جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا جس میں صارف کسی بھی گف میں اپنا چہرہ شامل کرسکیں گے۔ اسنیپ چیٹ نے اسے کیمیو کا نام بھیدیا ،
 
فرانس میں بعض منتخب یوزر اس فیچر کو استعمال بھی کررہے ہیں اور ان کی رائے کےبعد اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نیا فیچر ایک ٹرینڈ بن جائے گا اور فوری طور پر مقبولیت حاصل کرے گا ۔ کیمیو آپشن ایپ کے میسجنگ کی بورڈ میں شامل ہوگا۔ لیکن یہ ایپ باضابطہ طور پر 18 دسمبر کو لانچ کی جارہی ہے۔
 
جیسے ہی آپ بٹ موجی آئکن پر کو چھوتے ہیں تو وہاں آپ کے چہرے کی تصویر اور کے ساتھ جمع کےنشان (+) والی علامت ظاہر ہوجاتی ہے۔ اسےچھوتے ہیں فون کا کیمرہ کھل جاتا ہے اور آپ سیلفی لے کر اپنی تصویر لےکر اس کا لے آؤٹ کاٹ کر اسے گفس میں شامل کرسکتے ہیں۔
 
رہنمائی کےلیے موجود گفس میں آپ اپنی پسند کی گف لےکر اس پر اپنا چہرہ لگاسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر کیمیو میں 150 کلپس موجود ہیں جن میں آوازیں بھی شامل ہیں اور اسنیپ چیٹ ہر ہفتے ان میں نئی ویڈیوز کا اضافہ کرتی رہے گی۔
 

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے  سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ  اپنی جان کی بازی ہار گیا  

تفصیلات کے مطابق ۶ سالہ حسنین  این آئی سی ایچ اسپتالکراچی میں زیر علاج تھا  کتے کے کاٹے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھااسپتال کی  انتظامیہ کے مطابق حسنین کاانفیکشن بڑھ گیاتھاجس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا  - حسنین کی متعدد سرجریز بھی کی گئی  تھیں مگر وہ صحتیاب نہ ہو سکا

، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہے حسنین کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے-وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے 6 سال کے حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہر طرح سے کوشش کی کہ بچے کی جان بچائی جائے ، اللہ پاک والدین کو صبرعطا فرمائے۔

کتوں کے کاٹے سے  ہلاک ہونے والی یہ  کوئی پہلی خبر نہیں  اندرون سندھ اور شہر قائد میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا مسلسل بڑھنا ایک تشویشناک امر ہے-حکام بالا کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمےداری  کے لئے کوئی فوری ایکشن لینا پڑے گا   ورنہ یہ واقعات  بڑھتے جائیں گے

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تاریخ کے سب سے بڑے 5 ارب ڈالر جرمانہ کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریگولیٹرز نے فیس بک پر بھاری جرمانہ کی منظوری صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ہونے والی تحقیقات پر تصفیہ کے لیے دی ہے۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس تصفیہ کی منظوری تین دو کے تناسب سے دی ہے۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن مارچ 2018 سے سیاسی کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹکا کی جانب سے آٹھ کروڑ ستر لاکھ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال پر تحقیقات کر رہا تھا۔

جرمانے کے بارے میں ابھی امریکا کے محکمہ انصاف سے آخری تصدیق ہونا باقی ہے جبکہ فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ابھی تک اس حوالے سے رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔ فیس بک انتظامیہ اس سال کے آغاز میں کہہ چکی تھی کہ اسے اتنے بھاری جرمانے کی امید ہے۔

کراچی : سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کے شیڈول کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
 
صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات جمعہ 20 دسمبر سے منگل 31 دسمبر تک ہوںگی اور اس دوران سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے (اسکولز اور کالجز) بند رہیں گے۔
 
نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری بروز بدھ 2020ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں و کالجوں میں تدریسی عمل ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک: واٹس ایپ نےبھی دہشت گردی، آفات اور حادثات کی صورت میں رپورٹ کرنے کے لیے کرائسس رسپانس نامی فیچر معتارف کروادیا۔

کیلیفورنیامیں فیس بک انتظامیہ نے دہشت گردی، آفات اور حادثات کی صورت میں رپورٹ کرنے کے لیے کرائسس رسپانس نامی فیچر پیش کیا تھا جس میں 80 ممالک کے لوگوں نے 300 بحران اور حادثات میں اپنی خیریت، معلومات اور دوسروں کی امداد کا تبادلہ کیا تھا۔

اب فیس بک نے بھی واٹس ایپ میں کئی فیچر کے ساتھ عین یہی فیچر متعارف کروائے ہیں لیکن کرائسس رسپانس فیچر کے کئی حصے ہیں جن میں واٹس ایپ انٹی گریشن بھی شامل ہے ۔ اس میں لوگوں کے اولین تجربات کی معلومات کی شیئرنگ، ڈیٹا کے پھیلاؤ، بحران کے نقشوں اور مقامات کی نشاندہی جیسے اہم فیچر بھی شامل ہوں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: نوبیل انعام کا اعزاز پانے والے سوئزرلینڈ کے ماہرِ فلکی طبعیات ڈاکٹر ڈیڈیئر کولیز کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین پرموجود آب و ہوا میں تبدیلی کا بحران دور کرناہے

حال ہی میں نوبیل انعام کا اعزاز پانے والے سوئزرلینڈ کے ماہرِ فلکی طبعیات ڈاکٹر ڈیڈیئر کولیز نے کہا ہے کہ انسانیت کو دیگر سیارے بسانے سے قبل پہلے اپنے گھر یعنی زمین کی فکرکرنی چاہیے۔

اسٹاک ہوم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح تخلیق نہیں کیا گیا کہ ہم دوسرے سیاروں پر جی سکیں اور یہی بہتر ہے کہ ہم اپنے وقت اور توانائی کو درست کرنے میں صرف کریں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ستارے اور سیارے بہت دور ہیں اسی بنا پر بہت جلد ہی زمین کو خیرباد کہنے کی کوئی سنجیدہ امید نہیں ہے، ہمیں زمین پر موجود آب وہوا میں تبدیلی کا بحران دور کرنا ہے نہ کہ زمین سے فرار ہو کر دوردراز خیالی دنیاؤں پر جانے کی کوشش کرنا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: ہر ملک میں پہاڑ ،دریا ، تفریح اور سیاحت کے حوالے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہے۔ پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغاز اقوام متحدہ کے تحت گیارہ دسمبر 2003ء میں کیا گیا

یہ عالمی دن منانے کا مقصد پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگرکرنا ہے، دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں پہاڑ ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں، دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل، نیشنل پارک کا 56 فیصد پہاڑوں میں ہے۔ ۔۔۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو ( 8611 میٹر) اور نو ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت ( 8126 میٹر) سمیت 8 ہزار میٹر سے بلند 14 اولین چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں ہیں پاکستان کو بلاشبہ اگر پہاڑوں کا دیس کہا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہ ہو گا۔پاکستان میں شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب تک کئی ایک چھوٹے بڑے پہاڑی سلسلے واقع ہیں جو ملکی سیاحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 ملکِ پاکستان میں واقع ہیں۔ پاکستان میں پانچ ایسی بلند چوٹیاں ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور نویں بلند چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے۔نانگا پربت دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی اونچائی 8125 میٹر/26658 فٹ ہے۔ اسے دنیا کا قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو سر کرنے میں سب سے زیادہ لوگ مارے گئے-

سلسلہ کوہ قراقرم پاکستان، چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں واقع ہے۔ یہ دنیا کے چند بڑے پہاڑی سلسلوں میں شامل ہے۔ قراقرم میں 60 سے زیادہ چوٹیوں کی بلندی 7000 میٹر سے زائد ہےعالمی سطح پر ہر سال 5 کروڑ سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں پاکستان میں 7000 میٹر سے بلند 105 چوٹیاں موجود ہیں۔ گلگت بلتستان قراقرم اور ہمالیہ کے مشہور اور عظیم پہاڑی سلسلوں کا مسکن ہے جہاں دنیا کا دوسرا بڑا پانی کا ذخیرہ کنکورڈیا کے گلیشیئروں میں بند ہے۔ یہ پہاڑ زیادہ تر برف سے ڈھکے رہتے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کوہِ ہمالیہ اور کوہِ پیر پنجال واقع ہیں۔* خیبرپختونخواہ کا سب سے بڑا پہاڑی سلسہ کوہِ ہندوکش ہے جو چترال اور دیر کے اضلاع میں واقع ہے

پنجاب کی طرف آئیں تو یہاں بھی چھوٹے چھوٹے پہاڑی سلسلے موجود ہیں جن میں کوہِ پیر پنجال، کالا چٹا کی پہاڑیاں، کِرانہ ہلز، کوہِ نمک(پوٹھوہار)، اور مارگلہ کی پہاڑیاں شامل ہیں سندھ کے مغرب میں بھی ایک پہاڑی سلسلہ واقع ہے جسے کوہِ کیرتھر کہتے ہیں۔ یہ سندھ کا اکلوتا پہاڑی سلسلہ ہے جو بلوچستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ پھیلا ہے-

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار سے چین، بھارت، بھوٹان، نیپال ، پاکستان اور افغانستان تک پھیلے ہمالیہ قراقرم اورہندوکش کے پہاڑی سلسلے ماحولیاتی خطرات سے دوچارہیں۔ کیونکہ پہاڑوں پر بسنے والے افراد اپنی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جنگلات پر انحصار کرتے ہیں۔پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والی درختوں کی تیس فیصد کٹائی کا ذمہ دار ٹمبرمافیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اورموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے

 

بیلجیئم: بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا نو سالہ بچہ لورنٹ سائمنز ایک انتہائی غیر معمولی  ذہانت کا حامل بچہ ہے  اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی دسویں سالگرہ سے پہلے پہلے اپنی گریجویشن مکمل کر لے  مگر اس کے والدین نے  اس کو  اس وقت یونیورسٹی سے نکال لیا  جب انتظامیہ کی جانب سے انھیں مطلع کیا گیا کہ ان کا بیٹا اپنی دسویں سالگرہ سے قبل گریجویشن مکمل نہیں کر پائے گا۔

نیدرلینڈز میں واقع اینڈہوون یونیورسٹی، جہاں لورینٹ ایک گریجویشن کورس میں داخلہ لے چکے تھے، انتظامیہ نے والدین کو بتایا کہ گریجویشن سے قبل لورینٹ کو بہت سے امتحانات میں شمولیت کرنی ہوگی اور یہ کام 26 دسمبر سے قبل مکمل نہیں ہو سکتا

نو سالہ لورنٹ سائمنز کے والدین کی خواہش ہے کہ ان کا غیر معمولی ذہانت کا حامل بیٹا 26 دسمبر سے قبل اپنی گریجویشن مکمل کر لے۔ ایسا کرنے کی صورت میں وہ دس سال سے کم عمر دنیا کا پہلا یونیورسٹی گریجویٹ بن جائے گا۔لورنٹ سائمنز کے والد نے  میڈیا  کو دیئے ایک بیان میں کہا کہ میرے بیٹے میں مختلف ٹیلنٹ ہے، تو اسے اس پر فخر کیوں نہ ہو؟‘

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لورین کے لیے اپنی دسویں سالگرہ سے قبل تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی تجزیے کے ساتھ گریجویشن کورس مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر وہ کورس جلدی میں مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا اثر اس کی تعلیمی ترقی پر پڑے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے نو سالہ طالبعلم پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنے کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے۔

26 دسمبر کو لورنٹ کی سالگرہ ہے اور اس وقت وہ 10 برس کے ہو جائیں گے اور اس سے قبل گریجویشن مکمل نہ کرنے کی صورت میں وہ ریکارڈ نہیں توڑ پائیں گے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی نے ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 12 دسمبرتک توسیع کردی

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 12 دسمبر 2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

طلباوطالبات 3000 روپے کا فیس واؤچر جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے ،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔

ڈونرز نشستوں کے آن لائن فارم جمع کرانے کے بعد طلبہ اپنے اصل پے آرڈر اور ڈونرز نشست کے داخلہ فارم کی فوٹو کاپی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں لازماً جمع کرائیں۔