمانوں نے اپنی اجتماعی منزل کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں۔ قائداعظم کے عزم اور وقار کی وجہ سے پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ ان کے ہمنوا بنے۔ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا بلند کردار اور ساخت تھی کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا وہ قابل عزت تھے یہاں تک کے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانت داری، شرافت، بلند مرتبہ اور ایمان اور یقین کا احترام کرتے تھے، وہ ایک بااصول انسان تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بطور قوم قائد اعظم کے اصولوں کو اپنانا چاہئے جوکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے۔ہم قائداعظم محمد علی جناح کو حقیقی معنوں میں تب ہی یاد کرسکتے ہیں جب ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں ۔ ہمیں انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور جمہوری اصولوں کو اختیار کرنا پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے راستہ پر گامزن ہونا پڑے گا۔ ہمیں قومی اتحاد، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کرنا ہوگا۔

قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو بطور قوم اپنے لئے رہنما اصول بنانا ہوگا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں قائداعظم کے خواب کے مطابق پاکستان کو حقیقی جمہوری ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

 


ایمزٹی وی(سوچی) روس کے فوجی اہلکاروں کو شام لے جانے والا طیارہ بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے شہرایڈلرسے شام کے شہرل اذقیہ جانے والا ہوائی جہاز کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 8 افراد سمیت 91 مسافر سوار تھے۔

روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے ٹی یو 154 طیارے میں روسی فوج سے وابستہ افراد سوار تھے جن میں فوج کا میوزک بینڈ بھی شامل تھا جو شام میں روسی فوجی اڈے میں نئے سال کے جشن کے موقع پر پرفارم کرنے جارہے تھے اس کے علاوہ طیارے میں میڈیا کے 9 نمائندے بھی شامل تھے۔

روسی حکومت کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے مقامی خبر ایجنسیوں کو بتایا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوتن بذات خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس گزشتہ برس سے شامل میں بشار الاسد کی حکومت کو داعش اور دیگر باغیوں کے خلاف فوجی تعاون فراہم کررہا ہے

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرنریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔

 

واضح رہے کہ نریندرمودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اورمودی نے یوم آزادی کے موقع پربلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مداخلت کا کھل کراعتراف کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طورپرپاکستان بھی آئے تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں،قصبوں اور دیہات میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد بابائے قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اورامن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، یوم قائد کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب کراچی میں مزارقائد پر ہوئی جہاں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے، تقریب میں گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کےکیڈٹس کو سونپ دیے گئے۔

بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مقامات پربابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جارہے ہیں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے بیٹے نے کہاہے کہ ان کے والد کو کرکٹ میں بہت دلچسپی ہے جبکہ وہ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ دیکھنے کے بھی بہت شوقین ہیں اور کھلاڑیوں میں ان کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی جاوید میاںداد اور ویوین رچرڈ ہیں۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے نے بتایا کہ جنرل قمر باجوہ موسیقی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں ملکہ ترنم نورجہاں کے نغمے سنتے اور انہیں گنگنایا بھی کرتے تھے۔

ان کے بیٹے سعد نے بتایا کہ 16 دسمبر کے سانحہ کے بعد گھر واپسی پر وہ نہایت رنجیدہ تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگئی اب دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ آرمی چیف کے بیٹے نے مزید بتایا کہ جنرل راحیل کی طرح جنرل قمر نے بھی اپنے دفتر میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی تصاویر لگارکھی ہیں۔