اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی گارڈن ایسٹ، سولجر بازار اور اطراف میں مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر جوف ہارٹس بوائز پرائمری، بوائز پرائمری اینڈسیکنڈری اسکول سولجر بازار پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر نے اسکولز میں ایس او پیز کے ساتھ ساتھ جاری تدریسی نظام کا بھی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر اسکول کے حوالے سے جاری قانونی کارروائی سے بھی آگاہی لی. وزیر تعلیم نے کہاکہ فوری طور پر اس اسکول کی زمین کی تنازعہ پر سیکرٹری تعلیم محکمہ قانون سے مشاورت کرکے اس کا حتمی فیصلہ کریں۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے ناصرہ اسکول، بی وی ایس اسکول اور کراچی گرامراسکول کا اچانک دورہ کیا۔

اسکول میں مکمل ایس او پیز اور دیگر تمام صورتحال پر صوبائی وزیر کا اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر وزیرتعلیم کاکہنا تھا کہ والدین بچوں کو اسکول وین اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے خود لینا چھوڑنا کریں تو بہتر ہوگا ۔والدین، اساتذہ اور ہم مل کر سب کچھ بہتر کرسکتے ہیں۔

راولپنڈی: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزسے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات طلب کرلی
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کرتےہوئے50فیصد کم نتائج دینے والے اسکول ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ 70 فیصد سے زائد نتائج دینے والے اساتذہ کو 5 اکتوبر یوم اساتذہ شیلڈز دی جائیں گی، ذرائع نے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی راولپنڈی کےھکام نے ساوں تحسصیلوں کے ڈی ای اوز کو نتائج کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے 30 ستمبر تک رپورٹ لاہور بھجوائی جائے گی

کراچی: تعلیمی نطام کی بہتری کےلئےسندھ بھر میں یو ایس ایڈکےتعاون سے محکمہ تعلیم صوبے کےمختلف اضلاع میں 14 نئےاسکول تعمیر کرے گا۔ سکریڑی تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق یو ایس ایڈکےتعاون سےتعمیرکئے جانےوالےاسکولوں سےمتعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

نوٹفیکشن میں کہاگیاہےکہ کمیٹی میں چیئرمین، دیگرممبران اوریوایس ایڈ کانمائندہ بھی شامل ہوگا، نوٹفیکشن کےمطابق یوایس ایڈ مختلف اضلاع میں 14 اسکول تعمیرکرےگاجس کےحوالے سے کمیٹی مختلف امورکاجائزہ لےگی، نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاہے کہ اسکول نہ صرف ضلع کےمین روڈپرقائم کئے جائیں گے بلکہ ابترحالت والے اسکول کوبھی بہترکرکےمنصوبےمیں شامل کیاجاسکتاہے،سیکریٹری تعلیم سندھ سےجاری کردہ نوٹفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کی تعمیر کےلئے علاقے کے متعلوہ لوگ زمین عطیہ بھی کرسکتے ہیں

کراچی: ورلڈ فارمسسٹ ڈے کی مناسبت سےڈاؤیوینیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈپوائزن انفارمیشن سینٹر کاآغاز کردیا گیاہےیہ پاکستان میں سرکاری شعبے کے اسپتال میں قائم ہونےوالا اپنی نوعیت کا منفرداور پہلا پوئزن اینڈ ڈرگ انفارمیشن سینٹرہے جہاں مستند فارمسٹ آن لائن اور ای میل کے زریعےاہم معلومات فراہم کرنے کے لئے موجود ہونگے۔
 
ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹرکارسمی افتتاح ڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرپروفیسرکرتارڈاوانی نے ربن کاٹ کرکیا اس موقع پر ڈاؤ یوینیورسٹی اسپتال کی چیف ایگزیکٹوآفیسر عفت سوا میر، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ پروفیسر زاہد اعظم، مینیجرفارمیسی ڈاکٹر عاصمہ حامد، پرنسپل ڈاؤ کالج آف فارمیسی ڈاکٹر سنبل شمیم، ایمرجنسی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹرعزیزجوکھیو، مس مریم فرخ اوردیگرموجود تھے۔
 
پروفیسرکرتارڈاونی نےکہاکہ ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر وائس چانسلرپروفیسرمحمدسعید قریشی کاویژن تھا اور اس قیام انکی بے مثال قیادت میں ہی ممکن ہوسکا ہے۔اس سینٹر سے نہ صرف کراچی و اندرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، مریض و تیمارداراورعام افراد استفادہ کرسکیں گے یہ سینٹرل سال بھرچوپس گھنٹےاپنی خدمات فراہم کرےگا۔
 
کراچی : آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایسوسی ایشن سندھ،پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اورآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس گزشتہ روز ہوئی
 
پریس کانفرنس میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کاکہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت اور معاونت سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کے لئے جو موڈیفائیڈ SOPsجاری کئے گئے ہیں وہ تمام تعلیمی اداروں کو اس تاکید کے ساتھ بھیجے گئے ہیں کہ ان SOPs پر انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائیگا۔ تمام بچے گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے۔اسکولز کا تمام اسٹاف بھی تمام وقت ماسک پہنے گا، بچوں کے داخلے کے وقت ٹیمپریچر چیک کیا جائیگا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائیگا۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اسکولز بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے، اسکولز کی عمارتیں اور کلاسز، رومز Disinfactکروائے جا چکے ہیں، اور مزید Disinfactکرانے کا سلسلہ جاری رہے گا
 
کسی بھی طالب علم یا اسٹاف کی طبیعت ناساز ہونے یا کسی قسم کی علامات ظاہر ہونے پر اسے چھٹی دے دی جائیگی۔جبکہ اسمبلی،بریک ٹائم، اسپورٹس پیریڈ اور کھانے پینے کی کینٹین نہیں ہوں گی۔والدین بچوں کو گھر سے ماسک، پانی کی بوتل اور لنچ لے کر بھیجیں گے۔تمام اسکولز والدین سے متعلق SOPs ان تک تحریری طور بھجوا دیں گے،جبکہ اساتذہ کوSOPsکے ساتھ تدریس کی تربیت دی جارہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ایسے بچے جن کے والد کاانتقالCOVID-19کی وجہ سے ہو گیا ہے ان کی فیس مکمل طور پر معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپکے علم میں ہے کہ پرائیویٹ اسکولز مستحق طلبا و طالبات اور شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں۔
 
انہوں نےمزیدکہاکہ یہ بھی آپکے علم میں کہCOVID-19کے دوران والدین اپنی پریشانی کے سبب کئی مہینوں کے فیس نہیں جمع کرا سکے ہیں۔جس کے لیے ہم تمام ایسوسی ایشنز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکولز اپنے طلبا و طالبات کو ممکنہ حد تک فیس میں رعایت اور اقساط کی سہولت دیں گے۔
 
اسٹیرنگ کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز کے رجسٹریشن آرڈیننس کے مطابق تمام اسکولز نئے داخلوں کے لیے والدین سے School Leaving Certificate طلب کرنے اور والدین School Leaving Certificate دینے کے پابند ہوں گے۔
۔ والدین اسکولوں سے تعلیمی عمل کی مستقل بحالی کے لیے اور SOPsپر عمل درآمد کے لیے اسکول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔
 

کراچی: نزیر حسین یونیورسٹی کراچی میں عالمی فارمیسی کے دن کو منایا گیا

سیمینار میں گلوبل ہیلتھ میں اضافہ کرنے کے موضوع پر بات کی گئی اور فارمیسی کے عالمی دن کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد فارمیسی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توجہ دلانا تھا اور اس دن کو منانے کا مقصد فارماسسٹس کے حقوق کا تحفظ ہے۔

ایونٹ میں خصوصی مہمان وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال احمد علوی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر نگہت راضوی،چیرمین بزنس ڈیپارٹمنٹ فصح خان،اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرکل انجینئرنگ انجینیر ساقب منور،اسسٹنٹ پروفیسر الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ طارق پیرزادہ ، ڈپٹی رجسٹرار عبدل واسع، ڈپٹی رجسٹرار تعلیمی پری واش خان ، سی ای او سیف فارمیسی ابراہیم مقصود،لائبریری انچارج طارق صاحب، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر نور جہاں اور سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد نے شرکت کی۔

 

تقریب میں یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں نے کورونا وائرس کی حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔

اسلام آباد: جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کوسکیورٹی کی ناکامی قرار دے دیا۔سانحہ اے پی ایس کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ 525 صفحات اور 4 حصوں پر مشتمل ہے جس میں اسکول کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں جب کہ دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے دھماکوں اورشدید فائرنگ میں سکیورٹی گارڈز جمود کاشکار تھے، دہشت گرد اسکول کے عقب سے بغیر کسی مزاحمت داخل ہوئے،سکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی ہوتی تو شائد جانی نقصان اتنا نہ ہوتا۔ رپور ٹ میں مزید بتایا گیا غداری سےسکیورٹی پر سمجھوتہ ہوااور دہشتگردوں کا منصوبہ کامیاب ہوا، اپنا ہی خون غداری کرجائے تونتائج بہت سنگین ہوتے ہیں، سانحہ اے پی ایس نے فوج کی کامیابیوں کو پسِ پشت ڈالا اس سےقبل سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کی رپورٹ پبلک کرنے کاحکم دیاگیا۔ عدالت نے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔

آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا سپریم کورٹ اوپر والوں کوپکڑے، نیچے سب ٹھیک ہوجائےگا، ہم چاہتے ہیں کسی اور کے بچوں کیساتھ ایسا نہ ہو، منصوبہ بندی کیساتھ بچوں کو ایک ہی ہال میں جمع کیا گیا، یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ تھا۔جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کوبھی سزا ملے ، اس کیس کو ہم چلائیں گے۔ا

ٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن رپورٹ پر جواب جمع کرایا اور کہا واقعہ میں ذمہ دار افراد کے خلاف پر ممکن کارروائی کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل صاحب اوپر سے کارروائی کا آغاز کریں، ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچ سکیں، انکوائری کمیشن رپورٹ حکومتی جواب کی کاپی والدین کو فراہم کریں
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا یہ پوری قوم کا دکھ ہے۔ سپریم کورٹ نے امان اللہ کنرانی کوعدالتی معاون مقرر کردیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہمارےملک کا المیہ رہا ہر بڑے سانحہ کاذمہ دار چھوٹےعملے کوٹھراکرفارغ کردیا، بڑے لوگوں کےخلاف کارروائی نہیں کی جاتی، جب عوام محفوظ نہیں تواتنابڑا ملک اور نظا م کیوں چلارہے ہیں؟ انکوائری کمیشن رپورٹ پروفاق کا جواب پبلک کیا جائے حکومت کوایکشن لینا چاہیئے ایسے واقعات نہ ہوں وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا، سکیورٹی اداروں کواس سازش کی اطلاع ہونی چاہیےتھی اتنی سکیورٹی میں بھی عوام محفوظ نہیں۔ حکومت کمیشن رپورٹ پر لائحہ عمل بنائے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کےلئے ملتوی کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام لئےجانے والے سالانہ امتحانات کے کورس میں کمی کرتے ہوئے ترمیم کے تحت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذیلی شعبہ نیشنل کریکلم کو نسل نے آئندہ سیشن 2021میں نویں جماعت کے ترمیمی سلیبس کے تحت اردو کے مضمون میں مصنفین اور شعرا کے تعارف میں سے کوئی سوال نہیں پو چھا جائے گاجبکہ کورس کو دو حصوں جماعت کا کام اور گھر کا کام میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، انگریزی کے مضمون میں ریو یو ایکسر سائز ز کو یکسر ختم کر دیا گیا ہے۔

نجی تعلیمی اداروں نے انٹرمیڈیٹ کا نصاب سمارٹ کرنے کا مطالبہ

تاہم امتحان میں ابجیکٹو اور سبجیکٹیو دونوں اقسام کے سوالات ہوں گے ، گرامر کا حصہ تجویز کردہ کتاب کے اندر سے ہی ہوگا،سالانہ امتحانات میں پو چھے گئے ایم سی کیوز ہر مشق کے آخرپر موجود ایم سی کیوز میں سے ہی تشکیل دئیے جائیں گے جو اساتذہ کلاس رومز میں پڑھا چکے ہیں۔

لاہور: متحدہ علما بورڈ سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے نویں جماعت کی انگریزی میں مطالعہ پاکستان شائع نہ ہوسکی جس سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہورہاہے ۔

ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے متحدہ علما بورڈ کو مسودہ منظوری کے لیے بھجوایا گیاتھاجسے تاحال منظور نہیں کیا جاسکا۔

پی سی ٹی بی ذرائع کا کہناہے مسودے کی 11 کاپیاں 12 اگست کو بھجوائی گئیں جس کے بعد یا دہانی کے 2 مراسلے اور فون پر بھی آگاہ کیا گیا ،مسودے کے تین ، چار صفحات کا جائزہ لیا جانا ہے ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے مثبت رپورٹ دیدی ہے ۔

ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے 4ناشروں کو 57 ہزار کتابوں کی ایلوکیشن بھی کر دی گئی ۔ متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے محرم کی وجہ سے بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا ،پیر کو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں مسودے کا جائزہ لیا جائے گا ،کوئی قابل اعتراض مواد نہ ہوا تومنظوری دیدی جائیگی ۔