جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی: سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنی پہلی اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
 
راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔
 
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
 
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہونا یقینی ہے۔
نیویارک: سیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دے دیا۔
 
سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈے ناسٹ ٹریولر Conde Nast Traveller نےسال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا گھومنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔
 
میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔
 
فہرست کے مطابق برطانیہ (پولیمیتھ) کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل (سلواڈور) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بالترتیب چلیں تو آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس (پورٹ لینڈ)، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان شامل ہیں۔
 
واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں صبح سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
 
تفصیلات کے مطابق شہرکےمختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ کی جانب سے ہلکی رفتارمیں چلنے والی سردہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موٹروے پر لاہور سے حافظ آباد تک شدید دھند حدِ نگاہ 00میٹر رہ گئی جس کی وجہ سے موٹروے کے اس حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، تاہم بعد ازاں دھند میں کمی کے بعد موٹر وے پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔

 اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں، دھند میں ان ہدایات کا خیال رکھیں،گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اپنی رفتار کم رکھے تاکہ اچانک بریک لگانے کی صورت میں کم سے کم نقصان کا احتمال ہو، اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔
 
 ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی ہے، لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز پی کے 652 دو گھنٹے، کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی دوطرفہ پروازیں پی کے 302 پانچ اور 303 پونے چار گھنٹے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے30 منٹ اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم اسٹیٹ بینک کے لئے انتہائی اہم مسئلہ ہے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
 
کراچی میں دوسری فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کے دوران رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی شعبے میں اصلاحات کو جاری رکھے ہوئے ہے، ایکسچینج ریٹ میں ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں، ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی کا فیصلہ درست تھا، شرح مبادلہ کے نئے نظام سے لوگوں میں اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے، شرائط میں نرمی بہتر صورت حال سے مشروط ہے۔
 
غیر منظم سرگرمیوں کو ختم کرکے دستاویزی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے، معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں روکنے والے عناصر کی سوچ بدل رہی ہے۔

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے شائقین کو برسوں سے اس کا انتظار تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہوا، قدرت کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دے سکتا، امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان یہ ٹیسٹ جیت کراپنی عالمی رینکنگ بہتربناسکتا ہے۔

موقع ملا تومیچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم بھی جاؤں گا، سرفراز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی اہمیت اور اس سے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے، اسی کے ساتھ اسکول کرکٹ بھی بہت ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ پیسر نسیم شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انھیں تھوڑا گروم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، انہوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے دعا کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات ہوگی۔
 واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اکتوبر میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا۔
 
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو اس گروپ کا حصہ ہیں جن کا کیس نیب کے پاس ہے اگر نیب سے پلے بارگین نہیں کریں گے تو مریم کی طرح بلاول کی سیاست بھی دم توڑ جائےگی۔
 
وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر آئینی باتیں کی جارہی ہیں تمام پارٹیاں چاہتی ہیں ان کا چیف الیکشن کمشنر ہوجس کا مطلب دال میں کچھ کالاہے۔
 
مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس کا فائدہ نوازشریف اور آصف زرداری کو ہوا، فضل الرحمان نے جس دسمبر کو حکومت کے لیے آخری قرار دیا اس کا سال نہیں بتایا لیکن مجھے لگتا ہے تین سال بعد والا دسمبر آخری ہوگا۔
 
بھارت میں شہریت سے متعلق مسلمان مخالف متنازع بل پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی نے جس طرح کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اس سفاکی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات کشیدہ جائیں گے، مودی کے مظالم کے خلاف کھڑا ہونا پاکستانیوں پر فرض ہوگیا ہے، بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا آئینی، اسلامی و اخلاقی فرض ہے۔

  کراچی: آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت پر اطمینان کی خبروں، مثبت معاشی اشاریوں اور آنے والی مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح میں کمی کی توقعات پرمقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوتیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی۔

جس سے10 ماہ کے وقفے کے بعد انڈیکس کی41 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کے سبب 62 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 75 ارب 3 کروڑ 77 لاکھ 63 ہزار 524 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سرمایہ کاری کے بیشترشعبوں کی خریداری دلچسپی کے باعث کاروبارکے تمام دورانیئے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی۔

 یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پر 563 پوائنٹس تک کی تیزی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 402 اشاریہ 42 پوائنٹس کے اضافے سے  40916 اشاریہ 59 ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 210 اشاریہ 98 پوائنٹس کے اضافے سے 18619 اشاریہ 27 ، کے ایم آئی30 انڈیکس937 اشاریہ 90 پوائنٹس کے اضافے سے 65149 اشاریہ 88 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 263اشاریہ11 پوائنٹس کے اضافے سے 19251اشاریہ 85 ہو گیا۔