بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:  ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کے ساتھ سال 2020کایونی -کارپ کیریئر کنیکٹ کراچی میں بروز ہفتے یکم فروری کو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ۲ میں منعقد کیا جائے گا۔ جو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک جار ی رہے گا۔یہ کیریئر فیئر ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فیئر کا مقصد مختلف یونیورسٹیز کو کارپوریٹ کمپنی سے ملوانا ہے اور طلبہ کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکے ذریعہ طلبہ کیلئے1000سے زائد انٹرنشپ اور جاب کےمواقع، اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکولرشپ مہیا کی جائیں گی۔

طلبہ اپنے پروجیکٹ کی نمائش کر سکیں گے۔اس فیئرمیں 100 سے زائد کمپنیز شرکت کریں گیں جو طلبہ کو اپنے ادارے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی اور طلبہ کے انٹرویوز کریں گی۔ یہ موجودہ اور سابق طلبہ اوران سب کے لئے منعقد کیاجا رہا ہےجوجاب کی تلاش میں ہیں ۔

 

کراچی: آگ سے کرتب دکھاتے ہوئے تو آپ نے بہت لوگوں کو دیکھا ہوگا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک حجام کے آگ سے بال بنانے کے فن نے سب کو حیران کردیا۔
 
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک لڑکا حجام کے پاس بیٹھاہوا ہے جس کے سر پر پہلے سفید رنگ کی کوئی پروڈکٹ لگی ہوئی ہے۔ حجام لڑکے کے بالوں میں آگ بھڑکاتا ہے اور دو کنگھوں کی مدد سے تیزی سے اس کے بالوں میں ہاتھ چلا رہا ہے۔
 
 
حجام لڑکے کے بالوں میں اس وقت تک تیزی سے کنگھا کرتا رہتا ہے جب تک کہ وہ آگ بجھ نہیں جاتی۔اس تمام تر ویڈیو میں بال کٹوانے والا شخص جس کے سر میں آگ بھڑکی ہوئی تھی وہ سکون اور اطمینان سے بیٹھا ہوا نظر آیا۔
 
اس ویڈیو کو سب سے پہلے لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا گیا تھا اور اب تک اس ویڈیو کوکروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ہم میں سے اکثر لوگوں کے سر میں کسی نا کسی وجہ سے درد ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کے سر میں درد ہونے کی وجہ جان کر ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی شہری گزشتہ سال فٹ بال کے کھیل کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال آیا اور اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ کئی مہینوں سے شدید سر درد کا شکار ہے۔
 
ڈاکٹرز نے اس کا ایم آر آئی کیا جس کی رپورٹس دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز خود حیران ہوگئے کیونکہ اس شخص کے دماغ میں ایک کیڑا (ٹیپ وارم) ہونے کا انکشاف کیا گیا۔
 
 
ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہوں نے ایم آر آئی کے فوراً بعد متاثرہ شخص کی سرجری کرکے اس کے دماغ کے اندر سے ٹیپ وارم نکال دیا جس کے بعد اس کے سر کا درد بھی ٹھیک ہوگیا۔
 
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا یہ ٹیپ وارم اکثر سور کے گوشت میں پائے جاتے ہیں جس کو کھانے کے بعد یہ انسانی جسم میں چلے جاتے ہیں۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو سردی کے حوالے سے نئی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہوگا اور فروری کے آخرتک موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سال سردی کا دورانیہ طویل رہا ہے اور  2014 کے بعد اس سال اچھی سردی پڑی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جنوری سے یکم فروری تک درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

اسلام آباد : پاکستان کے ایوان بالا ( سینیٹ) میں 27 جنوری بروز پیر بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کو کام سے رخصت دینے کا بل منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں میں بچے کی پیدائش کے موقعے پر ماں کو تنخواہ کے ساتھ چھ ماہ کی جبکہ والد کوبھی مکمل تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ تک کی رخصت دی جائے گی۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے اور چھٹی سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور سزا کے طور پرکم از کم چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں عائد ہوں گے۔

پاکستان کی سینیٹ میں یہ بل پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے پیش کیا گیا ۔اس بل کے مطابق کوئی بھی ملازم خاتون اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر چھ، دوسرے بچے کی پیدائش پر چار جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش پر تین ماہ تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی حاصل کر سکے گی۔

تاہم سینیٹ میں اس بل کی مخالفت بھی کی گئی۔ حکومتی سینیٹرز نے کہا کہ قانون میں پہلے سے ہی میٹرنٹی رخصت کے حوالے سے دفعات موجود ہیں، اس لیے نیا بل پیش کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ملازمین کو 90 دن کی چھٹی کا حق پہلے ہی حاصل ہے جبکہ مرد بھی سالانہ 48 چھٹیاں لے سکتا ہے۔ انہوں نے بل کے حوالے سے یہ تجویز بھی دی کہ باپ کے لیے چھٹیاں کم کر کے پندرہ دن کا جانی چاہیئیں۔




 

مانیٹرنگ ڈیسک : سیگا کمپنی نے اپنی شکنجہ مشین ایپ کے ذریعے ایک ایسا آن لائن نظام تیار کیا ہے جس سے دنیا بھر کے افراد گھر بیٹھے ٹوکیو میں رکھی مشین سے تحفے یا کھلونے پکڑکرانہیں جیت سکتے ہیں اور انعام بغیر کسی معاوضے کے آپ کے گھر بھجوادیا جائے گا۔ اس ایپ کو سیگا کیچر کا نام دیا گیا ہے۔ دو ڈالر فیس ادا کرکے ٹوکیو کی اس مشین کو ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کی لائیو ویڈیو نشرہوتی رہتی ہے۔

اسکرین پر نمودار بٹن سے شکنجے کو دائیں بائیں، اوپر نیچے حرکت دی جاتی ہے۔ اس طرح پوری مشین فون کے ذریعے کنٹرول کی جاسکتی ہے۔ انعامات جیتنے کی صورت میں کمپنی بغیر کسی معاوضے کے انعام آپ تک پہنچاتی ہے، لیکن اس میں ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔ مگرو اضح رہے کہ صرف ایک انعام مفت میں پہنچایا جائے گا اور زائد انعامات کی صورت میںرقم ادا کرنا ہوگی۔

صارفین کو ایپ میں کچھ ڈالر کے بدلے ’سیگا پوائنٹس‘ خریدنے ہوں گے جس کی بنا پروہ گیم استعمال کرسکیں گے یا پھر ایک سے زائد انعام جیتنے پر سیگا پوائنٹس سے ہی اس کا معاوضہ ادا کرسکیں گے۔ ایک گیم کھیلنے کے لیے صارف کو 100 سے 200 سیگا پوائنٹس درکار ہوں گے جن کی قیمت دو ڈالر ہے۔

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکااور میچ بغیرکوئی گیند ہوئے منسوخ کردیا گیا۔3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔سیریز کے بہترین کھلاڑی بابر اعظم نامزد ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا تھاجس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کیں اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیریز اپنے نام کی۔

جبکہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کی فاسٹ بولنگ کےشعبہ نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم واپس جاکر اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اس وقت کامیابی کی ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ جب شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹیم میں نہیں تھے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ ان کا کیرئیر ختم نہں ہوا، جب تک کوئی کھلاڑی فٹ اور فارم میں ہو تو اس کو کھلانا چاہیئے۔انہوں نےمزید کہا کہ ورلڈکپ ابھی بہت دور ہے پہلے کافی کرکٹ ہے، ابھی بہت سی چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوعالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری تھاتاہم میچ کے برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ برقرار رہی۔


اسلام آباد:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی طرف سے خواتین کے لیئے بیٹی ایپ متعارف کرانے کا اعلان ہوگیا

خواتین کو ترقی کے مواقع اور تحفظ فراہم کرنے کے لیئے جلد ہی بیٹی ایپ متعارف کرائی جائے گی ۔ جہاں ان کے لیئے ملازمتیں، اسکالر شپ ، کاروباری مواقعوں سے متعلق اہم معلومات موجود ہوگی،

بیٹی ایپ متعارف کرانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس ایپ کے ذریعے خواتین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایپ ڈیجٹیل پاکستان پروگرام میں شامل ہے

آزادکشمیر: وائس چانسلرآزادکشمیر یونیورسٹی نے سرکلر کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کردیا ہے۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھاجس میں طالبات کے لپ اسٹک لگانےپرپابندی عائدکی گئی تھی،سرکلرمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرطالبات نےلپ اسٹک لگائی اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تو ان پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کشمیر میں طلبا و طالبات میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیےبنیادی ہدایات جاری کی جاتیں ہیں تاہم ان کا مقصد کسی کی شخصی آزادی کو سلب کرنا نہیں ہوتا۔
 
ترجمان جامعہ کے مطابق فیکلٹی اورانتظامیہ کی انفرادی ،اجتماعی ذمے داری ہے کہ ذاتی حیثیت میں ایسے اقدام نہ اٹھائیں جس کا آپ کے پاس قانونی اختیار نہیں ہو کیونکہ اس سے قومی و بین الااقوامی سطح پر جامعہ کی ساکھ پرمنفی اثرمرتب ہوتاہے۔
کراچی: جامعہ کراچی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نےپروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے
 
شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ مرحوم کی جرنلزم کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔
 
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔