اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور : نجی تعلیمی اداروں نے وزیر ہائرایجوکیشن یاسر ہمایوں سے ملاقات کی

ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں نے انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

سرونگ اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں کاکہنا ہےکورونا کی وجہ سے طلبہ کیلئےاب مکمل نصاب پڑھنا اور تیار کرنا مشکل ہوگیا۔

وفد میں صدر میاں رضا ،چیئرمین اکرام خان ،نائب چیئرمین سلمان مقصود ،میاں گلزار،میاں عاطف اور دیگر بھی موجود تھے ۔وفد نے صوبائی وزیریاسر ہمایوں کو مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکول اوقات کار تبدیل کردیئے۔جسکا نوٹفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگے گے جبکہ چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

کراچی: کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایمپلائز یونین کے تحت کالج میں 15 فیصد اور 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی عدم ادائیگی پر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے احتجاج کیا۔

2018 کے سالانہ انکریمنٹ کے دو ماہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف اور کے ایم سی پے رول پر کے ایم ڈی سی اسٹاف کو لانے کیلئے بھرپور احتجاج کیا گیا

احتجاج میں تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت ہائوس آفیسرز نے بھی حصہ لیا۔کالج انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ 16 اکتوبر تک تمام مسائل حل کردیئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا اجلاس ہوا

اجلاس میں 28 ستمبر سے تمام کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کے شروع ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی کاکہنا تھاکہ ہم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات کی ہے۔ 28ستمبر کے بعد جو بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

انہوں نے مزید بتایاکہ کچھ نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود چھوٹے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی تھی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ایس او پیزکےمعاملے پرپرائیویٹ اسکولز اس سلسلے میں مکمل سپورٹ کریں اگر کوئی نجی اسکول ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کرتا تو خود ایسوسی ایشن بھی ان کے خلاف ایکشن لیں۔ہمارا اولین مقصد بچوں کو اس وبا سے بچانا ہےبچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اہم ہے اور صحت کے معاملے پر کسی قسم کا ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے

جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا کہنا تھاکہ تمام پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کردیا ہےہم نے اپنے تمام ممبران کو اس حوالے سے واضح پیغام جاری کردیا ہے کہ وہ ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور ہم نےتمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے تحت مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کردیا ہے

اجلاس کے آخر میں سعید غنی نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہناتھا کہ مجھے خوشی ہے کہ نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ حکومت، اسکولز انتظامیہ اور والدین مل کر ہی تمام صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

کراچی: کوویڈ 19 کے پھیلاو کے پیش نظر ضیاء الدین یونیورسٹی کا سترہواں جبکہ پہلا ورچوئل جلسہ تقسیم اسناد 27 ستمبر 2020 بروز اتوار صبح 11 بجے منعقد ہوگا جسے ضیاء الدین یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

جلسہ تقسیم اسناد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت 557 گریجویٹس کو اسناد تفویض کی جائیں گی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے۔

اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاء الدین کالج آف مڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ سائنسز، کالج آف ریہیبلیٹیشن سائنسز، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، کالج آف نرسنگ، بایو میڈیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف فارمیسی اور کالج آف میڈیا سائنسز اور کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔

کراچی: ڈائریکٹریٹ آف کالجز سندھ نے کالجوں کے داخلہ کا طریقہ کار جاری کردیا۔ مرکزی داخلہ پالیسی کا آغازآج سے کیا جائے گا ۔پری میڈیکل میں لڑکیوں کے لئے 17 ہزار 635 ، 8 ہزار 465، کامرس فیمیل کے لئے 18 ہزار 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

اسی طر ح لڑکوں کے لئے پری میڈیکل میں 5 ہزار 490 ، پری انجینئرنگ 20 ہزار 940 سیٹیں کامرس میل 22 ہزار 340 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبا و طالبات اپنے فارم محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی ویب سائٹ www.seccap.net  یا  https://college.sindh.gov.pk/seccap  پرجمع کراسکتے ہیں

جن طلبا و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہیں وہ آن لائن درخواست جمع کروانے لے لئے اپنے قریبی کسی گورنمنٹ کالج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ معلومات کے حصول کے لئےطلبا وطالبات کےلئے ہر گورنمنٹ کالج میں ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ۔

آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی سہولت صرف کراچی بورڈ سےمیٹرک کاامتحان پاس کرنے والوں کے لئے ہے،ایسے طلب و طالبات جنہوں نے دیگر بورڈز مثلاً اولیول، ٹیکنیکل، آغاخان، فیڈرل اور پاکستان کے دیگر بورڈز یا بیرون ملک سے میٹرک یااسکے مساوی امتحان پاس کیا ہے وہ اپنے درخواست فارم ڈی جی کالجز کے دفتر سےحاصل کرسکتے ہیں
فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 06 اکتوبر ہے ۔

 

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی تمام طلباء و طالبات کو آگاہ کرتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کی تیاری کا کام حتمی مراحل میں ہے اس لئے اب درج بالا گروپس کے امتحانی فارم وصول نہیں کیے جارہے ہیں لہٰذا تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بور ڈ آفس نہیں آئیں۔

دریں اثناء کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کے احکامات کے تحت بورڈ آفس میں ہر قسم کی پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد ہے۔طلباء و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس آنے سے گریز کریں اور انٹربورڈ کی دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کیلئے آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر موجود متعلقہ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے مکمل پُر کرنے کے بعد اس کی فیس کراچی میں یو بی ایل (UBL) کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا میں جبکہ جے ایس بینک کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113میں جمع کروائیں۔

فارم اور فیس جمع کروانے کا چالان بذریعہ پاکستان پوسٹ یا کوریئر سروس کے درج ذیل پتے پر روانہ کردیں۔آپ کو درکار دستاویز بذریعہ پوسٹ آپ کے دیئے گئے پتے پربھیج دی جائے گی

بلوچستان : وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری صحت،انچارج بی سی او سی اور سیکریٹری تعلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک تعلیمی اداروں میں کیے گئے 1573 ٹیسٹ میں سے 328 مثبت آئے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورناوائرس میں اضافہ تشویشناک ہے، اور تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش مسئلے کا حل نہیں، تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو تعلیم اداروں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا جائے، جب کہ محکمہ داخلہ تمام صورتحال کا مجموعی مانیٹرنگ کرے گا۔ تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کا بغیر ماسک داخلہ ممنوع قرار دیا جائے اور تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ماسک اور ہاتھ دھونے کے انتظام اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائے گی، صوبائی حکومت این سی او سی کو پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں مزید 15 دن توسیع کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ کورنا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے عوام کو سمجھنا اور محتاط رہنا ہو گا، وائرس موجود ہے اور رہے گا لیکن اس کے ساتھ ہی معمولات زندگی کو جاری رکھنا ہے، تعلیمی سلسلے کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، والدین اسکول کے لیے لنچ باکس کی طرح بچوں کو صبح ماسک دینا بھی یقینی بنائیں، اور تعلیمی اداروں میں ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نےضمنی امتحانات برائے2020 کی تاریخ کااعلان کردیا۔ بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات 7 نومبر 2020 سے شروع ہونگے۔

مذکورہ امتحان کے لئے داخلہ فارم مع امتحانی فیس شیڈول کے مطابق وصول کی جائے گی۔ شیڈول کے علاوہ کوئی داخلہ فارم قبول نہیں ہوگا۔
داخلہ فارم بمع بینک چالان برائےادائیگی داخلہ فیس بورڈکی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں اور HBL بورڈ برانچ کے علاوہ حبیب بینک لیمٹڈ کی تمام برانچز امتحانی فیس اور داخلہ فارم جمع کرنے کی مجاز ہیں۔

اسلا م آباد :  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 80 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے کااعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق میرٹ اسکالرشپ اسکیم کےتحت ایسے طلبا و طالبات جو سمسٹر خزاں 2020 کےفائنل امتحانات میں 80 فیصد نمبر زحاصل کریں گے وہ اسکالرشپ کے لئے اہل ہونگے۔

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفیئرز رانا طارق جاوید کےمطابق فی طالبعلم اسکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداداکاتعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ آفیئرز کےساتھ دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پرکیا جائے گا

واضح رہے سمسٹر خزاں 2020کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز (میٹرک ،ایف اے اوراے ٹی ٹی سی)کے امتحانات ملک بھر میں 28 ستمبر سے شروع ہونگے۔