منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کثیرسرمائے سے بننے والی فلم ’’ شورشرابا ‘‘ کے لیے اپنے طویل فنی سفرکے دوران پہلا آئٹم نمبرریکارڈ کروادیا۔

آئٹم نمبرگزشتہ دنوں مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے اوراس کوعکسبند کرنے کے لیے پاکستان یا بھارت سے کسی معروف ستارے کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہی نہیں اس گیت کوبین الاقوامی معیار کے عین مطابق شوٹ کرنے کے لیے پروڈیوسر سہیل خان دبئی کی خوبصورت لوکیشنز کوفائنل کرنے میں مصروف ہیں ، جب کہ اس کوکوریوگراف کرنے کے لیے بھارتی کوریوگرافر ریشماں خان اوران کی ٹیم کووہاں بلوایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں حمیرا ارشد نے میڈیا کوبتایا کہ آئٹم نمبرکی شاعری، دھن اورمیوزک ارینجمنٹ دیکھ کرمجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بہت دیر سے اس طرح کے گیت گانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے ہمیں اسی طرح کا میوزک متعارف کروانا ہوگا۔ اس وقت دنیا بھرمیں بھارتی فلمیں اوران کا میوزک چھایا ہوا ہے۔

ہمارے ہاں اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ان کا میوزک تاحال پبلک میں مقبول نہیں ہوسکا۔ اس پربہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن فلمساز سہیل خان نے جس اندازسے اپنی فلم کے میوزک پرکام کیا ہے اورخصوصاً آئٹم نمبر کو بنوایا ہے، اس کا حصہ بن کرمیں یہ کہہ سکتی ہوں کہ آئندہ برس ہمارا گیت شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ ملک اوربیرون ممالک سجنے والی خصوصی پارٹیوں کی جان ہوگا۔

میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ دورمیں آئٹم نمبر فلم اور میوزک کی کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیارکرچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا تجربہ ہے مگراس پراجیکٹ کوکرنے کے بعد مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوا ہے کہ مجھے بہت پہلے فلم انڈسٹری کے ساتھ وابستہ ہوجانا چاہیے تھا۔ مگراب تویہی کہہ سکتی ہوں کہ ’’دیرآید درست آید ‘‘۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ (ٹوپوائنٹ زیرو) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووٖڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردارادا کرنے میں خاصے مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار “ایس شنکر” کی نئی آنے والی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکارکے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترکی منگنی اور شادی کی خبریں خوب میڈیا کی زینت بنی رہیں لیکن دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی لب کشائی نہیں کی اوراب لولیا وینترکا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ اورکیا کہوں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینترسے جب اداکارسلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ وہ اورکیا کہہ سکتی ہیں۔ ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان تمام لوگوں کے بہت اچھے دوست بن جاتے ہیں جوان سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور وہ دل کے بھی بہت اچھے ہیں۔

رومانوی ماڈل سے سلمان خان کے ساتھ شادی سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے جواب کو ٹالتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے لیے میرے دل میں بہت عزت و احترام ہے، میں سلمان سے یہاں بھارت میں ملی اوربھارت بھی مجھے بہت پسند ہے، میں ہمیشہ یہاں آنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے بچپن سے ہی بھارت سے متعلق بہت کچھ سنا تھا۔

لولیا وینتر کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت آئی تو یہ مجھے اپنے گھرجیسا لگا اورجب بھی یہاں سے جاتی ہوں تو بہت زیادہ روتی ہوں لیکن ایک بار پھرسے یہاں آکر بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) رواں ماہ میں متعدد فنکاروں اور ہنر مندوں کی برسیاں منائی جائیں گی۔
فنکاروں میں قوال عزیز میاں کی16 و یں برسی 6 دسمبرکو، گلوکار منصور علی ملنگی مرحوم کی11 دسمبر کو دوسری برسی، گلوکارہ روشن آراء بیگم کی 6 دسمبر کو 34 و یں برسی، گلوکارہ کوثر پروین اور استاد دامن کی3 د سمبر کو جب کہ ہدایت کار اسلم ڈار اور اظہار قاضی مرحوم کی 24 د سمبر کو برسی منا ئی جائے گی، ماہ دسمبر میں بچھڑنے والے یہ نامور فنکار اور ہنر مند آج بھی ہزاروں لو گوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ویمنزٹی 20ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 17رنزسے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان ٹیم 122رنز کے ہدف کے تعاقب میں 104رنز بناسکی۔

ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گراؤنڈ،بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے، بھارت کی طرف سے متھالی راج نے شاندار ناقابل شکست 73رنز بنائےجبکہ جھولان گوسوامی نے 17رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکی۔

پاکستان کی طرف سے انعم امین نے دوجبکہ ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی، بسمہ بتول25اور جویریہ خان 22رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

بھارت کی طرف سے ایکتا بشت نے دو جبکہ انوجا پاٹیل، جھولان گوسوامی، شیکھا پانڈےاور پریتی بوس نے

 

 


ایمزٹی وی(امرتسر)بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امرتسر میں سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جہاں یوتھ اکالی دل کے زیر اہتمام سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہ۔

عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔مظاہرین نے بھارت سے آزادی اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) نیب حکام کے مطابق 10 ارب روپے کے ڈی ایچ اے اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔
ریڈ وارنٹ کے ذریعے کامران کیانی کو پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت انٹرپول پاکستان نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انٹرپول 200 ممبر ممالک کو کامران کیانی کی گرفتاری کا کہے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی ہونی چاہیے ،2ماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے۔
سراج الحق نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل ایف سی آرمخالف ہیں،تعلیم اورترقی چاہتے ہیں،ایف سی آرکالاقانون ہے،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے،سیاسی جماعتوں اورقبائلی عوام نے ایف سی آرکے خاتمے کافیصلہ دیاہے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی نمایندگی ہونی چاہیے،فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ دوماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ تمام لیکس کااحتساب کیاجائے،2016سے احتساب ہوناچاہیے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)سندھ بھر میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہاہےاس حوالے سے مختلف شہروں میں تقاریب جاری ہیں۔

سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا آغاز شرکا نے سسی پنوں اور ماروی جیسے کرداروں کو یاد کرکے کیا،سفارت پر ثقافت یوں غالب آئی کہ کرسیوں کی جگہ دری، چاندنی اور گاؤ تکیوں نے لے لی،مغربی ملبوسات ، اجرک کی قدیم رنگینیوں میں چھپ گئے۔

محفل سندھی ثقافت کے اعزاز میں رکھی گئی ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ تال اور دھمال کا جادو نہ ہو، سندھ کے روایتی سُر فضا میں بکھرے تو کیا مقامی کیا غیر مقامی، سبھی جھومنے لگے۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے سندھ دھرتی کی ثقافت سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار بھی سندھی زبان میں ہی کیا۔نظم سے نثر تک اور موسیقی سے رقص تک امریکی قونصل خانے میں سندھی ثقافت کو یوں سراہا گیا کہ مشرق اور مغرب کے فاصلے سمٹ گئے۔

سندھی ٹوپی اور اجرک کی تاریخ برسوں پرانی ہے،یہ سندھ کی ثقافت کی عکا س بھی ہےاورسندھ کے عوام کا فخربھی ۔ جس طرح مقامی زبان اور لباس ہر علاقے کی پہچان ہوتی ہے۔ اسی طرح سندھی ٹوپی اور اجرک برسوں سے صوبہ سندھ کی پہچان ہے اسی لئے سندھ کےباسی سندھی ٹوپی اور اجرک ساراسال خریدتے بھی ہیں اوراپنے پہناوے میں اسے خاص اہمیت بھی دیتےہیں ۔

صوبے کی ثقافت کے یہ خوبصورت رنگ سندھ سمیت بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ گلگت سمیت ہر جگہ نظر آتے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک بیرون ملک بھی تحفتاًبھیجی جاتی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ساراسال ان کا کاروبار خوب چمکتا رہتا ہے ۔ سندھی ٹوپی کی تیاری میں کپڑا ،زری،قیمتی پتھراور شیشہ استعمال کیا جاتا ہے۔اوریہ 100روپے سے لے کر تک ہزارو ں روپےتک فروخت کی جاتی ہے۔

سندھی ٹوپی اور اجرک قدیم ثقافت کی پہچان ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کرتیں

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی حکومت کے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اس لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام پر اٹاری نہیں جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

 

اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے شرکاءکو تاثر دینا چاہتاہے کہ پاکستان زمینی راستے سے تجارت راہ میں رکاوٹ ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا ۔ذرائع کا کہناہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ بھی کریں گے۔