بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: شہر میں چلنے والی گرد آلود ہواؤں سے فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی۔
 
یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں سے فضا گرد آلود ہوگئی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔
 
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے باعث فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی ہے اور قائد آباد کی فضائیں انتہائی مضرصحت ہیں۔
 
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم گرد آلود ہوگیا ہے اور شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 48کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جو شام تک چلنے کا امکان ہے۔
 
 
لاہور: سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور کی سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔
 
خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔ خاتون کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
 
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کا موازنہ سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے دور کے ڈراموں سے کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25 جنوری کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
 
 

لاہور: پاکستانی نگاہیں انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی پر مرکوز ہیں جب کہ آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں ٹورنامنٹ کرانے کا حق بڈنگ کے ذریعے لینے کا پلان زیر غور ہے۔

آئی سی سی کے سی ای او مانو ساہنی آئندہ فیوچر ٹور پروگرام پر بات چیت کیلیے مختلف بورڈزحکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، موجودہ ایف ٹی پی2016سے 2023تک تھا جس میں آئی سی سی ایونٹس کا بڑا حصہ ’’بگ تھری‘‘ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے حاصل کیا، 2024 سے 2031تک کے آئندہ پروگرام میں طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے۔

پہلے یہ عمل مذاکرات کے ذریعے مکمل ہوتا تھا، اب اولمپک اور فیفا کی طرز پر بڈنگ کی مدد سے کسی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے، زیادہ بولی دینے والا ملک فل ممبر نہ بھی ہوتو آئی سی سی کا ٹورنامنٹ کرا سکے گا۔
مانو ساہنی ملائیشیا کے وزیر اعظم، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حکام سے مل چکے، وہ بنگلہ دیشی بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد بدھ کو علی الصبح پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشل پہلے اسلام آباداور اگلے روز لاہور میں میٹنگز کرینگے، ان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات پر بریفنگ دینے کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، پی سی بی حکام آئی سی سی کے تحت ہونے والے آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، مانو ساہنی سے ملاقاتوں میں اس حوالے سے بھی پیش رفت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں 24مینز، ویمنز اور انڈر 19ایونٹس شامل ہونگے۔

امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں چین کے سفر سے واپس آئے شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ، جو کہ امریکی شہر سیاٹل کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ چین کہ شہر ووہان میں دریافت ہونے والے اس وائرس سے اب تک تین سو افرادمتاثر اور چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں اس وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کی تصدیق کر دی گئی ہے ، جبکہ اب یہ وائرس چین کے دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔

چین میں کوروناوائرس سے متاثر افراد کا زیادہ تر تعلق چین کے شہر ووہان سے ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی دو روز قبل کوروناوائرس کے پہلے متاثرہ مریض کی تصدیق کر دی گئی ہے ، جبکہ تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں بھی ایک مریض سامنے آیا ہے جو کہ حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے آئے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : سائنسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایٹموں کے باہم جڑنے اور ٹوٹنے کی ویڈیو جاری کردی گئی
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے قریب سےلےکر کائنات کی وسعتوں تک ایٹم آپس میں ملتے اور ایک دوسرے سے الگ ہوتے رہتے ہیں۔
 
تحقیق کے مرکزی سائنسداں پروفیسر کیچینگ چیاؤ کہتے ہیں کہ جوڑے کی شکل میں آگے بڑھتے ایٹموں کے درمیان ایک مضبوط بونڈ دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد بونڈ بنتے اور ٹوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے بعد ایٹموں کو ایک دوسرے سے الگ ہوتا دیکھا جاسکتا ہے اور یوں وہ انڈے کی طرح بیضوی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ جڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
 
ایٹموں کے ملنے کو ’’بونڈنگ‘‘ جاتا ہے۔ اس سے قبل ایسی کوئی ویڈیو موجود نہیں تھی جو ایٹموں کے جڑنے اور الگ ہونے کو ظاہر کرسکتی ہو لیکن اب یونیورسٹی آف نوٹنگھم اورجرمنی کی الم یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلی مرتبہ یہ ویڈیو ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرواسکوپی (ٹی ای ایم) کی مدد سے تیار کی ہے۔
 
اس میں رینیئم کے دوایٹموں کو کاربن نینوٹیوب پر رکھا جہاں وہ ایک دوسرے سے جڑے آگے چلتے ہوئے دکھائی اس طرح ماہرین نے پہلی مرتبہ سالمات کو دیکھا ہے اور ان کی حرکیات کا بغور مطالعہ بھی کیا ہے۔
 
واضح رہے کہ ایک ایٹم کی جسامت انسانی بال سے بھی پانچ لاکھ گنا باریک اور چھوٹی ہوتی ہے یعنی 0.1 سے 0.3 نینومیٹر کے درمیان۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح بنیادی طبیعیات اور کیمیائی معلومات میں بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔دیتے ہیں۔ ان کے درمیان دیگر جوڑی دار ایٹم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
 

اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی نےوزیراعظم کو20 ارب روپےفنڈزکی درخواست کی ہے

ان کاکہنا تھاکہ جامعات کو 89ارب روپے کے فنڈ جاری کئے جبکہ وزیر اعظم سےمزیدبیس ارب روپےکےفنڈزکی فراہمی کی درخواست کی گئی ہےپیپلزمیڈیکل یونیورسٹی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ جامعات میں اسکالرشپ پہلےسےزیادہ ہے،جبکہ تعلیم اورہائیرایجوکیشن کمیشن کےبجٹ کو ری اسٹورکیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو سپورٹ کر رہی ہے،

 یونیورسٹیز میں مسائل ہیں، دنیا بھر کی جامعات میں طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹاف تعینات کیا جاتا ہےتاہم ہمارے جامعات میں کئی گنا ضرورت سے زیادہ اسٹاف رکھا گیا ہے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک: یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبعی تحقیق میں سامنے آئی ۔آپ کا ہر وقت تھکے تھکے رہنا  ،جسمانی توانائی سے محروم ،چڑچڑے پن کا شکار رہناآپ کےدل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

دل کی دھڑکن میں غیرمعمولی بے ترتیبی کو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا عنصر مانا جاتا ہے۔

جریدے یورپین جرنل آف پرینیٹیو کارڈیالوجی میں شائع تحقیق کے محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ تھکاوٹ جسے برن آﺅٹ سینڈروم بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر دفتر یا گھر میں مسلسل تناﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے، یہ ڈپریشن سے مختلف ہوتا ہے اور تحقیق کے نتائج سے یہ بات مزید مستحکم ہوتی ہے کہ اس پر قابو نہ پانا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

atrial fibrillation کی وجوہات تاحال پوری طرح سامنے نہیں اسکی ہیں اور ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں اس حوالے سے ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں اور اب اس نئی تحقیق میں بھی شدید تھکاوٹ اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کے درمیان تعلق کی مکمل وضاحت نہیں کی جاسکی۔

اس تحقیق کے دوران 11 ہزار سے زائد افراد کو دیکھا گیا جن بہت زیادہ تھکاوٹ، غصے کی شکایات تھیں جبکہ وہ سکون آور ادویات استعمال کررہے تھے اور ان کا جائزہ 25سال تک لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کو بہت زیادہ برن آﺅٹ کی شکایت ہوتی ہے ان میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ایسے اقدامات کو تجویز کرنے میں مدد مل سکے جو اس مسئلے سے لوگوں کو بچاسکے۔

کراچی: ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے جامعہ کراچی میں انٹریواجلاس میں شرکت سےمعذرت کرلی۔

ضیاالدین یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے منگل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیئے ہونے والے تلاش کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جبکہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں شرکت سے بھی معزرت کی ہے۔

تلاش کمیٹی کے رکن ڈاکٹر قیصر نے بتایا کہ ڈاکٹر پیر زادہ نے اس کی اطلاع باقاعدہ خط کے زریعے دے تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بھتیجا ڈاکٹر پیر زادہ جمال صدیقی بھی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہے چناچہ وہ جانچ کے لئے ہونے والے اجلاس اور انٹرویو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے تصدیق کہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار کے امیدوار ہونے کے باعث تلاش کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

 کراچی: جامعہ کراچی اوردی اسکول آف رائٹنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخطکی تقریب 21 جنوری بروز منگل کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے بانی وایگزیکیٹو ڈائریکٹر محسن تیجانی نے دستخط کئے۔

دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ابتدائی طور پرطلبہ کو فوٹو گرافی اور کریٹورائٹنگ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو فلم اور ویڈیومیکنگ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی اوردی اسکول آف رائٹنگ کے سالانہ شائع ہونے والے انگریزی اور اْردو میگزین میں جامعہ کراچی کے منتخب طلبہ کے آرٹیکلزبھی شائع کئے جائیں گے۔
دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امورطلبہ کے ساتھ جامعہ کراچی کی آرٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں میں معاونت اور جامعہ کراچی کی آرٹ بیٹھک کے لئے ٹرینرزاور آرٹسٹ بھی فراہم کرے گی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور طلباوطالبات کے صحت پر بھی اس کے مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

کراچی: غریب اور مستحق مریضوں کو کینسر کے علاج میں مدد اور سہولت فراہم کرنے کیلئےآغا خان یونیورسٹی اسپتال اور پیشنٹس بہبود سوسائٹی(پی بی ایس) برائے اے کے یو ایچ کا للی پاکستان سے اشتراک عمل کا معاہدہ عمل میں آیا ہے۔
 
اس معاہدے کے تحت اسپتال میں مختلف اقسام کے کینسروں میں مبتلا مستحق مریضوں کے لیے للی ادویات کی قیمت کا 60 فیصد للی پاکستان ادا کرے گی۔ ان مریضوں میں معدے، پھیپھڑے اور کولوریکٹل کینسر کے مریض شامل ہیں۔
 
س حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد آغا خان یونیورسٹی اسپتال، کراچی میں کیا گیا جس میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ کینسر کے مطابق ہر سال 1 لاکھ افراد پاکستان میں کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں عام طور پر چھاتی، معدے، پھیپھڑے اور کولوریکٹل کینسر شامل ہیں۔ علاج کے باقی اخراجات اے کے یو ایچ پیشنٹ ویلفیئر پروگرام اور پی بی ایس پورا کرے گی۔
 
اس اشتراک عمل سے مریضوں کی صحت اور ان کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔