جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

  کراچی: بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالرکے ضافے سے1477 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ  73 ہزار 260 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی ہے

مانیٹرنگ ڈیسک: فیس بک کی جانب سے بہت جلد صارفین کو ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ایک کارآمد ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس ٹول کی بدولت صارفین اپنے ڈیٹا یا میڈیا فائلز کو دیگر سروسز میں منتقل کرسکیں گے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر منتقل کرسکیں گے۔

میڈپارپورٹس کے مطابق درحقیقت کمپنی نے فی الحال گوگل فوٹوز سے ہی آغاز کیا ہے اور یہ گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹوئٹر اور فیس بک کے درمیان طے پانے والے ڈیٹا ٹرانسفر پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان سروسز کے درمیان اطلاعات کی منتقلی کو آسان تر بنانا ہے۔

کھٹمنڈو: ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دے کر سونے کے 6، چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 تمغے جیت کر پاکستان کانام روشن کرنے والی کراٹے ٹیم آج وطن شب لاہور پہنچ رہی ہے۔ میڈلسٹ کراٹے کاز کے اعزاز میں جمعے کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمود اور دوسرے حکام نیپال میں بہترین کھیل پیش کرنے والے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے۔ اس موقع پر ان میڈلسٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔
 
کراٹے میں شاہدہ، محمد اویس، سعدی عباس اور نعمان احمد نے گولڈ میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابرہ نے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلایا۔ مینز ٹیم ایونٹ میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان ، مراد خان اور رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
 
سلورمیڈلسٹ کراٹے کاز میں نعمت اللہ، باز محمد،محمد ظفر،ثنا کوثر،کلثوم،نرگس شامل ہیں،ٹیم ایونٹ میںشاہدہ، نرگس اور گل ناز نے چاندی کا تمغہ بھی پایا۔مراد خان،اقرا انور، صابرہ گل، ناز گل نے کانسی کا تمغہ لیا جبکہ مینز ٹیم کمیتے میں نصیر احمد،نعمان احمد اور نعمت اللہ برانز میڈل پاکستان کے حصے میں لائے
کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان تمغوں کی دور میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
 
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں محمد نعیم نے 110میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 14 اعشاریہ تین صفر سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔
 
واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان اب تک سونے کے 12، چاندی کے 17 اور کانسی کے پچیس میڈلز جیت کر نیپال اور بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے

مانیٹرنگ ڈیسک : پلے سٹیشن کے اوریجنل جاپانی کنسول کو 3 دسمبر 1994 کو پیش کیا گیا تھا۔ پلے سٹیشن کنسول کی 25 ویں سالگرہ پر گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کنسول کے عالمی ریکارڈ سے نوازا ہے۔

پلے سٹیشن اب تک کا کامیاب ترین کنسول ہے .25 سال پہلے اس کی لانچنگ کے دن ہی اس کے 1 لاکھ یونٹ فروخت ہو گئے تھے۔

پلے سٹیشن کنسولز کو نائیٹنڈو 64 اور سیگا سیٹرن نے کافی سخت مقابلہ دیا تھا لیکن پلے سٹیشن 1 کی فروخت ہی ان دونوں کنسولز کی مجموعی فروخت سے زیادہ ہے۔

کراچی : 1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، انہیں جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر نشان حیدر عطا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

سن 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔

میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان ہی جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی، 1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔

میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا میں اب تک کوئی ایسی کار متعارف نہیں کرائی گئی ہے جو کہ زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں بھی اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

  امریکی ریاست فلوریڈا میں حال ہی میں دنیا کی پہلی زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں اُڑنے والی کار  نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔اس کار کا نام ’پائنیر پرسنل ائیر لینڈنگ وہیکل‘ رکھا گیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی  طرز پر بنائی جانے والی یہ کار ریٹریکٹ ایبل ہیڈ اور ریئر پروپیلرز سے لیس ہے جو آسمان پر 12  ہزار 500  فٹ کی بلندی پر اُڑان بھر سکتی ہے۔اس کار میں آٹو موبائل میں استعمال کیا جانے والا فیول ہی استعمال ہوگا اوریہ کار ہوا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور زمین پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت  رکھتی ہے۔اس کار کار کے تہہ ہونے والے دونوں پروں پر الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہیں جو اسے اڑنے میں مدد دیتی ہے۔

ڈچ کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار ڈالرز ہے جسے 2021 میں فروخت کے لیے پیش کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس گاڑی میں 2 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور یہ 3  پہیے والی گاڑی سے گائروکاپٹر میں صرف 10 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گاڑیاں بنانے والی سویڈن کی نامور کمپنی 'وولو' کی ذیلی کمپنی 'گیلے' نے زمین پر چلنے اور فضا میں اڑنے والی گاڑی 2019 تک مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کا ساتواں اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کیمیکل انجینئرنگ اور الیکٹرونک انجینئرنگ کے ایم ایس کے طلباء کے ریسرچ پرپوزلز کی منظوری دی گئی جبکہ دونوں شعبوں کے ایم ایم پروگرامز کے حوالے سے ایویلوشن رپورٹس پرغور و خوض کیا گیا۔
 
اے ایس آر بی کے چھٹے اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں داؤد یونیورسٹی کو جامعہ کا درجہ ملنے کے بعد سے ریسرچ پبلیکیشنزکی تعداد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ریسرچ پبلیکیشنز بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
 
وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی اور انتظامی ارکان کی انتھک جدوجہد کے باعث یونیورسٹی میں تیزی سے مثبت تبدیلیوں رونما ہوئی ہیں، مختلف شعبوں میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے پروگرامز شروع کرنا اس تسلسل کی ایک کڑی ہے ، ترقی کا یہ سفرجاری رکھیں گے ، ریسرچ کلچر کو مزید فروغ دیا جائے گا کیونکہ تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ادارے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔
 
اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈی ڈاکٹر شوکت مزاری ، ڈاکٹر غلام عباس ، ڈاکٹر ارسلان انصاری ، ڈاکٹر کریم شاہ ، ڈاکٹر عبدالسمیع اور ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شریک تھے۔
کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر جامعہ میں سلور جوبلی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ضمن میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں مضمون نویسی، تقاریرکے مقابلے، مشاعرے اور شبِ غزل و دیگر پروگرام شامل ہیں ۔
 
اس سلسلے کا پہلا پروگرام سائبرسیکوریٹی پر ایک سیمینار تھا جس میں سائبر سیکوریٹی کی اہمیت اور افادیت پر ایک سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ اسی طرح شعبہ اسپورٹس کی جانب سے 17 دسمبر سے 20 دسمبر تک سر سید اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوگا جس میں کرکٹ، والی بال، ہاکی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، اسنوکر، ریسلنگ اور 100 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں ۔ ان تمام کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے ۔
 
لٹریری آرٹ اینڈ کلچر فورم کے زیرِ اہتمام مضمون نویسی اور تقاریرکے مقابلوں ، غزل اورمشاعرے کا انعقاد کیا جائےگا ۔ جبکہ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے طلباء کے لیے فوٹوگرافی اور ثقافتی نمائش، سلور جوبلی لیڈرشپ کیمپ اور اسٹوڈنٹس ایڈوائزرز کانفرنس منعقد کی جائے گی ,المنائی ڈے منانے کے علاوہ، میجر عدیل شاہد شہید میموریل سمپوزیم کا بھی انعقاد ہوگا جس میں روبوٹک و ڈرون مقابلے شامل ہیں ۔
 
سر سیدیونیورسٹی سلور جوبلی کی تقریبات کے سلسلے کا آخری پروگرام ’یومِ محسنین علیگڑھ‘ ہے جس میں ایک گرانڈ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں محسنینِ علیگڑھ کو نہ صرف خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا بلکہ ان ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا جائے گا جن کی کارکردگی پہلے دن سے شاندار رہی ہے ۔

 کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے خوشخبری سنادی

 محکمہ تعلیم نے سینتیس ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم ہر سال نئے اساتذہ بھرتی کریگا

 سیکرٹری تعلیم احسن علی منگی  کاتفصیلات بتاتے ہوئے کہناتھا کہ ہر سال چار ہزار سے  زائد اساتذہ ریٹائر ہورہے ہیں ،

جنوری سے اپریل کے درمیان سالانہ نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیں گےاگلے پانچ ماہ کے دوران نہ صرف خالی آسامیوں کو پر کرلیں گیں بلکہ جو اساتذہ ریٹائر ہونگے انکی جگہ بھی نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گیں۔