پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) کے نئے وائس چانسلر کاانتخاب ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ چار سالوں کے لیے بطور وائس چانسلر کی منظوری دی
 
اس تاریخی ادارے اور بانی پاکستان کی مادر علمی کے لئےڈاکٹر مجیب الدین میمن دوسرے شخص ہیں جووائس چانسلر مقررکیے گئے ہیں، وہ پیر 17 آگست سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
 
ڈاکٹر مجیب الدین میمن ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر منتخب ہونے سے قبل سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے رہے تھے۔
 
ڈاکٹرمجیب الدین میمن نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں اگست 1988 میں مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر اپنے تعلیمی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد قائداعظم میرٹ اسکالرشپ حاصل کرکے برطانیہ کی معروف سسیکس یونیورسٹی کے تھرمو فلوئیڈ میکینکس ریسرچ سینٹر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں وہ 1995 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر،سال 2000 میں پروفیسر مقرر ہوئے اور پھر 2013 میں میریٹوریئس پروفیسر (بی پی ایس 22) بنے۔
 
ڈاکٹر میمن نے مختلف ممالک میں بین الاقوامی کانفرنسز میں تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں جس میں امریکہ ، آسٹریلیا ، اٹلی ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، سنگاپور اور رومانیہ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر مجیب کو بطور گیسٹ اسپیکر مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز ، سیمیناروں اور ورکشاپس میں باقاعدگی سے مدعو کیا جاتارہا ہے۔
 
ڈاکٹر مجیب الدین میمن کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 2008 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے بہترین یونیورسٹی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ جامعہ کی فیکلٹی اور اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر مجیب الدین میمن کی بطور وائس چانسلر ایس ایم آئی یو تقرری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ناقص نتائج پرآل سندھ پرائیوٹ اسکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن آج پریس کانفرنس کرے گی۔
 
چیئرمین اےپی ایس اےپی سی حیدرعلی کےمطابق آل سندھ پرائیوٹ اسکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن آج شام 4 بجے پریس کلب پرپریس کانفرنس کرےگی جس میں کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) کے نتائج سے متعلق طلباء کے تحفظات کا اظہار کیا جائےگا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے اپنی ایپ 'فیس بک لائٹ' بند کرنے کا اعلان کردیا ہے
 
گزشتہ کئی سالوں سے متعدد ڈیولپرز کی جانب سے ایپ کے 'لائٹ' ورژن متعارف کرائے جا چکے ہیں تاکہ صارفین ان ایپ کو کم اسپیڈ والے انٹرنیٹ کے باوجود بھی استعمال کر سکیں۔
 
لیکن اب حال ہی میں فیس بک پوری دنیا میں اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔آنے والے دنوں میں سماجی رابطوں کا مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کر رہا ہے۔
 
فیس بک نے برازیل میں صارفین کو 'فیس بک لائٹ ایپ' بند کرنےکے حوالے سے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں
 
دنیا بھر میں فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین اب فیس بک ایپ کے ہی ذریعے ہی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکیں گے۔
لاہور : اسکول کھولنے سے قبل ایس او پیز کے معاملہ پر مشاورت کیلئے نجی اسکولوں کی میٹنگ طلب کر لی گئی۔
 
ذرائع کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اسکول کھولنے سے قبل ایس او پیز کے معاملہ پر مشاورت کیلئے نجی اسکولوں کی میٹنگ 18 اگست کو طلب کرلی ہے
 
میٹنگ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔
کراچی : کیمبرج طلبا کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکا، کراچی میں بھی طلبا سڑکوں پر نکل آئے
 
گزشتہ روزپریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا اور گریڈ کو عزت دو کے نعرے بلند کیے گئے، طلبا نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
 
O/A-Level students protest against 'unfair grades' - Pakistan Observer
 
طلبا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان نتائج سے کسی صورت مطمئن نہیں ہیں، اس قدر محنت کرنے کے باوجود ہمیں یہ صلہ دیاگیا، امتحانات نہیں ہوئے لیکن جو پروگریس ہمارے اسکول، کالجز نے برٹش کونسل کے ذریعے بورڈ کو بھیجی وہ مختلف تھی، اس سسٹم کے تحت طلبا کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
فیس بک نے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔
 
ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں انسٹاگرام کی موبائل ایپ پر ایک پوپ اپ اپ ڈیٹ اسکرین نمودار ہوئی۔
 
اس اسکرین میں لکھا تھا 'یہ انسٹاگرام پر پیغامات کا نیا ذریعہ ہے جس کے لیے فیچرز بشمول چیٹ کا نیا رنگارنگ انداز، زیادہ ایموجی ری ایکشنز، سوائپ ٹو ریپلائی اور فیس بک استعمال کرنے والے دوستوں سے چیٹ شامل ہیں'۔
 
ایک بار اپ ڈیٹ پر کلک کرنے پر انسٹاگرام میں دائیں جانب اوپر موجود ڈائریکٹ میسج کا آئیکون فیس بک میسنجر لوگو سے بدل جاتا ہے۔
 
اسی طرح انسٹاگرام پر چیٹس پہلے کے مقابلے میں زیادہ رنگارنگ ہوجائیں گی کیونکہ اسکرول کے دوران لوگوں کے پیغامات بلیو اور پرپل رنگوں میں نظر آئیں گے۔
 
تاہم فی الحال انسٹاگرام پر موجود فیس بک صارفین کو پیغامات بھیجنا ممکن نہیں۔
 
خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو مدغم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔
 
اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
 
فیس بک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیس بک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں۔
 
فیس بک کے بانی مارک کربرگ کا کہنا ہے کہ وہ اس نظام کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانا چاہتے ہیں۔
 
اپنی تمام مقبول ایپس کو اکٹھا کرنے سے فیس بک ایپل کی آئی میسج سروس کو براہ راست ٹکر دے سکیں گی۔
 
واضح رہے کہ فیس بک نے انسٹاگرام کو 2012 میں ایک ارب ڈالرز جبکہ واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
 
تاہم کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کی تازہ ترین کوشش کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: رئیل می نے اپنا سی سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون سی 12 متعارف کرادیا ہے۔
 
رئیل می سی 12 میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے
 
فون کے اندر ہیلیو جی 35 پراسیسر موجودہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔
رئیل می سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں سی 15 اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا۔
 
فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2۔ دو میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں۔ فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔
 
اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کےلئےپیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 128 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
 
توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ دیگر ایشیائی ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فیس بک کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے
 
آن لائن کمپنی سنسر ٹاور کے مطابق ٹک ٹاک کو 2019 میں 73 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا گیا اور فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام تینوں کو شکست دی۔
 
یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک نے اسے پیچھے چھوڑنے کے لیے پہلے انسٹاگرام میں ریلز کے نام سے ٹک ٹاک کلون متعارف کرایا اور اب اپنی مین ایپ پر بھی اس سے ملتے جلتے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔
 
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت میں مرکزی بلیو ایپ (فیس بک ایپ) میں مختصر ویڈیو کی آزمائش کررہی ہے۔
 
فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ بھارت ہے اور وہاں مختصر ویڈیوز کی آزمائش بھی قابل فہم ہے کیونکہ وہاں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔
 
موجودہ شکل میں ان شارٹ ویڈیوز کے لیے نیوزفیڈ میں ایک سیکشن مختص کیا جارہا ہے اور اوپر کریئٹ بٹن ہوگا جس پر کلک کرنے پر فیس بک کیمرا لانچ ہوگا اور صارفین ویڈیوز میں براؤز کرسکیں گے۔
 
فیس بک کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم ہمیشہ نئے تخلیقی ٹولز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ لوگ کس طرح اپنی ذات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، مختصر ویڈیوز انتہائی مقبول فارمیٹ ہے اور ہم لوگوں کو فیس بک پر مواد بنانے اور شیئر کرنے کے لیے نیا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
 
فیس بک نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام ریلز کو وہاں متعارف کرایا (جو اب دنیا بھر میں متعارف کرایا جاچکا ہے)۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سے بھارت میں فیس بک سروسز کے حوالے سے صارفین کی انگیج منٹ میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
 
فیس بک کی جانب سے جلدبازی اس لیے بھی کی جارہی ہے کیونکہ ٹک ٹاک کی جانب سے اس مارکیٹ دوبارہ قدم رکھنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہی
بائیٹ ڈانس (ٹک ٹاک کی ملکیت رکھتنے والی کمپنی) کی جانب سے ریلائنس انڈسٹریز سے ٹک ٹاک کے مقامی بزنس فروخت کرنے کے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔
 
فیس بک کو ٹک ٹاک کے مقابلے میں امریکی حکومت کا ساتھ بھی حاصل ہے کیونکہ امریکی حکام کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے کام کیا جارہا ہے اور اسے امریکی آپریشنز کسی مقامی کمپنی کو 15 ستمبر تک فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
خیال رہے کہ 2017 میں چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے ایک ارب ڈالرز کے عوض ایپ میوزیکلی کو خریدا تھا اور پھر اسے ٹک ٹاک میں بدل دیا جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔ واضح رہے فیس بک نے بھی اسے خریدنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہی، 
 
اسلام آباد: یومِ آزادی کےموقع پرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
 
اس موقع پر مین کیمپس میں پرچم کشائی کی گئی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ریجنل ہیڈز، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شر کت کی، بعد ازاں یوم آزادی کے سلسلے میں ایڈمن بلاک سے مشرف ہال تک آزادی ریلی نکالی گئی۔
راولپنڈی: نجی تعلیمی اداروں کی نمائدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج سے پرائیویٹ اسکول کھلوانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔
 
مختلف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسکول کھولنے کا اعلان کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین کے اپنے اسکول بھی بند ہیں، شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے اسکول اور بڑے اسکولز آف سسٹم مکمل بند ہیں۔
 
محکمہ تعلیم کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جو بھی اسکول کھولنے کی کوشش کی گئی اسے سیل کردیا جائے گا۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مراکز علاقے مری روڈ، سکستھ روڈ، صدر، ہارلے اسٹریٹ، سیٹلایٹ ٹاؤن، کنٹونمنٹ کے بھی تمام چھوٹے اور بڑے اسکولز بند ہیں۔
 
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا بغیر حکومتی اجازت، سرپرستی اور ایس او پی کے اسکولز نہیں کھولے جاسکتے۔ بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتیں۔
 
ایکشن کمیٹی کے کنوینر راجہ الیاس کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، متعدد پرائیویٹ اسکولوں میں خواتین اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو گھروں سے بلوایا گیا ہے جبکہ والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے کی ایکشن کمیٹی کی استدعا مسترد کردی۔