جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

  اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تعطیلات 23 سے 31 دسمبر تک ہوں گی جب کہ چھٹیوں کے بعد اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری کو بحال ہوں گی۔

مانیٹرینگ ڈیسک : آگمینٹڈ ریئلٹی والے موبائل فون اور عینکوں کے متعلق تو آپ نےسنا ہوگا۔ جب آپ کوئی منظر دیکھتے ہیں تو اس کی اضافی معلومات اسی کے ساتھ منظر میں شامل ہوجاتی ہے۔
 
اب بوش کمپنی نے ایک ہلکا پھلکا اور جدید چشمہ بنایا ہے جس کے شفاف عدسوں کو معلومات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اگرچہ بہت سی کمپنیوں نے ایسے چشمے بنائے ہیں لیکن وہ بھاری بھرکم تھے تاہم بوش اسمارٹ عینک میں نصب سرکٹ بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بوش نے اسے لائٹ ڈرائیو کا نام دیا ہے جس کا فریم بھی فیشن کے عین مطابق ہے۔ اس میں نصب پروجیکشن سسٹم دونوں عدسوں پر ٹیکسٹ اور تصاویرظاہر کرتا ہے جسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
 
فرض کیجئے کہ آپ ایفل ٹاور کے پاس کھڑے ہیں تو یہ اس کی تفصیلات یا حقائق عدسے پر دکھانا شروع کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فون کے پیغامات بھی لائٹ ڈرائیو پر پڑھ سکتے ہیں جو شفاف شیشوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی  انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس و ریگولر اور خصوصی امیدواروں کےسالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کاا علان  12 دسمبر سہہ پہر3:00 بجے کرےگا

نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کردیا جائے گا  اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج آفیشل اینڈرائڈ ایپ BIEK کےذریعے معلوم کرسکتے ہیں اس 

مانیٹرنگ ڈیسک :صارفین کے لیے کیلکولیٹر یا متعدد ایسی ایپس موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ بنیادی حساب کتاب کر سکتے ہیں لیکن ان ایپس اور کیلکولیٹر کے ذریعے الجبرا کے مشکل سوالات کا حل آج تک ممکن نہیں تھا۔
 
لیکن، حال ہی میں مائیکرو سافٹ نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو الجبرا کے مشکل ترین سوالات، ٹریگنومیٹری، کیل کیولس اور اسٹیٹسٹک کے مشکل سوالوں کو حل کر سکتی ہے۔
 
مائیکرو سافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ریاضی سے متعلق سوالات کے حل کرکے  جوابات بتائے گی۔
دوسری جانب یہ ایپ طلباء کو آن لائن لیکچر کی بھی پیشکش کرتی ہے تاکہ طلباء ان سوالات کو مکمل طرح سمجھ سکیں۔ اس ایپ کے ذریعے طلباء سوالات کو نشان لگا کر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
 
مائیکرو سافٹ کی ایپ کی مدد سے صارفین ریاضی کے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ایپ میں سوال خود درج کرسکتےہیں جب کہ موبائل فون سے تصویر اسکین کرکے بھی سوال ایپ میں درج کیے جا سکتے ہیں۔
 
مائیکروسافٹ کی ’میتھ سولور ایپ‘ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ایپل اسٹور پر بھی صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے جب کہ یہ ایپ مختلف زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔
لاہور: احتساب عدالت نے شہبازشریف اوران کے خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
 
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج چوہدری امیرمحمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف اوران کےخاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
 
نیب کے اسپیشل پراسکیوٹرحافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اینڈ فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، لہذا شہبازشریف، حمزہ، نصرت شہباز، تہمینہ درانی سمیت 9 افراد کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں۔

لاہور: خواتین کیلیے ایک خاص پیغام لیے فلم ’’سچ ‘‘ پاکستانی شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرے گی۔

’’ سچ ‘‘ کے ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ساری شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں کی گئی جس میں علیزے شیخ کو متعارف کرایا گیا ہے جن کے مقابل اسد زمان خان جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ اور مرینہ خان جیسے سینئر فنکار بھی موجود ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ حسینہ معین نے لکھے ہیں جبکہ میوزک وقار علی نے تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ سماجی پیغام بھی۔

 علیزے شیخ نے کہا بنیادی طور پر تو میں سائنٹسٹ ہوں اور اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، یہ فلم تمام طبقات کو پسند آئے گی۔ پروڈیوسر تسمینہ شیخ نے کہا ہم نے تین سال کی محنت کے بعد فلم بنائی ہے جس میں وومن ایمپاورمنٹ کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، ’’ سچ ‘‘ دیکھ کر ہر پاکستانی فکر کرے گا۔یہ فلم20 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی
کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہناہے کہ مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
 
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائےگی جب کہ معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
 
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہی گی جب کہ ترقی پزیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی۔
 
رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی ترقی کی رفتار میں کمی ایشیاء کی مجموعی قومی پیداوار کی نموپراثراندازہوگی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیاء کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 اور سال 2020 میں ایشیاء کی جی ڈی پی شرح نمو 5.2 فیصد رہے گی
راولپنڈی: سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نےکھانےکےوقفہ پر بغیر نقصان 89 رنز بنالئے ہیں۔
 
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور راولپنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
 
سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن کپتان کرونارتنے نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر عثمان شنواری نے کرونا رتنے کو 31رنز پر بولڈ کیا لیکن بیلز نہ گریں اور اس طرح انہیں لائف لائن مل گئی۔
 
اس میچ میں اتفاق کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکاکےخلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹاپ آرڈر اور اوپنرز میں عابد علی، شان مسعود اور اظہر علی جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل شامل ہیں، وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سر انجام دے رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین آفریدی شامل ہیں۔
 
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئےسری لنکن ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے ابر آلود موسم کے حوالے سے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ان کنڈیشز میں کھیلنے کےعادی ہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔