منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) ویمنز ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 میں پاک بھارت فائنل معرکے کے لیے میدان سج گیا،بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور دواوورز کے نقصان پربغیر کوئی وکٹ دئیے 11سکور بنا لیے ہیں ۔بھارت کی جانب سے ایم راج 6سکور اور ایس مندھانہ کوئی رن بنائے بغیر کریز پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کا عندیہ دیا جارہا تھا،مگر ورلڈ چیمپئن شپ کے گرین شرٹس کے ساتھ تین میچز فورفیٹ قرار دیے جانے پر بھارت ایشیائی ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم سے کھیلنے کو تیار ہوا۔

اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے 52 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 12 ویں ہی اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر عائشہ ظفر پہلی ہی گیند پر سوتھیرونگ کی گیند پر لاومی کا کیچ بنیں، بسمہٰ معروف 6کے انفرادی سکور پر رن آوٹ ہوئیں۔ اس موقع پر اسماویہ اقبال اور ندا ڈار نے ٹیم کو سنبھالتے ہوئے مجموعے کو 44 تک پہنچایا تاہم اسماویہ 24 رنز بناکر لاومی کا شکار بن گئیںجن کا کیچ چنتھم نے پکڑا۔ ثنا میر کو بھی ایک رن پر لاومی نے ہی قابو کیا ۔

ندا ڈار نے 14 رنز پر اپنی وکٹ لاومی کو دی۔ ہدف کم ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس نے11.4اوورز میں کامیابی حاصل کرلی ۔۔ اس سے پہلے تھائی لینڈ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 51 رنز پر آوٹ ہوگئی، صرف دو کھلاڑی نالٹکن چنتم (13) اورچنیدا سوتھیرونگ(11) ہی ڈبل فیگر میں پہنچ پائیں۔ثنا میر نے 4 جبکہ انعم امین اورندا ڈار نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ یاسر خان نے بڑے بھائی عقیل کو شکست دے کر جیت لی جبکہ لیڈیز ٹائٹل اوشنا سہیل کے نام رہا۔3163yasri khan608

 

یاسر خان نے عقیل کو 1-6, 6-3, 6-4,6-4 سے ہرا یا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نوید شہزاد تھے۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین راﺅ افتخار، سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی مارکیٹنگ مینجر نیزا شاہد ریاض اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکی ایوان نمائندگان نے611ارب ڈالر کا دفاعی بل (نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ) منظور کر لیا۔ بل میں پاکستان کیلیے مختص 90کروڑ ڈالر کی امداد میں سے 45کروڑ ڈالر امداد حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط کی گئی ہے۔

ہفتے کو امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس بل کی رُو سے2017ء کے بجٹ میں امریکی دفاع پر611ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس بل میں جو رقم منظور کی گئی ہے وہ صدر باراک اوباما کی درخواست کردہ رقم سے بھی 9ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس دفاعی بل کے حق میں 375 ووٹ جبکہ مخالفت میں34ووٹ آئے۔ منظورکردہ دفاعی بجٹ کی اضافی رقم سے امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ توقع ہے بل آئندہ ہفتے ایوان بالا میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد توثیق کیلیے صدر کو بھیجا جائے گا۔

آئی این پی کے مطابق دفاعی بل میں پاکستان کو اہم اسٹرٹیجک پارٹنر تسلیم کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی اور دیگر معاملات میں مدد کیلیے90کروڑ سے زائد ڈالر دیے جانے کی حامی بھر لی گئی ہے تاہم اس امدادی رقم میں سے نصف رقم یعنی45کروڑ ڈالر کیلیے امریکی وزیر دفاع کی اجازت کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ اس اجازت کو حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کے تمام گروپوں کیخلاف کارروائی کے عزم سے مشروط کیا گیا ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی و سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے مشترکہ مفادات پائے جاتے ہیں جو مثبت اور باہمی شراکت داری کیلیے بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس قانون کے حوالے سے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے یکجا کیے گئے ورژن پر مشتمل کانفرنس رپورٹ میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے بھی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے جاری رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
جان مکین کا کہنا تھا کہ یہ بل پاکستان کی ان سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں کردار ادا کرے گا جو بلاواسطہ امریکی سیکیورٹی کے مفادات میں ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل میں فنڈنگ کے نمایاں حصے کو وزیر دفاع کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے جو پاکستان کی جانب سے اپنی سرزمین میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف خاطرخواہ اقدامات سے مشروط ہے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(روم) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث روزانہ 80 کروڑ افراد بھوکے سوتے ہیں اس لیے اس مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو 2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا کی آبادی غذائی بحران کی لپیٹ میں آجائے گی۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے غذا اور زراعت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں غذا کی کمی بڑھتی جارہی ہے اور اگر اس بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو 2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا کی آبادی غذائی بحران کی لپیٹ میں آجائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ غذائی بحران کی وجہ سے دنیا کی ایک تہائی آبادی متاثر ہے اور اس کے باعث پوری دنیا کی معیشت کو 3.5 کھرب ڈالرکا نقصان بھی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غذا کی کمی ایک عالمگیر مسئلہ ہے جس کے باعث روزنہ تقریبا 80 کروڑ سے زائد افراد بھوکے سوتے ہیں جب کہ اس کے برعکس 1.9 ارب افراد کھانے سے موٹاپے کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ غیر معیاری غذا اور ورزش کا نہ کرنا صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ زراعت کو فروغ دیں اور عوام کو زراعت کی مد میں رعایت فراہم کریں تاکہ غذا کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکے۔

 

 

ایمزٹی وی(امرتسر) بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں پائیدار امن، ترقی و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لئے پر خلوص کوششیں کر رہا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہیں گے جب کہ افغان دھڑوں میں سیاسی مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سیاسی مفاہمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بھی دہشت گردی پر بات کے لئے تیار ہے لیکن کانفرنس کے دوران پاکستان کشمیر کے مسئلے پر بات نہیں کرے گا۔

قبل ازیں ایک بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے لئے مذاکرات کی ضرورت ہوتی ہے، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی روایتی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے بعد چیئرمین نے خود بھی تصدیق کر دی۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے بینظیر بھٹو شہید کی پرانے لاڑکانہ والی نشست این اے 207 سے بلاول بھٹو کی پھوپھو فریال تالپور رکن قومی اسمبلی ہیں وہ 27 دسمبر کے بعد سیٹ خالی کر دیں گی۔ حلقہ لاڑکانہ کی تقسیم کے بعد بننے والے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شامل ہو چکا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی لاڑکانہ سے ضمنی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی تاہم وقت کا تعین پارٹی پر چھوڑ دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے دو ہزار اٹھارہ میں وزیراعظم بنیں گے۔ کہتے ہیں حکومت نے چار مطالبات نہ مانے تو کراچی سے پشاور تک گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔ نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی الیکشن کے بعد ختم ہو گیا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان بھولا پاک سرزمین پارٹی میں شامل نہیں، وہ ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کاسیکٹرانچارج تھااور بیرون ملک سےگرفتار ہوا ہے، وہ کبھی بھی پاک سرزمین پارٹی کاحصہ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا پہلا قطرہ بننے والے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 2افرادسےشروع ہونےوالی جماعت آج تمام صوبوں میں موجود ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین مصطفیٰ کمال کراچی سےلاہورپہنچ گئے۔ لاہورپہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا،پنجاب کے عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پنجاب کے دوستوں کو شکایت ہے میں 8 ماہ کی تاخیر سےکیوں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میرا بیڈ روم ہے جبکہ پورا پاکستان میرا گھر ہے، ملک کے کسی حصے میں کسی بھی شہری کو کسی مشکل کا سامنا ہے تو آواز اٹھائیں گے، بلدیاتی اداروں اور صوبائی وزرا کو فعال ہونا چاہیے، ہمارے بہت سے کام وزرائے اعلیٰ کر رہے ہیں جو ان کا منصب نہیں، ملک میں کہیں بھی کسی کومشکل کا سامنا ہے تو آواز اٹھائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کراچی کامیئرتھاتواس شہرکی مثالیں دی جاتی تھیں،پاکستان میں بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے،تمام وزرائےاعلیٰ کومیئروں کی ٹیم بنانی چاہیے،میں کراچی کا میئر ہوتا تو کراچی میں کچرا جمع ہی نہ ہونے دیتا،میں نے اپنے ہاتھ سے 3 سو ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی کے دروازے پر جا کر اپنے خیالات کی دعوت دوں گا،ہم اپنےاختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے،پی ایس پی کاپرویزمشرف سےدور دور تک کوئی تعلق نہیں،جس نےہماری بات نہیں مانی وہ بھی ہمارے لیے قابل احترام ہوگا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم ساری بری باتوں کا پتا ہونے کے باوجود ایک بندے سے ڈرتے رہے،ظلم کو خاموشی سے سہنے والا سب سے بڑا ظالم ہے،آج لوگ ہم سے شکایت کررہے ہیں کہ آپ ہمارے پاس کیوں نہیں آرہے،ہماری کامیابی اسی دن ہوگئی جس دن ہم نےحق اورسچ کی بات کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج اتنے جھنڈے ہوگئے ہیں کہ پاکستان کا جھنڈا نظر نہیں آتا،ہم اپنے نظریاتی اختلافات

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہیٹی میں ہیضے کی وبا کے پھیلنے میں اس عالمی ادارے کے کردار پر پہلی مرتبہ معافی مانگی ہے۔

بان کی مون کے مطابق اس سلسلے میں نئی حکمت عملی تیار کرنے ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے اگلے دو برسوں میں چار سو ملین امریکی ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔

ہیٹی میں 2010ء میں ہیضے کی وبا پھیلی تھی اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کے وہ نیپالی فوجی تھے، جو اُسی برس جنوری میں شدید زلزلے کے بعد ہیٹی پہنچے تھے۔

اس وبا پر نوے فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے کسی ملک میں ہیضے کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد موجود نہیں ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے مسلسل تین برس تک دس فیصد سے کم نتائج لانے پر چار تعلیمی اداروں کا الحاق معطل کردیا ہے، ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق مسلسل خراب کارکردگی پر جن چار کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا الحاق معطل کیا گیا ہے ان میں طارق بن زیادکالج شاہ فیصل کالونی،فائونٹین ہائر سیکنڈری اسکول اورنگی ٹائون ،انڈس کالج اور ایم ٹی آئی ہائر سیکنڈری اسکول شامل ہیں۔

محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ معطل کیے جانے والے تمام تعلیمی اداروں کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ مسلسل تین برسوں تک دس فیصد سے کم نتائج لانے کی وجہ سے 2017ء کے امتحانات کیلئے ان کے امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کراچی سے الحاق شدہ جن تعلیمی اداروں کے نتائج گزشتہ برسوں میں 33فیصد سے کم رہے ہیں انہیں بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنا تعلیمی معیار بہتر بنائیںاگر آئند ہ بھی ان کی کارکردگی خراب رہی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کی جانب سے نجی اور سرکاری کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو طلبہ و طالبات کی75فیصد حاضری کا ریکارڈ ہر ماہ انٹربورڈ بھیجنے کیلئے بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں الحاق شدہ نجی اور سرکاری کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ایک علیحدہ سیکشن قائم کردیا گیا ہے ،کالجوں کو انٹربورڈ کے ای میل ایڈریس سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے ،جن کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وہ اپنی حاضری کا ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھی انٹربورڈ بھیج سکتے لیکن اس کے ساتھ وہ حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی انٹربورڈ میں ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوانے کے پابند ہوں گے، جن کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہ بھی حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوائیں گے۔

ناظم امتحانا ت محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ بورڈ سے الحاق شدہ جن کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے مسلسل دو مہینے حاضری ریکارڈ نہیں آئے گا اس کالج کے انرولمنٹ فارم اور امتحانی فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی وصول نہیں کرے گا۔ محمد عمران خان چشتی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 75فیصد حاضری مکمل کرنے کے حوالے سے کیے گئے اس فیصلے سے متعلق بھی ڈی جی کالجز اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) جناح یونیورسٹی فارویمن کراچی میں سینکڑوں طالبات کو کم حاضری کی بنیاد بنا کر پہلے امتحانات پھر اندر داخلے سے روک دیا گیا درجنوں طالبات کی 3 سے5حاضریاں کم ہیں، امتحانات میں شرکت سے روکے جانے پر طالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کہا ہے کہ امتحانات میں شرکت سے روکنے کا مقصدطالبات کا پورا سال ضائع کرانا اور اگلے سال کی فیس وصول کرنا ہے

طالبات کا ،مزید کہنا ہےکہ جامعہ کراچی سمیت دیگر کئی جامعات میں کم حاضری پر جرمانہ عائد کر کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دیدی جاتی ہے لیکن یہاں تنگ کیا جارہا ہے صرف بااثر طالبات کو کم حاضری کے باوجود خاموشی سے اجازت دیدی گئی تاہم سفارش نہ ہونے والی طالبات کو منع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جناح یونیورسٹی فارویمن نجی شعبہ کی واحد جامعہ ہے جس میں اساتذہ کی تنخواہیں کالج ٹیچرز سے بھی کم ہیں خواتین یونیورسٹی ہونے کی باوجود چانسلر، وائس چانسلر اور ڈین آرٹس او کچھ چیئرمین میل ہیں اور پی ایچ ڈی بھی نہیں جب کہ کئی اساتذہ میل ہیں ۔چیئرمین شعبہ ابلاغ عامہ چیئرمین سردار احمد نازش نے جنگ کو بتایا کہ 800 طالبات کے ساتھ کم حاضری کا مسلہ درپیش ہے ہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کمیشن کی حاضریوں سے متعلق شرط کو پورا کر رہے ہیں تاکہ جناح یونیورسٹی فارویمن کراچی رینکنگ اچھی ہو سکے۔

طالبات کے لئے 75 فیصد حاضری لازمی ہے جس کی اس سے کم ہوئ وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکتی اور چھوٹ دینے کا اختیار چانسلر کے پاس ہے، جنگ کو ایک طالبہ نے بتایا کہ اس نے اضافی کلاسیں بھی لیں اور اس کی صرف چار حاضریاں کم ہیں مگر شروع ہونے والے امتحان میں اسے شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اب تو اس کو یونیورسٹی کے اندر بھی جانے نہیں دیاجارہا ہے