بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

یوہان: چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور طلبہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
 
چین کے صوبے یوہان کی انجیئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ بھی ’کرونا وائرس‘ کے خوف سے متاثر ہورہے ہیں اور چین کے بعد دیگر ممالک میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے پاکستانی طلبہ یونیورسٹی میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔
 
یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء وطالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔
 
 پاکستانی طلباء نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خارجہ چین کے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
 
واضح رہے کرونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

لاہور: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج بروز پیر لاہور میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن پر برقرار رہنے کے لئے پرعزم ہے، جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پوری کوشش رہے گی کہ سیریز کے آخری میچ کو جیتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا، جس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیرہز اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی، میچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے جنہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 58 رنزاسکور کئے تھے۔

مضفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

اس سرکلر میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر طالبات نے لپ اسٹک لگائی اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تو ان پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ، اسکے علاوہ سرکلر میں ٹیچر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس اصول کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔

جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جار ی کیا گیاہے لہٰذا اسکا اطلاق پوری یونیورسٹی پر نہیں ہوگا۔

کراچی: پاکستان میں ملکی سطح پر شوگر سے بچاؤ کا قومی پروگرام شروع کیا جائے تاکہ آنے والے سالوں میں لاکھوں افراد کو اموات اورمعذوری سے بچایا جاسکے۔ ذیابیطس کے مرض کا سستا اور مفید ترین علاج عوام میں آگہی پھیلانا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ماہرین ذیابیطس نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کراچی چیپڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا

تقریب میں ماہر طب میں پروفیسر صمد شیرا، پروفیسر ذمان شیخ، پروفیسر اعجاز وہرا، لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر پروفیسر جاوید اکرام، پروفیسر عبد الباسط، پروفیسر علی محمد انصاری، پروفیسر بھکاررام، پروفیسر سعید حام،د پروفیسر مشہود عالم، پروفیسر شبین ناز مسعود اور پروفیسر خالد منصور شامل تھے۔

 اس موقع پر ماہرین طب نے کیک کاٹ کر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے کراچی چیپڑ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے ماہرین کو شیلڈ پیش کی گئیں۔

کراچی: بیت السلام اولمپیاڈ 2020 کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ حصول تعلیم کا اصل مقصد ملک و قوم کی خدمت ہونا چاہیے ناکہ صرف معاش کی بہتری, جوکہ علم کے ساتھ ایک بڑا مذاق ہے۔ جن لوگوں کا مقصد صرف علم حاصل کر نا اور لوگوں کی فلاح ہو تو اللہ تعالی اس کے معاشی حالات کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

  نوجوان نسل دین و دنیا کی تفریق کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بیت السلام ٹرسٹ ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے ایٹل کٹ اسکول کورنگی میں بین الصوبائی چوتھے بیت السلام اولمپیاڈ 2020 کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔

مقابلوں میں ایک سو بیس اسکولوں مدارس کہ تقریبا دو ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات اور مڈل تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں ترک وزارت مذہبی امور کے ادارے دیانت وقفی کے صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی احسان اچک, بیت السلام کے سربراہ مولانا عبدالستار, مولانا ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی, وزیر زویری نے بھی خطاب کیا۔

کراچی :جامعہ کراچی شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد کے والد پروفیسر شریف المجاہد آج انتقال فرما گئے ہیںان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ کی مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی،بعدازاں انہیں جامع کے قبرستان میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

پروفیسر مجاہد 1906 میں جامعہ کراچی کے شعبہ صحافت کے بانی بنے اور 977 1تک اس کے سربراہ رہے۔

اس کے بعد انہوں نے قائداعظم اکیڈمی میں بحیثیت ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دیں ۔پروفیسر مجاہد 1930 میں پیدا ہوئے، وہ ایک بڑےا سکالر تھے اور انہوں نے متعدد کتابیں اور مضامین بھی لکھے۔ ان کا اس دارِ فانی سے کوچ کر جانا تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

کراچی: سندھ پولیس نے مختلف ریجن میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔درخواست کنندگان PTS کی ویب سائٹ www.pts.org.pk  سے فارم اپلوڈ کرکے فارم کو پر کریں اور UBL یا HBL کی کسی بھی برانچ میں 290 روپے چالان ناقابل واپسی جمع کرائیں۔ساتھ ہی تمام کاغذات PTS ہیڈ کواٹر، 3 فلور، عدیل پلازہ، فضل اکرم روڈ، بلیو ایریا اسلام آباد، بذریعہ ڈاک بھیجیں۔ امیدواروں کے لیے عمر کی حد 18 سے 28 سال ہے، یاد رہے کہ عمر کی حد میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

البتہ ٰ قد 5 فٹ 5 انچ اورتعلیم کم از کم میڑک ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امیدوارکے لیے 7 منٹ میں 16 میٹرفاصلہ طے کرنا ضروری ہو گا ۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے۔

کوٹری: اندرون سندھ آٹےکےبحران پر قابو نہ پاہاجسکا۔لوگ مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
 
کوٹری المدینہ چوک پر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر 5 فلور ملوں کوآٹا سستا بیچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر باقاعدہ اسٹال لگایا گیا مگر وہ اسٹال ایک دن بعد ہی بند کر دیے گئے۔اس کے بعد روزانہ ہر فلور ملز 10 کلو کے 500 تھیلے المدینہ چوک پر 400 روپے فی تھیلہ فروخرکرتی ہے۔ اسٹال پر غیر معیاری، بھوسے کی آمیزش اور 2012 کے رمضان پیکیج آٹے کے تھیلوں کی فروخت پر غریب شہریوں نے احتجاج کیا۔
 
اس موقع پر سہیل گولارچی اور دیگر نے بتایاکہ گزشتہ روز دیے گئے آٹے کے تھیلے پر 2012کا رمضان پیکیج واضح طور پر تحریر تھا جبکہ کئی تھیلوں میں گندم کے بھوسے کی ملاوٹ بھی سامنے آئی۔یہ غریب لوگوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم بس اسٹاپ پرقائم کردہ سرکاری اسٹال پر 43 روپے کلو فروخت کیا گیا۔
 
دوسری جانب شوگر ملوں نے گٹھ جوڑ کرکے گنے کے 310 کے ریٹ کو کم کرکے195 روپے فی من کردیاہے جس پرآبادگاروں نے گنے کی کٹائی روک دی ہے ۔
 
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں گنے کے 310 روپے من نرخ دینے کا آسرا دے کرکٹائی کرائی گئی اب اچانک ریٹ کم کردیے ہیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہونے سے نامور باسکٹ بال پلیئر بیٹی سمیت ہلاک ہوگیا۔
 
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ، بیٹی اور3 ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
 
رپورٹس کے مطابق امریکی باسکٹ بال پلیئر پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے کہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ تباہ ہوا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
 
دوسری جانب معروف شخصیات کو بے برائںٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو بےغیرمعمولی ایتھلیٹ اور قوم کا ہیروتھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ کو بے برائنٹ کی موت کی اطلاع میرے لیےخوفناک خبر ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ کوبے اوربیٹی کی ہلاکت پردل گرفتہ ہوں۔
 
واضح رہے 41 سالہ کو بے برائنٹ نیشنل باسکٹ بال کے5 بارچیمپئن رہے ہیں، وہ 20 سال تک امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا حصہ بھی رہے۔
 
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ امتحان2020 کے سماعت سے محروم امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے
کاشیڈول جاری کر دیا ہے
۔
تفصیلات ویب سائٹ  www.pu.edu.pk  پر دیکھی جا سکتی ہیں