اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات کی مارک شیٹس جاری کردی۔ میٹرک بورڈکےناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارکس شیٹ ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کردی جائیں گی جس کے بعد طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں سے مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے، انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ صبح 10بجے سے سہہ پہر 2 بجے تک مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ میٹرک پرائیوٹ جنرل گروپس کے طلبا و طالبات کی مارک شیٹس انکے دئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات یکم اکتوبرکو نیو کراچی، نارتھ ناظم آبادم گلبرگ ،لیاقت آباد۔ جمعہ2 اکتوبر کو (صبح 10بجے سے 12 بجے تک) جمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیرا۔ پیر ۵ اکتوبر کو لانڈھی، کورنگی، صدر، بن قاسم ، لیاری اور منگل 6 اکتوبر کوکیماڑی ، سائٹ اور اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی: سندھ حکومت نے 2 اکتوبر کو عام تعطیل کااعلان کیاہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور مشہور عالمی آرگنائزیشن جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی
 
۔تقریب میں جیٹ برینز کی کسینیاشینی ویز نے سینٹ پیٹرز برگ سے ویڈویوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ جیٹ برینز کی جانب سے مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کئے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی پہلی دفعہ ڈیجیٹل ورلڈ کو استعمال کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہی ہے۔موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرکے ہی موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
 
۔جیٹ برینز کی مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے ساتھ ہم باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہے ہیں۔اب جامعہ کراچی بھی ایم آئی ٹی،اسٹینڈفورڈاور ڈیوک یونیورسٹی کی طرح جیٹ برینز کی مختلف انوائرمنٹس کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کرسکیں گے
 
چیئر مین شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود نے کہا کہ جامعہ کراچی کی روز اول سے ہی کوشش ہے کہ طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور مذکورہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہمارا مقصد صرف معاہدے کرنا ہی نہیں بلکہ عملی طور پر طلباوطالبات کو بین الاقوامی ضروریات کے مطابق عالمی سطح کے لئے تیار کرنا ہے۔
 
اس موقع پر مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور شعبہ کمپیوٹرسائنس کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
 

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس اور ایم ایس/ ایم ڈی کا امتحانی شیڈول جاری کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق کے مطابق ایم ایس / ایم ڈی کے امتحانات 05 تا07 اکتوبر2020 ء جامعہ کراچی کے کلیہ علوم میں منعقد ہوں گے،جبکہ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 10 تا23 اکتوبر 2020 ء جامعہ کراچی کے شعبہ زولوجی اور ماس کمیونیکشن میں منعقد ہوں گے۔

طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ،انرولمنٹ کارڈ،قومی شناختی کارڈ اور کالج کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لائیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ طلبہ اپنے امتحانی شیڈول اور پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کریں۔

اسلام آباد: (پی ایم ڈی سی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کردی گئی. جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل کالجوں کےانٹری ٹیسٹ روک دیئے گئے۔
پی ایم ڈی سی کی تحلیل کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل کردی گئی ہےجس کے تحت میڈیکل کالجوں کے ٹیسٹ
اب پی ایم سی لے گا جسکا نوٹیفکیشن پاکستان میڈیکل کمیشن نےجاری کردیا ہے۔اسلئے ایڈمیشن پراسس برائے سال 2020-2021 روکنے کاحکم بھی جاری کردیا ہے جبکہ این ٹی ایس نے ایڈمیشن رجسٹریشن بھی روک دی ہے

کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے2020-21ء کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ ہفتہ 3؍ اکتوبر اور اتوار 4؍ اکتوبر 2020ء کو این ای ڈی یونیورسٹی میں انعقادکیا جائے گا ۔

رجسٹرار سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق 3اور 4اکتوبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے اور ہر سیشن میں 800؍ امیدوارون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔

تمام امیدوار طلباء کو رول نمبر سلپ داؤد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں ، رجسٹرڈ امیدوار اسٹوڈنٹ پورٹل پر لاگ ان ہوکر اپنے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ٹیسٹ کے مقام پر مختلف اوقات صبح 8 بجے ، 10 بجے اور 1 بجے بلایا گیا ہے۔

رجسٹرار سید آصف علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے تحفظ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
مزید برآں امیدواروں کو کسی بھی طرح کی مشکل کی صورت میں وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پہنچ کر اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہی

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح مری کے زیرِ صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ایچ ای سی نے بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے جزوی تعاون کے سات مقدمات کے علاوہ ، انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام (IRSIP) کے لئے پی ایچ ڈی سکالرز کے 224 مقدمات کی منظوری دے دی ہے

IRSIP کے تحت ایچ ای سی مکمل وقت پی ایچ ڈی کے طلبا کو بیرون ملک چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپ پیش کرتا ہے۔
اس کا مقصد ان کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، اور پاکستانی اور غیر ملکی اداروں کے مابین روابط کو بھی فروغ دینا ہے۔
IRSIP پاکستان میں ان کے ذریعہ کی جانے والی تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے پی ایچ ڈی اسکالرز کو نمائش فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد انتہائی قابل اہل افرادی قوت کو تشکیل دینا ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

تیزی سے معاشی ترقی کے حصول کے لئےیہ اہم اور امید افزا سائنسی اور تکنیکی معلومات سے متعلق امتیازی ، جذب اور منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ بیرون ملک معروف جامعات کی جدید تحقیقاتی لیبارٹریوں میں ڈاکٹریٹ کے طلبا کو تربیت اور تحقیقی کام کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے لئے جزوی معاونت ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد پاکستانی اسکالرز کو 10،000 امریکی ڈالر تک کی مالی مدد فراہم کرنا ہے جو بیرون ملک پی ایچ ڈی اسٹڈیز کے آخری مراحل میں ہیں اور جزوی معاونت کی ضرورت ہے جیسے۔ ٹیوشن ، مقالہ تشخیص / جمع کرانے کی فیس ، رہائشی اخراجات ، وغیرہ جس کے بغیر ان کا پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام نامکمل رہے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر سے بات چیت میں اسکول واپس آنے پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر تعلیم نےبچوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے پرائمری کلاسز کے بچوں کوا سکول واپس آنے پر خوش آمدید کہا ۔احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا ۔

Image

جبکہ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے بھی پرائمری سکولوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔

Image

 

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کھارادر کے مختلف نجی اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔
علاقے میں قائم ورلڈ لرننگ گرامر اسکول کوایس او پیز پرعملدآمد نہ کرنے پرفوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے آج بھی شہر کےمختلف اسکولو ں کادورہ کیا۔صوبائی وزیر نے مدرسہ اسلامیہ اسکول نمبر 3 کے دورے کے دوران کلاس روم میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے خود اپنے ہاتھوں سے بچوں کی کرسیاں لگائی اور بچوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھاکہ آج میں آپ کی کلاسوں میں خود کرسیاں لگا رہا ہوں تاکہ آپ کو سماجی فاصلے کا احساس ہوہمیں خود اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس وبا سے بچانے کے لیے احتیاط کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ساتذہ اور اسکول ایڈمنسٹریشن اس بات کو یقینی بنائے کہ اسکول میں تمام ایس او پیز بالخصوص سماجی فاصلہ پورا کیا جائے۔