اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی نے بی اے ،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان پرائیویٹ رجسٹریشن فارم کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ناظم امتحانات کے مطابق بی اے ،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان پرائیویٹ رجسٹریشن فارم کی تاریخ میں9اکتوبرتک تو سیع کر دی گئی ہے
بی اے ،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان دینے والے امیدوار9 اکتوبرتک رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔

سان فرانسسکو: فیس بک نے کچھ عرصے قبل واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اپنے میسنجر کو باہم جوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کی پہلی جھلک سامنےآئی ہے جس میں انسٹاگرام صارفین اب کسی فیس بک اکاؤنٹ کےبغیر میسنجرپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ فیس بک پر کئی سنگین الزامات اور اینٹی ٹرسٹ تفتیش جاری ہے لیکن اس کے باوجود میسجنگ مارکیٹ پر فیس بک اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ اسی کے تحت انسٹاگرام صارفین اب میسنجر میں ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔ تاہم فیس بک نے اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

مارچ 2019 میں فیس بک نے پہلی مرتبہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو باہم منسلک کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے ذریعے دیگر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر باآسانی پہنچا جاسکے گا۔

تاہم انسٹاگرام کے ہیڈ آف آپریشن، وشال شاہ نے کہا ہے کہ اس کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہت تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور اس کے لئے بہت سرمایہ بھی درکار ہوگا۔ ان کے مطابق تینوں ایپ کی بنیادی ساخت بہت مختلف ہے اور یکساں فیچر تمام پلیٹ فارمز پر فراہم کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ان کی اپ گریڈیشن بھی یکساں طور پر ہونی چاہیے۔

تاہم تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ان ایپ کے درمیان روابط سے آن لائن ہراسانی بڑھ سکتی ہے۔ بالخصوص انسٹاگرام کے صارفین اس کے شکار ہوکر دوسروں کو تمام پلیٹ فارم پر بلاک کرسکیں گے۔ دوسری جانب انسٹاگرامرز کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ فیس بک پر جسے چاہیں بلاک کرسکیں تاکہ ان کی اکاؤنٹ فضول تبصروں سے پاک رہ سکے

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں اور دسویں جماعت کےسال 2020کےلئے نصاب میں کمی کردی۔ جس کےبعداب نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات 2021 ترمیم شدہ نصاب کے مطابق لئے جائیں گے

۔
ترمیم کے گئے نصاب فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہی جبکہ امتحانات میں طریقہ کار میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سلیبس حاصل کرنےکےلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.fbise.edu.pk/notifications/ssc/Reduced_Syllabus_ssc.pdf

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، اسلام آباد نے ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ I اور II کےخصوصی سالانہ امتحانات 2020 صبح و شام کے سیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات بروز جمعرات 15 اکتوبر 2020 سے شروع ہونگے ۔ امتحانات جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ہونگے۔


اسلام آباد: پاکستان موٹروے پولیس نے وفاقی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے حوالےسےسیشن کاآغاز کردیا ہے۔

Image

جس کے تحت موٹروے پولیس اسلام آباد کے مختلف اسکولز ، کالجز اور جامعات میں طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی کے حوالےسےآگاہی فراہم کریں گے۔

Image

کراچی: 1953میں نونہالوں کی کردارسازی اور مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے شہید حکیم محمد سعید نے بچوں کے لیے ’ہمدرد نونہال‘ کے نام سے ماہانہ رسالے کی اشاعت شروع کی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ آج رسالہ نونہال پاکستان میں چھپنے والے بچوں کے تمام رسائل میں سب سے زیادہ مقبول اور کثیر الاشاعت ہونے کے ساتھ اُن کی فکری اور ذہنی صلاحیتوں کو اپنی پُر مغز کہانیوں اور ایڈیٹوریل، عظیم لوگوں کی سوانح حیات اور معلومات عامہ کو فروغ دے رہا ہے۔

ہمدرد نونہال کے اثرات کا تعلق اس حقیقت سے ثابت ہے کہ ملک کی نامور شخصیات اور ایک صوبے کے موجودہ گورنربھی اپنے بچپن میں اس کے قاری رہے ہیں۔

انگریزی کی اہمیت اور افادیت کا ادراک کرتے ہوئےنئی نسل میں انگریزی زبان کی ترویج کے لیے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان نےرسالہ ہمدرد نونہال کو اردو کے ساتھ انگریزی میں بہ یک وقت دو زبانوں میں شائع کرنے کے فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں مورخہ 2۔اکتوبر بروز جمعہ 3بجے ہمدرد ہیڈ آفس بحریہ ٹاؤن ٹاور، طارق روڈ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صحافیوں کو نونہال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات کی مارک شیٹس جاری کردی۔ میٹرک بورڈکےناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارکس شیٹ ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کردی جائیں گی جس کے بعد طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں سے مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے، انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ صبح 10بجے سے سہہ پہر 2 بجے تک مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ میٹرک پرائیوٹ جنرل گروپس کے طلبا و طالبات کی مارک شیٹس انکے دئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات یکم اکتوبرکو نیو کراچی، نارتھ ناظم آبادم گلبرگ ،لیاقت آباد۔ جمعہ2 اکتوبر کو (صبح 10بجے سے 12 بجے تک) جمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیرا۔ پیر ۵ اکتوبر کو لانڈھی، کورنگی، صدر، بن قاسم ، لیاری اور منگل 6 اکتوبر کوکیماڑی ، سائٹ اور اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی: سندھ حکومت نے 2 اکتوبر کو عام تعطیل کااعلان کیاہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور مشہور عالمی آرگنائزیشن جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی
 
۔تقریب میں جیٹ برینز کی کسینیاشینی ویز نے سینٹ پیٹرز برگ سے ویڈویوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ جیٹ برینز کی جانب سے مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کئے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی پہلی دفعہ ڈیجیٹل ورلڈ کو استعمال کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہی ہے۔موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرکے ہی موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
 
۔جیٹ برینز کی مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے ساتھ ہم باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہے ہیں۔اب جامعہ کراچی بھی ایم آئی ٹی،اسٹینڈفورڈاور ڈیوک یونیورسٹی کی طرح جیٹ برینز کی مختلف انوائرمنٹس کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کرسکیں گے
 
چیئر مین شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود نے کہا کہ جامعہ کراچی کی روز اول سے ہی کوشش ہے کہ طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور مذکورہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہمارا مقصد صرف معاہدے کرنا ہی نہیں بلکہ عملی طور پر طلباوطالبات کو بین الاقوامی ضروریات کے مطابق عالمی سطح کے لئے تیار کرنا ہے۔
 
اس موقع پر مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور شعبہ کمپیوٹرسائنس کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
 

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس اور ایم ایس/ ایم ڈی کا امتحانی شیڈول جاری کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق کے مطابق ایم ایس / ایم ڈی کے امتحانات 05 تا07 اکتوبر2020 ء جامعہ کراچی کے کلیہ علوم میں منعقد ہوں گے،جبکہ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 10 تا23 اکتوبر 2020 ء جامعہ کراچی کے شعبہ زولوجی اور ماس کمیونیکشن میں منعقد ہوں گے۔

طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ،انرولمنٹ کارڈ،قومی شناختی کارڈ اور کالج کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لائیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ طلبہ اپنے امتحانی شیڈول اور پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کریں۔