جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
 
دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو فتح کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا تھا۔ لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے تینوں کھلاڑی مجموعے میں کوئی اضافہ کیے بغیر 212 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
 
نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر ایمبل ڈینیا کو صفر پر آؤٹ کردیا جس کے بعد یاسر شاہ نے سنچری میکر اوپنر اوشاڈا فرنینڈو کو کیچ آؤٹ کیا جس کے بعد وشوا فرنینڈو بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
 
عابد علی نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ نسیم شاہ نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
 
یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس ،شاہین آفریدی،اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 
پاکستان نے 13 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتاہے اور آخری میچ 2006 میں جیتا تھا۔
 
اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

آج سال کی طویل ترین رات ہو گی جبکہ دن مختصر ترین ہوگا۔ 

آج بروز اتوار 22 دسمبر سال کی طویل ترین رات ہو گی جبکہ مختصر ترین دن ہوگا۔ رات کا دورانیہ14گھنٹے اور دن 10گھنٹوں پر محیط ہو گا۔

آج کی رات کے بعدسے رات کادورانیہ کم اوردن کادورانیہ بڑھنے لگے گا،21اور 22 مارچ کودن اوررات کادورانیہ برابر ہو جائیگا۔

 

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حد نگاہ 50 میٹر تک کم ہوجانے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی اہم مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ جب کہ دھند میں کمی تک کئی ایئرپورٹس سے اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

 رکن پور، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی ،رحیم یارخان، اور دیگر کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک حادثات پیش آئے۔ جس کے وجہ سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جہاں میچ مکمل طور پر میزبان ٹیم کی گرفت میں ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 550 رنز بنا کر 470 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی ٹیم کےآؤٹ آف فارم کپتان اظہرعلی اورٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی شاندارسنچریاں اس اننگ میں قابل دیدتھیں۔

گزشتہ روز کے کھیل میں پنڈی ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد عابد علی نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنا کر ایک اور سنگ میل اپنے نام کر لیا، پہلے دو ٹیسٹ میں 2سنچریاں بنانے والے عابد علی پہلے پاکستانی اوردنیا کے نویں بیٹسمین بنے ہیں۔

عابد علی کی پراعتماد بیٹنگ اورشان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فائٹ بیک کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ میں جیت کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

مسلسل ناکام رہنے والے کپتان اظہر علی 14ویں اننگز میں پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہوئی پچ پر اب پاکستانی بولنگ کو آزمائش سے گزرنا ہوگا۔

کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے80 رنزدےکردووکٹیں حاصل کیں۔

 

 اسلام آباد:ایف آئی اے اہل کاروں کی ملی بھگت اور مبینہ رشوت کے عوض کم عمر خواتین کا محرم کے بغیر عمرہ پر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پابندی کے باوجود ایف آئی اے امیگریشن اہل کاروں کا ،محرم کے بغیر 40 سال سے کم عمر زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے کلیئر کرنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیاہے۔

خط اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن کے تمام شفٹ انچارجز کے نام لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے 40 سال سے کم عمر سعودی عرب جانے والے مسافروں کا معاملہ حل ہوگیاہے

 عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والی 40 سال سے کم عمر خواتین کو محرم یا اپنی فیملی کے ہمراہ جانے کی اجازت دی گئی ہے سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی جانب سے وضح کردہ پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق خط کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے سعودی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا گیا، کم عمر خواتین عمرہ زائرین کی سعودیہ روانگی کی بڑھتی ہوئی شکایات کی روک تھام کی جائے۔ساتھ ہی کم عمر عمرہ زائرین کی روانگی میں مدد کرنے یا مبینہ رشوت کے عوض انہیں کلیئر کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں یا شفٹ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 

ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے،

دیوا سیکٹر پر کی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔

اسلام اآباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ سب کو سہولیات فراہم کر نا ہمارا فرض ہے ،پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں تمام سہولیات ہو گی،ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،سوسائٹی کے رویوں کو بدلنا بہت ضروری ہے۔ ایچ ای سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اس پروگرام کے تحت اسپیشل بچوں کو سہولت دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا نصب العین یہی ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے،سب کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیبنٹ نے عمران خان کی ہدایت پر ایک احساس پروگرام لانچ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک اسپیشل پروگرام کی یقین دہانی کروا رہے ہیں جلد اس پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں تمام سہولیات ہو گی،سہولیات کا مقصد صرف یہی ہے کہ سپیشل بچوں کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔

مانیٹرنگ ڈیسک :  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے سی ای او ٹِم کُک نے نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ سان جوز سٹیٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات کی

اس موقع پر لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد ٹم کوک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لڑکیوں کے لئے تعلیم تک رسائی کے لیے ملالہ یوسف زئی ایک بے مثال چیمپئن ہیں جو کہ ہر انسان کا بنیادی حق بھی ہے اور ایپل کو ملالہ فنڈ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر فخر ہے تاکہ 130ملین لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

شاہ فیصل ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کرنے والا گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کر دیا گیا۔ ہیکر نے یونیورسٹی کا سسٹم ہیک کرکے طلباء کے رزلٹ میں رد وبدل کی کی تھی۔ ملزم نے بعض نجی الیکٹرانک معلومات سے فائدہ اٹھا کر سسٹم ہیک کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ استغاثہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کہ ہمارے ادارے کے متعلقہ اہلکاروں نے تحقیقات کر کے اس بات کی تصدیق کرلی تھی کہ انفارمیشن کرائمز کے ایک دلدادہ نے ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کیا۔

یونیورسٹی سے متعلق معلومات دیکھیں۔ طلباء کے رزلٹ تک رسائی حاصل کی اور اس میں رد وبدل کیا۔الدسیمانی نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن نے تجزیہ کرکے اس بات کا پتہ لگا لیا ہے کہ ہیکر نے ہیکنگ کے لیے کس طرز کا مجرمانہ طریقہ کار اختیار کیا۔