بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

علم و ادب سے مالا مال ادب میلہ31 جنوری بروز جمعہ شام4:00 بجے سے آرٹس کونسل میں شروع ہو نے جارہا ہے۔جس میں 200 سے زائد مقررین اور اداکار شریک ہوں گے ادب میلے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد آرٹس کونسل میں کیا گیا،جس میں کمشنر افتخار شلوانی،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ ،امینہ سید اور آصف فرخی نے شرکت کی۔

دب میلے کی سربراہ امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادب میلے کا آغاز بروز جمعہ 31 جنوری کو شام4:00 بجے آرٹس کونسل میں کیا جارہا ہے اور اس میں 200 سے زائد مقررین اور اداکاربھی شریک ہوں گے۔ فیسٹیول میں آنے والے ادیب سماجی امور پر بات کریں گے اور مختلف کتابوں کی رہنمائی بھی کی جائے گی کمشنر افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیوںسے شہر کو نئی زندگی ملی ہے ہم نے اسٹیٹ لائبریریز کا آغاز کیا اور میراتھن جیسی صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا،سندھ حکومت کا ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے۔

افتتاحی اجلاس کے اہم مقررین میں امرجلیل، آصف سعید کھوسہ، فرانسس رابنسن اور ملیحہ لودھی شامل ہیں۔ افتتاحی اجلاس کے اہم مقررین میں اڈانیہ شبلی، نورالہدیٰ شاہ اور سید سردار علی شاہ شامل ہیں ادب میلے کے ہدایتکار اورکتھک ڈانس آرٹسٹ شما سید نے کہا کہ ایاز قوال کی قوالی، ڈانس پرفارمنس اور کامیڈی ادب میلے کا لازمی جز ہوں گے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیرسز2020 کے لئے لاہور میں متبادل راستوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے عوامی سہولت کو مدنظر رکھنے کے لئے اور ٹریفک کی موثر روانی کے لئے "ٹریفک ایڈوائزری پلان" متعارف کروایا گیا ،
 
اس میں میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم آنے والے شہریوں کے لئے مخصوص مقامات برائے پارکنگ اور ٹریفک کے لئے متبادل روٹ پلان کی فہرست شامل ہے۔ اسکے علاوہ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں اور شہریوں سےتکلیف کے لئے معذرت کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 جاری کیا گیا ۔ اسکے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے برائے ٹریفک اپ ڈیٹ ایف ایم َ88.6پر ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ مہمان ٹیم کل22 جنوری 2020 کو خصوصی طیارے کے ذریعہ لاہور پہنچی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مختصر دورے میں 24,25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کیخلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں سال 2019 کے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے والے تین امیدواروں کو پاس کر کے آج 23 جنوری بروز جمعرات کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے اور ساتھ ہی آج بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ(بی اے ایس آر)کے اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
انٹرویو کے بعد(بی اے ایس آر) کو فیل امیدراروںکو پاس کرنے کی فائنل لسٹ جاری کرے گا۔ جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد پانچ تھی۔

ٹیسٹ دینے والے تین امیدوار جن میں سید نورولد شاد محمد نے انگلش میں 20 مجموعی نمبروں میں سے 16 نمبراور کرمنالوجی کے مضمون میں 80 نمبروں میں سے سے صرف29 نمبر لیے تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی(ڈی آرسی) نے فیل قرار دیا تھا۔دوسرے امیدوار مستنصر رضوان رولد فلک شیر نے انگلش میں 17 اور کرمنالوجی میں80 میں سے 25 نمبر لیے جس پر انہیں فیل قرار دیا گیا۔تیسرے امیدوار ساجد سردار ولد سردار محمد خان نے انگلش میں 17 اور کرمنالوجی میں 32 نمبر حاصل کیے جس پر انہیں فیل قرار دیا چوتھے امیدوار غلام دستگیر و لدایم جمیل احمد نے انگلش میں 13 اور کرمنالوجی میں 40 نمبر حاصل کیے جس پر انہیںڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی نے پاس قرار دیا ، جبکہ پانچویں امیدوارعبداللہ محی الدین دلدشفیع احمد انٹری ٹیسٹ سے غیر حاضر رہا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی کے نتائج ڈی آرسی کے ممبران کے دستخطوں کے ساتھ شعبہ کرمنالوجی کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا تھا۔ جس میں تین امیدواروں کو فیل اور ایک کو پاس قرار دیا گیا تھا۔ مگر جامعہ کے بورڈ آف اڈوانسڈیزاسڈیز اینڈ ریسرچ کے تحت جاری کردہ فہرست میں شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام کے چار امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ،جن میں وہ تینوں فیل امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں ڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی نے فیل قرار دیا تھا۔

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین روزہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اگر بنگلہ دیش سیریز کا ایک میچ بھی جیتاہے تو پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا اور اس کی جگہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا

اس وقت پاکستان کے 270 پوائنٹس ہیں۔جبکہ عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق موجود ہے۔اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کی عالمی رینکنگ میں پوزیشن دوسری ہوگی جبکہ تینوں میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔

کراچی: پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما )نےمطالبہ کیاہےکہ تعلیمی سیشن اپریل سے شروع کیاجائے ۔
 
چیئرمین پسما شرف الزماں نے سیکریٹری تعلیم احسن علی منگی سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں پسما کی جانب سے 3نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیاجس میں سیشن میں تبدیلی ،رجسٹریشن ورینوول آن لائن سسٹم کی پیچیدگیاں اورچھٹیوں کی فیس چھٹیوں میں کس طرح لی جائے شامل تھے۔شرف الزماں نے سیکریٹری تعلیم کو باور کرایا کہ مارچ میں موسم معتدل ہوتا ہے ، سیکنڈری تعلیمی بورڈبھی امتحانات کیلئے مارچ کا مہینہ ہی منتخب کرتا ہے ۔
 
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما )کے 20رکنی وفدنے چیئرمین پسما شرف الزماں کی قیادت میں سیکریٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم کے افسران سے تغلق ہاؤس میں ملاقات کی۔
 
 
اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ایران امریکہ تنازع کے خطے اور عالمی تحفظ پر اثرات کے حوالے سے خصوصی بحث کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اور پالیسی ساز شخصیات نے شرکت کی جنہوں نے اس تنازع سے متعلق حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لئے اپنی سفارشات پیش کیں، سابق چیف آف نیول اسٹاف ، ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد ذکاء اللہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے
 
سابق سفیر علی سرور نقوی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تنازعے اور اس کے خطے پر دور رس نتائج پر تفصیلی گفتگو کی،بحث میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ متعلقہ افسران، پالیسی ساز شخصیات، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 
مہمان خصوصی ایڈمرل (ریٹائرڈ) ذکاء اللہ نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ بحریہ یونیورسٹی کی سرپرستی میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گا
کراچی: اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی سمپوزیم کاانعقادکیاگیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاکستان میں 70سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں جو پاکستان کے ایک متنوع سماج ہونے کی نشانی ہے ۔ پاکستان کی ثقافتی اور لسانی تاریخ بیحد پرانی اور منفرد حیثیت کی حامل ہے ۔ انگریزی زبان دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
 
انگریزی زبان کےحوالےسےان کا کہناتھا کہ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں 2 ارب افراد انگریزی بولتے ہیں جس میں سے محض 34 کروڑ افراد کی مادری زبان انگریزی ہے جس سے
انگریزی کی بین الاقوامی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
 
اس موقع پر اقرا یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کریکلم اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر فاطمہ ڈار نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں امیر طبقےسے تعلق رکھنے والے والدین اور اساتذہ بچوں میں اردو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔مقامی زبانیں اپنا مقام کھوتی جارہی ہیں ، چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں میں ہجرت کرنے والے افراد کے بچے بھی اپنی مادری زبان سے رشتہ کھو بیٹھے ہیں۔
 
وائس چانسلر نےسمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر فاطمہ ڈار اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا جبکہ دو روزہ سمپوزیم میں ملک بھر سے آئے اسکالرز نے اپنے مقالے پیش کئے
 
کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دینےاوران کاخرچ اٹھانےمیں مددکرنےکا بیڑا اٹھایا ہے۔
 
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے پیغام لکھا اگر والدین اپنے بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں تو میں ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔
 
رابی نے لکھا اگر لوگ ایک لڑکے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کے بدلے 500 روپے ماہانہ اور اگر اپنی بیٹی کو بھیجیں تو 1000 روپے دوں گی۔
 
 
رابی پیرزادہ ان بچوں کے گھروالوں کو اپنے بنائے ہوئے کیلی گرافی آرٹ کے پیسوں سے ان کےگھر خرچ کے لیے پیسے اداکریں گی۔ لہذٰا رابی نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ خرید کر ان بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔
 
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا ’’ان بچوں کو میں نے پڑھانا ہے، مگر چیریٹی(خیرات)کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے۔ یہ بھی پاکستان ہیں۔‘‘

کراچی : رواں برس کراچی میں موسم سرما طویل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہےاور ایسے میں محکمہ موسمیات نے 27 سے 29جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کا کہنا ہے کہ عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے لیکن رواں برس کی سردی اس سے آگے جا سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27جنوری کو آسکتی ہے اور ساتھ ہی بارشوں کے دو سے تین سلسلے آنے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے اور رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔