منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئے گا ،پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا،اگر ہم پرجنگ مسلط کی گئی تو ہم بھی سبق سکھائیں گے۔پاکستانی وفد کو بھارت بھیجنا ہی نہیں چاہیے تھا،پہلے تو ایئر پورٹ پر روکا گیا پھر کانفرنس بھی نہیں کرنے دی ۔
صدر پرویز مشرف نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس می ںشرکت پر انڈیا کے ناروا روئیے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے وفد کو پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات کرنے سے بھی روکاگیا،خواہ مخواہ پاکستان کا امیج خراب ہو ا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیرخارجہ ہونا چاہیے،اور وزیر خارجہ ایسا شخص ہو جو بھارت جا کر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پانی کو بند کرنا آسان نہیں،بھارت صرف پانی کوروک کر سیلاب کی صورت میں چھوڑ سکتا ہے بند نہیں کر سکتا، مگر ہماری سوئی کالا باغ ڈیم پراٹکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھاشا ڈیم شروع کروایا تھا ، منصوبوں کو مکمل کرنا اگلی حکومتوں کی ذمہ دارہوتی ہے،اگر جنگ کی بات کی جائے تو جنگ سے دونوں ممالک کو بہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2002 میں انڈیا پوری فوج آسام سیکٹر پر لے آیا اور ایسا ظاہر کر رہا تھا کہ جیسے جنگ کرنے لگا ہے، میں نے بھی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے تینوں مسلح افواج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی تھی ۔ بھارتی فوج 10ماہ تک آسام سیکٹر پر بیٹھی رہی اورمیں نے للکار دیا کہ آجاو جنگ کرلیتے ہیں پر ان کی ہمت نہ پڑی، انہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے گالیاں پڑیں اور خوب تنقید کانشانہ بننے کے بعد واپس چلے گئے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کچھ شہادتیں ہوں تو گھبرانا نہیں چاہیے، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھی سبق سکھائیں گے،ہم اپنے ملک کی بقا کے لئے ہر قدم اٹھا سکتے ہیں۔
مشرف مائنڈ سیٹ سے متعلق گردش کرتی باتوں پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کھلی بات کرنا اور کسی سے نہ ڈرنا” مشرف مائنڈسیٹ “ ہے جبکہ میری سوچ تو پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔میں نے 10سال پاکستان کو ترقی سے چلایا،عوام کو خوشیاں دیں، روزگار میں اضافہ کیا اور ملک کے عزت و وقار میں بھی اضافہ کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ک شارع فیصل پر نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے
ذرائع کے مطابق رات گئے نجی ہوٹل میں آتشزدگی سے بعض کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں ، آگ لگنے کے بعد کرکٹریاسم مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے انکے پاﺅں میں فریکچر ہو گیا تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

آگ لگنے کے بعد یاسین مرتضیٰ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس سے انکے پاﺅں میں فریکچر ہو گیا جبکہ کرامت علی کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم دھواں بھرنے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد سیڑھیاں لگا کر تمام کھلاڑیوں کو ریسکیو کر کے عباسی شہید ہسپتال منتقل کرد یا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قاعد اعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی کرامت علی ، صہیب مقصود ، عمر امین ، یاسم مرتضیٰ اور حماد بھی ہوٹل کے چوتھے فلور پر مقیم تھے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے فنا نسنگ پلان کی منظوری دے دی ۔

دیا میر بھاشا ڈیم مکمل طور پر ملکی وسال سے تعمیر کیا جائے گا ،اس منصوبے کے لیے واپڈا وسائل پیدا کرے گا جبکہ بجلی کی پیدا وار کے لیے باقی فنانسنگ کا بندوبست کمرشل بنیادوں پر ہو گا جس کے لیے وزارت پانی و بجلی یاتو واپڈا سے پیسے لے گی یا پراجیکٹ کی لیزنگ سے فنڈز کا بندو بست ہو گا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے سیکریٹری پانی و بجلی ،منصوبہ بندی اور خزانہ کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت تاکہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے کو 2017میں مکمل کیا جا سکے ۔دیا میر بھا شا ڈیم 2009میں منظور ہوا تھا جو کہ 45سو میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا ۔وزیراعظم نے دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی حاصل کرنے پر بھی وزارت پانی و بجلی کی کوششوں کو سراہا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں رات دیر گئے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو عملے کے مطابق دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 2 سنار کل نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو بھی باہر نکالا گیا۔

فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں سیفٹی الارم اور سموگ الارم کی سہولیات موجود تھیں لیکن انہیں بجایا نہیں گیا جب کہ باوجود کئی بار کہنے کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم کو بند نہیں کیا گیا جس کے باعث دھواں ڈک کے ذریعے پورے ہوٹل میں پھیل گیا۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے انٹری گیٹ پر بیرئیر لگے ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایگزٹ گیڈ سے داخل ہونا پڑا جس کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے 11 لاشوں اور 70 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 3 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زیر علاج افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر واقع ہوٹل کے کچن میں لگنے والی آگ نے ڈائننگ ہال، ریسپشن اور کانفرنس ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد کچھ افراد نے ہوٹل کی کھڑکیاں توڑ کر چھلانگ لگائی اور زخمی ہو گئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی مقامی جگہ کا دورہ کیا اور انہیں تمام تر صورت حال سے آگاہی فراہم کی گئی۔
قومی کرکٹر صہیب مقصود سمیت کئی کرکٹرز بھی ہوٹل میں مقیم تھے، کرکٹر یاسم مرتضیٰ نے آگ لگنے کے بعد ہوٹل کے کمرے سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صوبے میں تھیلیسیمیا کے مرض کے خاتمے کیلئے قانون سازی جلد اسمبلی سے پاس کرانے کی یقین دہانی کرادی ، خیبر میڈیکل کالج پشاور میں گیارہویں تھیلیسیمیا نیشنل کانفرنس میں ملک بھر سے چوالیس سے زائد تھیلیسیمیا کے مرض کیلئے کام کرنے والے اداروں کے شرکاء نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تھیلیسیمیا فیڈریشن پاکستان کی نومنتخب کابینہ سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے حلف لے لیا- کانفرنس میں پاکستان بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تھیلی سیمیا کے مریضوں نے شرکت کی-

اس موقع پر ریسرچ پیپر بھی پیش کئے گئے دنیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہونیوالے اس کانفرنس میں شامل شرکاء و مریضوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا- تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مریضوں میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے گئے-فیڈریشن کے شرکاء کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ تھیلی سیمیا کے مرض میں دوسری پوزیشن پر ہیں-

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے اس شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں قانون سازی کی یقین دہانی کرائی-کانفرنس میں خون کی سکرین سمیت آئرن کی کمی کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتیں کم کرنے اور شادی سے قبل میاں بیوی کی خون کی ٹیسٹ کی تجاویز بھی پیش کی گئی -

 


ایمزٹی وی(کراچی)سندھ رینجرز نے دسمبر کو ماہ قائد اعظم کا نام دے دیا ۔ پہلے مرحلے میں امن ریلی کا اہتمام کیا ۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے ریلی کی قیادت کی

۔ واک کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کی ۔ سندھ رینجرز کی جانب سے بانی پاکستان محمد علی جناح کی پیدائش کے ماہ کو انکی جدوجہد آزادی سے عوام کوروشناس کرانے کے لئے بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے ۔ ا

من واک میں پولیس افسران، اسکولوں کے بچوں،خواتین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں ۔ امن واک کے بعد سندھ رینجرز سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے شرکا میں سندھی ٹوپی اور اجرک تقسیم کی ۔

سندھ رینجرز کے تحت ماہ قائد اعظم کے تحت بانی پاکستان کے یوم ولادت تک مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا ۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان دشمنی میں بھارت ویانا کنونشن بھی بھول گیا اور اس کی سر عام دھجیاں بکھیرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نہ صرف گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے روک دیا بلکہ انہیں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی جبکہ انہیں اپنے ہوٹل کے کمرے تک محدود کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر امرتسر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ بنایا۔ سرتاج عزیز جیسے ہی پاکستانی صحافیوں کے 9 رکنی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل جانے کی تیاری کرنے لگے تو انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر وہاں جانے سے روک دیا گیا۔

علاوہ ازیں مشیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں صرف پاکستانی صحافیوں نے شرکت کرنی تھی تاہم بھارتی حکام نے انہیں اس پریس کانفرنس سے بھی روک دیا ۔بھارت کے سکیورٹی حکام نے کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچایا اور اس کے بعد ان پر کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی ۔ مشیر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے ہوٹل سے پاکستان واپسی کیلئے ایئر پورٹ ہی جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 


ایمزٹی وی(امرتسر)انڈیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے مراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں امید ہے کہ افغانستان اور دیگر ممالک ان کا خاتمہ کریں گے۔ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اعلامیہ اچھا ہے جس میں کالعدم تنظیموں کا بھی ذکر آیا ہے۔ پچھلے 35 سال سے افغانستان کیلئے ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں جبکہ افغانستان کی وجہ سے پاکستان بھی بہت متاثر ہو رہا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے مراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں امید ہے کہ افغانستان اور دیگر ممالک ان کا خاتمہ کریں گے۔ہم پر الزام تراشی کی بجائے جامع کوششیں کی جائیں اگر پاکستان کو صرف الزام دینا ہے تو اس سے بات نہیں بنے گی الزام تراشی کی بجائے دہشتگردی کے خاتمے پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی وہ ویسے ہی اچانک مل گئے اور تھوڑی بہت بات چیت ہوئی لیکن باقاعدہ طور پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو اسے کمزوری نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ ہماری طاقت ہیں۔ ہم برابری کی سطح پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سب سے بڑا مسئلہ جموں و کشمیر کا ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ افغان مہاجرین کی 30سال سے میزبانی پر پاکستان اور ایران کا کر دار قابل تحسین ہے ،کانفرنس میں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس افغانستان میں امن اورخوشحالی کیلئے اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصدخطے میں امن اوراستحکام تھا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال یادھمکی سے گریز کرنے اور اختلافات پرامن طورپرحل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مشترکہ چیلنج سے نمٹنے،سیکیورٹی استحکام کے فروغ کیلئے علاقائی تعاون اہم ذریعہ ہے،رکن ممالک میں پرخلوص اورموثر تعاون کے فروغ کیلئے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک تعاون کوفروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیاہے۔
اعلامیے کے مطابق افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی پرپاکستان اورایران قابل تحسین ہیں،افغانستان میں محفوظ آبادکاری تک میزبان ممالک پناہ گزینوں کواپنے ممالک میں رکھیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی کے اہل خانہ نے کہاہے کہ انہیں بجلی کا جھٹکا لگا جس کے باعث وہ عمارت سے گر گئے,ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ موت کی تصدیق ہوتے ہیں اہل خانہ لاش کو لے کر چلے گئے ۔

ہسپتال ذرائع کے حوالے سے میڈیا کیو بتایاگیا ہے کہ جاوید خانانی کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی موت ہو چکی تھی اورموت کی تصدیق ہوتے ہیں ان کے خاندان والے تقریباً پانچ منٹ کے بعد پوسٹ مارٹم کیے بغیر لاش کو لے گئے،ہسپتال میں خاندان والوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمار ت پر ان کو کرنٹ لگا جس کے باعث وہ نیچے گر گئے اور ابتدائی طبی امداد کے دوران ان کے ناک اور کان سے خون بہہ رہا تھا ۔

پولیس کا کہناہے کہ وہ اہل خانہ سے درخواست کرے گی کہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے لیکن اس کا حتمی فیصلہ خاندان والو ںنے ہی کرنا ہے ۔واضح ہے کہ جاوید خانانی پر ایف آئی میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات چل رہی تھیں ۔