جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاڑکانہ : لاڑکانہ میں  ایک 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے 6 ماہ کے دوران پولیو کا  یہ دوسرا کیس ہے

ڈی ایچ او ڈاکٹرامجد شاہ نے بچے کو پولیو ہونے کی تصدیق کردی ہے

ڈاکٹر امجد شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کے کچے کے علاقے یوسی کارانی کے گاؤں سونہارو گاڈہی میں گیارہ ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔ متاثرہ بچے کا بایاں پاؤں متاثر ہوا ہے۔جبکہ بچے کو پولیوکی تمام ڈوززلگی ہیں پھر بھی بچے میں پولیو وائرس پازیٹو آناحیران کن ہے۔

اسلام آباد: سمیت دنیا بھر میں1985 سے 5دسمبرکوبین الاقوامی رضاکاروں کا دن منایا جاتا ہے

رضاکار کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ قوموں کی ترقی رضاکاروں کی مرہون منت ہوتی ہے جس میں وہ بغیرکسی مالی فائدے کے ملک وقوم کی ترقی کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ اپنی ذاتی مصروفیات کو ترک کر کے مذہب اور لسانیت سے بالا تر ہو کر بلا تخصیص انسانیت کی خدمت کرنے والے یہ لوگ معاشرے کا بہترین سرمایہ ہیں

انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے اوردوسروں کی ضرورت پوری کرنے کی طاقت رکھنے والے افرادمعاشرے میں بہت کم ملتے ہیں۔یہ دن ان با ہمت رضا کاروں کی یاد میں منایا جا رہا ہے جنہوں نے شہریوں اور ملک وقوم کی بے لوث خدمت کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کر دیں

۔دوسروں کے کام آنے اور ان کی مدد کرنے کا حوصلہ یا احساس ہر ایک انسان میں نہیں ہوتا رضاکار ہی اصل میں وہ لوگ ہیں جو صحیح معنوں میں انسان کہلانے کو حقدار ہیں

ہمارے ملک میں بھی نہ صرف کئے ادارے بلکہ بہت سے شخصیات ایسی ہیں جوانفرادی طور پر خلق خدا کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔جن میں امن فاؤ نڈیشن، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا فاؤنڈیشن  ، صارم برنی، فیصل ایدھی اور  بہت سے لوگ اور ان کے ادارے قابل ذکر ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک: دھرتی ماں سے محبت  اور عقیدت  ہر انسان کے اندر  اس کے خون میں شامل ہوتی ہے-پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مٹی کا دن منایا جا رہا ہے۔سب سے پہلے یہ دن فوڈ اینڈ ایگریکلچر ارگنائزیشن کے زیر انتظام 2012ء میں منایا گیا جس کا مقصد مٹی سے محبت کا اظہار ، خوراک کی فرہمی کیلئے زرخیز مٹی کی اہمیت، کاشت کاری ،غربت کے خاتمے ا و ر پائیدا ر ترقی کئ اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

۔اس دن  پر مختلف تنظیموں کی طرف سے کانفرنسز ، سیمینارز اور واکس کااہتمام کیاجاتا ہے۔

دنیا کے لوگوں کے لئے پچانوے فی صد خوراک زمین سے حاصل کی جاتی ہے

ایک سروے کے مطابق دنیا کی 33 فی صد زمین اپنی خاصیت کھو چکی ہے

81 کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور دو ارب غذائی طور پر غیر محفوظ ہیں

پاکستان ایک زرعئی ملک ہے مگر زراعت کے شعبے میں ترقی نا ہونے کے برابر ہے اگر اسی طرح زراعت کے شعبوں کو نظرانداز کیا گیا  اور کاشت کاروں کو جدید آلات فراہم نہ کئے گئے تو مستقبل قریب میں غیر یقینی صورتحال کے باعث کئی کسان زراعت کا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو جایئں گے

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر اگرکسانوں کوکاشتکاری کے طریقےسکھائےجائیں تو کسان فوڈ سیکیورٹی میں 8 سے 13 فی صد  اضافہ لا سکتے ہیں   اور ان طریقوں سے بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات پر قابو پایا جا سکتا ہے

کراچی ضلع وسطی میں ضلعی ایڈمنسٹریشن نے ان اساتذہ کے خلاف کارروائی کافیصلہ کر لیا ہے جو غیر حاضر رہتے ہیں یا دیر سے آتے ہیں۔

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر غیر ضروری چھٹیاں کرنے اور دیر سے آنے پر اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں گے، بغیر اجازت اساتذہ نے اسکول سے چھٹی کی تو غیر حاضری لگا دی جائے گی، ہیڈ ماسٹر کی موجودگی میں ہی اساتذہ اپنی حاضری لگائیں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کے معیار کی حالت ناگفتہ بہ ہے، خود اسکولوں کی حالت بھی نہایت خراب ہوتی ہے، دوسری طرف اساتذہ خود کو سرکاری ملازم سمجھتے ہوئے تعلیم کے فریضے کی طرف دھیان نہیں دیتے اور اپنی مرضی سے اسکول آتے جاتے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گھوسٹ اسکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کا بھی ایک وسیع سلسلہ موجود ہے جس کے خلاف کارروائی کے فیصلے بھی کیے جا چکے ہیں۔

فرانس :  فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف آج پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے، فرانس کے مختلف علاقوں میں نئے پنشن قانون کے خلاف 245 مظاہرے کیے جائیں گے۔
فرانس میں پنشن کے نئے قانون کے خلاف آج پہیہ جام ہڑتال ہوگی، مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 78 فی صد اسکول بند رہیں گے، ہڑتال کے باعث فرانس میں 90 فی صد ٹرینیں بند رہیں گی، جس کے سبب 5 لاکھ مسافر متاثر ہوں گے
دوسری طرف انتظامیہ نے مظاہرین کے شاہراہ شانزے لیزے جانے پر پابندی لگا دی ہے، 6 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سیکورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں،

تاہم اس ہڑتال میں وکلا، اسپتالسے زائد پولیس اہل کار سیکورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں، تاہم اس ہڑتال میں وکلا، اسپتال عملے، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہل کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں، خیال رہے کہ فرانس میں 1995 کے بعد یہ بڑی پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شريف نے پارٹی کے سينئر رہنماؤں کو کل لندن طلب کرلیا جہاں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

شہباز شریف اس وقت اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں جہاں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔

بدھ کو شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی لندن طلب کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور سردار ایاز صادق لندن جائیں گے۔

لندن میں پارٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ليے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کی تعيناتی سمیت ديگر معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔

اسلام آباد: حکومت نے گلابی نمک پرعدم توجہی کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب مارکیٹنگ اور برانڈنگ نہ ہونے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر ملکی برانڈز کے تحت فروخت ہورہاہے 

پاکستان کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا قیمتی گلابی نمک مناسب مارکیٹنگ اور برانڈنگ نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر ملکی برانڈز کے تحت فروخت کیا جا رہا ہے . وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان نے رواں سال قریباً 92,752 میٹرک ٹن نمک برآمد کیا جس کی مالیت دو ارب 15 کروڑ روپے تھی .

حکومت کے مطابق ہمارے کاروباری افراد نے ابھی تک اپنا کوئی برانڈ تیار نہیں کیا ہے وزارت تجارت نے بتایا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کے معیار کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اور پاکستان میں بہترین بین الاقوامی روایات کے مطابق معیار کی توثیق کے بارے میں آگاہی کی کافی کمی ہے

حکومت نے بتایا کہ پاکستان میں نمک کا جدید کرشنگ پلانٹ لگانے کے لیے نجی شعبے کی دو فرمز کے ساتھ مشترکہ منصوبے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کا عمل پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن میں جاری ہے

مانیٹرنگ ڈیسک :  ٹیکساس کی ایک ویٹریس کو دو اجنبیوں نے کار کا تحفہ دیا ہے۔اس ویٹریس نے اجنبی افراد کو ناشتہ پیش کیاتھا۔ایڈریانا ایڈورڈز امریکی ریسٹورنٹ چین، ڈینیز میں کام کرتی ہیں۔انہیں ہر روز کام پر آنے کے لیے 14 میل پیدل چلنا پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مس ایڈورڈز نے ایک ویب سائٹ کوبتایا کہ انہیں بل کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، انہیں کھانا پڑتا ہے۔

مس ایڈورڈز گاڑی خریدنے کے لیے پیسے جمع کر رہی ہیں۔ منگل کی صبح ایک جوڑا وہاں آیا تو انہیں مس ایڈورڈ کی کہانی کے بارے میں معلوم ہوا۔
انہوں نے فیصلہ کیا کہ مس ایڈورڈ کے لیے وہ خود ہی کار کا بندوبست کریں گے۔

ناشتے کے بعد یہ جوڑا براڈ وے اسٹریٹ پر کلاسک گالویسٹن آٹو گروپ پہنچا اور 2011 نسان سینٹرا خریدکر مس ایڈورڈز کو تحفے کے طور پر پیش کیا

۔

سیالکوٹ : یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں انڈر گریجویٹ نصاب تعلیم کے لئے مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں "انڈر گریجویٹ نصاب تعلیم کے لئے مختلف اعلی تعلیمی اداروں اور انڈسٹریز کے مابین رابطے کی اہمیت" کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر ذوالفقار گیلانی (کنسلٹنٹ ، چیئرمین برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد) ، چیئرمین (بی او جی) فیصل منظور ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریحان یونس ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی ، وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد ، نائب صدر چیمبر آف کامرس سیالکوٹ جلیل احمد ، چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی ، نا ئب صدر خرم عظیم ،صدر اسپورٹس ایسوسی ایشن کمیٹی محمد اشفاق ، چیئرپرسن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ڈاکٹر مریم نعمان ، ڈینز ، ڈائریکٹرز ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے سیمینار میں شرکت کی۔

اسلام آباد :سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ ، امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلئے اب حد عمر 30 برس کے  بجائے 28 برس ہوگی، سرکاری ملازمین کیلئے بھی حد عمر 32 سال سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے  گی ۔ نجی  ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر میں دو سال کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئے درخواست گزاروں کی حد عمر میں 2سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کے سی ایس ایس امتحان کیلئے بھی عمر کی حد میں 4 سال کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سی ایس ایس امتحان کیلئے سرکاری ملازمین کیلئےعمر کی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سی ایس ایس کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس کا نام تبدیل کر کے سینٹرل سروسز آف پاکستان  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سئنس اور سوشل سائنس امیدواروں میں نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ غور کیا جا رہا ہے کہ امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرسنٹائل اسکور کا نظام متعارف کروایا جائے۔ جبکہ پسماندہ علاقوں کے امیدواروں کیلئے امتحان میں اسپیشل کوٹہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اسپیشل کوٹہ صرف ڈومیسائل کے بجائے تعلیمی بیک گراؤنڈ پر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان تمام تجاویز کی منظوری وزیراعظم خان دیں گے۔