جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: قائدِ اعظم محمد علی جناح  ( بانی پاکستان ) کے " یومِ پیدائش " کے موقع پر بروز بدھ بتاریخ 25 دسمبر 2019 کو وفاقی جامعہ اُردو میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی جامعہ اُردو کے رجسٹرار نے اعلان کیا کہ 25 دسمبر کو جامعہ  میں تعطیل کے موقع پر تمام تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

 

کراچی: محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر وفاقی جامعہ اُردو  کراچی بند رہے گی۔

وفاقی جامعہ اُردو کے  ڈپٹی رجسٹرار  ( جنرل) نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ  27 دسمبر 2019  بروز جمعہ کو وفاقی جامعہ اُردو ( کراچی کیمپسز ) میں تعطیل رہے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام جاری امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ 

کراچی : عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں ڈائس کے تعاون سے  23 دسمبر 2019 کو ورچوئل انوویشن آف ٹیکنالوجی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے 100 سے زیادہ طلبہ  نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔ 

طلبہ کے 26 گروپس میں سے ہر ایک نے ڈیڑھ منٹ میں اپنا مختلف آئیڈیا پیش کیا۔

طالبِ علم حسن نے شہر میں پانی کی کمی کو دیکھتے ہوئے سستے پانی کی فراہمی کے لیے ایپ بنانے کے ارادے کا اظہار کیا تو دوسرے طالبِ علم نے مناسکِ حج کی ادائیگی کے  طریقے وڈیو کے ذریعے سکھانے کے حوالے سے ایپ بنانے کا آئیڈیا دیا ،مقابلے میں  شریک طالبات نے خواتین کو گھر بیٹھے آسان روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے  ای بیکری جیسی ایپ  متعارف کروانے کے خیالات کا اظہار کیا ۔

ڈائریکٹر یو آئی ٹی ، ڈاکٹر ظاہر علی سید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کا مقصد طلباء کو سکھانا ہے کہ انھیں جاب ڈھونڈنی نہیں بلکہ خود تخلیق کرنی ہے ، طلبہ کے ان آئیڈیاز کو حقیقت کی شکل دی جائے گی۔

ڈائس کی جانب سے جیتنے والے طلباء کو 70 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے ، جس میں پہلی ، دوسری، اور تیسری پوزیشن حاصل  کرنے والے طلبہ کو 40، 20 اور 10 ہزار روپے کے انعامات بالترتیب دیئے گئے۔

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا، عدالتی اوقات کار میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، تعطیلات میں ہائیکورٹ رجسٹری درخواستیں موصول کرنے کیلئے کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سردیوں کی تعطیلات اور عدالتی اوقات کارکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی تعطیلات میں ڈیوٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس عامر فاروق، جسٹس غلام اعظم 24سے31دسمبرتک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن 2سے10جنوری تک چھٹی پرہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز24 سے28 دسمبر تک چھٹی پرہونگی، جسٹس فیض احمد جندران یکم سے 10 جنوری تک چھٹی پرہونگے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات میں صرف ارجنٹ کیسسز سنیں جائیں گے، دوران تعطیلات صرف ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوگی، تعطیلات میں ہائیکورٹ رجسٹری درخواستیں موصول کرنے کیلئے کھلی رہیں گی۔

اس کے علاوہ سردیوں کی تعطیلات کی وجہ سے عدالتی اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں، دوران تعطیلات پیر تا جمعرات عدالتی اوقات 9:30 تا 1:30 رہے گی، بروز جمعہ عدالتی اوقات صبح 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔

 

کراچی: سردی امتحان بن گئی ہے، گیس کا بحران اور بھی سنگین ہو گیا ہے، سی این جی کی طویل چھٹی ختم ہونے میں نہیں آ رہی، سندھ کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہونے والا گیس بحران شدید ہو گیا ہے، کراچی میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، خواتین کو کھانا پکانا بھی دشوار ہو گیا۔
 
آج صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب آج صبح کی بجائے سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے کھلیں گے، مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قلت کی وجہ سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔
 
ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح آٹھ بجے کی بہ جائے سی این اجی اسٹیشنز آج رات آٹھ بجے کھلیں گے۔
 
دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے از خود سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسٹیشنز آج بند رکھنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہے گی، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے، شہری اذیت سے دوچار ہو گئے ہیں، سندھ اور پنجاب میں صنعتوں کا پہیہ بھی جام ہو گیا ہے۔

 کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے ( پرائیویٹ) سالِ اول  عربی، جنرل ہسٹری،  اسلامک ہسٹری،  ریاضی، فارسی، فلسفہ ، سندھی اور اُردو  سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج  کا اعلان کردیا۔

 جامعہ کراچی کے ناظمِ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سالِ اول پرائیویٹ  عربی، جنرل ہسٹری، اسلامک ہسٹری، ریاضی، فارسی، فلسفہ ، سندھی اور اُردو کے سالانہ  امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا  ہے۔

نتائج کے مطابق عربی کے امتحانات میں 16 طلبہ شریک ہوئے، 01 طالبِ علم کو کامیاب قرار دیا گیا، جب کہ 15 طلبہ ناکام قرار پائے ، کامیاب طلبہ کا تناسب 6.25 فیصد رہا۔

جنرل ہسٹری کے امتحان میں 32 طلبہ شریک ہوئے، 18 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 14 طلبہ ناکام قرار پائے،کامیاب طلبہ کا تناسب 56.25 فیصد رہا۔

اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں 212 طلبہ شریک ہوئے، 94 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 118 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا، کامیاب طلبہ کا تناسب 44.34 فیصد رہا۔

ریاضی کے امتحانات میں 22 طلبہ شریک ہوئے ،02 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 20 طلبہ ناکام قرار پائے، کامیاب طلبہ کا تناسب 09.09 فیصد رہا۔

فارسی کے امتحانات میں 01 طالبِ علم شریک ہوا اور کامیاب قرار پایا، کامیابی کا تناسب 100.00 فیصد رہا۔ فلسفہ کے امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے 07 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 11 طلبہ ناکام قرار پائے ، کامیاب طلبہ کا تناسب 38.89 فیصد رہا۔

سندھی کے امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے، 03 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 04 طلبہ ناکام قرار پائے ، کامیاب طلبہ کا تناسب 42.86 فیصد رہا۔

اردو کے امتحانات میں 280 طلبہ شریک ہوئے،   95 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جب کہ 185 طلبہ ناکام قرار پائے، کامیاب طلبہ کا تناسب 33.93 فیصد رہا۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2020کے جمع کرانے کی تاریخ میں 10جنوری 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے ،

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ سہولت اسکولوں میں موسم سرما کی ہونے والی چھٹیوں کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 10جنوری تک جمع کئے جائیں گے۔13 جنوری سے 24جنوری تک200 روپے،27جنوری سے 31جنوری تک500 روپے،3فروری سے 7فروری تک800 روپے،10فروری سے14فروری تک 1200 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی اعلیٰ حکام کی اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی کے انکشاف کا برطانوی اخبار دی گارڈین نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے پاکستان کے دفاع کو خطرے میں ڈال دیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ جاسوسی کے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے سینئر پاکستانی حکام کے فونز کو بھی ہدف بنایا گیا۔

دی گارڈین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں کم از کم 2 درجن پاکستانی حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

مانیٹرنگ ڈیسک :  اوپو نے اپنی سستی اے سیریز میں اوپو اے 91 اور اوپو اے 8 کا اضافہ کیا ہے۔ان دونوں سمارٹ فونز میں مڈ رینج ہارڈ وئیر ہے۔ دونوں کو پہلے چینی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔
اوپو اے 91 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے۔ اس کے ڈسپلے میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ کو اس فون کے ڈسپلے میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل ، میکرو کیمرہ 2 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔


مانیٹرنگ ڈیسک :  آئی فون کمپنی ایپل نےہیکرزکےلئےڈیوائس میں خامی ڈھونڈنےکےلئےانعام کی پیش کش کی ہے۔

آئی فون کمپنی ایپل نےباضابطہ طورپرایک اعلان کیاہےکہ جو بھی شخص ایپل کی ڈیوائسزمیں کوئی خامی دریافت کرےگااسےکمپنی کی جانب سے 1 ملین امریکی ڈالر انعام دیاجائےگا ۔

‘ایپل سیکیورٹی باونٹی’کےنام سےمنسوب یہ اسکیم آئی ٹی سیکیورٹی میں خامیوں کوسمجھنے اور کوشش کرنے کے لئے 2016 میں شروع ہوئی تھی اسی منصوبےکاایک حصہ ہے ۔

ایپل کےسیکیورٹی باؤنٹی صفحہ پربھی واضح کیاگیاہےکہ یہ مسائل ایپل آئی فون کےساتھ ساتھ ایپل آئی پیڈ،ایپل لیپ ٹاپ،ایپل ٹی وی اورایپل کی گھڑیوں میں سےکسی میں موجود ہو ۔