بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی:چین میں کورونا وائرس،پاکستانی طالبعلم کراچی پہنچ گیا
لیاری کا رہائشی امین ارسلان چین کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ ارسلان ووہان سیل ہونے سے قبل شہر چھوڑ چکے تھے 22جنوری کو ووہان سے شنگھائی گیا،پھر کراچی پہنچا
کراچی پہنچنے والےطالبعلم ارسلان کا کہناتھا کہ کر چین میں برا حال ہے،کورونا وائرس کا خوف ہے پاکستانی طلبہ چین میں پھنسے ہوئے ہیں پاکستانی طالبعلموں کےتفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کپ 559 پاکستانی اوہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں جان لیوا وائرس کے باعث پاکستانی طلبہ میں شدیدتشویش ہے
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستانی طلبہ اورشہریوں کی واپسی کا انتظام کرےچینی حکومت پاکستانیوں کا اچھی طرح خیال رکھ رہی ہے
ارسلان کے گھرسلامت واپسی پر اہل خانہ اور والدین خوشی سے نہال ہوگئے
ارسلان کو طبی معائنہ کرانے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی
لاہور: بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرزکیخلاف کوالیفائرمیچ کیلیے میلبورن اسٹارزکے13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رﺅف اور دلبر حسین شامل ہیں۔
 
آسٹریلوی لیگ میں دھوم مچانے کے بعد بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے حارث رؤف واپس آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، میلبورن اسٹارز نے حارث رﺅف کی خلا لاہور قلندرز کی ہی ایک اور دریافت دلبرحسین سے پر کی۔
 
دلبر حسین ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، اس کے باوجود ان کو بھی 13 رکنی اسکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، میلبورن اسٹارز کا کوالیفائر میچ جمعہ کو سڈنی سکسرز سے ہوگا، فتح کی صورت میں ٹیم 8 فروری کو ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں منگل کو ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کرونا وائرس انتہائی ہلاکت خیز ہے، صرف احتیاطی تدابیر سے ہی اس کا مقابلہ ممکن ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ایک جدیدتحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے زیر انتظام کام کرتا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبریں خطرناک ہیں ، کرونا وائرس کی ہلاکت خیز ی کو چین میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں سو سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی آمد و رفت، حیوانوں اور اشیاء کے داخلوں کے مراکز پر شدید نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد راشد سمیت دیگر سائینسدانوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب ڈاکٹر راشد نے کہا کرونا وائرس میں سات ایسی اقسام ہیں جو انسان کو نقصان پہنچاسکتے ہیں جن میں ایس اے آر ایس(SARS) اور ایم ای آر ایس(MERS) زیادہ مشہور ہیں جواپنے وقتوں میں انسانی ہلاکتوں کا سبب بن چکے ہیں، ان میں پہلا وائرس2002-3ء میں چین میں 774ہلاکتوں کا سبب بنا، اور دوسرا2012ء میں سعودی عرب میں 858ہلاکتوں کا سبب بنا، اس مرتبہ چین میں نویل کرونا وائرس سے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

انہوں نے کہا اس کے علامات میں جسمانی درد، بخار، دردِ سر اور خشک کھانسی شامل ہیں۔اس کی احتیاط میں ان علامات میں مبتلا افراد سے فاصلہ رکھنا اور سرجیکل ماسک استعمال کرنا ضروری ہے، اس مرض کی نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ کوئی علاج دریافت ہوا ہے۔

راولپنڈی: دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلےمیں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔
 
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔

کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ کےریسرچ سیکشن کے تحت پروگرام میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالبعلموں کے اعزاز میں"تقریب تقسیم انعامات"کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کی ۔

ا س تقریب میںڈی ای او مرزا ارشد بیگ، عبدالمجیدابدانی،سیکرٹری بورڈ محمد علی شائق، ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈپر، ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر سمیت دیگر اساتذہ کرام اور والدین کی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

کراچی : بلدیہ وسطی کے تحت اسپورٹس گالا 2020 کےریسلنگ اور سلنگ شاٹ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس اسپورٹس گالا کے آٹھویں روز نارتھ کراچی جیم خانہ سرسید ٹاؤن 11-C/1 میں ریسلنگ اور سلنگ شاٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیاہے۔

جس میں مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی کی آمد پر کھلاڑیوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

ریسلنگ کے مقابلوں میں 102 ریسلرز نے حصہ لیا، جبکہ گرلز کی 12 کیٹیگریز میں 60 گرلز ریسلرز نے حصہ لیا۔ سلنگ شاٹ میں 3 کیٹیگریز، جونیئر، مڈلرز، سینئر کیٹیگریز میں 60 لڑکوں اور 40 لڑکیوں نے حصہ لیا ۔ اسپورٹس گالا کےمقابلوں میں کھلاڑی لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی مہارت کا بھرپورمظاہرہ پیش کیا۔

کراچی: جامعہ کراچی میں مٹسوبیشی یو ایف جے فاؤنڈیشن کی جانب سے میرٹ پر آنے والے 12 طلباء و طالبات میں 3600 امریکی ڈالرز کی اسکالرشپ کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Image may contain: 4 people, people standing and suit

اس اسکالرشپ کے تحت تمام طالبعلم کو تین سو امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

Image may contain: 3 people, people standing and suit

انچارج اسٹوڈینٹس فائی نیشنل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے، حالات کچھ بھی ہوں مگر جاپان اور پاکستان کی دوستی متاثر نہیں ہوئی،جاپان کاکردار ترقی پذیر ممالک میں قابل ستائش ہے۔

Image may contain: 8 people, people standing

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے "یو-ایس پاکستان نالج کاریڈور" پروجیکٹ 2020 کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جس کے ذریعے پاکستان کے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو ناموار امریکی یونیورسٹیز میں اپنی پی ایچ ڈی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس اسکالرشپ میں درخواست دنیے والے امیدواروں کے لئے اہلیت کا معیار تقویض کیا گیا ہے جسکے مطابق امیدوار کی شہریت پاکستانی ، تعلیم چار سالہ بی ایس یا ایم ایس اور ایم فل یا اس کے برابر ہونی چاہیے جن میں کم ازکم 2 ڈویژن ہواور کل ملا کر تعلیمی کیریئرمیں 3ڈویژن ہونا ضروری ہے، امیدوار کی عمر 35 سال ہونی چاہیے، اور امریکی یونیورسٹی میں ایڈمیشن کے لیے درکار ٹو فل اسکورز ہونا لازمی ہے۔اس اسکالرشپ پروگرام میں صحت کا بیمہ، ہوائی جہاز کا خرچہ، تصفیہ الائنس شامل ہیں۔

اسکالرشپ پروگرام حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 فروری 2020 ہے۔ اہل طلباء و طالبات اپنی درخواست آن لائن   eportal.hec.gov.pk/US-PakCorridor  پر جمع کروا سکتے ہیں۔

 

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور کراچی پریس کلب کے درمیان مفاہمتی یاداشات نامے پر دستخط کیے گئے۔دستخط کرنے کی تقریب آج سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں منعقد کی گئی۔ معاہدے پر دستخط جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کے رجسٹرار گلزار احمد مغل اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر نے دستخط کیے۔
 
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا تعلق قدرتی ہے۔دونوں اداروں کی تاریخ بڑے بڑے کارناموں سے جڑی ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پاکستان کا ایک معتبر ادارہ ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اور اظہارکی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔ سندھ مدرستہ الاسلام نے 1885 سے ایسا کام کیا ہے جس نے تاریخ کو تبدیل کردیا ہے۔ اس ادارے کی وجہ سے آج ہم یہاں موجود ہیں۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی پریس کلب کے ممبران کے بچوں کی تعلیم کے حصول میں ہر ممکن رہنمائی اور مدد کرے گا۔
 
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ آج کا دن ہماری گورننگ باڈی کیلئے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ آج ہم نے ایک ایسے عظیم ادارے کے ساتھ بہت بڑا اہم معاہدہ کیا ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مادر علمی ہے۔ یہ سندھ کے لوگوں کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے کیونکہ جس وقت انگریز برصغیر پر حکومت کررہے تھے تو انہوں نے دیگر علاقوں میں تو تعلیمی ادارے قائم کیے مگر مزاحمتی عنصر کے باعث سندھ میں کوئی تعلیمی ادارے نہیں بنائے۔
 
یہ سندھ کے لوگ تھے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے لیے تعلیمی ادارے قائم کیے۔صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شیخ سماجی طور سرگرم شخصیت کے مالک ہیں وہ بیک وقت ادارے کو بھی چلا رہے ہیں جو کہ ان کی شخصیت کی اضافی خوبی ہے۔ آج کا دن دونوں اداروں کیلئے ایک بہت بڑا دن ہے۔
 
بعد ازاں کراچی کے پریس کلب کے وفد نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور جناح میوزم کا تفصیلی دورہ کیا۔جبکہ وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اور سیکریٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔وفد میں پریس کلب کی گورننگ باڈی اور پریس کلب کی تعلیمی کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔