جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: 4 دہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والے معروف اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان ، ہدایت کار کامیڈین،ہدایت کار،پروڈیوسر،الغرض اک بےمثال فنکار معین اختر کی آج انسٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
 
معین اختر نے 24دسمبر 1950 کو کراچی کے ایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی ۔13برس کی عمر میں اپنے فنی کیرئیر کا آغازکیا اور پہلی مرتبہ شیکسپئر کا ’دی مرچنٹ آف وینس‘ اسٹیج ڈرامہ کیااور حاضرین کے دل جیتے
 
معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6 ستمبر،1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقریب میں کیا. جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، اسٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔معین اخترایک ایسا نام ، جنہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ابھی کراچی میں ٹیلی ویژن شروع نہیں ہوا تھا اس لئے ریڈیو کے بعد اسٹیج ہی فن کے اظہار کا ایک ذریعہ تھا۔سنہ انیس سو ستر تک معین اختر پاکستانی ناظرین کا ایک جانا پہچانا چہرہ بن گئے۔
 
انیس سو ستر کے انتخابات کے دوران ٹیلی ویژن پر پیش کئے جانے والے خاکوں میں معین نے اپنے کئی نئے رنگ دکھائے اور یوں ستّر کی دہائی اُن کے بامِ عروج پر پہنچنے کا زمانہ ٹھہرا
 
معین اختر نے مشرقِ وسطیٰ میں کئی بار شو منعقد کئے اور دلیپ کمار کو اپنا فین بنا لیا۔ دلیپ کمار نے فاطمی فاؤنڈیشن کے لئے جب بھی بین الاقوامی شو منعقد کئے، کمپئر کے طور پر معین اختر کو مدعو کیا اور معین کسی معاوضے کی پروا کئے بغیر خون کے عطیات جمع کرنے والی اس انجمن کا خیراتی کام پوری دلجمعی سے کرتے رہے۔
 
اُردو معین کی اپنی زبان تھی لیکن بنگالی، سندھی، میمنی اور گجراتی سے انھوں نے محض فنکارانہ ضرویات کے تحت شناسائی پیدا کی اور ان زبانوں کے لہجے اور تلفظ پر ایسا عبور حاصل کیا کہ اہلِ زبان کو بھی انگشت بدنداں کر دیا۔ بعد میں انھوں نے پشتو اور پنجابی کے لہجوں پر بھی کام کیا
 
معین اختر کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ساٹھ کی دہائی میں کامیابی کا جو تاج معین اختر کے سر پہ سجا دیا گیا تھا اسے معین اختر نے آخری لمحے تک گِرنے نہیں دیامعین اختر پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن کےمشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔معین اختر کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں روزی،مرزا اور حمیدہ،آخری گھنٹی،ہیلو ہیلو،آنگن ٹیڑھا کو خوب پزیرائی ملی.ان کے مشہور اسٹیچ ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے،یس سر نو سر شامل ہیں. معین اختر کو ٹی وی شوز ففٹی ففٹی،ایکسیوز می اور اسٹوڈیو پونے تین سے خوب پزیرائی ملی-
 
۔پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والا اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا یہ عظیم فنکار 22اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے خالق حقیقی سے جا ملالیکن اپنے اچھے کاموں کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
 
 
کراچی: سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کو کرکٹ کیلیے 200 فیصد محفوظ ملک قرار دے دیا۔
 
ڈیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ بحیثیت مجموعی یہ دورہ ہمارے لیے بہت اچھارہا،ہم بھرپور میزبانی سے بہت لطف اندوز ہوئے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات انتہائی شاندار تھے، بنگلہ دیش سمیت ہر ملک کو یہاں کھیلنے کے لیے آنا چاہیے۔ کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کرونارتنے نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ہماری شکست کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا ناتجربہ کار ہونا تھا۔
 
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا،سیکیورٹی بھی بہت اچھی تھی،ہم دوسری ٹیموں کو کہہ سکتے ہیں کہ انھیں یہاں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں کوئی عار نہیں محسوس ہونی چاہیے
 
پاکستان کرکٹ کیلیے 200 فیصد محفوظ ملک ہے،کرونارتنے نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں سبقت حاصل کرنے والی ہماری ٹیم دباؤ برقرار نہ رکھ پائی،پاکستان نے دوسری اننگز میں بہت ہی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور چار سنچریوںکی بدولت ہم پر مکمل طور پر حاوی ہوگیا۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا تاہم یہ تاریخیں چاند نکلنے سے مشروط ہوں گی۔
 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن الابراہیم الجروان نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 24 اپریل 2020ء کو جمعے کے روز ہوگا اسی طرح عیدالفطر کے 24 مئی 2020ء بروز اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
 
الابراہیم الجروان نے مزید کہا کہ علم فلکیات اور خلائی سائنس کے ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020ء کو جمعے کے روز ہوگی تاہم یہ تمام ممکنہ تاریخیں چاند نظر آنے سے مشروط ہیں
کراچی: قوم کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے گیس کے بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
 
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی مہم میں متعلقہ اداروں کو دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس سے ملک میں قدرتی گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ ان کامیابیوں کے بارے میں پی پی ایل کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کردیا گیا ہے۔
 
خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں 152 بیرل یومیہ خام تیل اور مجموعی طور پر 39اعشاریہ 30 ملین کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کی گئی ہے۔
 
پی پی ایل نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے خیرپور لطیف بلاک کے بٹرو ون کنوئیں میں 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائرکی دریافت ہوئی ہے اور یہ دریافت پی پی ایل نے دیگر کمپنیوں لطیف ایکسپلوریشن کمپنی، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان شامل کے اشتراک سے کی ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ خیر پورکے اس کنویں سے یومیہ 152 بیرل خام تیل کی بھی پیداوارحاصل ہوگی۔
 
پی پی ایل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں بھی ذخائر کی تلاش کے دوران مہم کے تحت قدرتی گیس اور مائع شے کے ذخائرکی دریافت ہوئی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں واقع چکتن لائم میں مرگینڈ کنویں سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے اور مرکنڈ کے ہی کنویں سے یومیہ 132 بیرل پیداوار کی حامل ایک ایسے مائع شے کی بھی دریافت ہوئی ہے جسکی ساخت اور استعمال کے بارے میں لیبارٹری جانچ کی جارہی ہے۔
 
خط میں بتایا گیا ہے کہ بٹرو ون کنوئیں میں کام جاری ہے، ذخائر دریافت کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہاں سے گیس کے مزید ذخائر کی دریافت متوقع ہے۔ خیرپور بٹرو ون کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 6 اکتوبر 2019ء سے کیا گیا تھا جس کی گہرائی 11 ہزار854 فٹ ہے جبکہ بلوچستان کے مرگینڈ کنوئیں کی کھدائی کا کام 30 جون 2019ء سے شروع کیا گیا تھا اس کنوئیں کی گہرائی 4 ہزار 500 میٹر ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسنادکے لئے ریہرسل27 دسمبر کو ہوگی

جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے لئے ریہرسل بروزجمعہ27 دسمبر2019 ءکودوپہر2:30 بجے ولیکا گراﺅنڈ میں منعقد ہوگی۔طلبہ اکیڈمک گاﺅن پہن کرہی ریہرسل میں شرکت کرسکیں گے۔علاوہ ازیں بسلسلہ ریہرسل اور جلسہ تقسیم اسناد بروز جمعہ 27 اورہفتہ28دسمبر 2019 ءکو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی، کلاسیں معطل رہیںگی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔

صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی مذکورہ تاریخوں میں جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کا تیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد بروز ہفتہ28 دسمبر2019 ءکوصبح 9:30بجے جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہورہا ہے۔ جس کی صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔

کراچی: جامعہ کراچی سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے دعوت نامے24 اور25 دسمبر 2019 ءکو حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد برائے 2019 ء28 دسمبر 2019 ءکو منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے دعوت نامے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے گراﺅنڈ فلور پر واقع کمرہ نمبر 01 سے 24 اور25 دسمبر 2019 ءکو صبح10:00 تادوپہر3:00 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

امیدوار اصل شناختی کارڈ اور اصل رسید دکھا کر دعوت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے گاﺅن حاصل کرنے کی سہولت بھی کمرہ نمبر 01 میں میسر ہوگی۔

واضح رہے کہ دعوت ناموں اور گاﺅن کے حصول کے لئے 25 دسمبر کو بھی رجوع کیا جاسکتاہے۔

اسلام آباد: ایئر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی نمائندہ تنظیم ایلومینائی ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

وائس چانسلر فائز امیر نے گریجوایٹس کو حق رائے دہی استعمال کرنیکی تلقین کی ، سیکرٹری الیکشن کمیٹی کے مطابق رواں برس ایک صدر، 5 نائب صدور کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد 27دسمبر کو ہو گا ۔ ووٹنگ کا عمل 24دسمبر رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔

کراچی 2019:جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی پاکستان اور امریکا کے باہمی اشتراک سے جاری 2روزہ انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنس کے اختتام پر مختلف ملکوں سے آئے ہوئے شرکا کے لیے گالا ڈنرکااہتمام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منگل 24دسمبر شام 7:30بجے کیا گیا ہے، پروگرام کے مہمانِ خصوصی چیف سیکٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ ہونگے۔

 جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم فاروقی نے کہا ہے کہ جامعہ میں ڈی ایچ ایم ایس ڈگری کلاسزشروع کرنے پر کام کر رہے ہیں، نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کی ٹیم کی جانب سے یونیورسٹی کے دورے کے بعد منظوری ملتے ہی باقاعدہ کلاسوں کا اہتمام کر دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے پاکستان ہومیو پیتھک فزیشن سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر جامعہ ہذا کے ڈین فیکلٹی برائے فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر غلا م سرور بھی موجود تھے ۔ پاکستان ہومیو پیتھک فزیشن سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر سید جاوید شاہ نے اس موقع پر یاد ہانی کراتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی میں ڈی ایچ ایم ایس کلاسز شروع کرانے کیلئے ہم نے فزیبلٹی رپورٹ دی تھی خواہش ہے کہ جناح ویمن یونیورسٹی میں جلد از جلد ڈی ایچ ایم ایس ڈگری پروگرام شروع ہو جائے۔

 کراچی:  عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں نئے تعلیمی سال 2019-20 کا آغاز ہوگیا، اس سلسلے میں نئے طلبا و طالبات کے لئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید نے کیا۔ 2019-20 کے تعلیمی سیشن میں 500 کے قریب طلبہ نے ٹیسٹ پاس کیا اور داخلے کے اہل قرار پائے، جن میں سے 205 کا بیچلرزآف انجینئرنگ کے مختلف شعبوں جبکہ 285 طلبہ کا اندراج کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں ہوا۔ ویلکم پارٹی میں پرانے طلبہ نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر زاہد علی سید نے نئے آنے والے طلبہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کو اپنے طلبہ پر فخر ہے، اس انسٹیٹیوٹ کے طلبا نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہمارا نام روشن کیا ہے۔