جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹر نگ ڈیسک:  بلیک بیری سام سنگ اور آئی بی ایم کے اشتراک سے ایک نیا اور محفوظ ٹیبلٹ بنا رہا ہے، جسے اس سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ کی قیمت 2380 ڈالر ہوگی۔سیکو ٹیبلٹ(SecuTablet) کہلانے والا یہ ٹیبلٹ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 10.5 کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ میں سیکو سمارٹ(Secusmart) انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔یہ ٹیکنالوجی اب بلیک بیری کی ملکیت ہے جس نے پچھلے جولائی میں سیکو سمارٹ کو خرید لیا تھا۔

جرمنی اور کینیڈا کی حکومتیں، جاسوسی سے بچنے کے لیے ، اس وقت بھی سیکو سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔اس پراجیکٹ میں آئی بی ایم کا کام وہ سافٹ وئیر دینا ہوگا جس کی وجہ سے صارفین نہایت محفوظ انداز سے ذاتی اور کاروباری ایپلی کیشن کو الگ الگ کر سکیں ۔کوئی بھی شخص جو اینڈریوڈ استعمال کر سکتا ہو وہ اس ٹیبلٹ کو بھی استعمال کر سکے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ہمارے ہاں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص زیادہ کھانا کھالے یا بدہضمی کا شکار ہو تو اسے برے برے خواب آتے ہیں لیکن سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی اس تحقیق میں برے خوابوں کو مفید قرار دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے ماہرینِ اعصابیات نے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کرنے کے بعد کہا ہے کہ وہ لوگ جنہیں برے خواب دکھائی دیتے ہیں، وہ آنے والے دنوں میں حقیقی دنیا میں درپیش مسائل کا سامنا کرنے کےلیے بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران پہلے مرحلے میں حساس ای ای جی (دماغ کی سرگرمی ناپنے والے آلے) کی مدد سے 18 رضاکاروں کے دماغوں میں نیند کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کا مطالعہ کیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ’’انسولا‘‘ اور ’’سنگولیٹ کورٹیکس‘‘ نامی دو دماغی حصے بھی خوف کے احساس پر ردِ عمل دے رہے تھے اور ان میں سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں۔

شہر قائد میں فلسفہ، ادب، ثقافت، موسیقی، شاعری اور مزاح کے ساتھ علمی اور ادبی سرگرمیوں سے مہکتی 12 ویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کے تحت کراچی میں ہونے والی 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس میں بھارت، امریکا، چین، جرمنی ، برطانیہ اور پاکستان سے سیکڑوں ممتاز شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔

عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز نامور صحافی، ادیب اور شاعروں نے سیر حاصل گفتگو کی، اس موقع پر معروف اینکر سہیل وڑائچ اور انور مقصود کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کانفرنس کے آخری روز سوشل میڈیا اور اردو کے عنوان سے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سینئر صحافی وسعت اللہ خان اور اویس توحید نے حاضرین سے گفتگو کی، ایک اور سیشن میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک: آپ کی آنکھوں کےسامنےچھپاواٹس ایپ کاحیرت انگیزفیچر جس سے آپ اب تک انجان ہیں۔مزیدار بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ دلچسپ فیچر ہماری آنکھوں کے سامنے ہی موجود ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ آپ نے کتنی بار میسجز، تصاویر، سٹیکرز، ویڈیوز اور دیگر چیزیں ارسال کی ہیں۔

اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں تو اس فیچر کو جاننے کیلئے سب سے پہلے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں،وہاں سے آپ سیٹنگز میں جائیں اور ڈیٹا ایںڈ اسٹوریج یوزرز کو کلک کریں، اس کے بعد سٹوریج یورز کا آپشن دبائیں۔

اس کے بعد آپ کئ سکرین پر کانٹیکٹ لسٹ آجائے گی جبکہ ہر نام کے نیچے فائل کا حجم لکھا ہوگا۔ اس میں سب سے زیادہ مرتبہ رابطے میں رہنے والا کانٹیکٹ اور فائل سب سے اوپر ہوگی۔

اب اگر آپ کسی بھی نام پر کلک کریں تو آپ کے سامنے میسجز، فوٹوز، سٹیکرز سمیت تمام فائل کا حجم سامنے آ جائے گا۔ اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ واٹس ایپ پر آپ سے زیادہ رابطے میں کون رہتا ہے۔

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں جلسہ تقسیم اسناد 2019 کاانعقادکیاگیا۔ تقریب کی صدارت چانسلر و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی۔ چیئرمین پاکستام انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے

اس جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا جب کہ27طالبِ علموں میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے جن میں سے 19انجینئرنگ جب کہ 8بی ایس کے طالب علم ہیں۔ جامعہ سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113جب کہ ماسٹرز کی تعداد 843ہے
 
ان کا کہنا تھاکہ ہماری جامعہ کے پاس پانچ نیشنل سینٹرز، سینٹر فار سائبر سکیورٹی، سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سینٹر فار ڈیٹا انلیکٹس، نیشنل انکیوبیشن سینٹراور سینٹر فار ربوٹکس ہیں جب کہ چھٹے سردار یاسین ملک نیشنل سینٹر فار نینو ٹیکنالوجی کی تعمیر کے کام بھی آغازہوچکا ہے، یہ تمام سینٹرز طالبِ علموں کے لیے ریسرچ کے مواقعے پیدا کررہے ہیں
 
۔ شیخ الجامعہ نے اٹھائیسویں مسلسل کانووکیشن، مثالی نظم و ضبط پر پر اظہارِ تشکرکیاجب کہ تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈٹیکنالوجی کے آغاز پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، تھرانسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر سائنس کی کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ انجینئرنگ کی کلاسز کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے 2021 میں جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے۔ 28اور29 دسمبر2019کو دنیا بھر سے این ای ڈی کے فارغ التحصیل طالب علموں کو بین الاقوامی کنوینشن میں شرکت کی دعوت بھی دی
 
لاہور: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
 
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حیدر علی نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قومی انڈر 19 ٹیم میں روحیل نذیر، حیدر علی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عبدالوحید، عامر علی، عامر خان، عرش علی خان، فہد منیر، محمد حارث، محمد حریرا، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں۔ڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا
 
سلیم جعفر نے کہا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے منتخب کیا ہے وہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

کھٹمنڈو: ساف گیمز میں ریسلنگ کے کھیل میں بھی خوشخبری آ گئی جہاں پاکستانی پہلوانوں نے 2 گولڈ میڈلز جیت لئے۔

 نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران عنایت اللہ نے 70 کلوگرام میں پاکستان نے طلائی تمغہ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جب کہ عبدالرحمن  نے79 کلوگرام میں پاکستان کے لئے سونے کا میڈل جیتا۔ 97 کلوگرام میں طیب رضا اور125 کلوگرام ویٹ گیٹگریز میں زمان انور بھی فائنل تک کوالیفائی کر چکے ہی
ٹینیسی: امریکا میں ایک ماہی گھر (ایکویریئم) نے اس سال کرسمس ٹری روشن کرنے کےلیے ایک خاص طرح کی مچھلی سے پیدا ہونے والی بجلی استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
اس مقصد کےلیے ٹینیسی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ادارے ’’آئی کیوب‘‘ نے ایک نظام بھی وضع کرلیا ہے جسے مچھلی کے ٹینک سے منسلک کرکے یہ بجلی، کرسمس ٹری میں لگی ایل ای ڈی لائٹس تک پہنچائی جاسکتی ہے
 
ٹینیسی ایکویریئم میں کرسمس ٹری روشن کرنے کے لیے الیکٹرک اِیل سے پیدا ہونے والی بجلی استعمال کی جارہی ہے۔ (تصاویر بحوالہ مگیل واٹسن آفیشل)
 
اس مچھلی کا تعلق ’’اِیل فش‘‘ کے خاندان سے ہے جسے ایکویریئم انتظامیہ نے ’’مگیل واٹسن‘‘ کا نام دیا ہے۔ اِیل فش، جسے انگریزی میں الیکٹرک اِیل جبکہ اردو میں بام مچھلی بھی کہا جاتا ہے، ان عجیب و غریب مچھلیوں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنے دشمن کو بھگانے سے لے کر اپنے شکار کو بے بس کرنے تک کےلیے ہائی وولٹیج والی بجلی کا جھٹکا دیتی ہیں۔
 
ایک بالغ اِیل فش 860 وولٹ تک کی بجلی ایک ایمپیئر کی شرح سے خارج کرسکتی ہے جو بیک وقت ہزاروں چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈیز جلانے کےلیے کافی ہے۔
 
یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ٹوئٹر پر ’’الیکٹرک مگیل‘‘ کے نام سے اسی اِیل فش کا ’’آفیشل اکاؤنٹ ہے جو ’’آئی کیوب‘‘ کے زیرِ انتظام ہے۔ البتہ، اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مگیل واٹسن کے بارے میں معلومات کے علاوہ اسی مچھلی کے برقی سگنلوں کو ’’ڈی کوڈ‘‘ کرکے انگریزی عبارت کے طور پر ٹویٹس کی جاتی ہیں جو نہایت مضحکہ خیز لگتی ہیں۔
 
ٹینیسی ایکویریئم نے اس سال کرسمس کے موقع پر عوام کو خصوصی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں کا دورہ ضرور کریں اور اِیل فش ’’مگیل واٹسن‘‘ کا بجلی بھرا، جگمگاتا ہوا کرسمس ٹری ضرور دیکھیں