بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کے مطابق کلیہ سائنس کے تمام شعبہ جات، فارمیسی اور بی بی اے کے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 7فروری2020تک توسیع کردی گئی ہے۔

لاہور: بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹرمصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔
 
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
 
ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کی جگہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 
 
برطانیہ: برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا جب کہ برطانوی پرچم کی جگہ 12 ستاروں والا یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔
 
برطانیہ میں 4 سال کے بحث و مباحثوں کے بعد بریگزٹ کا سفر ختم ہو گیا۔ لندن میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین پارلیمنٹ اسکوائر پر ایک تقریب میں جمع ہوئے جہاں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔
 
واضح رہے کہ برطانیہ کے انخلا کے بعد یورپی یونین کے ملکوں کی تعداد 27 رہ جائے گی تاہم برطانیہ میں دسمبر 2020 تک یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو رہیں گے۔
 
دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، آج سے برطانیہ عبوری دور میں داخل ہوجائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا۔
 
یاد رہے کہ 4 سال کی بحث، 3 وزراء اعظم کی تبدیلی اور 2 عام انتخابات کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ممکن ہوئی۔
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
 
اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
 
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد فروری میں پیٹرول کی قیمت 116.6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127.26، مٹی کے تیل کی قیمت 99.45 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84.51 روپے فی لیٹر رہے گی۔
کراچی:دنیا میں تباہی مچانے والاکورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں جبکہ کراچی کے بعض امپوٹرزحضرات کی جانب سے بھی بیرون ملک سے کٹس درآمدکی جارہی ہیں جوآئندہ چند یوم میں کراچی میں دستیاب ہوگی۔
 
نجی شعبے میں بعض امپورٹرزنے کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس منگوانے کیلیے آڈر دیدیئے ہیں، 31جنوری جاری کیے جانے والے میں سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال ،ابراہیم حیدری اسپتال،چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال ، پولیس اسپتال،،لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال،لیاقت آناد اسپتال ، کورنگی اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
 
وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، تاحال کسی مشتبہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، چین میں محصور طالبعلموں کے پاکستان آنے پر پاکستان میں بھی کورونا وائرس داخل ہونے کا خدشہ ہے، چین میں محصور طالبعلموں کو وہیں طبی امداد دی جائے تو بہتر ہوگا۔
 
وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جاچکے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے لیے 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، جناح اسپتال، سول اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں ۔
راولپنڈی: کرونا وائرس کے پیش نظرپاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
 
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔
 
ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلیے جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں۔
 
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہے، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 
واضح رہے ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کررکھی ہے۔
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیج دی ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
 
اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
 
سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے تنقید کرنے والوں کو اپنی بولڈ تصویر شیئر کرکے جواب دیا ہے۔
 
چند روز قبل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے خود کو مشکلات کا سامنا کرنے والی مضبوط خاتون قرار دیاتھا۔
مہوش حیات کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ان پر شاعرانہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا تھا
 
’’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا
کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا‘‘
 
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامرلیاقت کو مہوش حیات پر طنز کرنے کے لیےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن مہوش حیات نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر شیئر کرکے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
 
مہوش حیات نے لکھا ’’مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن میں کیا کرسکتی ہوں اب ہر شخص تو صاحب ذوق نہیں ہوتا
 
 
 
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت اور مہوش حیات کے درمیان کئی بار نوک جھونک ہوچکی ہے۔ عامر لیاقت نے مہوش کو ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے تمغہ امتیاز پر سوال اٹھایا تھا۔ جب کہ ایک بار فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں ایک سین کے باعث عامر لیاقت نے مہوش حیات پر شدید تنقید کی تھی۔یہاں تک کہ انہوں نے عدالت تک جانے کی دھمکی دی تھی۔
کراچی:چین میں کورونا وائرس،پاکستانی طالبعلم کراچی پہنچ گیا
لیاری کا رہائشی امین ارسلان چین کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ ارسلان ووہان سیل ہونے سے قبل شہر چھوڑ چکے تھے 22جنوری کو ووہان سے شنگھائی گیا،پھر کراچی پہنچا
کراچی پہنچنے والےطالبعلم ارسلان کا کہناتھا کہ کر چین میں برا حال ہے،کورونا وائرس کا خوف ہے پاکستانی طلبہ چین میں پھنسے ہوئے ہیں پاکستانی طالبعلموں کےتفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کپ 559 پاکستانی اوہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں جان لیوا وائرس کے باعث پاکستانی طلبہ میں شدیدتشویش ہے
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستانی طلبہ اورشہریوں کی واپسی کا انتظام کرےچینی حکومت پاکستانیوں کا اچھی طرح خیال رکھ رہی ہے
ارسلان کے گھرسلامت واپسی پر اہل خانہ اور والدین خوشی سے نہال ہوگئے
ارسلان کو طبی معائنہ کرانے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی