جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 لاہور: پاکستان 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف دو کے بجائے تین ٹیسٹ میچ کھیلےگا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کہا کہ قومی کرکٹر کو زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، 2023 میں بھی آسٹریلیا کے ساتھ تین،تین ٹیسٹ،  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈرنائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے، نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے مطابق دو یا تین کھلاڑیوں کو چار سال کی اسکالرشپ ملے گی، کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کے لیے ضروری ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ  کے ساتھ مسلسل اے اور انڈر19 کے میچز ہوں

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ 2019 کا آغاآج سے ہو رہا ہے جو کہ صبح 10 بجے سے شام گئے تک بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال میں جاری رہے گا جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ 200 سے زائداسکول اور 800 سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں آج 9 دسمبر کو مقابلہ حسن قرات 10دسمبر کو مقابلہ نعت خوانی 11 دسمبر کو اردو تقریری مقابلہ 12 دسمبر کو انگریزی تقریری مقابلہ 13 دسمبر کو سندھی تقریری مقابلہ اور 14 دسمبر کو مقابلہ ملی نغمہ منعقد ہوگا۔
 
ان مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض اپنے اپنے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےخواتین و حضرات انجام دیں گے اس کے علاوہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں سرٹیفکیٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا جبکہ نتائج کا اعلان بھی اسی دن پروگرام کے اختتام پر کر دیا جائے گا۔
 
اس مقابلے کے حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہم نے میٹرک بورڈ میں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اسی پلیٹ فارم سے طلبہ میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔
پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی خواتین وحضرات سے اس پروگرام کی کوریج کرنے کی درخواست ہے۔
کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن7جنوری کوچین کا ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں چین کے صدر سے حاصل کریں گے۔
 
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسرعطا الرحمن کو ”چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ“ برائے سال2020ء اُن کے علمِ کیمیاء کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا جارہا ہے، ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی ایوارڈ اس سے قبل ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زوہریز آئی ایلفیرو جیسے معروف نوبل انعام یافتہ سائنیسی اکابرین کو بھی دیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ چین اور ملائیشیاء میں پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کے نام سے متعدد تحقیقی ادارے قائم کیے جاچکے ہیں۔
 
واضح رہے کہ آج کل پروفیسر عطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوچیئر مین کے عہدوں پر فائز میں جبکہ ماضی میں چیئر مین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 
پروفیسر عطا الرحمن نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں انکی 1250 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیاء، این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوعات پر امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 341کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 775 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں،45 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیِرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔
 
پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے
جامعہ کراچی نے بیچلرز، ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اور بی اے / ایل ایل بی کی داخلہ فہرستیں جاری کردی
 
داخلہ فیسیں13 دسمبر2019 ءتک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ کلیم فارم 11 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
 
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز ،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن کی میرٹ کی بنیاد پرہونے والے دخلوں اور بی اے / ایل ایل کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس13 دسمبر2019ءتک صبح9:30 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
 
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہالمیں قائم داخلہ کمیٹی کاﺅنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعد بینک کاﺅنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
 
علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 11 دسمبر 2019 ءتک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔
جامعہ کراچی میں ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”ریسرچ پروپوزلز کیومسترد ہوتے ہیں“ 11 دسمبر کو ہوگا
 
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے ایم فل کے طلباوطالبات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”ریسرچ پروپوزلز کیومسترد ہوتے ہیں“ بروز بدھ 11 دسمبر 2019 ءکو دوپہر ایک بجے آڈیویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
 
سیمینار سے جامعہ کراچی کی مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی رکن وسابق سربراہ شعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے شعبہ تعلیم کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسرین حسین کلیدی خطاب کریں گی۔

لاہور:  سابق کپتان وسیم اکرم کو   پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔وسیم اکرم اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں اور چیف ایگزیکٹو  وسیم خان  کے  کرکٹ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے دستبردار ہونے  کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کی سربراہی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، بورڈ نے اس حوالے سے سابق کپتان سے ابتدائی بات چیت کی ہے اورجلد اس معاملے کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔ وسیم اکرم کی رضامندی کی تصدیق کے بعد چند روز میں باقاعدہ اعلان کیا جاے گا۔

 پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کو مکمل با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اب کرکٹرز ہی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ مصباح الحق بھی ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کرکٹ کمیٹی سے الگ ہوچکے ہیں۔
 
 کمیٹی کے دیگر اراکین کےلئے بھی کرکٹرز سے ملاقات مہم شروع کی جارہی ہے، نئی کرکٹ کمیٹی میں وسیم  خان بورڈ کے واحد نمائندہ ہوں گے۔ان کے علاوہ بورڈ کا کوئی دوسرا عہدیدار شامل نہیں ہو گا ۔
 پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اعلان اگلے دو ہفوں میں کر دیا جائےگا ، بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے قبل کرکٹ کمیٹی کا  پہلا اجلاس ہوگا، کرکٹ کمیٹی کے تمام ارکان بغیر معاوضہ کام کریں گے۔ اجلاس میں شرکت، رہائش اور ڈیلی الاونس ضرور انہیں ملا کرے گا۔کرکٹ کمیٹی ہیڈیوچ، چیف سلیکٹر سمیت ہر اس آفیشل کو بلاکر باز پرس کرسکے گی جو ٹیموں کے ساتھ ذمہ داریاں نبھارہا ہوگا۔
 
 
اسلام آباد:سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے براستہ دبئی پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا
 
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہیں سیکیورٹی اور پروٹوکول سربراہان مملکت کے مساوی دی
 
سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔
 
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ کراچی میں شیڈول ہے۔
 
واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھی، ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی وہیں سے ہورہی ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا
 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات  کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران تربت میں 7  پنجگور اور جیوانی میں 4  جبکہ کوئٹہ  میں1ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر  دالبندین  میں 2 ، جبکہ بارکھان، قلات اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت  4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں  کوئٹہ ،زیارت،لسبیلہ، تربت، دالبندین، خضدار اور ژوب کے ساحلی علاقوں میں  مزید بارش کا امکان ہے ۔

اٹلانٹا: گزشتہ روز امریکا میں منعقدہ 68 ویں مس یونیورس مقابلے کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ زوزیبینی تنزی فاتح قرار پائیں جبکہ مس پورٹوریکو اور مس میکسیکو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
 
اس مقابلے میں دنیا بھر سے 90 حسیناؤں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے فاتح کا فیصلہ کیا۔
 
اپنے سر پر مس یونیورس کا تاج سجانے کے بعد زوزیبینی تنزی نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایک ایسی دنیا میں پیدا ہوئی جہاں مجھ جیسی دکھائی دینے والی، مجھ جیسی جلد اور میرے جیسے بالوں والی عورت کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا جاتا تھا۔ میرا خیال ہے آج یہ سوچ غلط ثابت ہوچکی ہے۔‘‘
 
واضح رہے کہ زوزیبینی تنزی سے پہلے پانچ سیاہ فام خواتین مس یونیورس مقابلہ جیت چکی ہیں۔ 1977 میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جینیل کومیسیونگ وہ پہلی سیاہ فام خاتون تھیں جنہوں نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ زوزیبینی سے پہلے 2011 میں انگولا کی لیلا لوپیز نے مس یونیورس کا مقابلہ جیتا تھا۔

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے 31 اکتوبر 2003 کو ایک قرارداد کے ذریعے 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کاعالمی دن منانے کی منظوری دی تھی

جس کے بعد ہر سال کی طرح 9دسمبر کو ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے منایا جاتا ہے 

 اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں کر پشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہرکام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے  تا کہ کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے

 ۔ اس دن کی مناسبت سے قومی احتساب بیورو اور دیگرتنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، واکس اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کرپشن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ بن چکا ہے،بدعنوانی اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائےتیسری دنیامیں وسائل کی کمی کے باعث لوگ کرپشن کا سہرا لیتے ہیں، بدعنوانی کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بناتے ہیں، کرپشن کی ایک وجہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور بے راہ راوی ہے۔

بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے اس ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب لوگ بدعنوانی کے مرتکب ہو کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں-وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے سماجی اور معاشرتی اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچایا ہےاور انسانی ومذہبی اقدار کو پامال کرکے رکھ دیا ہے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 26 کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10 کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا کہ عالمی جی ڈٰ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے ۔یو این ڈی پی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے

  بلا  شبہ بہت با مقصد اور فوری سمجھ میں آنے والا پیغام ہے  مگر کیا ہم  سب اس  پہ عمل بھی کرتے ہیں ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے Say no to curruption

جس پہ ہر ذی روح کو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔