جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد کی خصوصی عدالت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں کن دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی۔

خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے 17 دسمبر کو پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی اور کیس کا فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکثریتی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے کیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر محمد نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ 150 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

رجسٹرار خصوصی عدالت راؤ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا اور فیصلے کی کاپی مقدمے کی پارٹیوں کو دی جائے گی۔

راؤ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ فیصلے کے قانونی لوازمات پورے کیے جا رہے ہیں۔

بدین: صوبہ سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، انسداد پولیو حکام نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین کی یو سی میں سوا 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ایمرجنسی سینٹر پولیو کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

پولیو سینٹر کے مطابق کراچی سے رواں سال پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے، حیدر آباد،جامشورو اور لاڑکانہ میں پولیو کے 2،2 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ میر پور خاص، سجاول، شہید بے نظیر آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

یاد رہے کہ پانچ دن قبل میر پورخاص سے پولیو حکام نے مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی تھی، خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہو چکی ہے، یہ شرح 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پولیو حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہے، 17 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آ چکے ہیں۔

تین دن قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمے داری ہے۔ امید ہے ہم مستقبل میں پولیو کیسز پر قابو پالیں گے، ہم نے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے، حکومت نے پچھلے 3 سال میں انسداد پولیو کے لیے وسائل فراہم کر لیے ہیں۔

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 72 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر بہتّر رنز بنا لیے ہیں۔

شان مسعود 5، کپتان اظہر علی صفر اور عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں، جب کہ اسد شفیق ایک اور بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو حسب معمول وکٹیں دھڑا دھڑ گرنے لگیں، دو وکٹیں یکے بعد دیگرے 10 رنز پر گریں، شان مسعود 5 رنز بنا کر وشوا فرنینڈو کا شکار بنے، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب کہ ٹرپل سینچری بنانے کے عزم کے ساتھ کریز پر آنے والے بیٹسمین عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی: سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کیے گئے ہیں، کابینہ اجلاس میں افسران کو میڈیا ٹاک اور پریس کانفرنس سے ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ اپنی کارکردگی صرف پریس ریلیز کے ذریعے ہی میڈیا کو بتائی جائے۔ پولیس افسران کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔  

دوسری طرف پولیس ذرائع  نے کہا ہے کہ میڈیا سے دوری کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے،

ضلعی افسران نے بھی اعلیٰ حکام سے شکوہ شروع کر دیا ہے کہ کوریج نہ ہونے سے پولیس کا مورال گر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیوایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر ’یوسف ٹھیلے والا‘ کے وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پولیس افسران کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

سندھ پولیس اور صوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کا تنازع حل نہیں ہو سکا ہے، گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کلیم امام نے افسران کو صوبہ بدر کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کم زور کیا ہے۔

اسلام آباد: پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ کچھ دیر بعد جاری ہونے کا امکان ہے،

فیصلے کی کاپی لینے پرویز مشرف کی قانونی ٹیم عدالت پہنچ گئی۔

رجسٹرار خصوصی عدالت راؤ عبد الجبار نے کہا ہے کہہ تحریری فیصلہ پرویز مشرف کے وکلا کی ٹیم کو دیا جائے گا، تحریری فیصلہ میڈیا کو دینے کی اجازت نہیں، قانونی لوازمات پورے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فیصلے کی کاپی کیلئے وزارت داخلہ و قانون کے نمائندے بھی عدالت میں موجود ہیں، پرویز مشرف کے نمائندہ خصوصی بھی عدالت پہنچ گئے۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے نئے سال کے جشن اور آتش بازی کے مقامات کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

موسیقی، روشنی اور آتش بازی کو دیکھتے ہوئے اگر دبئی کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہ ہوگا کیونکہ یہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے منتظمین کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، اس ضمن میں حکام کی طرف سے مختلف مقامات کا اعلان کیا گیا جہاں پر نئے سال کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس ضمن میں دبئی کی بلند و بالا عمارت برج الخلیفہ پر اکتیس دسمبر کی رات ایل ای ڈی لائٹس کا زبردست شو منعقد کیا جائے گا بعد ازاں شاندار آتشبازی بھی ہوگی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کے پیش نظر عمارت کی طرف آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند کردیئے  جائیں گے۔

اسی طرح الجمیرہ، برج العرب اور دبئی فیسٹیول سٹی میں بھی شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاح شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں دبئی فریم کے مقام پر تین منٹ کا لیزر لائٹ شو منعقد کیا جائے گا، دبئی فاؤنٹین، دبئی ساحل سمندر پر بھی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے  شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رن بنا کر بولڈ ہو  گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لستھ امبلدینیا کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

ماہرہ خان نے ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ مہاجرین کی مدد کے لیے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبرو سپراسٹار ماہرہ خان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر ماہرہ خان نے سما جی را بطے کی ویب سائت ٹو ئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ دیگر دنیا کے نا مور اسٹارز کے ساتھ پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں۔

ما ہرہ خان کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی مدد کے لیے ہر عمل، ہر شخص اور ہر آواز اہم ہے۔

ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر مقرر

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ ماہرہ خان نے اپنا یہ خصوصی پیغام ہالی ووڈ کے ستاروں اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ مل کر عالمی ادارے کی مدد سے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ بینالاقوامی شہرت یافتہ پا کستانی اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا ۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لئے میرا انتخاب ہوا اور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اتروں گی۔

یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ماہرہ خان اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں

اس حوالے سے ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔

سعودی پولیس نے پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانیوں کو گرفتارکرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو شہر کی پہاڑیوں میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے،

اور ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے کے ساتھ کعبہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کعبہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا مسئلہ تھا کیوں کہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے اور بسا اوقات اہلکاروں پر پتھراوٌ   بھی کرتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کیلئے منظم منصوبہ تیار کی گئی اور انہیں دن کی روشنی کی روشنی کے بجائے رات کی تاریکی میں کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا

جبکہ حکمت عملی کے تحت پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کردیئے گئے،

انتہائی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے

مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے سے متعلق كابینہ كی ذیلی كمیٹی برائے ای سی ایل نے فیصلہ محفوظ كرلیا۔مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر كابینہ كی ذیلی كمیٹی كا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم كی زیر صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اكبر، سیكریٹری داخلہ اور مریم نواز كے نمائندہ عطا تارڑ شریک ہوئے، نیب حكام بھی كمیٹی میں موجود تھے

اجلاس میں مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر غور كیا گیا جب کہ مریم نواز كے نمائندے عطا تارڑ نے كمیٹی كے سامنے اپنا موقف پیش كیا۔

ذرائع كے مطابق كمیٹی میں نیب نے مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كی مخالفت كرتے ہوئے مؤقف اپنایا كہ مریم نواز بیمار نہیں كہ علاج كے لئے بیرون ملک بھیجا جائے، مریم نواز چوہدری شوگر مل كیس میں نیب كو تحقیقات كے لئے مطلوب ہیں

میڈیا سے گفتگو كرتے عطا تارڑ كا كہنا تھا مریم نوازكسی ادارے كو مطلوب نہیں اوركسی عدالتی پیشی سے بھی غیرحاضر نہیں ہوئیں۔انكا مزید كہنا تھا كمیٹی نے كہا ہے آج عدالتی فیصلہ موصول ہوا ہے، كمیٹی كے مطابق مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے لئے فیصلہ آئندہ 6 دن كے اندر كرنا ہے،

ہمیں  عدالت نے كابینہ كی ذیلی كمیٹی كے پاس بھیجا ہے، عدالت پہلے اس لئے گئے كیوں كہ حكومت كی جانب پہلے ہی معاملے پر كئی بیانات آ گئے تھے، اگر یہ كمیٹی نام نہیں بھی نكالتی تو ای سی ایل سے نام نكلوانے كے لئے عدالتی فورم موجود رہے گا۔