جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کےلیے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ آدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادیئے ہیں۔

جاپان میں ایک جوڑے نے دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ماں کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے والدہ کام کرنے سے عاجز تھی۔ اس کا حل نکالتے ہوئے فوکی سیٹو نامی خاتون نے ایک ذہانت بھرا تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کھنچوا کر ان کے پوسٹر چھپوائے اور انہیں اپنے اصل قد والے گتوں پر چپکا کر مختلف کمروں میں ایسی جگہ پر رکھ دیا جہاں بچہ بار بار انہیں دیکھ سکے۔

اس کا حل یہ نکلا کہ بچہ ماں کا اصل سے قریب پوسٹر دیکھ کر مطمئن رہا اور رونا بھی چھوڑ دیا۔ یہ تصاویر اب بھی جاپان کے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہیں جہاں لوگوں نے اس عمل کو بہت سراہا ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے بچے کا اتنا خیال رکھنے والا یہ جوڑا ازخود قابلِ تحسین بھی ہے۔

اس طرح فوکی سیٹو خود بہت سکون میں ہیں اور بچہ بھی خوش ہے۔ اس بچے کی وائرل ویڈیو میں آپ اس کی والدہ کی تصویر ہر کمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سالہ بچہ بار بار مڑ کر اپنی ماں کو دیکھتا رہتا ہے گویا اسے اطمینان ہے کہ والدہ اس کے پاس موجود ہیں۔

تاہم یہ کارڈ بورڈ اتنے حقیقی ہیں کہ ان پر اصل خاتون کا گمان ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں بچہ 20 منٹ تک تو تصویر کو اصل سمجھتا رہا لیکن اس کےبعد اس نے ماں کی تصویر کو بے جان سمجھا اور دوبارہ رونے لگا۔ لیکن فوکی کے مطابق یہ 20 منٹ بھی ان کے لیے بہت ہیں کیونکہ وہ اس طرح دیگر کام انجام دے سکتی ہیں۔

والدہ کی تصاویر ہر کمرے میں موجود ہیں اور بچہ ایک کے بعد ایک کمرے میں تصاویر دیکھ کر بڑا اطمینان محسوس کرتا ہے۔

 بچے کے والد نے کہا کہ اگرچہ بیٹا جلد ہی تصاویر سے بور ہوجاتا ہے لیکن یہ وقت بھی ان کی والدہ کےلیے بہت ہے۔

ندا ڈار آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے رواں سال 9میچز میں 272رنز بنائے اور 8وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی ٹیم کاکپتان میگ لیننگ کو منتخب کیا گیا ہے

دیگر پلیئرز میں الیساکیلی، ڈینیلی وائٹ، سمرتی مندانا، لزلی لی، الیسی پیری، دپتی شرما، ندا ڈار، میگھان شیٹ، شبنم اسماعیل اور رادھا یادیو شامل ہیں۔

رواں سال بگ بیش میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزازحاصل کرنے والی ندا ڈار نے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں ساتھی کرکٹرز سمیت اپنی سابق اور موجودہ کپتانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی مشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ پرویز مشرف فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی وضاحت ضروری ہے،

تاثر ملتا ہے کہ چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، یہ انتہائی نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس پاکستان سے منسوب کی گئی ہے۔ 

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند ہے اور رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی ہے۔

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 883، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایکس وائی 884، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 502 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 317 چھ گھنٹے، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائی 318 پانچ گھنٹے 45 منٹ اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے جدہ کی دو طرفہ پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔

پروازوں میں تبدیلی کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات بھی حاصل کریں۔

 

سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر جہاں سوشل میڈیا پر بحث جاری رہی وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکار شان نے سابق صدر پرویز مشرف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ ایک افسوسناک دن ہےجب ایک محب وطن کو غدار قرار دیا گیا۔ پرویزمشرف سر آپ ہمیشہ ہمارے لیے محب وطن ہیں۔ ایک سچا پاکستانی، ایک بہادر سپاہی اور اس مٹی کا بیٹا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار شان نے پاک آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پرویز مشرف فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کیا اب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وہ تمام دانشور جنہوں نے نواز شریف کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگایا تھا اب معافی مانگیں گے؟

اداکارہ مہوش حیات نے پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر ایک آئرش سپاہی کا قول ٹوئٹ کیا جس کا مفہوم یہ ہے ’’مجھے جس جرم میں غدار ٹہرایا گیا ہے، اسے میں نے ایک مقدس فریضہ کے طور پر سرانجام دیا تھا، اور اسے ایک قربانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کرچکی ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر سوچیں یہ انسان ہمارے صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ انہیں چاہے پسند کریں یا ان سے نفرت کریں لیکن انہیں ایک موقع تو دیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

 علی اعجاز 1941 میں قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے تقریبا 106 فلموں اور بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔  انھوں نے اردو اور پنجابی زبان کے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر  دکھائے۔  اس کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی اداکاری کی۔

2015 میں انھوں نے ایک این جی او   " علی اعجاز فاؤنڈیشن "بھی بنائی جس کا مقصد بے گھر ضعیف العمر افراد کو رہائش مہیا کرنا تھا۔  انھوں  نے  بے شمار ایوارڈز کے ساتھ 1993 میں  تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔

 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں عارضہ قلب کے باعث 77 سال کی عمر میں  خالقِ حقیقی سے جاملے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ  اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرار الحق اپنا نیا گانا چمکیلی کو ریلیز کر کے نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، رانا عدنان اصغر ایڈوکیٹ نے ابرار الحق کے نئے گانے کو بنیاد بنا کر گلوکار کے خلاف سول عدالت میں داخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار کے موقف کے مطابق سات دسمبر کو ابرار الحق کی جانب سے ریلیز گانے میں مردوں اورعورتوں کی تذلیل کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے گانے کو یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے، جبکہ گلوکار ابرار الحق، پیمرا، کمشنر لاہور اور اے پی این ایس کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کر دی ہے

کراچی: آج اردو ادب کے معروف مصنف ، افسانہ و ناول نگار شوکت صدیقی کی 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔  شوکت صدیقی 20 مارچ 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، اُن کا شمار اردو ادب کی  نامور شخصیات میں ہوتا ہے۔

وہ صحافت کے پیشے سے بھی وابستہ رہے ۔اردو ڈرامہ نگاری کے حوالے سے بھی اُن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔

انھوں نے بہت سے ناول اور افسانے لکھے  ، اُن کا پہلا افسانہ "کون کسی کا" کے نام سے شائع ہوا تھا۔ تیسرا آدمی، اندھیرے دور اندھیرے، راتوں کا سحر، کمیں گاہ، کیمیا گر، چار دیواری اُن کی مشہور تخلیقات ہیں لیکن  اُن کے دو ناولوں   جانگلوس اور خدا کی بستی  کو بے انتہا شہرت ملی۔ خدا کی بستی کا اب تک دنیا کی 26 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے دوستوں میں ہوتا ہے۔ 18 دسمبر 2006  کو  83 سال کی عمر میں عارضہ  قلب کے باعث   وہ کراچی میں انتقال کر گئے۔  

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز بیس سے اکتیس دسمبر تک بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی اسکولز پر بھی لاگو ہوگا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے سابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے اسکول اساتذہ کا ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کا نوٹیفکیشن ختم
کردیا ہے،سردار شاہ نے اسکولوں میں اساتذہ کی ڈیوٹی میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا تھا،جسے وزیر اعلی سندھ کی سمری کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔