جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس  بنانے کے عزم کا اعلان کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ میں ٹیکنالوجی پارک علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں، نسٹ کا منصوبہ تعلیمی اداروں  اور صنعت میں پل کا کردار ادا کرے گا، اس منصوبے سے ڈیجیٹل اکانومی اور تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نسٹ یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے یونیورسٹی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر ترکی اور چین کی جانب سے بنایا گیا ہے ، تقریب میں وفاقی وزراء، دوستانہ ممالک کے سفراء سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد:  صوبائی دارالحکومت میں  میٹرواورنج ٹرین پروجیکٹ کو پہلی مرتبہ بجلی سے چلانے کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے یہ  ٹرانسپورٹ کے شعبے کا مہنگا ترین اور میگا پرو جیکٹ ہےموجودہ حکومت نے اس ٹرین کو بجلی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے  اس ٹرین کو فراہم کی جانے والی بجلی کا سارا  بوجھ سرکاری خزانہ اٹھائے گا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی  16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھی ٹیسٹ رن کیا تھا جو اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک تک کیا گیا تھا مگر وہ ٹیسٹ رن ڈیزل پر چلنے والے لوکو موٹو انجن کے ذریعے کیا گیا تھا

اب تک کی اطلاعات کے مطابق   میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے ٹریک پر پاور ہاؤسز بنائے گئے ہیں۔ یو آئی ٹی سٹیشن اور ملتان روڈ سٹیشن کے پاور ہاؤسز کو 54، 54 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس طرح میٹرو اورنج ٹرین کو چلانے کے لیے مجموعی طور پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے لیسکو سے 108 میگا واٹ بجلی کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جو لیسکو کی جانب سے پوری کر دی گئی ہے۔

لیسکو کی جانب سے اورنج لائن ٹریک کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ہر پاور سٹیشن پر 132 کے وی کے چار سرکٹ سے بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ٹرین کو چوبیس گھنٹے بجلی میسر ہوگی۔ تاہم 108 میگاواٹ بجلی کے استعمال سے سرکاری خزانے کو خاصا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

اعدادوشمار کے مطابق اورنج ٹرین اپنے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بجلی استعمال کرتی ہے تو سالانہ 13 ارب 30 کروڑ جبکہ ماہانہ ایک ارب دس کروڑ روپے بل کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔ اورنج لائن ٹرین کو لیسکو کی جانب سے کمرشل ریٹ لگایا جائے گا جو 13 روپے فی یونٹ ہو گا۔ ماہر برقیات کے مطابق اورنج ٹرین کے استعمال میں آنے والی 108 میگا واٹ بجلی لیسکو کے 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد صارفین کے برابر ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس بجلی کی کوئی کمی نہیں ٹرین کو 108 میگا واٹ تک بجلی دینے سے بھی عوام کو دی جانے والی بجلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 

 

 

 

کراچی: چائنا نے  ایک ایسی الیکٹرک بائیک تیارکی ہے جو بنا پیٹرول کے چلےگی اسےخاص طورپہ خواتین کے لئے تیارکیا گیا ہے

 اس کیے اندر بیٹری انسٹال کی گئی ہے  اس کی رفتار تقریباً 40 کلو میٹرہے اگر اس کی بیٹری کو مزید اپ ڈیڈ کیا جائے تو یہ رفتاتقریباً 80کلو میٹر تک جا سکتی ہےاور اس کی بیٹری تقریباً 42 کلو میٹر تک چلتی ہےخواتین کے لیے اس کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے اس  کے ہینڈل کو اپنی مرضی سے ٖفکس کیا جا سکتا ہے

خواتین کو سب ساے زیادہ پریشانی گیئر بدلنے میں ہوتی ہے تو اس موٹر سائیکل میں گیئر سسٹم ختم کردیا گیا ہے اس میں نہ پیٹرول کا خرچہ ہوگا نہ اس کی ٹیوننگ کا مسئلہ ہوگااسکو بس چارج کرنا ہے اور چلانا ہے اس میں خواتین کو  بیلنس رکھنے میں بھی کوئی  پریشانی نہیں ہوگی

اس کی بیٹری عام طور پہ 3 سے4گھنٹے کے اندر چارج ہو جائیگی   اس کی بیٹری بھی کوئی زیادہ بجلی نہیں لے گی اس کے اندر ایک سے زیادہ سیٹ بھی لگائی جا سکتی ہے  اس کےلوڈپہ کوئی اثر نہیں پڑے گا   خواتین اس کو مزید اپ گریڈ  بھی کر سکتی ہیں اپنی مرضی کے حساب ساے مثلاً  اس میں  پیچھے باسکٹ بھی لگائی جا سکتی ہے جس میں سامان وغیرہ رکھا جا سکتا ہےاس کی سیٹ میں بیک پشت بھی لگا کے آرام کے ساتھ یہ بائیک چلائی جا سکتی ہے

اس کی قیمت ایک لاکھ پینتیس ہزار  پاکستانی روپے ہے  یہ بالکل زیرومیٹر ہےاور بانڈ نیو ہے یہ تین مختلف رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہے ایک پنک ایک بلیک اور ایک آسٹریلین جھنڈےکارنگ  میں یہ بائیک مارکیٹ میں دستیاب ہے

کراچی: ایک اور سمندری طوفان کی موجودگی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر نے کہا ہے کہ کراچی کے جنوب میں صلالہ کے پاس ٹراپیکل سائیکلون سسٹم موجود ہے، سمندر میں موجود طوفان کی ہوا کی رفتار 50 ناٹیکل میل ہے۔میری ٹائم انفارمیشن کا کہنا ہے کہ طوفان سے کراچی، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر آئندہ ہفتے سمندر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔دوسری طرف کہا گیا ہے کہ سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات موجود ہیں، کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ 11 دسمبر سے بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کو کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں بارش کا امکان ہے، 11 دسمبر کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہو رہا ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، پیش گوئی کے مطابق 13 دسمبر سے کراچی میں سخت سردی پڑے گی۔

موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، علی الصبح شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے نجی ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس  کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔محکمہ داخلہ نے یہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں  پیش کردیا  ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ یہ کیس انتہائی ہائ پروفائل ہے   اس لئیے اس کو جیل میں چلایا جائے کیونکہ ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے اس لئے  ملزم عاطف زمان اور عادل زمان  کے خلاف کیس  عدالت میں چلایا جائےمگرتاحال یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ جیل میں کس عدالت میں یہ کیس چلایا جائیگا

مانیٹرنگ ڈیسک: موبائل فون کے ذریعے اپنی تصویر بنانے کا عمل سیلفی کہلاتا ہے، سب سے پہلی سیلفی کس نے لی ہوگی یا اس لفظ کا سب سے پہلے استعمال کس نے کیا ہوگا؟ کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔
 
بہرحال2013 تک لفظ سیلفی اتنی شہرت اور اہمیت ضرور اختیار کر گیا تھا کہ آکسفورڈ ڈکشنری نے اِس لفظ کو اُس سال کا مشہور ترین لفظ قرار دینے میں ذرا بھی پس و پیش سے کام نہیں لیا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیلفی لینے کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 
جس میں سب سے کلیدی کردار آئے دن نت نئے متعارف ہونے والے اسمارٹ فونز کا ہے ۔ اب تو ’’سیلفی فون‘‘ بھی عام فروخت کے لیے دست یاب ہیں جن میں بطور خاص سیلفی لینے کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ چار چار کیمرے نصب ہوتے ہیں تاکہ آپ کی لی گئی سیلفی زیادہ سے زیادہ شان دار نظر آسکے۔
 
یعنی اگر یہ کہا جائے کہ اب سیلفی خوش گوار یادیں محفوظ کرنے کے بجائے صرف خودنمائی کے لیے استعمال ہورہی ہیں تو کچھ بے جا نہ ہوگا۔ دنیا بھر میں سیلفی کے ذریعے خودنمائی کا یہ خبط اس خطرناک سطح تک جاپہنچا ہے کہ بعض مواقع پر لوگ منفرد یا انوکھی سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی قیمتی جان تک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے

مانیٹرنگ ڈیسک: پلاسٹک کے عتاب کی ایک اور خوف ناک خبر سامنے آئی ہے جس میں دو انتہائی دور افتادہ جزیروں پر پلاسٹک کے جمع ہونے والے پہاڑ سے کم سے کم پانچ لاکھ ہرمٹ کیکڑوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس واقعے سے ثابت ہوا ہے کہ انسانی آبادی کا پلاسٹک سمندر کی لہروں سے ایسے دوردراز جزیروں اور ساحلوں تک پہنچ رہا ہے جہاں صرف آبی جان داروں کا راج ہے اور یوں جاندار شدید متاثر ہورہے ہیں۔

Image result for polythene bag under sea"

تسمانیہ انسٹی ٹیوٹ سےوابستہ جینفر لیورس اور ان کے ساتھیوں نے سب سے پہلے ان جزیروں کو 2017ء میں دیکھا تھا اور وہاں کے ساحل پلاسٹک سے اٹے پڑے تھے لیکن اب دوبارہ انہوں نے پلاسٹک کے ڈبوں، بوتلوں اور کچرے کو دیکھا تو اندر جگہ جگہ مردہ کیکڑے پھنسے ہوئے تھے اور مرچکے تھے۔

Image result for polythene bag under sea"

سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ اس کوڑے سے کم سے کم پانچ لاکھ کیکڑے ہلاک ہوئے ہیں جو ایک خاص نسل سے تعلق کی بنا پر ہرمٹ کریب کہلاتے ہیں۔ اس سے قبل ہم کچھووں کے نتھنوں میں پلاسٹک نلکیاں، وھیل کے پیٹ میں پلاسٹک کے تھیلے اور متروکہ جالوں میں پھنسی سمندری مخلوق کو مرتا دیکھ چکے ہیں۔

Image result for polythene bag under sea"

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا میں ایسے موبائل صارفین موجود ہیں جنہیں 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

اس وقت دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موبائل صارفین واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تاہم ایسے صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد یہ یہاں موجود نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک میسج ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون کو استعمال نہیں کر پائیں گے، جبکہ واٹس ایپ رواں برس یکم جولائی سے مائیکرو سافٹ اسٹور پر موجود بھی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فون پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔

یارکشائر: اسلام فوبیا میں مبتلا مشتعل برطانوی جوڑے نے سلور ڈیل کے نزدیک مسافر بس میں مسلم طالبات کو پہلے ہراساں کیا اور پھر ایک باحجاب طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر 40 سالہ برطانوی خاتون اور ان کے شوہر کی جانب سے 14 سالہ باحجاب مسلم طالبہ کو دھکے دیکر زمین پر گرا کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر یارکشائر پولیس نے

شمالی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک بس کے اندر برطانوی جوڑے کو اسکول کی باحجاب مسلم طالبات پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، برطانوی جوڑے نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نازیبا استعمال کی اور حجاب کو برا بھلا کہا۔

 طالبات کی جانب سے احتجاج کرنے پر برطانوی خاتون نے مسلمان طالبہ کو مارا پیٹا یہاں تک کہ طالبہ کو زمین پر لٹا کر تشدد کرتی رہی جب کہ اس دوران برطانوی خاتون کا شوہر اسلام کیخلاف بکواس کرتا رہا۔ دیگر مسلم طالبات نے بہ مشکل تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو برطانوی خاتون کے چنگل سے آزاد کرایا۔

سلور ڈیل اسکول انتظامیہ نے مسلم طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کو تیار ہیں۔ برطانیہ میں اسلام فوبیا حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

کارروائی کرتے ہوئے برطانوی جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔