منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(پشاور) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نہری منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل سے 191 ہزار کینال اراضی زیر کاشت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملحقہ علاقوں میں سبز انقلاب آئے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کے اعلامیہ کے مطابق شہید بينظير بھٹو یوںیورسٹی ٹیسٹںگ سروسزکی جاںب سے بی بی ای، بی ایس (انفارمیشن ٹیکنالوجی)، بی ایس (انگلش) بی ایس (کیمسٹری) بی ایس (ایجوکیشن)، بی ایس (اکںامکس)، بی ایس (میڈیا اسٹڈیز)، ایم ای (انگلش) ، ایم ایس سی (کیمسٹری) اور ایم بی اے میں داخلہ برائے سال 2017 میں حصہ لینے والے 1148طلبا اور طالبات کے انٹری ٹیسٹ کا اںعقاد 05دسمبر 2016 بروز پير صبح 10بجے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے نئے تعمیرشدہ مین کیمپس لانڈھی میں کیا جائیگا۔

جبکہ دوسری جانب شہید بینظیر بہٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے نوشہروفیروز کیمپس میں انٹری ٹیسٹ 06 دسمبر 2016 اور سانگھڑ کیمپس میں 07 دسمبر 2016 کو منعقد کئے جائیںگے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ حیدرآباد)حیدرآبادجامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سینٹر فار پیور اینڈ اپلائیڈ جیولاجی کے امیدواروں کے انٹرویوز 3 تا 5 دسمبر تک، جبکہ اکنامکس اور ایجوکیشن (صبح و شام) کے امیدواروں کے انٹرویوز 5 تا 6 دسمبر کو اور پاکستان اسٹڈی سینٹر اور شعبہ اردو کے امیدواروں کے انٹرویوز پیر 5 دسمبر 2016ءکو صبح 10 بجے لیے جائیں گے

 

ایمزٹی وی(تعلیم)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 25طلباء کو یو ایس ایڈ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی طرف سے میرٹ اسکالرشپ پروفیسر ڈاکٹر عارف النساء نقوی نے تقسیم کئے ۔

تقریب میں ڈین لائف سائنسز کے علاوہ ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار عبدالحمید لون، ابراہیم بیگ، الماس ندیم اور شیرازاللہ بیگ نے شرکت کی۔

 

ایمز ٹی وی( تجارت) صوبہ پنجاب میں قائم صنعتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں بہت فرق ہے ،مہنگی گیس سے کاروبار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں موسم سرما میں صرف دو روز گیس دستیاب تھی، گرمیوں میں بھی پورے ہفتے گیس فراہم نہیں کی جاتی تھی، ایل این جی آمد کے بعد گیس سپلائی تو پورے سال کی ہو گئی۔

صنعت کاروں کے مطابق قیمت دیگر صوبوں سے 50 فیصد سے بھی زائد ہونے کے باعث کاروبار متاثر اور بے روزگاری بڑھنےکا خدشہ ہے۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت قدرتی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے، صوبہ سندھ ملکی گیس کا 71 فیصد پیدا کر رہا ہے جبکہ کے پی کے بھی اپنے حصے کی گیس پیدا کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔

باخبر صنعت کاروں کے مطابق بجلی کے نرخ میں کمی یا صوبائی ٹیکسوں میں ریلیف کے ذریعے پنجاب کے صنعت کاروں کو سہارا دینے کا آپشن موجود ہے

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال مظفرآباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بے گناہ مظلوم اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کرکے بھارت سنگین جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ۔ حکومت پاکستان کو اس معاملے کو اقوام متحدہ میں پوری قوت سے اٹھانا چا ہئے۔

اس موقع پر شیخ زید ہسپتال کے کمانڈنگ آفیسراور ڈی ایم ایس نے انہیں زخمیوں کے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ دی ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سیز فائر لائن کے قریب رہنے والے بھی بھارتی جبر اور ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ ان کا یہ کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گی ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے عالمی سطح پر لڑے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق اور وکیل ہے ۔

اس موقع پر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی ، شمیم علی ملک ، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان ، انصر پیرزادہ ، عبدالمجید مغل ، شیخ مقصود احمد ، شیخ خورشید انور ،سید یاسر نقوی ، سید تصور موسوی ، ہارون آزاد ، سجاد قریشی ، عاصم نقوی بھی موجود تھے.

ایمز ٹی وی(تجارت) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 35 ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر اور مائنز اینڈ منرل سیکٹر کی2 سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 12 کروڑ30 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جن دو ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیم ضلع راولپنڈی میں مریڑ چوک اور لیاقت باغ کے مقام پر سگنل فری ٹریفک کیلئے مفصل ڈیزائن اور اس کی فیزیبلٹی سٹڈی (پی سی ٹو)کیلئے 1کروڑ روپے اور مائنز اینڈ منرلز سیکٹر کی سکیم راک سالٹ پوٹینشل بلاکس، سالٹ رینج(پی سی ٹو) کیلئے 11کروڑ30لاکھ روپے شامل ہیں۔گرانٹس کی بنیاد پر سولر پمپس کی فراہمی کیلئے 15کروڑ 13لاکھ روپے شامل ہیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عیدمیلاد النبی ؐ کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 8 تا 9دسمبر ہوگی۔ کانفرنس میں 8ممالک کے اسکالرز اہم مباحث پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔

کانفرنس میں نمائندگی کرنے والے ممالک میں سعودی عرب ملائشیا ، الجزائر ، کوسوو ، سوڈان ، برونائی اوربھارت شامل ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر امداد فراہم کیے جانے کے بعد حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

فنڈ قائم کیے جانے سے قدرتی خطرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے آنے والی آفات کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

این ڈی آر ایم ایف کا قیام کمپنیز آرڈیننس 2016 کے سیکشن 42 کے تحت بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا جائے گا، تاکہ مستقبل میں آنے والی آفات کے حوالے سے پاکستان کی مزاحمت بڑھانے کے لیے پائیدار میکانزم فراہم کیا جائے۔

فنڈ کا مقصد آفات کے خطرات میں کمی لانا، ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے فنانسنگ کی حکمت عملی وضع کرنا ہوگا تاکہ عوام کو ریلیف اور ریکوری سپورٹ فراہم کی جاسکے، جس میں ذریعہ معاش کی بحالی کے اقدامات اور پبلک انفراسٹرکچر کی تعمیر نو شامل ہے۔

این ڈی آر ایم ایف پاکستان کو درپیش بڑے قدرتی خطرات کا مقداری رِسک ماڈلنگ تجزیہ (quantitative risk modelling analysis) بھی کرے گا، تاکہ ایک جامع نیشنل ڈیزاسٹر رسک فریم ورک کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جاسکے۔

یہ فریم ورک ڈیزاسٹر رسک سے متعلق نقشے اور قدرتی آفات سے ممکنہ نقصان کی سطح معلوم کرنے کے لیے مقداری قومی اور ذیلی قومی اعداد و شمار بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے شرکت کی، جس میں این ڈی آر ایم ایف کے لیے حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض اور ساڑھے 4 کروڑ آسٹریلین ڈالر امداد فراہم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری طارق باجوہ اور پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر ورنر ای لیپیچ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر، ناروے، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس مصرف کے لیے کُل 3 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جن میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک پانچ قسطوں میں ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ آسٹریلوی حکومت بھی فنڈ کے لیے مالی اعانت فراہم کرے گی۔

تقریب سے خطاب کے دوران اسحٰق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیے ترقیاتی پارٹنرز کی شراکت سے دنیا بھر میں دیگر تنظیموں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈ قدرتی آفات کے نقصانات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہی۔

مسلسل تیسرے ہفتے بھی بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت جاری رہی مگر مالیاتی اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جم کر سرمایا لگایا جس سے مارکیٹ کو سہارا ملا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ بلندی کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے سبب آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں 1 اعشاریہ 4 فیصد اور بینکنگ شعبے کے حصص کی مالیت میں اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔