منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(تعلیم)خیرپور میں دوسری انجنیئرنگ قومی کانفرنس 7دسمبر کو منعقد ہو گی شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس کے پی وی سی انجنیئر غلام سرور کندھر نے کانفرنس کا اہتمام کیا مہران یونیورسٹی کے وائیس چانسلر افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں دوسری انجنیئرنگ قومی کانفرنس 7دسمبر کو سچل آڈیٹوریم خیرپور میں منعقد ہو گی جس کا اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس کے پرووائیس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر نے کیا ہے کانفرنس کا افتتاح مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی جام شورو کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کریں گے کانفرنس میں انجنیئرنگ ٹیکنالاجیز شعبے میں مزید ترقی کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی اور ڈگری یافتہ بے روزگار انجنیئروں کو نوکریاں دینے کی منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا ۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم05 دسمبرتا23 دسمبر2016 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے مخصوص فارم300/= روپے کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان کے کائونٹرواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) ’’کانووکیشن کیمپ آفس‘‘ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2015 ء میں پاس کرلیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے کراچی میں طویل عرصے بعد خالی اسامی پر ڈائریکٹر اسکولز ہائر سیکنڈری اسکولز مقرر کرنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالہ سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر فضل پیچوہو نے وزیرتعلیم کو سمری بھجوا دی ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اسکولز باقر نقوی کو ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز کراچی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس طرح کراچی کے دونوں ڈائریکٹرز پرائمری اور سیکنڈری بیورو کریٹ ہو جائیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کراچی کی دونوں ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر اسکول کیڈر کے بجائے بیورو کریٹ تعینات ہوں گے تاہم باقر نقوی 19 گریڈ کے ہیں جبکہ ڈائریکٹر پرائمری اسکولزریاض صدیقی کا گریڈ 20 ہے۔

اس لئے امکان ہے کہ باقر نقوی کو ڈائریکٹر اسکولز سیکرٹری کا اضافی چارج ملے تاہم یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈائریکٹر کالجز کراچی ضمیر کھوسو گزشتہ ایک سال سے 19 گریڈ میں ہونے کے باوجود 20 گریڈ کی اسامی پر کام کر رہے ہیں اور نئے سیکرٹری کالجز ڈاکٹر ریاض میمن نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

محکمہ تعلیم اسکولز میں ڈی او سیکنڈری ایسٹ اور ڈی او سیکنڈری ویسٹ کی اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں اس کے علاوہ اے ڈی او بلدیہ میل و فیمیل، اورنگی میل و فیمیل اور سائٹ میل میں بھی اے ڈی اوز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں.

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل زاؤ زونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی اور پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔جی ایچ کیو آمد پر چینی جنرل کو پاک فوج کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چینی جنرل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے جواب میں نئی رام کہانی نکل آئی ہے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے 300کنال اراضی خریدنے کیلئے جمائما سے قرض لیا تھا مگر جمائما خان نے بیان حلفی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ زمین عمران خان نے خود خریدی اور میرے نام بے نامی کی ۔عمران خان کے بیانات میں کھلا تضاد نظر آتا ہے ۔

عمران خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعدعمران خان کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا مگر وکیل نہیں آیا ۔ ”عمران خان شیشے میں اپنا چہرہ دیکھیں اور پھر الزامات لگائیں “
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان لند ن میں شادی میں شرکت کیلئے نہیں بلکہ جمائما خان کی پاور آف اٹارنی کا توڑ کرنے گئے تھے ۔عمران بتائیں جمائما کے بارے میں جھوٹ کیوں بولا؟جہانگیر ترین 2007ءکا ریکارڈ جمع کرانے کو بھی تیار نہیں ۔وزیرا عظم نواز شریف کے خاندان پر صر ف الزامات ہیں ۔
انہوں نے میڈیا کے سامنے جمائما خان کا بیان خلفی بھی پیش کیا اور الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سند یافتہ کرپٹ اور کرمنل ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران رانا حیات اور اسد عمر میں نوک جھوک ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا حیات کی زیر صدارت جاری تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمرکی آمد پر دونوں میں تنزیہ جملوں کا تبادلہ ہو گیا ۔
چیئرمین کمیٹی رانا حیات نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں تو کنٹینر پر چڑھنا بھی چھوڑ دیں جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ” آپ کرپشن چھوڑ یں ہم کنٹینر پر چڑھنا چھوڑ دیں گے“ ۔
اسد عمر کے اس جواب پر چیئرمین رانا حیات نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا میں کرپشن ختم ہو گئی ؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما مسکرا دیے اور جواب دیے بغیر خاموش ہو گئے۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)شارع فیصل پر نجی ہوٹل میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہوٹل کے اندر موجود فائر سسٹم ناکارہ ہو چکا تھا ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگتے ہی فائر سسٹم نے کام چھوڑ دیا جس سے لوگ پریشان ہو ئے اور افراتفری پھیل گئی جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے سالانہ سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا تھا ۔
چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فائر سسٹم نے کام چھوڑ دیا تھاتاہم فوری طور پر اگ لگنے کی وجوہات معلوم نہی ہو سکیں جبکہ دوسری جانب ہوٹل کے سیکیورٹی آفیسر نے ان وجوہات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا فائر سسٹم مکمل کام کر رہا تھا تاہم آگ کچن میں کھانا بناتے ہوئے لگی

 

 


ایمزٹی ویگلے (اسپورٹس) سابق ٹیسٹ اسٹار کے ساتھ بھارت سے ون ڈے سیریز میں بھی انگلش بولرز کی رہنمائی کیلیے معاہدہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ’’دوسرا‘‘ کے موجد سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بطور کوچ بھی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا مگر اپنے ملک میں انھیں اہمیت نہیں ملتی،ماضی میں وہ دو بار کوچنگ کیلیے درخواست دے چکے مگر بورڈ نے ای میل کا جواب تک دینا گوارا نہ کیا، وہ اب برطانوی شہریت کے حامل مگر گذشتہ کچھ عرصے سے دوبارہ پاکستان منتقل ہو چکے ہیں، ماضی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ ان کی خدمات حاصل کر چکے، انگلش بورڈ نے بھارت سے جاری ٹور کے ابتدائی 2 ٹیسٹ کیلیے ثقلین سے معاہدہ کیا تھا۔

اس دوران اسپنرز معین علی اور عادل رشید کی بہتر بولنگ نے تیسرے میچ تک انھیں بھارت میں روکنے کا جواز فراہم کر دیا، عادل18 اور معین 7 وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے بولنگ چارٹ کی ابتدائی دو پوزیشنز پر موجود ہیں، بھارت کے ایشون کی بھی حالیہ سیریز میں 15 وکٹیں ہیں، بھارت کے دورے میں شین وارن نے بھی14 سے زائد پلیئرز کو آؤٹ نہیں کیا، اسی کو دیکھتے ہوئے اب انگلش بورڈ نے ثقلین مشتاق کو ون ڈے سیریز کیلیے بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم مینجمنٹ اور برطانوی میڈیا نے ای سی بی کو اسپن مشتاق سے طویل المدتی معاہدے کا مشورہ دے دیا، ۔

انھوں نے کہا کہ گوکہ میں دنیا بھر میں اسپنرز کی رہنمائی کرتا ہوں مگر میرا دل پاکستان کیلیے دھڑکتا ہے، مجھے اس ملک نے بہت کچھ دیا اور اب میں اسے لوٹانا چاہتا ہوں، پی سی بی جب بھی میری خدمات حاصل کرنا چاہے میں تیار ہوں گا، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے گذشتہ دنوں مجھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ میری خدمات سے استفادہ چاہتے ہیں مگر پھر بات چیت مزید آگے نہ بڑھی، میں ٹی وی پر بطور ماہر بھی فرائض نبھاتا ہوں مگر کوچنگ میرا اصل شوق ہے، جب کبھی کوئی اچھی آفر ہوئی ضرور قبول کر لوں گا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارت میں انگلش بولرز کی کوچنگ کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، عادل اور معین میں سیکھنے کی بہت لگن ہے اسی لیے ان کی کارکردگی میں نکھار بھی آ گیا،امید ہے ان کا کھیل مزید بہتر ہو گا۔ یاد رہے کہ 40 سالہ ثقلین مشتاق نے 49 ٹیسٹ میچز میں208 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاہدآفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، اسے پلے آف کھیلنے کیلیے کومیلا وکٹورینز پر فتح کی ضرورت تھی تاہم 8 رنز سے شکست کامنہ دیکھنا پڑا۔

فاتح سائیڈ نے6 وکٹ پر 170 ر نز بنائے، امرالقیس 52، خالد لطیف 43 اور مارلون سموئلز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفات سنی اورروبیل حسین نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میںرنگپور رائیڈرز 8 وکٹ پر 162 رنزرنز بنا پائے، محمد شہزاد نے 45 رنز بنائے، آفریدی نے 19 بالز پر دو چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے جوکہ ناکافی ثابت ہوئے، راشد خان نے دو وکٹیں لیں۔

ناکامی کے بعد رائیڈرز کو پلے آف کھیلنے کیلیے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی آخری لیگ میچ میں کھلنا ٹائٹینز پر کامیابی درکار تھی مگر قسمت نے اس بار بھی ساتھ نہیں دیا۔ ڈھاکا کو 6 وکٹ سے مات ہوگئی، ناکام ٹیم نے 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں کھلنا نے 18 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا، محمود اللہ نے 50 اور حسن الزمان 40 رنزبناکر نمایاں رہے۔

 


ایمزٹی وی(امرتسر)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر امرتسر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اورپاکستان چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دونوں ممالک سے تعلقات مثالی ہیں اورامید ہے کہ ہم اپنے عزیزدوست ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے آگے بڑھیں گے۔