اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2020 کےلئے پالیسی جاری کردی۔
نئی پالیسی کے مطابق ملک بھر میں گریجویشن اور ماسٹرز پرائیوٹ نہیں کیا جاسکے گاجس کے بعدملک کے تمام طلبہ و طالبات کوریگولر امتحان دینا ہوگا۔
پالیسی میں گریجویشن کے خواہشمند امیدوار کالج سے الحاق لازمی قراردیا گیا ہے
یاد رہے پہلےسے انرول پرائیوٹ طلبہ پر نئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ڈی جے سائنس کالج پہنچ گئے.صوبائی وزیر نے وہاں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو ماسک نہ پہننے پر انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات کی۔

صوبائی وزیر نےدورے کےدوران کالج میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور لیبارٹری میں جاری پریکٹیکلز کرنے والے بچوں سے معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا تھاکہ تمام طلبہ و طالبات ایس او پیز پر عمل کرکے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اساتذہ ہر کلاس سے قبل طلبہ و طالبات کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم لازمی کریں۔

کراچی:جامعہ کراچی نے 8 اکتوبرکو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ۔
جامعہ کراچی نے چہلم ِ امام حسین ؓ کےموقع پرہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 8 اکتوبر کو ہونے والا پرچہ اب 12 اکتوبر کو ہوگا

 

 
کراچی: جامعہ اردو گلشن کیمپس میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئےقائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرروبینہ مشتاق کاکہناتھاکہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا نظام نہیں چل سکتا لہذا ہمیں اس نعمت کی حفاظت کرنا ہوگی.
 
انہوں نےمزید کہا کہ فلٹر کی تنصیب صدقہ جاریہ ہے جس کیلئے میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی مشکور ہوں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے طلبہ کوپینے کا صاف پانی میسّر ہوگا۔
امید ہے کہ الخدمت گلشن اقبال کیمپس کی طرز پرجامعہ ہذا کے دیگر کیمپسز میں بھی طلبہ کی سہولت کیلئے فلٹر پلانٹ لگائے گی اور جامعہ کا اس سلسلے میں تعاون حاصل رہے گا۔شیخ الجامعہ نے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر فیصل جاویدکی کاوشوں کو سراہا۔
 
اس موقع پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر تحسین قاضی نے کہا کہ طلبہ کیلئے الخدمت کی یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف جامعہ اردو بلکہ ملک بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔
 
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد،پرفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹرساجد جہانگیر،الخدمت ویلفیر سوسائٹی کے ڈائریکٹرتحسین قاضی،حسیب زاہد،محمد فہیم ناز،طارق زمان اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین موجود تھے۔
 

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا انتظار ہے جو کہ رواں سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

آئی فون 12 کے حوالے سے آئے روز لیکس سامنے آرہی ہیں جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل 13 اکتوبر 2020 کو آئی فون 12 لانچ کرے گی۔

اب حال ہی میں وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں نے امریکا کے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ وہ یہ توقع کر رہے ہیں کہ آئی فون 12 کی قیمت آئی فون 11 کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ مہنگی ہوگی۔

بینک آف امریکا کے تجزیہ کار وامسی موہان کا کہنا تھا کہ اس سال آئی فون 12 کی قیمت 100 ڈالر تک مہنگی ہوگی کیونکہ اس ماڈل میں سپر فاسٹ 5 جی کنیکٹیویٹی کا بھی اضافہ ہوگا۔

تاہم آئی فون 12 کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اگر آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی جب کہ آئی فون 12 کے پرو ورژن کی قیمت 1099 ڈالر تک ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پرپابندی کے ٹرمپ انتظامیہ کے حکم کو امریکی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی عدالت کی جانب سے واشنگٹن کی یہ مختصر فیصلہ ٹک ٹاک کی درخواست پر دیا گیا۔
چینی ایپ کوٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اورآج رات 12 بجے سے ایپ کے ڈاون لوڈز پر پابندی عائد کر نے کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم چینی ایپ ٹک ٹاک کو 12 نومبر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم ٹِک ٹاک نے بھی امریکی صدر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔

ریاض: سعودی قومی دن کے موقع پر کورونا وبا کے دوران سعودی عرب کی وزارت صحت نےبہترین کارکردگی دکھانے پرپاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کنگ سلمان اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج اور کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری COVID-19 کے خلاف جنگ لڑنے والی طبی ٹیم کی بھی سربراہی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد کی ٹیم نےوبائی مرض کے خلاف کارہائے نمایاں خدمت انجام دیتے ہوئے اسپتال میں کورونا سے بڑھتی ہوئی شرح اموات کو ختم کردیا اور اسپتال کو پہلا کورونا سے پاک اسپتال بنانے میں کامیاب رہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نےڈاکٹر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طبی مہارت کا معترف ہوتے ہوئےسعودی قومی دن کے موقع پر انہیں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بہترین لیڈرشپ ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز 18 سال قبل سعودی عرب پہنچے تھے اور مختلف اسپتالوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کنگ اسپتال میں آئی سی یو انچارج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

۔ کوویڈ 19 کے پھیلاو کے پیش نظر ضیاءالدین یونیورسٹی کا سترھواں جبکہ پہلے ورچوئل جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب گزشتہ روزمنعقد کی گئی جسے ضیاءالدین یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا، کانووکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت 557 گریجویٹس کو اسناد تفویض کی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل دس طلبا و طالبات کو سر ضیاءالدین گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاءالدین کالج آف مڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ سائنسز، کالج آف ریہیبلیٹیشن سائنسز، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، کالج آف نرسنگ، بایو میڈیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف فارمیسی اور کالج آف میڈیا سائنسز اور کے طلبا و طالبات شامل تھے۔

س موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹرعاصم حسین نے کامیاب گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقینا آج کا دن آپ تمام لوگوں کی زندگیوں میں یادگار رہے گا۔ یہ نوجوان آج اپنی منزل پالینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہاں سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ضیاءالدین یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اپنی ذہانت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کر رہے ہیں۔
ضیاءالدین یونیورسٹی کے سترھویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، مزید شعبوں میں اضافے کے لئے اقدامات اور جامعہ کے و ژن پر کرتے ہوئے کہا ہے ضیاءالدین یونیورسٹی بہت جلد سکھر اور ملک سے باہر اپنے کیمپسز کا آغاز کرنے والی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں تعلیمی نظام کو ترک کرنے کے بجائے کوئی ایسا قدم اٹھانا تھا کہ ہمارا نظام تعلیم متاثر ہوئے بغیر باقاعدگی سے چلتا رہے، لہذا ہم نے آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات بہت کامیابی سے منعقد کرائے۔ اسی آن لائن تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آج آن لائن کانووکیشن کا انعقاد کیا تاکہ ہماری تعلیمی سرگرمیاں کورونا وبا کی وجہ سے متاثر نہ ہو سکیں۔

اس موقع پر پروفیسر پیرزادہ قاسم نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آ ٓج آپ تمام نوجوانوں نے اپنی خوابوں کی تعبیر پا لی ہے۔ مجھے آپ سب پر بے حد فخر ہے اور امید ہے کہ آپ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرپری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا
پری میڈیکل گروپ میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں 25297امیدوار کامیاب قرار پائےکامیابی کاتناسب
99.91 فیصد رہانتائج انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں یا اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK پربھی نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد کاکہناہے کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی۔

کراچی: سعید غنی اچانک آدمجی سائنس کالج کےدورےپر پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر وہاں سماجی فاصلے کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں سماجی فاصلے کے حوالے سے کلاسوں میں بچوں کو دو کلاسوں میں منتقل کروایا۔