منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(امرتسر)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان صدر الزام تراشی سے گریز کریں اور الزام تراشی کے بجائے مثبت اقدام پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح رہے کہ ہارٹ آٹ ایشیا کانفرنس میں افغان صدر نے پاکستان پرطالبانوں کی مدد کرنے کا الزام لگا یا ہے ۔

افغان صدر نے پاکستان پر طالبانوں کو پناہ دینے کا الزام

تفصیل کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے کسی ایک ملک پر الزام کے بجائے با مقصد اور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعات کا پر امن حل علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 50کروڑ ڈالر کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325رنز کاہد ف دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 324رنز بنائے جس میں اسٹیون اسمتھ نے انتہائی شاندار 164زنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو ایک بڑا ٹوٹل جوڑنے میں مدد دی جبکہ ٹراویس ہیڈ 52رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور میتھیو ویڈ نے 38رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری ،بولٹ اور نیشام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرگیوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ورلڈ سلور باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم آبائی شہر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،اسلام آباد سے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مایہ ناز باکسر کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کی کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر ان کے اہل خانہ سمیت دیگر اہل علاقہ نے ان کا شاندا ر استقبال کیا

،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کاکہناتھا کہ ٹائٹل جیتنے کیلئے بہت محنت کی ہے ،کوریا اور امریکہ سے کھیلنے کی پیشکش آرہی ہے لیکن پاکستانی ہوں اور ہمیشہ پاکستان کی طرف سے ہی کھیلتارہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں کو چ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔
واضح رہے کہ محمد وسیم نے گزشتہ اتوارکوسیئول میں ورلڈسلورفلائی ویٹ ٹائٹل مسلسل دوسری بارجیتاتھا،محمد وسیم نے سیئول میں فلپائنی باکسر کےخلاف شاندارکامیابی حاصل کی تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے پہنچنے والے شاہی خاندان کے ہتھیاروں یعنی ’باز ‘کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ، شاہی خاندان کے 15افراد اپنے ساتھ شکارکھیلنے کے لیے 20کے لگ بھگ باز بھی لائے ہیں جنہیں ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار دیکھتے رہ گئے ۔

news 1480835458 7490 large

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والا شاہی خاندان سیدھارائیونڈ پہنچا جہاں دوپہر کا کھانا اور شریف برادران سے ملاقات کے بعد فیصل آباد روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بھکر کے ماڑی رکھ کیمپ کو شکار کیلئے مختص کردیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق تلور کو پکڑنے کے لیے ان بازوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، یہ باز اپنے شکار کو پکڑ کر مالک کے پاس لاتے ہیں جہاں عمومی طورپر ان کی زندگی کا فیصلہ ہوتاہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ واسع جلیل سوشل میڈیا کے شہنشاہ ہیں، جب نائن زیرو پر چھاپا پڑا، تو وہ کسی کو بتائے بغیر لندن بھاگ گئے جبکہ محمد انور کے بھائی چنو چائنا کٹنگ کے کنگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے پارٹی کے جنرل ورکر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے دن جو گفتگو کی گئی وہ بند کمروں میں ہوتی رہتی تھی اور ہم روکتے رہتے تھے کہ ایسی باتیں نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی نے کے ایم سی کی زمینوں میں خرد برد کی، اسی درباری ٹولے نے ایم کیو ایم کو اس مقام پر پہنچایا۔

ان کا کہناتھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنظیم کا شیرازہ نہ بکھرے، جس طرح تھانے جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہیں ایسے یونٹ آفس آنے سے ڈرتے ہیں۔جو ناجائز طاقت ہوتی ہے اسے ایک دن ختم ہونا ہوتا ہے، اگر قوم کے مسائل کو حل کرنا ہے تو اپنے طرز گفتگو کو بہتر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج اندر کے لوگ ایم کیو ایم توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ یہ درست نہیں کررہے، کراچی کے ساتھ تعصب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 1992 میں بھی ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، جب تک غبارے میں گیس نا ہو اسے کوئی تسلیم نہیں کرتا۔ اگر کراچی والے ٹیکس دینا بند کردیں تو اس ملک کا کیا ہوگا۔

 

ایم کیوایم جنرل ورکر اجلاس میں رہنماوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اب کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں، بلکہ 100 روزہ مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)بغیر ڈرائیور گاڑی کے بعد اب گوگل خود کار سائیکل کی تیاری کر رہا ہے بغیر ڈرائیور گاڑیوں پر کامیاب تجربوں کے بعد اب سامنے آ رہی ہے بغیر سوار سائیکل ، جی ہاں یہ ہے پیڈل سے چلنے والی سائیکل ، تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل چلانا سائیکل سوار کے لئے بھی پُر خطر ہوتا ہے اور کار سوار کے لئے بھی ، اس مشکل کو حل کرنے کے لئے گوگل نے سینسرز لگی اپنا توازن برقرار رکھنے والی سائیکل کا تجربہ کیا ہے ۔

 

 

363919 89036977گوگل کا کہنا ہے اس سائیکل کے بہت سے فائدے ہیں ، سینسرز کی مدد سے سائیکل سامنے سے آنے والی ٹریفک دیکھ کر خود ہی رک جائے گی ۔ اپنا توازن قائم رکھنے کی وجہ سے سائیکل سوار کے گرنے کا خطرہ کم ہے ۔ سائیکل پر بیٹھے آپ اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور بچے بھی اس پر محفوظ ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ سائیکل ماحول دوست ہے ۔ - See

 

 


ایمزٹی وی(امرتسر)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھارت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ،ایک بار پھرامرتسرمیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 50کروڑ ڈالر کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔

افغان صدر نے پاکستان پر طالبانوں کو پناہ دینے کا الزام لگا دیا،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان نے صر ف افغانستان میں استحکام کے حوالے سے مثبت اقدامات کرنے کے لیے شرکت کی ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو خطے میں سیکیورٹی کے شدید خطرات در پیش ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔افغان صدر نے مزید کہا کہ افغانستان کی سیکیورٹی کے لیے صدر اوبامہ اور دیگر عالمی رہنماﺅں کی افغان مسئلے پر توجہ کے شکر گزار ہیں ۔

 

 


امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں میں مضبوط رابطوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی برادری افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کا عزم نو کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کے لیے بھرپور عزم کی ضرورت ہے ،دہشت گردی سے خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ی توجہ افغانستان اور اس کے شہریوں کو محفوظ بنانے پر ہے،افغانستان اور بھار ت میں ٹرانسپورٹ کا فضائی کوریڈور زیر غور ہے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی پر خاموشی دہشت گردوں اور ان کے آقاﺅں کو مضبوط کرے گی ،دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھی ثقافتی دن پر قوم کو مبارکباد دی ہے.


ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی ثقافت اور ملک میں بولی جانے والی زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے تاکہ دنیا کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسپینش فٹبال لیگ میں کھیلا جانے والا بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ہے۔

فصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیاکی دو بڑی ٹیمیں مد مقابل تھیں،فٹبالر لیونل میسی کی بارسلونا اور کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ جب آپس میں ٹکرائیں تو اسے ایل کلاسکو کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں۔

میچ کا آغاز ہوا تودونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا،بارسلونا کے لوئیس سواریز نے کھیل کے 53ویں منٹ میں پہلا گول کیا ۔پورے میچ میں مزید کوئی گول نہ ہو سکا لیکن ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے آخری لمحات میں ایک گول کرکے میچ کوبرابر کردیا۔
اس میچ کے بعد ریال میڈریڈ 34پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 28پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔