جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن شان مسعود اور عابد علی کی سنچریوں نے پاکستان کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی ہے۔
 
نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا۔
 
جس کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً تیز رفتاری سے کھیل کو جاری رکھا۔ اسی دوران عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کرلیں۔ 278 رنز کی اوپننگ پارنٹرشپ کو لاہیرو کمارا نے شان مسعود کی وکٹ لے کر توڑا، شان مسعود نے 135 رنز بنائے
 
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچارہوئی تھی اورپوری ٹیم 191 رنزپرڈھیر ہو گئی تھی جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
اسلام آباد: پاکستانیوں کی جانب سے دو دراز ستارے اور اس کے گرد گھومنے والے سیارے کے کئی نام رکھے گئے جس کے بعد بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم (انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین یا آئی اے یو) نے ستارے کے لیے شمع اور سیارے کے لیے پروانہ کے نام منظور کرلیے ہیں۔
 
آئی اے یو نے دنیا بھر کے ممالک سے دوردراز کائنات میں دریافت ہونے والے ستاروں اور سیاروں کے نام رکھنے کا مقابلہ جاری کیا تھا اور اس ضمن میں پہلی بار پاکستانیوں کو یہ موقع دیا گیا کہ وہ جھرمٹ اسد (لیو) میں دریافت ہونے والے ستارے ایچ ڈی 99109 اور اسکے گرد گھومنے والے ایک چھوٹے سیارے ایچ ڈی 99109 بی کو اپنی پسند کا نام دے سکیں۔
 
اس مقابلے کا مقصد 4000 سے زائد بے نام سیاروں کے نام رکھنے میں لوگوں کی دلچسپی بڑھانا تھا جو ہمارے نظامِ شمسی سے ماورا موجود ہیں۔ ان کا نام رکھنے کی پاکستانی کمیٹی کے رکن اور ممتاز ماہرِ فلکیات ڈاکٹر سلمان حمید نے اپنے ایک پیغام میں ایکسپریس کو بتایا کہ اے آئی یو نے پوری دنیا میں فلکیات کے فروغ کے لیے یہ ایک بہترین کام کیا ہے۔
 
واضح رہے کہ یہ ستارہ نارنجی رنگ کا بونا ستارہ ہے جس کے گرد گھومنے والا سیارہ 500 دن میں اپنے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ سیارے کی جسامت ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے بھی دوگنی ہے۔ یہ نظام ہماری زمین سے 160 تا 180 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔
 
پاکستان سے 60 افراد نے سیارے اور ستارے کے نام تجویز کئے جن میں سے رائے شماری کے بعد ’شمع‘ اور’پروانہ‘ کو موزوں قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس کے لیے بطورِ خاص ایک پاکستانی ویب سائٹ بھی بنائی گئی تھی اور نام رکھنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ جس کے بعد آئی اے یو نے حتمی ناموں کی منظوری دیدی ہے
 
 
ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ سیاروں نام رکھنے کے اس عمل سے تین باتوں کا فائدہ ہوگا اول لوگوں کی توجہ فلکیات جیسے دلچسپ مضمون کی جانب بڑھے گی، دوم ، ہر ملک فلکیات سے اپنا ثقافتی رشتہ جوڑ سکے گا اور اس طرح عوام 4000 ایسے نئے سیاروں کے بارے میں جان سکیں گے جو اب تک دریافت ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر سلمان حمید کے مطابق یہ بہت اہم آئیڈیا تھا جسے مؤثر انداز میں انجام دیا گیا۔
 
 

مانیٹرنگ ڈیسک:  یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے ایک جدید ترین دوربین مدار میں بھیجی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے پرے دیگر سیاروں یا زمین جیسی دنیائیں تلاش کریں گی جنہیں ’ایگزوپلانیٹ‘ کہا جاتا ہے

اس دوربین کا نام’ کیرکٹرائزنگ ایکسوپلانیٹ سیٹلائٹ‘ رکھا گیا ہے جس کا مخفف ’سی ایچ ای او پی ایس‘ ہے۔ زمین سے اس کا مدار 710 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے جو 2019 میں دیگر سیاروں کو تلاش کرنے والے نوبیل انعام یافتہ سائنسداں دیدیئر کیولوز کے مطابق خلا میں ایک بہترین مقام بھی ہے۔

اس وقت ہم زمین سے دور بعید ترین خلا میں 4000 ایسے سیارے دریافت کرچکے ہیں جو دوسرے ستاروں کے گرد گھوم رہے ہیں۔ خلائی دوربین کو روسی سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا اور اب دوربین مدار میں پہنچ چکی ہے۔ سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ کائنات میں جتنے ستارے ہیں عین اتنی ہی کہکشائیں موجود ہوسکتی ہیں یعنی ان کی تعداد 100 ارب کے لگ بھگ ہے۔

اسلام آباد: جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس گلزاراحمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پررہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 16 نومبر 2011 سے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
 
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
 
دوسری جانب چیف جسٹس گلزاراحمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز کی تشکیل بھی تبدیل ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، جسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن جب کہ جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او نے اسپائی ویئر سے واٹس ایپ کی سیکورٹی نظام میں مداخلت کر کے پاکستان کے اعلیٰ دفاعی اور خفیہ ایجنسی کے افسران کی جاسوسی کی۔

برطانوی میڈیا کو ایک سینئر پاکستانی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی گئی ہے۔

رواں سال کے آغاز پر ایک تجزیے میں انکشاف ہوا تھا کہ 14 سو افراد کے موبائل فونز پر ہیکنگ کی کوشش کی گئی اور دو ہفتوں کے درمیان بار بار ان کے موبائل فونز پرپراسرار سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔

صارفین کی رازداری کو نشانہ بنانے پر واٹس ایپ نے این ایس او کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے بغیر اجازت مداخلت کرکے اس کی سروس کی توہین کی ہے۔

اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی نے دنیا بھر کے صحافی، انسانی حقوق کے رضاکاروں، سیاستدانوں، سفارتکاروں اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات کو ہیکنگ کا ہدف بنایا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے  پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز  ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 وزرائے اعلیٰ اور 3 صوبوں کے گورنرز بھی شریک ہوئے۔

کور کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تفصیلی فیصلے پر مشاورت ہوئی اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ایک  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  بتایا کہکور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پرویز مشرف کے کیس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں شامل دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں جلد بازی کی گئی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  خصوصی عدالت کے فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔آئندہ چار سے پانچ دنوں میں ہونے والے ایک اور اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

گزشتہ روز ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ اجلاس میں مختلف ایشوز پر تفصیلی بحث کی گئی،اہم ایشو مشرف کے حوالے سے ہونے والا فیصلہ تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کو مشرف کے فیصلے پر علی ظفر اور بابر اعوان نے تفصیلی طور پر کیس سے جڑے نکات سے بریف کیا، بابراعوان نے فیصلے میں موجود خلاء اور قانونی سقم سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کا کور کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ادارے ہر حال میں اہم اور مقدم ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو تقویت دینی ہے اور ہم نے قانون اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم اداروں میں تصادم نہیں ہم آہنگی چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ادارے آئینی اور قانونی دائرے میں ذمہ داریاں نبھائیں، ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے اورہمیں انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانا ہے، انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

سڈنی: دنیا بھر میں موسمِ سرما کا آغاز ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور منگل کے روز سب سے زیادہ 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری رہا اور منگل کے دن ملک کے مختلف علاقوں کا اوسط درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2013 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمی کا تسلسل آئندہ چند روز میں صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے، آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کو بڑے خطرے کی علامت قرار دیا جارہا ہے اور  ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے مختلف جنگلات گزشتہ ماہ سے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکتا جس کی وجہ سے اب تک 30 لاکھ ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا۔

آسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں کی حکومتوں نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ ہی بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی اہم وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کو نیو ساؤتھ ویلز کے چند علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشونت سنگھ نے بھارت میں متعصبانہ بالا دستی کی پیش گوئی کی تھی، پیشگوئی میں متعصبانہ بالا دستی کے نظریے کے ساتھ بھارت کی سمت بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی دانشور خوشونت سنگھ کا آرٹیکل شیئر کر دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خوشونت سنگھ نے بھارت میں متعصبانہ بالا دستی کی پیش گوئی کی تھی، پیشگوئی میں متعصبانہ بالا دستی کے نظریے کے ساتھ بھارت کی سمت بتائی گئی۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق اور محاصرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرکار نے آسام کے 2 ملین مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا اور اب مودی سرکار نے شہریت کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔ بھارت میں مسلمان غیر مسلم ہجوم کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیئے نازی جرمنی میں نسل کشی کا ایجنڈا جنگ عظیم دوئم کا سبب بنا، مودی کا بھی ہندو بالا دستی کا ایجنڈا ہے، پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ اس سب کا نتیجہ خون خرابہ اور طویل مدت اثرات کی شکل میں ہوگا۔

اسمارٹ فون متعارف ہونے کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے موبائل ایپلیکشن بھی سامنے لائی گئیں، سال 2010 کے بعد سے 2019 تک ہزاروں کی تعداد میں ایپس آئیں البتہ اس دورانیے میں صارفین کی دلچسپی سوشل میڈیا سے متعلق ایپلیکشنز پر ہی رہی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کی جانب سے 2010 سے 2019 (دہائی) کی فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن فیس بک کو صارفین نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا۔

اگر صرف رواں سال کی بات کی جائے تو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے 1ارب کھرب 20 ارب صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت پانچ فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 90 ارب کے قریب لوگوں نے فیس بک پر گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافی وقت دیا۔

اسی طرح صارفین نے موبائل گیمز، ویڈیو ایڈیٹر، انٹرٹینمنٹ ایپس میں بھی دلچسپی لی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کی ایپس بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

دس سال کے دوران ٹاپ ٹین میں آنے والی موبائل ایپلیکشنز

فیس بک

فیس بک میسنجر

واٹس ایپ میسنجر

انسٹاگرام

اسنیپ چیٹ

اسکائپ

ٹک ٹاک

یوسی براؤزر

یوٹیوب

ٹویٹر

رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ٹک ٹاک اور لائیکی وہ ایپس ہیں جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئیں اور انہیں بھی لاکھوں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

فیس بک میسنجر

فیس بک

واٹس ایپ

ٹک ٹاک

انسٹاگرام

شیئر اٹ

لائیکی

اسنیپ چیٹ

نیٹ فلکس

اسپاٹی فائی

علاوہ ازیں گیمز مین اگر دیکھا جائے تو سال 2019 میں پب جی نے بہت تیزی کے ساتھ صارفین کی توجہ حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔

سال 2019 میں ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیمز

فری فائر

پب جی موبائل

سب وے سفرز

کلر بمپ تھری ڈی

فن ریس تھری ڈی

رن ریس تھری ڈی

مائی ٹاکنگ ٹوم 2

ہوم ایسکیپ

اسٹاک بال

کال آف ڈیوٹی موبائل